Tag: corruption probe

  • شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین کے خلاف تحقیقات میں بڑا انکشاف

    شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین کے خلاف تحقیقات میں بڑا انکشاف

    لاہور : شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کے خلاف تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ نثار احمد کو ایک سال کے دوران بیرون ملک سے 11 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 114 روپے منتقل ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کے فرنٹ مین نثار احمد کیخلاف تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، نثار احمد کو ایک سال کے دوران بیرون ملک سے 11 کروڑ 26 لاکھ 25 ہزار 114 روپے منتقل ہوئے۔

    اے آروائی نیوز نے نثار احمد کو بیرون ملک سے ڈالرز اور ٹی ٹیز پر مشتمل ٹرانزیکشن رپورٹ حاصل کرلی، نثار احمد کو تمام رقوم 2016 میں دو بنک اکاونٹس میں منتقل ہوئیں، نثار احمد کو منتقل ہونے والی رقوم اس کے بعد سلمان شہباز کو منتقل ہوئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا نثار احمد کو صرف ایک ماہ میں 7 لاکھ 69 ہزار 511 امریکی ڈالر منتقل ہوئے، 30 ستمبر اور 13 اکتوبر کو 2 کروڑ 8 لاکھ سے زائد رقم اور 2016 میں ٹی ٹیز کے ذریعے 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد کو رقوم منتقل ہوئیں۔

    رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش نثار احمد نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کو ان رقوم سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے، نثار احمد شریف فیملی کی بے نامی گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے مالی معاملات دیکھتا تھا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کو کالے دھن کو چھپانے کے لیے بنایا گیا، گڈ نیچر اور یونی ٹاس کے فنانشل رپورٹس بھی نیب کو فراہم نہیں کی گئیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا بے نامی کمپنیوں میں کتنی انوسٹمنٹ ہوئی، کہاں سے آئی کیا کمایا کچھ بھی واضح نہیں کیا گیا ہے۔

  • بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش

    بدعنوانی کیس: اسرائیلی پولیس کی نیتن یاہو، بیوی اور بیٹے سے تفتیش

    بیت المقدس: اسرائیلی پولیس کی وزیر اعظم نیتن یاہو سے پوچھ گچھ کی ہے، یہ تفتیش بدعنوانی کے ایک کیس کے سلسلے میں کی گئی، جس میں ملک کی ٹیلی کمیونی کیشن کی اہم کمپنیاں ملوث ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سمیت ان کی اہلیہ سارہ اور بیٹے یائر سے بھی کسی دوسرے پر مقام پر تفتیش کی جارہی ہے۔

    نیتن یاہو کے دو قریبی عزیز کو بھی حراست میں لیا جاچکا ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے ’بیزک‘ ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی کو کروڑوں ڈالر رعایت پیش کی اور اس کے مقابل دو ویب سائٹوں کے ذریعے وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے لیے مستقل کوریج کی خدمات حاصل کیں۔

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے نیتن یاہو سے کی جانے والی تفتیش کا سبب وزیر اعظم کے خاندان کے ترجمان نیر، ہیفٹز کا بیان ہے، ہیفٹزان دو افراد میں سے ہیں جن کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا ہے اور بعدازاں رہا کردیا گیا۔

    ہیفٹز کیس میں مکمل تحفظ حاصل کرنے کے عوض گواہ بن گئے، وہ سمجھوٹے کے حصے کے طور پر وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی ریکارڈنگز پیش کریں گے، اس کے علاوہ نیتن یاہو کا دوسرا ساتھی شلومو ویلبر بھی اس کیس میں گواہ بن گیا ہے۔

    نیتن یاہو پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ انہوں نے دولت مند دوستوں سے قیمتی تحفے وصول کیے تھے اور پھر ایک اسرائیلی اخبار کی مدد کے لیے قانون سازی کو سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا اس شرط کے ساتھ کے مذکورہ اخبار نیتن یاہو کی ان کے حریف کے مقابل مثبت کوریج کرے گا۔

    اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل پولیس کی سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں جس میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، بعدازاں وہ کسی نتیجے پر پہنچیں گے کہ آیا نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کی جائے گی یا نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔