Tag: corp commanders

  • کورکمانڈرز کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار

    کورکمانڈرز کا نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار

    راولپنڈی : کورکمانڈرز نے نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں دو سو باون ویں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شرکاء نے موجودہ اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال اور فوج کی آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب کے دوران فارمیشنز کی آپریشنل تیاری اورمسلسل کوششوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے تمام خطرات کے خلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق شرکاء نے پاکستان کے مضبوط نیوکلیئر کمانڈ اینڈ کنٹرول اسٹرکچر اور ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں سے متعلق سیکیورٹی انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاکستان ایک ذمے دار جوہری ہتھیار رکھنے والا ملک ہے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے جوہری سلامتی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے، ہمارا نیوکلیئر سیکیورٹی رجیم بین الاقوامی بہترین اقدامات کے برابر ہے۔

    شرکاء کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص سندھ و بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریلیف و بحالی کی کوششوں میں فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد سے آگاہ کیا گیا۔

  • ڈی جی آئی ایس آئی ، چارکورکمانڈرزاکتوبرمیں ریٹائرہوں گے

    ڈی جی آئی ایس آئی ، چارکورکمانڈرزاکتوبرمیں ریٹائرہوں گے

    راولپنڈی: مسلح افواج کے خفیہ ادارے کےآئندہ سربراہ کی تعیناتی موجودہ حکومت کے لئے ایک امتحان کے طور پرلی جارہی ہےاورخطے کی صورتحال کے پیشِ نظراس اہم عہدے کا انتخاب شدیداہمیت اختیارکرگیاہے۔

    پاک فوج کےڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی جنرل ظہیرالاسلام کی مدت ملازمت یکم اکتوبردوہزارچودہ کو پوری ہوجائے گی۔ ذرائع کے مطابق ظہیرالاسلام کی ریٹائرمنٹ کے بعدموجودہ تھری اسٹارافسران میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسربراہ لیفٹنٹ جنرل جاوید اقبال رمدے،کورکمانڈر لاہور لیفٹنٹ جنرل نوید زمان،کورکمانڈرلیفٹنٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ کا نام اہم ترین عہدے کیلئےزیرغورہے۔

    ذرائع کاکہناہےاگرکسی نئےترقی پانےوالےافسرکواس عہدےکیلئے منتخب کیا گیاتو اس صورت میں میجرجنرل رضوان اختر اورمیجر جنرل نویداحمد لیفٹنٹ جنرل کے عہدےپرپروموشن کے بعد ڈائریکٹرجنرل آئی ایس آئی کے عہدے پرتعینات ہوسکتے ہیں تاہم اس اہم عہدے پرتعیناتی کےلئے حتمی فیصلہ وزیراعظم نوازشریف ہی کریں گے۔

    پاک فوج کےپانچ سینئرافسران اکتوبرکے اوائل میں اپنی ملازمت کی مدت پوری کر لیں گے، مذکورہ افسران کی ریٹائرمنٹ کے آرڈر آئندہ ہفتےجاری ہوں گے۔

    ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنےوالوں میں چارپاکورکمانڈرزاورڈی جی آئی ایس آئی شامل ہیں،ذرائع کےمطابق یکم اکتوبردوہزارچودہ کوریٹائرہونےوالوں میں کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کورکمانڈرگوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل سلیم نواز، کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالسلام شامل ہیں۔

    ان آسامیوں کو پُرکرنےکیلئےسربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف پانچ افسران کی تھری اسٹارکےعہدے پرترقی دیں گے، ذرائع کے مطابق میجر جنرل نوید احمد، میجرجنرل سہیل عباس، میجر جنرل رضوان اختر، میجر جنرل میاں ہلال حسین، میجر جنرل غیورمحمد ، میجرجنرل نادرزیب، میجر جنرل محمد اقبال اورمیجرجنرل نذیر احمد بٹ کے نام ترقی کیلئے زیرغورہیں۔