Tag: Corps Commander Conference

  • کور کمانڈرز کانفرنس: دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    کور کمانڈرز کانفرنس: دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 217 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں ملکی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا.

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 217 ویں کورکمانڈرزکانفرنس میں جیواسٹریٹیجک ماحول اور ملکی سیکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا.

    [bs-quote quote=”اجلاس میں پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے اور مشرقی سرحدوں کی صورت حال بھی زیرغورآئی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    اجلاس میں پاک افغان بارڈرپر باڑ لگانے اور مشرقی سرحدوں کی صورت حال بھی زیرغورآئی. ساتھ ہی ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے اورافغان مفاہمتی عمل پربات چیت ہوئی.

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر ملک میں دیرپا امن کے لئے کوششیں جاری رکھنے کےعزم کا اعادہ کیا گیا.

    شرکا کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے فروغ کے لئے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کی جاتی رہے گی.


    مزید پڑھیں: آرمی چیف نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

    یاد رہے کہ 28 دسمبر 2018 کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 22 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کی تھی.

    آرمی چیف نے 15 دہشت گردوں کی مختلف سزاؤں کی بھی توثیق کی تھی، دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، خصوصی فوجی عدالتوں سے جرم ثابت نہ ہونے پر 2 افراد کو بری کیا گیا۔

    https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/videos/272870296716919/

  • فیلڈ فارمیشن  افسران شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں،آرمی  چیف کی ہدایت

    فیلڈ فارمیشن افسران شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی قربانیوں کا اعتراف کریں،آرمی چیف کی ہدایت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یوم دفاع پر شہداء پر فیلڈ فارمیشن افسران کو ہدایت کی کہ شہدا کے گھروں میں جائیں اور ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 213 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں آپریشن ردالفساد میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے کی جیو اسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز نے یوم دفاع پر شہداء کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ شہداء کی قربانیوں   خدمات کا اعتراف کیاجائے، فیلڈ فارمیشنز شہداء کے خاندانوں سے مل کر ان کی عظیم قربانیوں کا احترام اور اعتراف کریں۔

    یاد رہے  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اعلان کیا تھا کہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے‘ کے نام سے یوم دفاع وشہداء منایا جائے گا، کوئی شہادت بھولی نہیں جائے گی اور  وطن کی حفاظت کے لیے جانیں دینے والوں کو سلام پیش کیا جائے گا۔

    پاک فوج کی جانب سے   یوم دفاع وشہداء پر شہیدوں ، غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شاپنگ مال شہداء کی تصاویر سے سجائے جائیں گے ، بسوں،ویگنوں ،ٹرکوں اور گاڑیوں پرشہدا کی تصاویر لگائی جائیں گی جبکہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ٹرینوں اوراسٹیشنوں اور تمام ائیر پورٹس پر بھی شہداء کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔

    میجر آصف غفور نے قوم سے بھرپور شمولیت کی درخواست کرتے ہوئے کہا آئیے زندہ قوم کی طرح اپنے شہداکو یاد رکھیں ، ہمارےشہدا نے اپنا آج ہمارے محفوظ کل کے لیےقربان کیا ، شہید ہمارے اصل ہیرو ہیں۔

  • بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس

    بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیاجائیگا، کورکمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی اور بھارت کی جانب سےسیزفائر کی خلاف ورزیوں کا بھرپورجواب دیا جائیگا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کانفرنس میں امریکی پالیسی کے حوالے سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    کانفرنس میں شریک کمانڈرز نے کہا کہ خطے میں تعلقات کے قیام میں قومی مفادکو ترجیح دی جائے گی، قومی مفادکو ترجیح دیتے ہوئے تمام فریقین سے تعاون کیا جائے ۔

    شرکاء کا کہنا تھا خطےمیں دیر پا امن واستحکام کیلئےکاوشیں معاون ثابت ہوں گی، سیزفائرکی بھارتی خلاف ورزیاں خطےکےامن کیلئے خطرہ ہیں، بھارت کی جانب سےسیزفائرکی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

    کانفرنس میں کہا گیا انسداد دہشتگردی کی کوششوں کی کامیابیوں کو مزید مضبوط بنایا جارہا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • پاک فوج نے پاناما کیس میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج نے پاناما کیس میں اپنا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی : آرمی چیف کی زیرصدارت جی ایچ کیو میں کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ فوج جے آئی ٹی میں قانون کے مطابق شفاف طریقے سے اپنا آئینی کردارادا کرے گی۔

    فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کورکمانڈرزکانفرنس میں قومی سلامتی‘ خطے میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں اور آپریشن ردالفساد پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاناما کیس  کی جے آئی ٹی سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا  ہے کہ ’’ جی ایج کیو میں ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں  پاناماکیس پرسپریم کورٹ کافیصلہ زیرغورآیا ہے اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں فوج شفاف طریقے سے اپنا آئینی کردارادا کرے گی۔

    ڈی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج جے آئی ٹی میں قانون کے مطابق شفاف طریقے سے کردارادا کرے گی، اجلاس کےشرکاء نے اس عزم کااظہار کیاکہ فوج ادارے کی حیثیت سے سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اترے گی۔


    مزید پڑھیں : پاناما کیس فیصلہ: رقم قطر کیسے گئی‘ جے آئی ٹی بنانے کا حکم


    یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاناما کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے جوائنٹ انوسٹی گیشن کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی ہر 15روز بعد رپورٹ پیش کرے، وزیراعظم اور ان کے بیٹے حسن اورحسین  نوازتحقیقاتی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے اور جے آئی ٹی60 روز میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

    سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ وزیراعظم کی اہلیت کا فیصلہ جے آئی ٹی رپورٹ پرہوگا، جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی،ایم آئی‘ نیب‘ سیکیورٹی ایکس چینج اورایف آئی اے کا نمائندہ شامل ہوگا۔

    یاد رہے کہ پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف کے خلاف 540 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ گزشتہ ہفتے  جمعرات کےروز سنایا گیا تھا جس میں پانچ میں سے دو ججز نے وزیراعظم کو ناہل قراردیا تھا جبکہ باقی تین نے حکومت کی جانب سے پیش کردہ ثبوتوں کو رد کرتے ہوئے مزید تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک  وال پرشیئر کریں۔

  • کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کورکمانڈر کانفرنس میں فیصلہ

    کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کورکمانڈر کانفرنس میں فیصلہ

    اسلام آباد : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکے معاملےمیں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ، کورکمانڈرزکانفرنس میں قومی سلامتی ،خطے میں ہونیوالی حالیہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ آپریشن ردالفساد اور مردم شماری سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

    کورکمانڈرزکانفرس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلبھوشن یادیو کے سلسلے میں کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں : بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو سزائے موت سنا دی گئی


    خیال رہے کہ دو روز قبل پاک فوج کی ملٹری عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یاد یو کو ملک میں جاسوسی کرنے ‘ قتل و غارت گری اور انتشار پھیلانے کے جرم میں سزائے موت سنائی تھی۔

    آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے کلبھوشن یادیو کو دی جانے والی سزائے موت کی توثیق کی تھی۔

  • جوانوں کی قربانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنرل راحیل شریف

    جوانوں کی قربانی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، جنرل راحیل شریف

    راولپنڈی : چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میںجوانوں کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ یہ بات انہوں نے کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔ کانفرنس میں فاٹامیں دہشت گردی کےخلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔

    جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب میں جوانوں کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی صورتحال سمیت دیگر پیشہ ورانہ امورکاتفصیلی جائزہ لیاگیا

    ۔ترجمان کےمطابق کور کمانڈرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ضرب عضب میں فورسزکی پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نےفورم سےخطاب میں کہا کہ ہم آپریشن کےاختتام کی جانب گامزن ہیں۔ ہمیں طویل مدتی استحکام کےلئےترقی کوتقویت دینےکی ضرورت ہے۔

    ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے مؤثر سرحدی انتظام اور فاٹا میں حکومتی رٹ برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ آرمی چیف نے آئی ڈی پیز کی متعین وقت میں اپنے علاقوں میں واپسی پر زور دیا۔

    سپہ سالار نےپاکستان میں دہشت گردی کےبنیادی ڈھانچےکوختم کرنےکےلئےملک بھر میں جاری آپریشن کی رفتار بڑھانے پر بھی زور دیا۔

    کورکمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔