Tag: costa rica

  • بچوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دینے والا واحد ملک

    بچوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دینے والا واحد ملک

    وسطی امریکی ملک کوسٹا ریکا وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے بچوں کے لیے کووڈ ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق کوسٹا ریکا کی حکومت نے امریکی کمپنی فائزر کے ساتھ بچوں کو ویکسین لگانے کا معاہدہ کرلیا، جس کے تحت 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو لازمی ویکسین لگائی جائے گی۔

    کوسٹا ریکا حکام کے مطابق مارچ 2022 سے کرونا وائرس کی ویکسین کو لازمی ویکسی نیشن کی فہرست میں شامل کرلیا جائے گا۔

    ملک میں پہلے ہی بچوں کو متعدد موذی امراض سے تحفظ کی ویکسین لگائی جا رہی ہیں اب بچوں کو کرونا سے تحفظ کی فائزر ویکسین بھی دی جائے گی۔

    معاہدے کے تحت کوسٹا ریکا کی حکومت 15 لاکھ ڈوز 5 سال سے زائد عمر بچوں کے لیے خریدے گی جبکہ باقی 20 لاکھ ڈوز بالغ افراد کو لگانے کے لیے خریدے جائیں گے۔

    حکومت کے مطابق اس وقت تک کوسٹا ریکا میں مجموعی طور پر 70 فیصد آبادی کو ایک ڈوز لگ چکی ہے جب کہ 55 فیصد لوگ مکمل طور پر ویکسی نیشن کروا چکے ہیں۔

    کوسٹا ریکا کی حکومت نے ویکسین کو بچوں کے لیے ایک ایسے وقت میں لازمی قرار دیا ہے جبکہ حال ہی میں امریکی حکومت نے 5 سال سے زائد عمر کے بچوں کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دی تھی۔

    کوسٹا ریکا کے علاوہ دنیا کے کسی بھی ملک نے تاحال بچوں کے لیے کرونا کی ویکسین کو لازمی قرار نہیں دیا، البتہ وبا سے تحفظ کے لیے ویکسی نیشن کو ضروری قرار دے رکھا ہے۔

     

  • کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

    کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

    سان ہوزے : لاطینی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں 10 امریکی سیاحوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار10 امریکی سیاح سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    کوسٹا ریکا سول ایویشن حکام کے مطابق طیارہ امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے کرجارہا تھا کہ اچانک آگ لگنے باعث گرکر تباہ ہوگیا

    حادثے میں پائلٹ اورمعاون پائلٹ سمیت طیارے میں سوار دس امریکی سیاح ہلاک ہوگئے ہیں ، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


    آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل جہاز دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔


    فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ‘ 3 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں