کراچی: روئی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روئی کی قیمتیں 500 روپے اضافے کے ساتھ پنجاب میں 18 ہزار روپے جبکہ سندھ میں 17 ہزار 500 روپے فی من تک پہنچ گئیں۔
بارشوں کے باعث معیاری روئی کی دستیابی میں مسلسل کمی کے باعث روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے، ڈالر کی قدر میں اضافے کو بھی روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
چیئر مین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کے مطابق دو ہفتے قبل روئی کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے فی من مندی کے بعد اس کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی من تیزی ہوئی ہے۔