Tag: Coronavirus

  • کرونا کے مزید 2 مریض جاں بحق، 582 کیسز رپورٹ

    کرونا کے مزید 2 مریض جاں بحق، 582 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا انفیکشن کے باعث مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 582 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ وائرس مزید 2 افراد کی موت کا باعث بن گیا۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 389 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 3 فی صد رہی۔

    ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں داخل 178 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    وزارت صحت اور صوبائی حکام کی جانب سے عوام کو مسلسل ہدایت کی جا رہی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر اب بھی عمل کرتے رہیں، اور ایس او پیز کا خیال رکھیں تاکہ کرونا وبا کو پھیلنے سے روکا جا سکے۔

  • کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 500 سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 500 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 3 افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 467 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 50 ہزار 298 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 19 ہزار 402 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.47 فیصد ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 179 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 559 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 600 سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس: 24 گھنٹوں میں 600 سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 600 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 464 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 693 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 49 ہزار 766 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 423 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.96 فیصد ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 180 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 12 ہزار 231 ہوچکی ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں 600 سے زائد نئے کیسز

    کرونا وائرس: ملک بھر میں 600 سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 600 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 462 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 679 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 49 ہزار 73 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.95 فیصد ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 166 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 8 ہزار 843 ہوچکی ہے۔

  • گزشتہ چوبیس گھنٹو‌ں‌ میں‌ کرونا کے 7 مریض جاں‌ بحق

    گزشتہ چوبیس گھنٹو‌ں‌ میں‌ کرونا کے 7 مریض جاں‌ بحق

    اسلام آباد: نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کا کہنا ہے کہ کرونا انفیکشن کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 7 مریضوں کا انتقال ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کووِڈ نائنٹین کی وبا ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے اور کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اموات میں بھی معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر عمل پر ایک بار پھر زور دیا جا رہا ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 679 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 35 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کرونا کیسز کی شرح 2.95 فی صد رہی۔

    ملک بھر میں کرونا انفیکشن کے شکار 166 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز کرونا انفیکشن سے 3 اموات، بدھ کو 7، جب کہ 18 جولائی کو 5 اموات ہوئی تھیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 600 کے قریب نئے کیسز

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 600 کے قریب نئے کیسز

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 600 کے قریب رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہوئے، ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 457 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 592 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 795 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 264 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.78 فیصد ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 174 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 670 ہوچکی ہے۔

  • کرونا کی سب سے عام علامت تبدیل ہو گئی

    کرونا کی سب سے عام علامت تبدیل ہو گئی

    طبی سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کی سب سے عام علامت تبدیل ہو گئی ہے۔

    برطانوی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کووِڈ نائنٹین کی علامات میں تبدیلی آ چکی ہے۔

    یہ تحقیق مئی میں طبی جریدے اوٹولیرنجولوجی- ہیڈ اینڈ نیک سرجری میں شائع ہوئی، جس میں کرونا انفیکشن میں مبتلا ہونے والے لاکھوں مریضوں کی علامات کا جائزہ لیا گیا۔

    تحقیق سے معلوم ہوا کہ حال ہی میں وبا کا شکار ہونے والے افراد کی علامات ماضی کے مریضوں سے مختلف تھیں، اور بخار کی بجائے گلے میں خارش کرونا کی سب سے عام علامت بن گئی ہے۔

    اس برطانوی تحقیق میں معلوم ہوا کہ کرونا وائرس کے مریضوں میں انفیکشن کے دوران ذائقے اور بو کے خاتمے کی علامات موجود نہیں تھیں، جو شروع میں سر فہرست ہوا کرتی تھیں۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اب گلے میں خارش، ناک کا بند ہونا، سر درد اور خشک کھانسی کرونا کی نئی اور عام علامات بن چکی ہیں، جب کہ ماضی میں سونگھنے اور چکھنے کی حس کا چلا جانا، بخار اور نزلہ و زکام کرونا کی عام علامات تھیں۔

    تحقیق کے دوران 17 ہزار سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا، یہ بات بھی سامنے آئی کہ بلغم کے ساتھ کھانسی، ناک کا بہنا، چھینکیں آنا، تھکاوٹ ہونا، آواز کا تبدیل ہونا، آنکھوں میں درد، پٹھوں میں سوجن اور چکر آنا بھی کرونا کی نئی علامات ہیں۔

    تقریباً 17,500 مریضوں کے حالیہ سروے میں جب ان سے ان کی علامات کے بارے میں پوچھا گیا، تو 58 فی صد نے گلے میں خراش، 49 فی صد سر درد، 40 فی صد ناک بند، 40 فی صد بلغم کے بغیر کھانسی اور 40 فی صد ناک بہنے کی شکایت کی۔

    مریضوں میں 37 فی صد نے بلغم کے ساتھ کھانسی، 35 فی صد نے کھردری آواز، اور 32 فی صد چھینکنے، 27 فی صد نے تھکاوٹ، 13 فی صد نے بدلی ہوئی بو، 11 فی صد نے سانس لینے میں دشواری اور صرف 10 فی صد نے سونگھنے کی حس غائب ہونے کی شکایت کی، جو کہ رپورٹ شدہ علامات میں 20 ویں نمبر پر تھی۔

    یاد رہے کہ وبائی مرض کے ابتدائی دنوں کے دوران سونگھنے اور ذائقے کی حس کا غائب ہونا کووِڈ انفیکشن کی سب سے نمایاں علامات میں سے تھیں۔

  • ملک بھر میں کرونا وائرس کے 400 سے زائد نئے کیسز

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے 400 سے زائد نئے کیسز

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد 400 سے زائد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا، ملک میں اب تک کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 445 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 459 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 15 لاکھ 47 ہزار 203 ہوچکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 16 ہزار 419 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 2.80 فیصد ہوچکی ہے۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 163 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی، 10 جانیں لے گیا

    کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی، 10 جانیں لے گیا

    اسلام آباد: کرونا وائرس کے مثبت کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد ہلاکتوں نے بھی سر اٹھالیا ہے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید دس افراد انتقال کرگئے، جس کے باعث عالم وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30388 ہوگئی ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 451 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 737 کیسز مثبت آئے، چوبیس گھنٹوں میں کیسز مثبت آنے کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ فیصد رہی۔

    یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا: سردی بڑھتے ہی لاکھوں شہریوں کو کرونا کا خطرہ

    این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا کے 198 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ادھر کورونا کی ممکنہ چھٹی لہر کی پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے 60 سال سے زائد دیگر امراض میں مبتلا افراد کو بوسٹر ڈوز لگانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

  • کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس کے 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک بھر میں کرونا وائرس کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں 200 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی، ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 236 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 191 ٹیسٹ کیے گئے، مثبت کیسز کی شرح 1.55 فیصد ہوگئی۔

    این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے 152 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔