Tag: costliness

  • مہنگائی، بے روزگاری اور قرضہ وقتی مسائل ہیں: شوکت یوسفزئی

    مہنگائی، بے روزگاری اور قرضہ وقتی مسائل ہیں: شوکت یوسفزئی

    پشاور: وزیر اطلاعات خیبرپختو نخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مہنگائی، بے روزگاری  اور قرضہ وقتی مسائل ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سماجی تنظیم کازمونگ کور کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ عمران خان کا یہ جذبہ ہے ملک کو بہتر سے بہتر کرنا ہے.

    [bs-quote quote=”لیڈرکی کمی تھی، عمران خان کی صورت میں وہ مل گیا” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شوکت یوسف زئی”][/bs-quote]

    شوکت یوسفزئی نے کہا کہ آج پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گام زن ہے.

    15 سال تک میدان جنگ میں رہے، البتہ ہمارا مستقبل روشن ہے، سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں.

    وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ  وقتی مسائل نوعیت کے ہیں  ہیں، لیڈرکی کمی تھی، عمران خان کی صورت میں وہ مل گیا.

    انھوں نے کہا کہ 14 ستمبر سے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رہے گا، جس سے سفر کرنے والوں‌ کو سہولت رہے گی.

    مزید پڑھیں: اپوزیشن مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے کبھی متحد نہیں رہ سکتا، شوکت یوسفزئی

    ان کا مزید کہنا تھا کہ زمونگ کور کے بچےاسٹریٹ چلڈرن نہیں، یہ ریاست کے بچے ہیں، یہ بچے ملک کا مستقبل ہیں.

  • وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں صوبائی چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی، ساتھ ہی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت کی گئی ہے.

    وزیر اعظم آفس سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق قوانین پرعمل درآمد کر کے سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، عوام کو ریلیف دینا فیلڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے.

    مراسلے کے مطابق متعلقہ اہل کاروں کے درمیان باہمی روابط کا فقدان ہے، عمل درآمد نہ ہونے سے متعلقہ قوانین کوغیرمؤثر بنا دیا گیا، قیمتیں سے متعلق قوانین پرعمل درآمد کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے.

    وزیراعظم نے ہدایت کہ کہ پرائس اورمارکیٹ کمیٹیوں کومزیدمؤثر بنایا جائے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، فیلڈ افسران ہول سیل مارکیٹس کا دورہ کریں۔

    مزید پڑھیں: اسلام آباد : مئی کا تیسرا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد اضافہ

    ،وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نیلامی کے دوران قیمتوں کے مناسب تعین کو یقینی بنایا جائے، صوبائی سیکریٹریز اچانک دورے کرکے قیمتوں کی جانچ پڑتال کریں، اسپیشل برانچ کوعمل دار آمد رپورٹ متعلقہ وزیراعلیٰ، چیف سیکریٹری کو دی جائے.

    وزیر اعظم نے کہا کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافے پرکارروائی کی حکمت عملی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، پرائس کنٹرول کمیٹیز باقاعدگی سے قیمتوں کی فہرستیں جاری کریں، ساتھ ہی صوبائی حکام کو7دن میں احکامات پرعمل درآمد، پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

  • موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے: سراج الحق

    کراچی: امیر  جماعت اسلامی، سراج الحق نے کہا ہے کہ آج ہمارے تمام وسائل پر دشمن کا قبضہ ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ ملک لسانیت کی بنیادپرنہیں کلمےکی بنیاد پربنا تھا.

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ کا دین ملک میں نافذ ہو جاتا، تو  یہ ملک کبھی دولخت نہ ہوتا، حکمرانوں نے واشنگٹن کی طرف دیکھا.

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے، یہ حکومت بھی ماضی کے نظام کا حصہ ہے، سابق دور حکومت میں جو لوگ حاکم تھے، آج بھی وہی ہیں.

    سراج الحق نے کہا کہ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، مگر ابتدائی دورمیں ہی بے روزگارکر دیا، 10 سال میں حکومتوں نے جو قرضے لیے موجودہ حکومت نے 10 ماہ میں لیے ہیں.

    مزید پڑھیں:ؒ آج میں جس مقام پر ہوں، یہ ماں کی دعاؤں کا اثر ہے: سراج الحق

    امیر سراج الحق نے حکومت کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں.

    یاد رہے کہ 14 مئی 2019 کو سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے ڈیل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے، آئی ایم ایف سے معاہدے کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

  • عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ

    عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی موثر نگرانی کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے حکام کو قیمتوں کے اشاریے، مہنگائی رجحان سے متعلق آگاہی کے لئے میکنزم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی۔

    یہ ہدایت خسروبختیار کی زیرصدارت شماریات ڈویژن کے اجلاس میں جاری کی گئی، ساتھ ہی شماریات ڈویژن کو اشیا کی قیمتوں کا ڈیٹا جمعرات کی بجائے پیر کو جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

    وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزی، منافع خوری کی روک تھام کے لئے پرعزم ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں کی مؤثرنگرانی کر کے عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، کم مارکیٹ انفارمیشن کےباعث ذخیرہ اندوزی،منافع خوری بڑھتی ہے.


    مزید پڑھیں: جنوری کے آغاز میں مہنگا ئی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ، ادارہ شماریات


    وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی نے کہا کہ ملک بھرمیں اسٹیک ہولڈز، ضلعی انتظامیہ میں تعاون ضروری ہے.

    یاد رہے کہ نئے مالی سال 2018-19کے ساتویں ماہ ( جنوری 2019 ) کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.07 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔