Tag: coronaviurs

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض جاں بحق

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 30 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس انفیکشن کی وجہ سے مزید 30 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1 ہزار 376 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 ہو گئی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید تیس افراد کے انتقال کے بعد پاکستان میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 923 ہو گئی ہے، جب کہ 830 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کرونا کے 16 ہزار 242 مریض زیر علاج ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 421 کرونا مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد ملک میں کرونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 86 ہوگئی۔

    کرونا کی تشخیص کے لیے ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 745 ٹیسٹ کیےگئے، مجموعی طور پر اب تک پاکستان میں 46 لاکھ 9 ہزار 513 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک اور نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تھا، اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • کرونا ویکسین سے متعلق روس سے بڑی خوش خبری

    کرونا ویکسین سے متعلق روس سے بڑی خوش خبری

    ماسکو: روس نے کرونا وائرس کی وبا کی خراب ہوتی صورت حال میں خوش خبری دی ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین 12 اگست کو رجسٹرد کر دی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 اگست کو دنیا کی پہلی کرونا ویکسین کو منظوری ملے گی، روس نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 اگست کو گیم کووِڈ ویک لیو نامی ویکسین کی رجسٹریشن ہوگی۔

    روسی دعوے کے مطابق ستمبر میں مذکورہ ویکسین کی پروڈکشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا اور اکتوبر میں ملک بھر میں لوگوں کو اس کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    اگر رواں ماہ اس ویکسین کی منظوری دی جاتی ہے تو روس کو وِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن جائے گا، بتایا جا رہا ہے کہ بہت جلد یہ ویکسین مارکیٹ میں آ جائے گی۔

    اس سلسلے میں روس کے نائب وزیر صحت اولگ گرڈنیف نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو کرونا وائرس کے خلاف بنائی گئی پہلی ویکسین کو رجسٹر کیا جائے گا، یہ ویکسین (Gam-Covid-Vac Lyo) ماسکو میں واقع گملیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع نے مشترکہ طور پر مل کر بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ اس ویکسین کا تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل ابھی جاری ہے، تاہم روس جلد از جلد اس ویکسین کو مارکیٹ میں لانا چاہتا ہے، دوسری طرف دنیا کے سائنس دانوں کو یہ خدشہ ہے کہ کہیں اول آنے کی دوڑ میں معاملہ الٹا نہ پڑ جائے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ روسی دعوے کو سہارا دینے کے لیے ابھی تک کوئی سائنسی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، تاہم روسی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جو ویکسین تیار کی جا رہی ہے وہ پہلے ہی سے اسی طرح کی دیگر بیماریوں سے لڑنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کے ٹرائلز میں روسی فوج کے رضاکاروں نے حصہ لیا ہے اور اس منصوبے کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گنسبرگ نے خود اس کا ڈوز لیا ہے۔

  • کرونا وائرس، نیویارک کے اسکول ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

    کرونا وائرس، نیویارک کے اسکول ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک کے میئر نے اسکولوں کو ستمبر تک بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا اس سے پہلے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 16 مارچ تک اسکولز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے میئر بل ڈی بلیسیو نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ نیویارک شہر میں 1.1 ملین طلبا پبلک اسکول سسٹم کو باقی اسکول سال کے لیے بند کردیا جائے گا۔

    نیویارک سٹی کے سرکاری اسکول کرونا وائرس کے پھیلنے کا مرکز امریکا ہے اور وہاں کے اسکول 16 مارچ سے بند ہیں، ہدایات آن لائئن منتقل کرنے کے ایک وسیع پیمانے پر کوشش نے شہر میں مخلوط کامیابی حاصل ہے جہاں کم آمدنی والے طلبا کو اپنے ورچوئل کلاس رومز میں جڑنے کے لیے وائی فائی اور آلات کی کمی ہے۔

    ڈی بلیسبو نے اسکولوں کو بند کرنے کی مخالفت کی یہاں تک کہ اس شہر نے اپنی پہلی اموات کرونا وائرس سے ریکارڈ کیں، انہیں خدشہ ہے کہ صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو بچوں کی دیکھ بھال کے لیے گھر میں رہنا پڑے گا اور سیکڑوں ہزاروں غریب طلبہ مفت اسکول میں کھانے کے بغیر بھوکے رہ جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بروکلین اور کوئنز میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز اور اموات کے ساتھ ہی جمعہ کو شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 5065 ہوگئی، نیویارک میں 512170 سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز ہیں اور کم از کم 8447 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

    میئر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس فیصلے کے بارے میں کچھ آسان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ باقی اسکولوں کو بند کرنا تکلیف دہ ہے لیکن وائرس سے بچاؤ کے لیے یہ ناگزیر تھا۔