Tag: Corps Commander Karachi

  • کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

    کورکمانڈر کراچی کا اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کو خراج تحسین

    راولپنڈی : کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کوآرمی چیف کا تعریف پیغام بھی پہنچایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان میں کہا ہے کہ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او کراچی کا دورہ کیا ، کورکمانڈرکراچی کااستقبال آئی جی سندھ پولیس مشتاق مہرنے کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کورکمانڈر نے اسٹاک ایکسچینج پرحملہ ناکام بنانےوالےاہلکاروں کوخراج تحسین کرتے ہوئے بہادراہلکاروں کو آرمی چیف کاتعریف پیغام بھی پہنچایا۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کورکمانڈرنے یادگارشہدا پر حاضری دی، فاتحہ اورپھول چڑھائے جبکہ اہلکاروں اورشہداکےلواحقین میں تعریف اسنادتقسیم کیں۔

    یاد رہے کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے سی پی او میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کی طرف سے شاباش دینے آیا ہوں کراچی معاشی قلعہ ہے، اس پر سب دشمنوں کی نظر ہے، سیکیورٹی چیلنجزمیں سندھ پولیس کی کارکردگی بہترین رہی، تمام سیکیورٹی فورسز سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا کہنا تھا کہ میرے یہ دو ’’جوان مقابلےکے مین آف میچ‘‘ہیں، لی؎پاکستان کے دشمن ہمیں ہر وقت تیار پائیں گے، نئے بھرتی سندھ پولیس کوآرمی نےاچھی ٹریننگ دی،نتائج سامنےہیں۔

  • طیارہ حادثہ : کور کمانڈر کراچی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اہم ہدایات جاری

    طیارہ حادثہ : کور کمانڈر کراچی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، اہم ہدایات جاری

    کراچی : طیارہ حادثے کے بعد کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جائےحادثہ کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی ایئر پورٹ کے قریب پی آئی اے کے مسافر طیارے کو حادثہ پیش آنے کے بعد اطلاع ملتے ہی کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز جائے وقعہ پر پہنچے،کور کمانڈر کراچی نے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور امدادی ٹیموں کو ہدایات جاری کیں۔

    واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، اس موقع پر پاک فوج اور رینجرز کے دستے امدادی سرگرمیوں میں بھرپور معاونت کررہے ہیں۔

    اس حوالے سے ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ42سے43میتوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جبکہ5افراد زخمی ہیں، زخمیوں میں زیادہ ترمحلے کے افراد شامل ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ پر 15سے20گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

  • دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرزکونہیں بخشیں گے ،کورکمانڈرکراچی

    کراچی: کورکمانڈرکراچی نےکہا ہےکہ دہشتگردوں اوربھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے، کراچی آپریشن پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،پرامن دنوں کےبعد پرامن ہفتےاورمہینےبھی آئیں گے۔

     امن کےموضوع پرنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کےسیمینارکےمہمان خصوصی تھےکورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نویدمختار کورکمانڈرنے کہا کہ کراچی میں انفرااسٹرکچرتک نہیں،بنیادی سہولتوں کابھی کاروبار ہوتا ہے،کون سی مافیا ہے جواس شہرمیں سرگرم نہیں۔

     کورکمانڈرنویدمختارنےکہا کہ دہشتگردوں ،ٹارگٹ کلرز،بھتہ خوروں کو معاف نہیں کریں گے،آپریشن مکمل طورپرغیرسیاسی ہے،ریاست کےاندرریاست کاتصورختم کرناہوگا۔

     لیفٹننٹ جنرل نویدمختارکا کہناتھاکہ کراچی میں دہشتگردی،قتل ،اغوااورزمینوں پر قبضوں میں کمی آئی،آپریشن کےبعداسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی آئی۔اچھےدنوں کےبعداچھےہفتے اوراچھےمہینےبھی آئیں گے۔

    کورکمانڈرنےواضح کیا کہ پولیس،انتظامیہ کوہرقسم کی مداخلت سےمحفوظ رکھنےکی ضرورت ہے،میرٹ اوراحتساب کوفروغ دیناہوگا۔

  • کورکمانڈرکراچی کی رینجرز کو کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت

    کورکمانڈرکراچی کی رینجرز کو کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت

    کراچی: کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کو دہشت گردوں کے خلاف کسی تفریق کے بغیر کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    کور کمانڈر کراچی لفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، ڈی جی رینجر میجرجنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کراچی کو بریفنگ دی۔

    جنرل بلال اکبر نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کوامن وامان کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے گزشتہ روز پکڑے جانے والا غیر ملکی جدید اسلحہ بھی دکھایا۔

    بلال اکبر نے بتایا کہ شہر میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی شہر میں دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے، جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔