Tag: Corps commanders conference

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدار ت کور کمانڈررز کانفرنس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدار ت کور کمانڈررز کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، معمول کی اس ماہانہ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران پاک فوج کے پیشہ وارانہ اور تربیتی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

    کانفرنس میں شدت پسندوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن خیبر ون میں اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق کانفرنس میں آپریشن کے دوران کلیئر کئے گئے علاقوں میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سمیت پاک افغان بارڈر کے امور اور پاک افغان عسکری قیادت کے مابین رابطوں میں پیش رفت سے کانفرنس کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا ۔

  • پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرزکومیجرجنرل بنا دیا گیا

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 28 برگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

     آئی ایس پی آر  کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں پروموشن بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاک فوج کے 28 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدوں پر ترقری دینے کی منظوری دی گئی۔

    آئی ایس پی آر  کے مطابق ترقی پانے والوں میں آرمی میڈیکل کور کے 7 ڈاکٹرز بھی شامل ہیں جب کہ انفنٹری بریگیڈ سیالکوٹ کے کمانڈنگ بریگیڈیئرساحرشمشاد مرزا کو بھی میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز ( جی ایچ کیو ) راولپنڈی میں جاری ہے ۔

    اجلاس میں پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور سمیت سکیورٹی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، حکام کے مطابق اجلاس میں دہشت گردوں کے خلاف شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون سمیت مختلف آپریشنز پر غور کیا گیا اور اس میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت اٹھائے گئے اقدامات بھی زیر غور آئے جبکہ پاکستان اور افغانستان کے عسکری کمانڈرز کی سطح پر ہونے والے رابطوں پر بھی بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی کے حوالے معاملات پر غور کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف شرکاء کو اپنے دورہ برطانیہ اور چین سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

  • جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب اور ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

    جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں آپریشن ضربِ عضب کی پیشرفت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہو ئے آرمی چیف نے آپریشن میں شریک افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔

    کانفرنس کے شرکا کو ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کی صورت حال پربریفننگ دی گئی، کانفرس میں رواں ماہ ریٹائرہونے والے پاک فوج کے چار کور کمانڈرز جن میں کور کمانڈر منگلا لیفٹینینٹ جنرل طارق خان ، کور کمانڈر گو جرانوالہ لیفٹینینٹ جنرل سلیم نواز ، کور کمانڈر پشاور لیفٹینینٹ جنرل خالد ربانی اور کور کمانڈر کراچی لیفٹینینٹ جنرل سجاد غنی کی خدمات کو سراہا گیا، ان کی جگہ متعین ہونے والے لیفٹینینٹ جنرل میاں ہلال حسین ، لیفٹینینٹ جنرل غیور محمد ، لیفٹینینٹ جنرل نوید مختار اور لیفٹینینٹ جنرل ہدایت الرحمان کو خوش آمدید کہا گیا۔

  • آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

    آرمی چیف کی زیرِصدارت کورکمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل کی زیرِ صدارت کورکمانڈر کانفرنس میں آپریشن ضربِ عضب اور افغانستان میں نئی حکومت کے بعد کی صورتحال پرغور کیاجارہا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب اور افغانستان میں نئی حکومت کے بعد حکمت عملی کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرِ صدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق کانفرنس میں امن و امان سمیت دیگر معاملات کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے جبکہ اکتوبر میں ریٹائر ہونے والے کورکمانڈرز کو الوداع اور ان جگہ ذمہ داریاں سنبھالنے والے نئے کور کمانڈرزکو خوش آمدید کہا گیا۔

    سرحدوں کی حفاظت اور ملکی سلامتی کےلئے بیش بہا خدمات انجام دینے والے افواجِ پاکستان کے پانچ اہم سینئر افسران کی مدت ملازمت آج مکمل ہوگئی ہے، ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ظہیرالسلام سمیت چار کور کمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل طارق خان، کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹننٹ جنرل سلیم نواز، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل خالد ربانی، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی شامل ہیں۔

    سبکدوش ہونے افسران کی جگہ تھری اسٹار ترقی پانے والوں میں لیفٹنٹ جنرل رضوان اخترکو ڈی جی آئی ایس آئی مقررکیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کورکمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کورکمانڈر کراچی، لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین کورکمانڈر منگلا ، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کورکمانڈر گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل نذیر بٹ انسپکٹر جنرل مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔