کس کی کتنی زندگی باقی ہے ؟موت کا پتہ بتانی والی خطرناک ایپ نے ہالی ووڈ میں سنسنی پھیلادی، یہ حقیقت ہے یا محض اتفاق،تجسسّ اور خوف سے بھرپورہاررفلم”کاؤنٹ ڈاؤن” کل سے پردے پر دہشت پھیلانے آرہی ہے۔
کاؤنٹ ڈاؤن فلم ایک ایسی موبائل ایپلیکیشن پر بنائی گئی جو پہلے سے ہی صارف کو موت کے بارے میں آگاہ کرتی ہے، ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد شائقین کو فلم کا شدت سے انتظار تھا جو کل ختم ہونے جارہا ہے۔
فلم کی کہانی کچھ ایسی ہے کہ ایک نوجوان نرس (الزبتھ لائل) اپنے موبائل میں یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرتی ہے اور وہ مرنے والے شخص کے بارے میں پہلے سے ہی آگاہ کردیتی ہے۔
کہانی میں دلچسپ موڑ اُس وقت آتا ہے کہ جب یہ ایپ نرس کی موت کا دن بتاتی اور اُسے آگاہ کرتی ہے کہ اب تمھارے پاس صرف تین دن باقی ہیں۔ لڑکی اپنی زندگی بچانے کے لیے محفوظ مقام تلاش کرتی ہے۔
وہ خوف میں اپنے موبائل سے ایپلیکیشن کو ان انسٹال کرنے کی کوشش کرتی ہے مگر اُسے ناکامی کا سامنا رہتا ہے، اس کے بعد لڑکی اپنا موبائل فروخت کر کے نیا فون خریدتی ہے مگر اُس میں بھی یہ ایپ موجود ہوتی ہے۔
فلم میں جورڈن کالووے، ٹالیتھا ایلانا بیٹ مین، پیٹر فیسنلی، لانا اور چارلی میک ڈیرموٹ کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
View this post on Instagram
Ready for a scary good time? #CountdownMovie is now playing in theaters. Get tickets (link in bio).
View this post on Instagram
Death? There’s an App for that. See #CountdownMovie in theaters October 25.