Tag: cororna virus

  • کرونا وائرس، پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ

    کرونا وائرس، پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ

    پشاور: کرونا وائرس کے پیش نظر پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے سبب پشاور میں آئندہ 2 ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ ہوگیا، ہر قسم کے سماجی، مذہبی یا دیگر تقریبات پر پابندی ہوگی، سرکاری یا ذاتی جگہوں پر مجمع اکٹھا کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق 7 اپریل تک ہوگا، پابندی کا اطلاق اسپتالوں، کلینکس، لیبارٹریز پر نہیں ہوگا، فارماسیوٹیکل فیکٹری اور میڈیکل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ایک خاندان کے 2 افراد صرف اشیائے خوردونوش کی خریداری کے لیے مستثنیٰ قرار دئیے گئے ہیں۔

    مزید پڑھیں: لاک ڈاؤن مزید سخت، کراچی میں سناٹے کے ڈیرے

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 22 ہوگئی ہے، سندھ میں 413، پنجاب میں 310، بلوچستان میں 117 کرونا وائرس کے مریض ہیں۔

    اسی طرح گلگت بلتستان میں 81، پشاور میں 80، اسلام آباد 20 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، گزشتہ روز دوپہر 12 بجے سے رپورٹ کیے گئے مریضوں کی تعداد 50 ہے، ملک میں کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

  • صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    صوبائی وزیر سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

    کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں ںے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

    صوبائی وزیر سعید غنی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کرونا وائرس ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود تاحال کوئی علامات محسوس نہیں کررہا ہوں۔

    سعید غنی نے کہا کہ اپنی ذمہ داریاں گھر پر آئسولیشن میں رہ کر ادا کررہا ہوں، احتیاط کررہا ہوں، گھر سے تمام ذمہ داریاں ادا کروں گا۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ جو لوگ مجھ سے ملتے رہے ہیں وہ بھی خود کو آئسولیشن میں رکھیں اور شہری بھی گھروں میں رہیں۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے خطرات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں فوج کو طلب کر لیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں فوج طلب

    یاد رہے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاک افواج کو سول انتظامیہ کی امداد تیز کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے تمام جوانوں اور طبی وسائل کو مختصر نوٹس پر تیار رہنے کا ٹاسک دیا تھا۔

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے اور 6مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس، واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کرونا وائرس، واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلیں رہیں گے، ناصر حسین شاہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر واٹر بورڈ کے شعبہ جات کو بند نہیں کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ واٹر بورڈ کے شعبہ جات معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، عملہ دفاتر، تنصیبات اور پوسٹنگ کے مقامات پر حاضری یقینی بنائے۔

    ناصر حسین شاہ نے کہا کہ واٹر بورڈ لازمی سروسز کا ادارہ ہے، ایم ڈی واٹر بورڈ کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کا عملہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب بہم پہنچاتا رہے گا۔

    وزیر بلدیات نے کہا کہ بڑے شاپنگ مالز، ریستوران بند کیے جارہے ہیں، میڈیکل اسٹورز، جنرل اسٹورز کھلے رہیں گے، سرکاری دفاتر پرسوں سے بند ہوں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا 15 دن کیلئے ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز بند کرنے کا فیصلہ

    انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی کھلی رہیں گی، انٹرا سٹی بس سروسز کو کچھ دنوں کے لیے معطل کیا جائے گا، 48 گھنٹے بعد انٹرا سٹی بس سروس معطل کی جائے گی۔

    ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے خود بھی بچیں اور اپنوں کو بھی بچائیں، وینٹی لیٹر ہمارے پاس ہیں ٹیسٹ کٹس درآمد کی ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ میں کرونا وائرس کے آج مزید 53 کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 237 ہوگئی ہے۔

  • کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل

    جوہانسبرگ: کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی معطل کردی گئیں، برطانیہ اور جنوبی افریقہ نے حالات بہتر ہونے تک تمام بڑے ایونٹس منسوخ کردئیے۔

    یورو 2020 بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا، یورو چیمپئن شپ جون 2021 میں ہوگی۔

    رپورٹ کے مطابق کوپا امریکا فٹبال چیمپئن شپ بھی ایک سال کے لیے ملتوی کردی گئی ہے، کوپا امریکا چیمپئن شپ رواں سال ارجنٹینا، کولمبیا میں کھیلی جانی تھی۔

    دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس کے حوالے سے اہم میٹنگ آج ہوگی، میٹنگ میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی ٹیلی فونک کانفرنس کے ذریعے انٹرنیشنل اسپورٹس فیڈریشن سے رابطہ کرے گی جس میں کوالیفائنگ میچز زیر بحث آئیں گے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل فائیو کے میچز ملتوی کردیئے

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا وائرس کے باعث جاپان میں ہونے والے اولمپکس گیمز 2020 کو ملتوی کرنے کی تجویز دی تھی۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تماشائیوں کے بغیر خالی اسٹیڈیمز دیکھنے سے زیادہ اولمپکس گیمز ملتوی ہونا بہتر ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی پی ایس ایل کے 2 سیمی فائنلز اور فائنل میچز ملتوی کردئیے اور کہا ہے کہ میچز کو ری شیڈول کیا جائے گا۔

    خیال رہے پی ایس ایل 5 کے دونوں سیمی فائنلز آج لاہور میں کھیلے جانے تھے جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ کل ہونا تھا۔