Tag: Corruption

  • نیتن یاھو کی کرپشن اور رشوت خوری کی نئی تفصیلات جاری

    نیتن یاھو کی کرپشن اور رشوت خوری کی نئی تفصیلات جاری

    یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم کی کرپشن کی مزید تفصیلات کے عیاں ہوگئی، رپورٹ میں 1000 کیس میں نیتن یاھو پر 9 کروڑ شیکل کے غیر قانونی فواید حاصل کرنے کا الزام کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن سے متعلق کیس1000میں ان پر بدعنوانی میںملوث ہونے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 1000 کیس میں نیتن یاھو پر 9 کروڑ شیکل کے غیرقانونی فواید حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس کیس میں وزیراعظم نیتن یاھو میںان کی اہلیہ سارہ نیتن یاھو بھی ملوث ہیں۔

    اس کے علاوہ ان کے سابق معاون ارب پتی ارنون ملیچمین، ھداس کلائن، اربن پتی جیمز باکر کو بھی ملوث کیا گیا ہے، نیتن یاھو اور ان کی اہلیہ ان شخصیات سے رشوت کے طورپر بیش قیمت صحائف وصول کرتے رہے ہیں۔

    نیتن یاھو نے ھداس کلائن کے سامنے اپنی بیوی اور خاتون اول کے مطالبات خود پیش کیے تھے۔ سارہ نیتن یاھو نے رات کے ایک بجے بات چیت کی۔ اسی رات سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز انتقال کرگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق کلائن نے سارہ نیتن یاھو کےساتھ ہونےوالی بات چیت کے بارے میں عدالت میں گواہی دی۔ دونوں کے درمیان بات چیت 2016ءمیں فوجیوں کے قتل کی یاد میں منائی جا رہی تھی۔

    خیال رہے کہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور ان اہلیہ سابق حکومت کےدور میں رشوت وصول کرنے اور اپنے من پسند افراد کو ٹھیکے دینے سمیت کئی دوسرے الزامات کاسامنا کررہے ہیں۔ ان کےخلاف عدالت میں یہ کیسز 1000، 3000 اور 4000 کے عنوان سے جاری ہیں۔

  • کرپشن کی وجہ سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، عمران خان

    کرپشن کی وجہ سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے، عمران خان

    لاہور : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کی وجہ سے ہم دوسرے ممالک سے پیچھے رہ گئے، ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار، معاون خصوصی وزیر اعظم شہزاد اکبر اور دیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب اعجاز شاہ نے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، انہوں نے مالی بدعنوانیوں کی ریکوری اور ملزمان کی گرفتاریوں سے متعلق اب تک حاصل ہونے والی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

    اجلاس میں وائٹ کالر کرائمز کنٹرول کرنے میں پیشہ ورانہ مہارت بڑھانے کی تجاویز پیش کی گئیں، وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے لوگوں کے پیشہ وارانہ فرائض عام فرائض نہیں ہیں۔

    کرپشن کی وجہ سے ہم خطےکے دوسرے ممالک سے بہت پیچھے رہ گئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی کرپشن سے آج ہم معاشی بدحالی کا شکار اور قرضے لینے پرمجبور ہوئے، کرپشن کے ناسور نے ہمارے ملک کو بےحد نقصان پہنچایا، اسی وجہ سے ہماری آئندہ نسلوں کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے فرائض موجودہ حالات میں جہاد ہیں، بعد ازاں وزیراعظم عمران خان پکچر وال کے افتتاح کیلئے پہنچ گئے۔

  • ایرانی ٹی وی کے سابق سربراہ کا سربراہ ایم آئی مجتبیٰ خامنہ ای پر کرپشن کے الزام

    ایرانی ٹی وی کے سابق سربراہ کا سربراہ ایم آئی مجتبیٰ خامنہ ای پر کرپشن کے الزام

    تہران : ایرانی نشریاتی ادارے کے سابق سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مجتبیٰ خامنہ ای پر کرپشن کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج سرکاری میڈیا پر اثر انداز ہوتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلی ویڑن کارپوریشن کے سابق چیئرمین محمد سرفراز نے ایران کی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ریاستی اداروں میں کرپشن کے الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں کو کرپشن پر زبان کھولنے کی پاداش میں زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

    ایران کے سابق عہدیدار محمد سرفراز نے بتایا کہ پاسداران انقلاب بدعنوانی کے انسداد کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں کو مبینہ طور پر ناکام بنانے میں سرگرم ہے تاکہ کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افراد کو بچایا جا سکے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرفراز نے کہا کہ اگر ان اداروں کے اندر سے کرپشن کے خلاف کوئی آواز بلند کرنے کی جرات کرتا ہے تو اسے مختلف طریقوں سے خاموش کرا دیا جاتا ہے، بہت سے لوگوں کو کرپشن پر زبان کھولنے کی پاداش میں زندگی سے ہاتھ دھونا پڑے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کے افسران مبینہ طور پر دھوکہ دہی اور رشوت کے ذریعے ریڈیو اور ٹیلی ویڑن پرگرامات پر اثر انداز ہوتے۔

    انہوں نے9 ملین ڈالر مالیت سے ڈیٹا سینٹر قائم کیا۔ اس کے علاوہ پاسداران انقلاب نے ریڈیو اور ٹی وی کے مختلف منصوبوں میں قریبا 5 کھرب ایرانی ریال کی سرمایہ کاری، اس کے علاوہ انہوں نے 515 ملین ریال مالیت سے آئی پی ٹی وی پراجیکٹ شروع کیا۔

    محمد سرفراز نے بتایا کہ سابق انٹیلی جنس افسر سابق وزیر محنت نے حسین طائب کی ملی بھگت سے پاسداران انقلاب کے ماتحت کمپنیوں کے ٹھیکے حاصل کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ ایرانی انٹیلی جنس نے شہرزاد میر قولی خان کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا اور اسے دھمکی دی گئی کہ اگر اس نے کوئی ٹینڈر حاصل کرنے کی کوشش کی تو اسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا جائے گا۔

    غیر ملکی خبر تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ امریکا و دیگر عالمی طاقتوں کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف آئے روز ایسی سازشیں رچائی جاتی ہیں جس کے ذریعے ان کی آبرو ریزی کی جاسکے اور جو افراد الزامات عائد کرتے ہیں بعدازاں معلوم ہوتا ہے کہ انہیں خود کرپشن کے الزام میں ادارے سے برطرف کیا گیا ہے۔

  • کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

    کفن میں جیب نہیں ہوتی: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب (ر) جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہم نے ڈبل شاہ کو سنگل شاہ بنا دیا، امیر ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو پتا ہونا چاہیے کہ کفن میں جیب نہیں ہوتی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے فیروز پور سٹی کے متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ اپنے دور سے لے کراب تک 303 ارب کرپٹ لوگوں سے وصول کئے.

    نیب کے 900 ارب کے1210 ریفرنس زیر سماعت ہیں، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے پرکشش اشتہاروں کا متعلقہ اداروں کو نوٹس لینا چاہیے، بعض سوسائٹیز ملی بھگت سے اربوں کی زمین فروخت کردیتے ہیں، بدعنوانی برائیوں کی جڑ ہے، ترقی اورخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے.

    مزید پڑھیں: نیب نے حمزہ شہباز کی ضمانت خارج کرانے کی تیاری کرلی

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت مختلف فورم پرکارکردگی کوسراہا گیا، ایک سال میں پیشہ واریت شفافیت اور میرٹ کے ساتھ کام کیا، ہمارے افسران نےبہترین صلاحیتوں کا استعمال کیا.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کورٹ میں مجموعی سزاکی شرح 70 فیصد ہے، 2008 سے دیگر اداروں کی نسبت نیب کارکردگی شان دار رہی.

  • اپوزیشن والے اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اپوزیشن والے اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے ایک پیج پر ہیں، بیرسٹر شہزاد اکبر

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن والے ایک پیج پر ہیں، ملزم تحقیقات میں تعاون نہ کررہا ہو تو پھر گرفتار کیا جاتا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان عادل عباسی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ آصف زرداری کو ہم نے11سال تک جیل میں نہیں رکھا تھا، بلکہ ان کو انہی لوگوں نے جیل میں رکھا جو آج کل آپ سے بغل گیر ہیں، اپنی اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن والے ایک پیج پر ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی ملزم جب تحقیقات میں تعاون نہ کررہا ہو تو پھر اسے گرفتارکیا جاتا ہے، حمزہ شہباز کو اس لئے گرفتارکیا جانا تھا تاکہ کیس میں مزید تفتیش ہوسکے، ریفرنس فائل ہونے کے بعد گرفتار نہیں کیا جاتا۔

    شہزاد اکبر نے کہا کہ محبوب علی اور منصور کون لوگ ہیں جو لاکھوں پاؤنڈ بھجوارہے ہیں، لاکھوں پاؤنڈز بھجوانے والوں کے پاس پاسپورٹ تک نہیں ہیں۔

    حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ نیب اہلکار اگر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے تو اب تک حمزہ شہباز گرفتارہوچکے ہوتے، ن لیگ والے گرفتاری سے آخر کیوں ڈرتے ہیں؟؟

  • پاکستان پر امیروں کا قبضہ ہے، کرپٹ افراد کے خلاف ایکشن لینا ملکی مفاد میں ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان پر امیروں کا قبضہ ہے، کرپٹ افراد کے خلاف ایکشن لینا ملکی مفاد میں ہے: وزیر خزانہ

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان پر امیروں کا قبضہ ہے، کرپٹ افراد کے خلاف ایکشن لینا ملکی مفاد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اسد عمر کا کہنا تھا کہ امیر لوگ ہی پاکستانی معیشت کے فیصلے کرتے رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سرتاج عزیزمخالف پارٹی کے ہیں، مگر ان کا مداح ہوں، معیشت کے فیصلے تھیوری کی بنیاد پر ہیں، تجربات کی بنیاد پرنہیں، پاکستان میں ریسرچ مقامی سطح پرنہیں کی جارہی، معیشت کے لئے وقتی فیصلے نہیں کرنا چاہیے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے: اسد عمر

    وزیر خزانہ نے کہا کہ غیر ضروری ودہولڈنگ ٹیکسز کو ختم کرنے کی تجویز زیرغور ہے، پراپرٹی کے کاروبار میں اصلاحات کی ضرورت ہے، پراپرٹی کے کاروبارمیں نہ پرافٹ کاپتاچلتا ہےنہ ہی ٹرانزکشنز کا، ایک سطح سے زیادہ آمدنی والوں کو اضافی ٹیکس دینا چاہیے، غیرمعمولی منافع کمانے والی کمپنیوں پرمزید ٹیکسز لگنے چاہییں، آئی ٹی کی مدد سے انڈر انوائسنگ کا مسئلہ ختم ہو سکتا ہے۔

    اسد عمر نے کہا کہ چین، دبئی سے سستی اشیائے درآمد کو آئی ٹی کے ذریعے چیک کیا جا سکتا ہے، زر مبادلہ ذخائر 1 ارب ڈالر، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ماہانہ ہوں، اس غیرمعمولی صورتحال میں مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن لینا ملکی مفاد میں ہے، میثاق معیشت کےسب سےاچھاپلیٹ فارم سینیٹ، اسمبلی کی کمیٹی ہیں۔

  • ہم بھی ملک سے کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سید خورشید شاہ

    ہم بھی ملک سے کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، سید خورشید شاہ

    سکھر : پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف ہوں یا قائم علی شاہ سب70سال کا حساب دینے کو تیار ہیں، ہم بھی کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

    یہ بات انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ٹرین مارچ پر مخالفین کہہ رہے تھے کہ صرف تین سو لوگ ساتھ ہیں۔

    اب انہیں اپنا چشمہ اتار کر دیکھنا چاہیے کہ کتنے لوگ ہمارےٹرین مارچ میں موجود ہیں، میڈیا بھی دکھارہا ہے کہ بلاول بھٹو کے ساتھ ہزاروں لوگ ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کی طبیعت واقعی خراب تھی اسے ڈرامائی انداز کہنا مناسب نہیں، نواز شریف کو جاتی عمرہ اپنے گھر خیریت سے پہنچنے پر مبارک دیتا ہوں۔

    ایک سوال کے جواب میں رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم بھی پاکستان سے کرپشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، شہباز شریف ہوں یا قائم علی شاہ ہم سب70سال کا حساب دینے کو تیار ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ غربت مٹاؤ کے نام پر عمران خان عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، پہلاسال ہے حکومت پانچ لاکھ گھراور10لاکھ نوکریاں ہی دے دے۔

    عمران خان50لاکھ گھر بنانے اور نوکریاں دینے کاوعدہ پورا کریں، وزیر اعظم کے پاس کوئی گوشہ ہے ہی نہیں جس میں نرمی ہو، اگربات کرو تو کہتے ہیں کہ ہم کرپشن بچانے کیلئےاحتجاج کررہے ہیں۔

  • کرپٹ افراد سے 303ارب وصول کرکے خزانے میں جمع کرا چکے ہیں: چیئرمین نیب

    کرپٹ افراد سے 303ارب وصول کرکے خزانے میں جمع کرا چکے ہیں: چیئرمین نیب

    اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپٹ افراد سے 303ارب وصول کرکے خزانے میں جمع کرا چکے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیے. ان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی میں بزنس کمیونٹی کا کردار اہم ہے.

    [bs-quote quote=”بیرون ملک فرارافراد کو واپس لانے کے لئے وسائل استعمال کر رہے ہیں،” style=”style-8″ align=”left” author_name=”چیئرمین نیب”][/bs-quote]

    چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ بیرون ملک فرارافراد کو واپس لانے کے لئے وسائل استعمال کر رہے ہیں، نیب کرپشن کے خاتمے کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے، کرپشن کے خاتمے کے لئے تمام طبقوں کوکردار ادا کرنا ہوگا.

    جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ملک کا تاجر خوشحال ہوگا، تو ملک خوشحال ہوگا، جنہوں نے ملک کو لوٹا، آج ان کے بہت سے اثاثے ہیں، ملک لوٹنے والوں کی مختلف ممالک میں پلازے اور قیمتی جائیدادیں ہیں.

    چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ یہ رقم کہاں سے آئی، نیب تفتیش کے دوران کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرتا.

    انھوں نے مزید کہا کہ عزت، احترام اور وقار کے ساتھ نیب میں طلب کرتے ہیں، وقار کا خیال رکھا جاتا ہے. جج کی حیثیت سے ہمیشہ لوگوں کے دل دکھوں کا مداوا کیا.

  • سابق دور حکومت میں "افتتاحی تختیاں” لگانے میں بھی کرپشن

    سابق دور حکومت میں "افتتاحی تختیاں” لگانے میں بھی کرپشن

    لاہور: سابق دورحکومت کی ایک اور کرپشن کہانی سامنے آگئی ، ایک سے زائد افتتاحی تختیوں کے استعمال اور مقرر کردہ ریٹ سے زائد پیسے اداکئے جانے کا انکشاف ہوا ، سابق حکومت نے اپنی تشہیرکےلیےایک منصوبے پر درجنوں تختیاں لگائیں ، جس سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق دور حکومت میں” افتتاحی تختیاں” لگانے میں بھی کرپشن کا انکشاف ہوا اور بتایا گیا وزیراعظم گلوبل پیکج کےتحت گلیاں، سڑکوں کی72اسکیمیں مکمل کی گئیں ، اسکیموں کے افتتاح سے قبل تختیوں میں مقرر کردہ ریٹ سے زائد پیسے ادا کیےگئے۔

    افتتاحی تختیوں میں ہونے والی کرپشن پر آڈیٹر جنرل نے اعتراض لگادیا اور کہا سابق حکومت نے اپنی تشہیر کے لیے ایک منصوبے پر درجنوں تختیاں لگائیں ، رولز کے تحت ایک منصوبے پر ایک ہی افتتاحی تختی لگانی چاہیے، زیادہ تختیاں لگانے سے حکومتی خزانے کو ادائیگی کرنی پڑی۔

    آڈیٹر جنرل نے کہا پراجیکٹ ڈائریکٹرون ٹیپاکی غفلت سےسرکاری خزانے کو نقصان پہنچا۔

    آڈیٹر جنرل نے پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹیپا سے تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

    مزید پڑھیں : ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل: نواز شریف، شہباز شریف کے ملوث ہونے کاانکشاف

    یاد رہے گذشتہ ماہ بھی سابق دور حکومت میں کرپشن کا ایک اور بڑا اسکینڈل سامنے آ یا تھا، جس میں  نواز شریف شہباز شریف، اور احسن اقبال کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    خیال رہے شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز احتساب عدالت میں زیر سماعت ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے،تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں،کھانابھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

  • ایف آئی اے کا محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف پہلا آپریشن

    ایف آئی اے کا محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف پہلا آپریشن

    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے اپنے ہی محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رشوت لینے پر 2 افسران اور فرنٹ مین کے خلاف ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پر صنعت کار سے رشوت لینے کا الزام ہے، تحقیقات کے بعد جرم ثابت ہونے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

    ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رشوت لی ہے۔

    قبل ازیں رواں سال جنوری میں ایف آئی اے افسران کا انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

    ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ 2014ء میں افغان شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے برطانیہ بھیجا گیا ہے۔

    میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل: ایف آئی اے ملزمان کو ضمانت دینے کی مخالف

    دوسری جانب میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل سے متعلق کراچی کی بیکنگ کورٹ میں سماعتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، گذشتہ ماہ 6 فروری کو کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو ضمانت دینے کی مخالفت کردی تھی۔

    ایف آئی اے کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس اسلام آباد منتقل ہونے پر غور ہو رہا ہے، ضمانت نہ دی جائے۔