Tag: corrupt elements

  • ‘گندم کے ذخائر کھانے والے "چوہوں "کو بھی نیب نے پکڑا’

    ‘گندم کے ذخائر کھانے والے "چوہوں "کو بھی نیب نے پکڑا’

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب نے ان کیخلاف بھی کارروائی کی جن کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا مگر کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان برپا کرنے کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب نے بتایا کہ 4 سال میں سب سے زیادہ ریکوریاں کی گئیں جن میں سے 541 ارب کی ریکوریاں براہ راست اور بلاواسطہ ہیں۔

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ اگر یہ ادارہ نہ ہوتا تو یہ ریکوریاں ان متاثرین میں تقسیم نہ ہوتیں اور نیب کے پاس تمام ریکوریز کا ریکارڈ موجود ہے، نقدی میں 56 ارب روپے سوسائٹیز سے آئے ہیں، ایک ہاؤسنگ سوسائٹی نے 14 ارب روپے ادا کیے۔

    چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ سکھر میں گندم کے 20 ارب کےذخائر ادھر ادھر تھے، ہم نے پوچھا کہ یہ گندم کہاں گئی تو کہا گیا کہ یہ گندم چوہے کھاگئے، گندم کے ذخائر کھانے والے چوہوں کو بھی نیب نے پکڑا۔

    چیئرمین نیب جاوید اقبال نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ رواں سال 200 کے قریب کارروائیاں کی گئیں، مزید بھی جاری ہیں، نیب نے ان کیخلاف بھی کارروائی کی جن کاکوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔

    چیئرمین نیب نے کہا کہ بے شک نیب کی تعریف نہ کریں مگر تنقید برائے تنقید بھی نہ کریں، کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان برپاکرنے کی کوشش کی، یاد رکھیں کہ اگر نیب نہ ہوتا تو 14ارب کی ریکوری نہ ہوتی۔

  • سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی میں وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا  اور ایئرپورٹ منیجرز اور سی او اوز کو ملازمین کی مانیٹرنگ  اور ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ادارے کے وسائل لوٹنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، ملازمین کے افسروں کے گھروں میں ذاتی کاموں کے انکشاف کے بعد ایڈیشنل ڈائریکٹرز، سیکشن ہیڈز کو ملازمین اور وسائل کی نگرانی کا کام سونپ دیا گیا۔

    سول ایوی ایشن حکام نے بذریعہ نوٹیفکیشن ملک کے تمام افسروں کو آگاہ کر دیا، مراسلہ میں ڈائریکٹرانجینئرنگ سروسز سمیر سعید کو ایئرپورٹس کے سرپرائز وزٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز ملازمین کی حاضری چیک کریں گے۔

    گاڑیوں کا غلط استعمال روکنے کے لئے انہیں طے شدہ پارکنگ میں کھڑا کرنے کی ہدایت کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر محکمانہ کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایئرپورٹ منیجرز، چیف آپریشنز آفیسرز کو ڈیفالٹر ملازمین کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انجینئرنگ سروسزملازمین کو ان کے عہدے کے مطابق تعینات کیا جائے گا۔

    ملازمین کو ان کی ٹریڈ سے ہٹ تعینات کرنے والے انچارجز کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔