Tag: corrupt Countries

  • یورپی یونین کا بدعنوان ممالک کی فہرست میں سعودیہ کا نام شامل کرنے سے انکار

    یورپی یونین کا بدعنوان ممالک کی فہرست میں سعودیہ کا نام شامل کرنے سے انکار

    برسلز : یورپی یونین نے بدعنوان ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام شامل کرنے کی یورپین کمیشن کی تجویز مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں جمعے کے روز منعقدہ ایک اجلاس کے دوران یورپی یونین کے رکن ممالک نے یورپین کمیشن کی جانب سے سعودی عرب بد عنوان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز منسوخ کردی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے رکن ممالک نے کہا کہ سعودی عرب یورپی اسلحے اور دیگر سازو سامان کا ایک بڑا خریدار ہے اسے ہائی کرپٹ ممالک کی فہرست میں نہیں ہونا چاہیے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس یورپین کمیشن نے یورپی یونین سعودی عرب سمیت سات ممالک کو دہشت گردی اور دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے میں ناکامی پر بد عنوان ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپین کمیشن کی بد عنوان ممالک کی فہرست میں شامل ہونے والے ممالک پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جاتی، لیکن ان ممالک کے اداروں سے تجارت احتیاط سے کرنی ہوتی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ یورپی کمیشن کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والے نئے ممالک میں پانامہ, سعودی عرب, نائجیریا سمیت سات ممالک شامل ہیں جبکہ پاکستان، ایران، عراق، شمالی کوریا اور ایتھوپیا سمیت 16 ممالک پہلے اس فہرست میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : بدعنوان ممالک کی فہرست میں سات ممالک کا اضافہ

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر سات ممالک کے مذکورہ فہرست میں شامل ہونے کے بعد بدعنوان ممالک کی تعداد 23 ہوگئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں جمال خاشقجی کے دردناک قتل کے بعد سعودی حکومت اور یورپی یونین کے مابین کشیدگی کے بعد سامنے آیا تھا۔

  • کرپٹ ممالک کی عالمی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن بہتر

    کرپٹ ممالک کی عالمی فہرست میں پاکستان کی پوزیشن بہتر

    برلن: بدعنوانی پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپٹ ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان کی پوزیشن پہلے سے بہتر ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے دارالحکومت میں قائم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بدعنوانی سے متعلق سال 2018 کی عالمی رپورٹ جاری کی جس کے مطابق ہنگری اور ترکی جیسے ممالک میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بہت زیادہ بڑھ گئی۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا بھی بڑھتی ہوئی کرپشن کی وجہ سے شفاف ترین ممالک کی فہرست سے خارج ہوگیا جبکہ پاکستان کی پوزیشن میں بہتری پیدا ہوئی۔

    مزید پڑھیں: بدعنوانی کا خاتمہ ہمارا ایمان ہے، کرپشن فری پاکستان کیلئے کوشاں ہیں،چیئر مین نیب

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق سن 2018 میں دنیا کے دو تہائی ممالک 100 میں سے نصف نمبر بھی حاصل نہیں کرسکے، پورے یعنی 100 نمبر حاصل کرنے والے ملک کو شفاف ترین جبکہ سب سے کم نمبر حاصل کرنے والے کو بدعنوان ترین ملک قرار دیا جاتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈنمارک  نے دنیا کے شفاف ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا، نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ بالترتیب فہرست میں دوسری، تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی جگہ حاصل کرسکے۔

    اسی طرح صومالیہ کو دنیا کا بدعنوان ترین ملک قرار دیا گیا علاوہ ازیں شام، جنوبی، سوڈان، یمن، شمالی کوریا، سوڈان، افغانستان اور لیبیا جیسے ممالک کے نام بھی برعنوان ممالک کی فہرست میں سامنے آئے۔

    ٹرانسپیرنسی نے فہرست منگل 29 جنوری کے روز جاری کی جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کرپشن اور بدعنوانی کے حوالے سے صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی، گزشتہ برس پاکستان کو 32 پوائنٹس ملے تھے جبکہ اس بار 33 پوائنٹس ملے ، فہرست میں پاکستان کا نام 117ویں نمبر پر ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بدعنوانی کی شرح میں کمی آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشل