Tag: corruption allegation

  • بدعنوانی کا الزام : سی اے اے کے ڈائریکٹراورایڈیشنل ڈائریکٹر جبری طور پر ریٹائرڈ

    بدعنوانی کا الزام : سی اے اے کے ڈائریکٹراورایڈیشنل ڈائریکٹر جبری طور پر ریٹائرڈ

    کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کو جبری طور پر ریٹائرڈ کردیا، سمیر سعید اور ریاض احمد پر ادارے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہےادارے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پر مبینہ بدعنوانی کا معاملہ پر سی اے اے نے دونوں عہدیداران کو جبری طور پر ریٹائرڈ کردیا۔

    ڈائریکٹر انجنیئرنگ سروسز سمیر سعید اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ریاض احمد کو فوری طور پر لازمی ریٹائرمنٹ دے دی گئی، دونوں افسران کو سروسز ریگولیشن2014 کے تحت ریٹائرڈ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کاکہنا ہے کہ ڈائریکٹر سمیر سعید پر مبینہ طور پر ساڑھے چار کروڑ روپے ادارے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کو متعدد شوکاز نوٹس جاری کیے لیکن وہ انتظامیہ کو مطمئن نہ کرسکے۔

    ذرائع کے مطابق دونوں مذکورہ افسران کے خلاف رقم کی ریکوری کیلئے علیحدہ سے کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سول ایوی یشن اتھارٹی نے تاحال ادارے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے والے افسران کے کیس کو نیب نہیں بھیجا۔ افسران کے کیس کو نیب کے بجائے دفتری طور پر کارروائی کرکے جبری طور ریٹائرڈ کیا گیا۔

  • بھارت: کرپشن کا الزام ثابت، 20 اراکین اسمبلی نااہل

    بھارت: کرپشن کا الزام ثابت، 20 اراکین اسمبلی نااہل

    نئی دہلی: بھارتی الیکشن کمیشن نے سرکاری خزانے سے فائدہ اٹھانے  اور کرپشن کا الزام ثابت ہونے پر 20 اراکین پارلیمٹ (ایم ایل ایز) کو نااہل قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے والے اراکین کا تعلق عام آدمی پارٹی سے ہے، مذکورہ ایم ایل ایز پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری خزانے سے فائدہ اٹھایا۔

    عام آدمی پارٹی کے اراکین پر یہ بھی الزام تھا کہ انہوں نے منافع بخش محکموں کے عہدے اپنے پاس رکھے اور وہاں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

    بھارتی الیکشن کمیشن نے غبن میں ملوث تمام ہی اراکین کو نااہل قرار دیتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کی جس کو توثیق کرنے کے لیے کاپی صدر کو بھی ارسال کی گئی ہے۔

    سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی صدر نااہل قرار دینے والے فیصلے کی توثیق کرتے ہیں تو پھر دہلی کی 20 نشتوں پر ضمنی انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔

    دوسری جانب عام آدمی پارٹی کے ترجمان نے فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’مخالفین کی ایما پر الیکشن کمیشن نے غیر منصفانہ فیصلہ جاری کیا‘۔

    حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنمامنوج تیواری نے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’الیکشن کمیشن کی جانب سے آنے والا فیصلہ اس بات کی غمازی ہے کہ بھارت میں کرپشن کے خلاف سخت اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔