Tag: Corruption

  • وزیراعظم میں شرم ہوتی تومستعفی ہوجاتے، عمران خان

    وزیراعظم میں شرم ہوتی تومستعفی ہوجاتے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد عوام کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنا ہے، دنیا میں عزت پانے کیلئے اپنے حقوق جاننا پڑیں گے، حکمران ڈرتے ہیں کہ اگر عوام اپنے حقوق جان گئے تو ان کی دکانداری بند ہو جائے گی۔

    اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کے دوران پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں صرف اورصرف قائد اعظم محمد علی جناح کو لیڈر مانتا ہوں، انہوں نے ایک نظرئیے کے تحت یہ ملک بنایا تھا مگر ان سیاستدانوں نے بیڑا غرق کردیا، میاں نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ ابھی حوصلہ رکھیں یہ دھرنا ابھی لمبا چلے گا۔

    انہوں نے کہا کہ جتنے مرضی مذاکرات ہو جائیں، ہم تو نوازشریف کا استعفیٰ لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے، آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے اس لئے آج ہم ان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ان کی باتیں کریں گے، ہم آپ کو قائد اعظم کا وہ نظریہ بتائیں گے جس کے تحت انہوں نے یہ ملک بنایا تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ میری نواز شریف سے نہیں بلکہ ان کی ذہنیت سے لڑائی ہے، میری لڑائی ان ظالموں سے ہے جو قانون توڑتے ہیں لیکن قانون سے اوپر ہیں۔ عام پاکستانی کے ساتھ ہرروز ظلم ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت سے صرف 4 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا کیونکہ حکومت کو علم تھا کہ اگر 4 حلقے کُھل گئے تو ان کا سارا پول کھل جائے گا، مسلم لیگ ن کے رہنماء بھی مانتے ہیں کی دھاندلی ہوئی، سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ بھی مان گئے ہیں کہ اگر چار حلقے کھل گئے تو سارا الیکشن ہی ختم ہو جائے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ حکومت کو 8 اگست کو سیلاب کا پتا چل گیا تھا لیکن اس نے سیلاب کی روک تھام کیلئے کوئی تیاری نہیں کی، اگر ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھا ہوتا تو سیلاب سے اتنا نقصان نہ ہوتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہفتے کے دن کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے کیونکہ اس دن ہم یہاں تاریخ رقم کرنے جارہے ہیں، ہر روز یہاں عوام کی تعداد اور حوصلہ بڑھتا جا رہا ہے، آپ کا جذبہ دیکھ کر میری عمر بیس سال مزید کم ہو جاتی ہے۔

  • ہفتہ کوسب سےبڑاجشن آزادی ہوگا، ایک قوم بن کردکھائیں گے، عمران خان

    ہفتہ کوسب سےبڑاجشن آزادی ہوگا، ایک قوم بن کردکھائیں گے، عمران خان

    اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتہ کےروزسب سے بڑا آزدی کاجشن منانئیں گے، تیرہ ستمبر کوسب ایک قوم بن کردکھائیں گے۔

    آزادی دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک پورے پاکستان میں پھیلتی جا رہی ہے اور اس تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا، اب انگلینڈ سمیت یورپ سے لوگ دھرنے میں شرکت کرنے آ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا ایک طرف مظلوم اور دوسری طرف تھوڑے سے ظالم متحد ہیں لیکن ان ظالموں کا مقابلہ اکیلا ہی کروں گا اور پاکستان کی قوم بھی جاگ چکی ہے اب ملک کے حالات جلد بدلیں گے، عمران خان کہتے ہیں دین اور سیکولر کی سیاست کرنے والے ہمیں تقسیم کرتے ہیں۔

    انہوں نے احسن اقبال کو ارسطو کہتے ہوئے کہا کہ میں اس ملک کے مظلوم طبقے کو حقوق کے لئے سیاست میں آیا ہوں،ہم پر امن ہیں اوریہاں کسی کو تنگ نہیں کر رہے، ن لیگ میں ویسے ہی کم پڑھے لکھے لوگ ہیں تو ان میں جو تھوڑا سا پرھا لکھا ہوتا ہے وہ اندھوں مین کانا راجا بن جاتا ہے، تو حکومت کا ’ارسطو‘ کہتا ہے کہ ہم نے یہاں احتجاج کر کے ملک کو ایک ہزار ارب روبے کا نقصان پہنچا چکے ہیں،مظاہرین پر گولیاں کو حکومت کی جانب سے چلائی گئی ہیں، اور ۴۵ لوگوں کو گولیاں لگی ہیں، میں نے اپنی آنکھوں ۲ لوگوں کو شہید ہوتے دیکھا ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ جنوبی کوریا میں کشتی ڈوبنے سے جنوبی کوریا کا وزیراعظم استعفی دیتا ہے، کشتی وزیراعظم نہیں چلارہا تھا، 6 اگست کو فلڈ ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ جاری کی تھی حکومت نے کیا کیا ؟ انہوں نے صرف بوٹ پہن کر تصویریں کھنچوائی پاکستان ڈوب گیا مگر حکمران بے حس رہے۔

    عمران خان نے کہا ہے کہ پاکسان میں حقیقی جمہوریت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں، نواز شریف کے استعفیٰ کا مطالبہ غیر آئینی نہیں، چوہدری نثار اور اعتزاز نے پارلیمنٹ میں جو کچھ کیا یہ جمہوریت نہیں مک مکا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکمران  قوم میں مذہی و لسانی تفریق پیدا کر کے اپنے مفادات حاصل کر رہے ہیں، پارلیمنٹ میں موجود جماعتیں وزیراعظم کو اس لئے نہیں بچارہے کہ انہیں نواز شریف سے پیار ہے بلکہ انہیں خوف ہے کہ کہیں نواز شریف کے جانے سے ان کی لوٹ مار بند نہ ہوجائے۔

    انہوں نے کہا کہ نواز شريف کے استعفیٰ کا مطالبہ غيرآئينی نہيں، ہمارے پاس وزيراعظم کی دھاندلی کے ثبوت ہيں، میٹرو جیسے منصوبوں کے بجائے آبی ذخائر پر توجہ دی جاتی تو اتنی تباہی نہ ہوتی ۔

    عمران خان نے نوجوانوں سے کہا کہ دنیا میں کبھی کوئی ایسی تحریک کامیاب نہیں ہوئی جس میں طالبعلم شامل نہیں تھے، اس لئے میری طالب علموں سے درخواست ہے کہ وہ آزادی مارچ میں پہنچیں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں کیونکہ یہ وقت دوبارہ نہیں آئے گا۔

  • پانچ جماعتیں ملکربھی تحریک انصاف کو شکست نہ دےسکیں،عمران خان

    پانچ جماعتیں ملکربھی تحریک انصاف کو شکست نہ دےسکیں،عمران خان

    اسلام آباد:تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نےکہا ہےکہ وہ چیف جسٹس سے انصاف مانگ رہےہیں،چیف جسٹس صاحب کنٹینرزہٹانےکا آرڈرجاری کریں،کنٹینرز نہیں ہٹائےگئےتو وہ اپنےٹائیگرزکوچھوڑدیں گے۔

    اسلام آباد ڈی چوک پر رات گئےدھرنےکے شرکاءسےخطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پانچ جماعتیں ملکر بھی تحریک انصاف کو شکست نہ دےسکیں،انہونے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کی ذمہ داری ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور کنٹینرز ہٹوائیں

    عمران خان نےیہ انکشاف بھی کیا کہ آصف علی زرداری نےانہیں بتایا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے،انہونےاپنےخطاب میں کہا کہ سیلاب کی تباہ کاریوں کےذمہ دار تیس سال سے باریاں لینے والےہیں،وہ آج خود سیالکوٹ میں سیلاب زدگان کے درمیان ہوں گے۔

    عمراں خان نے کہا کہ اقتدارمیں آکر پاکستان کواسلامی فلاحی ریاست بنا کردکھائیں گے۔

  • پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیاکا تیسراغیرمحفوظ ملک قرار

    پاکستان بدامنی کے لحاظ سے دنیاکا تیسراغیرمحفوظ ملک قرار

    کراچی : ورلڈ اکنامک فورم نے عالمی مسابقتی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں امن وامان کےلحاظ سے پاکستان کودنیا کا تیسراغیر محفوظ ملک قرار دیا گیا جس کی بنیادی وجہ حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی، کرپشن اورریڈ ٹیپ کلچر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق معیشت میں اصلاحات سے متعلق حکومت کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ اداروں کی کارکردگی کرپشن کے باعث خراب ہے۔ انفرااسٹرکچر خاص طور پر بجلی کا نظام پسماندہ ہے صحت اور تعلیم کے شعبےمیں بھی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔

    انڈیکس میں کُل ایک سو چوالیس ملکوں کا موازنہ کیاگیا تھا۔ مسابقتی انڈیکس میں پاکستان ایک سو انتیس نمبر پر رہا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی رینکنگ میں گزشتہ سال کی نسبت چار درجے کا اضافہ ہوا۔

    بنیادی ضروریات کے حوالے سے پاکستان نے بہت کم نمبرز حاصل کئے ہیں اور بنیادی ضروریات کےانڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو چونتیسواں ہے۔

  • پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

    پیپلزپارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویزاشرف کےدورمیں ستانوے ارب روپےکی خوردبردکی گئی۔سیکریٹری کابینہ کے انکشاف پر کابینہ کمیٹی نےپیپلز پارٹی دورکی ترقیاتی اسکیموں کی رپورٹ طلب کرلی۔رانامحمد ایاز کی زیرصدارت ہونےوالےقومی اسمبلی کی کابینہ کمیٹی کےاجلاس کوسیکریٹری کابینہ اخلاق تارڑ نے بریفنگ دی۔

    اخلاق تارڑ نے انکشاف کیا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف کی جانب سے ستانوے ارب روپے خورد برد کی گئی۔ ترقیاتی فنڈ کی مد میں جاری ستانوےارب روپےکا کوئی حساب کتاب مو صول نہیں ہوا، سیکٹریری کابینہ نے کمیٹی کو بتایا کہ ترقیاتی فنڈ کی مد میں رقم براہ راست ڈی سی اوز کو جا ری ہو تی رہی، معاملےکی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیاہے۔

    بریفنگ پرکابینہ کمیٹی نے پیپلز پارٹی دورکی تمام ترقیاتی اسکیموں کا آڈٹ کر اکررپورٹ دو ماہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔ساتھ ہی اربوں کا گھپلا کرنےوالوں کوکٹہرے میں لانے کی سفارش بھی کردی

  • شہید بےنظیربھٹو یونیورسٹی لیاری،تباہی کے دہانے پر

    شہید بےنظیربھٹو یونیورسٹی لیاری،تباہی کے دہانے پر

    شہید جمہو ریت نا م سے قائم ہو نیوالی شہید بے نظیر بھٹو یو نیو رسٹی لیا ری، بد انتظا می ،نا اہلی اور مبینہ کرپشن کے سبب تباہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے۔خستہ حا ل عمارت،طا لب علموں کی قلیل تعداد اور بد انتظامی کا راج ہے ۔یہ حا ل ہے بے شہیدنظیر بھٹو یو نیو رسٹی لیا ری کا،دو ہزار دس میں قا ئم ہو نیو الی یہ یو نیو رسٹی آج تبا ہی کے دہا نے پر پہنچ چکی ہے، کروڑو ں روپے کے ترقیا تی فنڈز ملنے کے با وجود عما رت اور اس میں مو جود فرنیچر بین ثبوت ہے کہ فنڈز کے ساتھ کیا ہوا۔

    جب سے یہ یو نیو رسٹی قائم ہو ئی ہے اس میں تعینات بیشتر اساتذہ ریٹا ئرڈ افراد ہیں۔ اس با ت کے شواہد بھی ہیں کہ محترم وائس چانسلر صا حب نے گھر کو یو نیو رسٹی سیکریٹریٹ ظا ہر کیا اور اس کی آرائش پر لاکھو ں رو پے خرچ کر ڈا لے۔ اس تما م صورتحا ل کا نتیجہ جو نکلنا تھا وہی نکلا یعنی تبا ہی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ شہید جمہو ریت کے نا م سے قائم اس یو نیو رسٹی پر اربا ب اقتدار بھر پور تو جہ دیں اور اسے شہید محترمہ نا م کے کے شایا ن شان عظیم تعلیمی ادارے میں تبدیل کیا جا ئے۔