Tag: counterfeit currency

  • کراچی کے بعد لاہور میں بھی جعلی کرنسی پھیلائے جانے کا انکشاف، گروہ گرفتار

    کراچی کے بعد لاہور میں بھی جعلی کرنسی پھیلائے جانے کا انکشاف، گروہ گرفتار

    لاہور : کراچی کے بعد اب لاہور سے بھی جعلی نوٹ بنا کر ملک بھر میں پھیلانے والا گروہ پکڑا گیا، ملزمان کے قبضے سے بھاری مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی غالب مارکیٹ پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے پھیلاؤ میں ملوث گروہ کے چار کارندوں کو حراست میں لے لیا۔

    ملزمان 5 ہزار اور ایک ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کو اس مہارت سے چھاپتا تھا کہ اصلی نوٹوں کی پہچان کرنے والے بھی شش و پنج میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان پرنٹنگ سے شعبے سے وابستہ ہیں جنہوں نے اتنی زیادہ تعداد میں جعلی نوٹ چھاپے جس کی مالیت کا اندازہ ان کو بھی نہیں ہے۔

    اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان گزشتہ دو سال سے جعلی کرنسی بنانے کا دھندہ کررہے تھے، یہ گروہ جعلی نوٹ سپلائی کرنے کیلئے پاکستان کے چھوٹے شہروں اور قصبوں میں کارروائیاں کرتے تھے۔

    مزید پڑھیں : اہلیان کراچی ہوشیار، جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف، 

    گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر پرنٹنگ پریس پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے کروڑوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی اور بڑی تعداد میں کاغذ اور دیگر خام مال تحویل میں لے لیا گیا۔

  • کراچی : ایک بار پھر جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : ایک بار پھر جعلی نوٹ گردش کرنے لگے، 3 رکنی گروہ گرفتار

    کراچی : شہر قائد کی مارکیٹوں میں ہزار اور500کے بعد 5ہزار کے جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے ملوث گروہ کے کارندے گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق سمن آباد پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے جعلی کرنسی کی ترسیل میں ملوث گینگ گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں اعجاز احمد، حارث اور سعید خان شامل ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے5ہزار کے184جعلی نوٹ برآمد کرلیے گئے ہیں،ملزمان 5ہزار والے نوٹوں کی ترسیل اور اسمگلنگ کام کرتے تھے۔

    ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ وہ پنجاب کے علاقے صادق آباد سے 2 لاکھ روپے کے عوض 10 لاکھ روپے کے جعلی 5 ہزار روپے کے نوٹ حاصل کرتے تھے اور کراچی میں چلاتے ہیں۔

    ملزمان جعلی نوٹ چلانے کیلئے ملک شاپ، بیکری اور جنرل اسٹور کا انتخاب کرتے تھے۔ ملزمان نے مزید بتایا کہ کراچی میں روزانہ 5ہزار والے4 سے5 جعلی نوٹ چلاتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان چھوٹی دکانوں میں باآسانی نوٹ چلانے میں کامیاب ہوجاتے تھے، ملزمان نے بتایا کہ وہ کافی عرصے سے ایسے نوٹ چلارہے ہیں، ملزمان سے مجموعی طور پر9لاکھ 20ہزار مالیت کے جعلی نوٹ برآمد کیے گئے ہیں۔

  • اہلیان کراچی ہوشیار : جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

    اہلیان کراچی ہوشیار : جعلی نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف، ملزم گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے بازاروں میں جعلی کرنسی پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے گلستان جوہر پولیس نے گروہ کے ایک کارندے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    کراچی کے شہری ہوشیار رہیں کہ کہیں کوئی شخص ان کو جعلی نوٹ نہ تھما کر چلاجائے کیونکہ مارکیٹ میں مزید جعلی کرنسی کے نوٹ پھیلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اس سلسلے میں گلستان جوہر پولیس نے ایک جعل ساز ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم اکبر شیر سے جعلی پاکستانی کرنسی نوٹ اور جعلی امریکی ڈالرز برآمد ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم اکبر شیر سے15لاکھ روپے کی پاکستانی جعلی کرنسی اور جعلی امریکی ڈالر برآمد کیے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ملک کے مختلف شہروں میں جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرتا ہے، ملزم اکبر شیر چھوٹی مارکیٹوں میں جعلی کرنسی پھیلاتا تھا۔

    جعلی نوٹ کیسے پہچانا جاتا ہے؟ جانیے

    واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک پاکستان نے جعلی کرنسی کو پکڑنے اور روک تھام کے لیے بہترین اقدامات کیے ہیں۔ جعلی نوٹ پکڑنے کے لیے بینک نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ لوگ اس بات کو جانیں کہ کس طرح ایک مشتبہ نوٹ پکڑا جاسکتا ہے۔

  • جعلی نوٹ چھاپنے والے پانچ ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے اور اسلحہ برآمد

    جعلی نوٹ چھاپنے والے پانچ ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے اور اسلحہ برآمد

    جھنگ / پشاور : پولیس نے پشاور اور جھنگ سے جعلی نوٹوں کے کاروبار میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی کرنسی اور اسلحہ بھی  برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے پشاور میں جعلی نوٹ چھاپنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر چھ کروڑ روپے کی جعلی کرنسی برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کےمطابق ملزمان پشاور کی ایک فیکٹری میں جعلی کرنسی چھاپ رہے تھے۔ ملزمان کا سترہ کروڑ روپے کی جعلی کرنسی بنانے کا منصوبہ تھا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا گینگ نو افراد پر مشتمل ہے، تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ چھ کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب جھنگ کے علاقے احمد پور سیال سے بھی جعلی کرنسی بنانے والے دو ملزمان پکڑے گئے۔

    دونوں ملزمان سجاد اور کیفی اپنے گھر میں جعلی نوٹ تیار کررہے تھے کہ پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر گھیرا ڈال کر ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بنائے گئے جعلی نوٹ اور جعلی نوٹ بنانے والا سامان قبضے میں لے لیا۔

    سامان میں ایک عدد پیٹی کٹے ہوئے سفید کاغذ، 2 عدد سیاہی کے کین اور 100 روپے اور 500 روپے کا چھاپے والے شیشے جن سے نوٹ تیار کیے جاتے تھے قبضے میں لے لیے دوران تلاشی ملزم سجاد کے قبضے سے ایک عدد پسٹل 30 بور بھی برآمد ہوا جسے قبضے میں لیکر کر دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    ایس ایچ او پولیس تھانہ احمد پور سیال ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملزمان عرصہ دراز سے غریب لوگوں کو ڈبل رقم کرنے کا جھانسہ دیکر لوٹتے رہے ہیں ملزمان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔