Tag: corrupt officers

  • بجٹ میں کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، شبر زیدی

    بجٹ میں کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، شبر زیدی

    اسلام آباد : چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ بجٹ میں کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، بدعنوان افسران کے خلاف کارروائی کیلئے سیل قائم کیا جارہا ہے۔

    یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین نے کہا کہ محصولات کے ہدف کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ ہدف کوحاصل کرنے کیلئے پاکستان میں پورے مواقع موجود ہیں۔

    ٹیکس ادائیگی سے بچ جانے والے شعبوں کو بھی دائرہ کار میں لایا گیا ہے، شبر زیدی نے کہا کہ کسی ادارے کی ڈکٹیشن پر ٹیکس نہیں لگائے گئے، اس طرح کےالزامات لگانا بےبنیاد ہے، فائلر اور نان فائلر میں فرق کو ختم کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکسوں کےنظام کی خرابی کودورکرنےکی کوشش کررہےہیں، ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا ہے، بےنامی قانون کے تحت بینکوں اور بجلی کمپنیوں سے ڈیٹاحاصل کیا ہے،3لاکھ 41ہزارصنعتی بجلی کنکشن میں سے40ہزاربھی ٹیکس نہیں دیتے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایف بی آرکے صوابدیدی اختیارات ختم کردیے گئے ہیں، کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کیلئے سیل قائم کیا جارہا ہے، ٹیکس افسران اور ٹیکس فائلر کےدرمیان براہ راست رابطہ کم سے کم کیا جارہا ہے، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کے عمل کو آٹومیشن کیا جارہا ہے، بجٹ میں 1600ٹیرف لائنزپرکسٹم ڈیوٹی ختم کی گئی ہے۔

  • الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    الزامات لگا کر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،الطاف حسین

    کرچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےکہا ہےکہ سرکاری ایجنسیوں اور رینجرز کے چند افسران ایم کیو ایم کےخلاف پروپیگنڈا کررہے ہیں کسی کارکن یا رہنماء کے خلاف ایجنسیوں کے پاس ثبوت ہیں تو وہ ایم کیو ایم کے فرد کوسرعام پھانسی پرلٹکا دیں۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہےکے ایم کیو ایم کے کچھ لوگ فرقہ ورانہ قتل غارت گری میں ملوث ہیں،آئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی یاکسی بھی ایجنسی کےپاس ثبوت ہیں توسامنےلائے اور ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کےملوث افراد کو سرعام پھانسی دے دیں،الطاف حسین کا کہنا تھا کہ اگر الزامات لگانے والےالزامات ثابت نہ کرسکے تو الزامات لگانے والوں  کو لٹکایا جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا ہے کہ  فوج اورعسکری اداروں نےجو جہادی گروپ بنائے وہی آج شہریوں کو مار رہے ہیں وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلح افواج کےاندرموجود انتہا پسند عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ ایسے تمام مدرسے جہاں نوجوانوں کی برین واشنگ کرکے انہیں دہشت گردی کی ترغیب دی جاتی ہے، ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ الزامات لگا کراصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے،انہوں نے ہمیشہ شعیہ سنی بھائی چارے اور اتحاد بین المسلین کی بات کی ہے۔