Tag: Cotton Candy

  • خاتون نے ڈرائر مشین میں لچھا بنا کر سب کو حیران کردیا

    خاتون نے ڈرائر مشین میں لچھا بنا کر سب کو حیران کردیا

    سوشل میڈیا پر عجیب و غریب ویڈیوز کی بھرمار ہے جو وقتاً فوقتاً وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اس میں انوکھے طریقے سے کھانے تیار کرنے کی ویڈیوز بھی شامل ہیں جنہیں دیکھ کر ہر کوئی دنگ رہ جاتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر اس وقت ایک ایسی ویڈیو صارفین میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے جس میں لوئیس نامی خاتون ڈرائر مشین کا استعمال کر کے لچھا تیار کرتی ہیں۔

     

    لوئیس نے ڈرائر مشین میں لچھا بنانے والے کے عمل کو دستاویزی شکل دی۔  تین منٹس پر مشتمل ویڈیو میں انہوں نے ڈرائر مشین میں چینی اور بلو بیری سوڈا ڈالی اور اس کا درجہ حرارت ایڈجسٹ کر کے اسے ایک منٹ کے لیے چھوڑ دیا۔

    ویڈیو کے اختتام پر لوئیس نے ڈرائر مشین سے لچھا نکال کر دکھایا جس پر ہر کوئی حیران ہوگیا۔

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ویڈیو میں لوئیس کے دعویٰ کو جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ڈرائر میں چیزیں ڈالنے کے بعد خاتون نے ڈرائر کے درجہ حرارت اور اسے اسٹارٹ کرنے کے درمیان ویڈیو کی ویڈیو نہیں دکھائی ۔بعض کا کہنا ہے کہ کلاتھ ڈرائر اس قابل ہے ہی نہیں کہ اس میں لچھا تیار ہو سکے۔

  • اچار کے ذائقے والی کاٹن کینڈی

    اچار کے ذائقے والی کاٹن کینڈی

    کاٹن کینڈی بچوں کی پسندیدہ شے ہوتی ہے اور اس کے لذیذ ذائقے کی وجہ سے بڑے بھی شوق سے اسے کھاتے ہیں۔

    لیکن امریکا کے ایک اسٹور گرینڈ پا جوز میں نہایت انوکھی کاٹن کینڈی پیش کی گئی ہے جسے تعریف اور تنقید دونوں ہی موصول ہورہی ہیں۔

    سبز رنگ کی یہ کاٹن کینڈی اچار جیسے ذائقے کی ہے، حیران ہوگئے نا؟ صرف آپ کو ہی نہیں بلکہ اسے کھانے والی بھی حیرت میں مبتلا ہیں۔

    اس کینڈی کی تیاری میں ادرک، پیاز، اچار کے مصالحے، فوڈ کلرز اور چینی استعمال کی گئی ہے، اسے کھانے والے کچھ افراد نے اسے نہایت پسند کیا جبکہ کچھ نے اسے عجیب و غریب قرار دیا۔

    کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سے بدترین شے انہوں نے اپنی زندگی میں نہیں کھائی۔

    اس کینڈی کے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ کاٹن کینڈی کو دیکھ کر آپ کے دماغ میں میٹھی شے کا تصور آتا ہے لیکن جب آپ اسے کھاتے ہیں تو اس کا ذائقہ ترش اور تیز ہوتا ہے، اسے دماغ قبول نہیں کرپاتا۔

    یہ اسٹور اس سے قبل بھی اچار کے ذائقے والی مختلف کینڈیز پیش کرچکا ہے جنہیں ملا جلا ردعمل موصول ہوا۔

    کیا آپ یہ عجیب و غریب کینڈی کھانا چاہیں گے؟