Tag: Cottage Industries

  • 26سال بعد کاٹیج انڈسٹری کیلئے خوشخبری : عدالت  کا بڑا حکم آگیا

    26سال بعد کاٹیج انڈسٹری کیلئے خوشخبری : عدالت کا بڑا حکم آگیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کاٹیج انڈسٹری کے مختص4ہزار کے قریب پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے کا حکم دے دیا اور کےایم سی، بورڈآف ریونیو، چیف سیکرٹری کو 2 دن میں سروے مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی اوربلدیہ ٹاؤن میں کاٹیج انڈسٹریز کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

    کےایم سی نے بتایا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لیے 4ہزار چھوٹے تاجروں کو پلاٹ الاٹ کیےگئے، محکمہ بورڈآف ریونیونےکچھ زمین دیگر لوگوں کوالاٹ بھی کردی، زمین کےکافی حصے پر قبضہ بھی ہوچکا ہے۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا اس زمین پر کیا بننا تھا؟وکیل کےایم سی نے بتایا زمین اسمال اورکاٹیج انڈسٹریز کے لیے مختص کی گئی تھی۔

    جسٹس ظفراحمدراجپوت کا کہنا تھا کہ فیکٹریز بننے سے کراچی صوبے کے لیے ریونیو پیدا ہوگا، سندھ حکومت کی ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوگا، کم سے کم وقت میں پروجیکٹ مکمل جائے۔

    عدالت نے انڈسٹری کے مختص 4ہزار کے قریب پلاٹس سے قبضہ ختم کرنے حکم دیتے ہوئے کےایم سی، بورڈآف ریونیو،چیف سیکرٹری کو2دن میں سروے مکمل کرنے کا بھی حکم دیا۔

    عدالت نے محکمہ سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کومعاونت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سروے کے دوران کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو اس سے نمٹا جائے اور انڈسٹریز کے لیے مختص زمین پرقبضہ ہوچکا ہے تو واگزارکرایا جائے۔

    عدالت نے کے ایم سی اور دیگراداروں سے 17 دسمبرکو پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

  • پنجاب میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کا فیصلہ

    پنجاب میں چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت پنجاب نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے آسان شرائط پر قرضے دینے کیلئے خطیر رقم بھی مختص کر دی، کاٹیج انڈسٹریز کو فروغ دینے کیلئے تین لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کاٹیج انڈسٹریز کے فروغ کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے کے پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی سے صوبے کی صنعت ترقی کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سرمائے کی کمی کے باعث کاروبار کو وسعت نہ دینے والی صنعتوں کو ان قرضہ اسکیموں سے بہت فائدہ ہوگا اور نوجوان نہ صرف ہنر سیکھیں گے بلکہ انہیں روزگار بھی ملے گا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کاٹیج انڈسٹریز کے لئے آسان شرائط پر قرض دینے کے پروگرام کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ کاٹیج انڈسٹریز کو فروغ دینے کیلئے 3 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا۔

    قرضے کی واپسی 3 برس میں ہوگی جبکہ3 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔ اسی طرح سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کیلئے 6 ارب روپے کی لاگت سے قرضے کی اسکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت 30 لاکھ روپے تک کا قرضہ دیا جائے گا اور 6 ماہ کا گریس پیریڈ ہوگا۔