Tag: counting of votes

  • بلدیاتی انتخابات : غیرسرکاری تنائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری

    بلدیاتی انتخابات : غیرسرکاری تنائج کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری

    کراچی سمیت اندرون سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کے بعد غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

    پولنگ کا وقت ختم ہوئے تقریباً 8 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرچکا ہے، تاہم ووٹوں کی گنتی اور غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کی آمد کا سلسلہ تا دم تحریر جاری ہے۔

    اس صورتحال کے سبب بلدیاتی نتائج آنے میں غیرمعمولی تاخیر کا سامنا ہے، موجودہ صورتحال پر جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مداخلت کے الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔

    کراچی اور حیدرآباد سمیت16 اضلاع میں پولنگ ہوئی، کہیں ترازو کا پلڑا بھاری رہا تو کہیں تیر نے بازی ماری، کہیں بلے کی یلغار نظر آئی، کراچی میں جماعت اسلامی، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، مجموعی طورپر ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا۔

    غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق ضلع وسطی اور شرقی میں جماعت اسلامی کے زیادہ امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ضلع ملیر اور جنوبی میں تیر چل گیا، لیاری میں جیالوں نے میدان مارلیا اور کیماڑی میں تیر اور بلے میں کانٹے کا مقابلہ رہا۔

    اس کے علاوہ حیدرآباد، بدین اور سندھ کے دیگر اضلاع میں پیپلزپارٹی کو واضح طور پر برتری حاصل ہے ، اے آر وائی نیوز نے سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار رکھی۔

    قبل ازیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مجموعی طور پر شفاف اور پرامن طریقے سے مکمل ہوا البتہ چند مقامات سے بدامنی اور انتخابی بے ضابطگیوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک مسلسل جاری رہا جبکہ الیکشن کمیشن نے واضح کہا تھا کہ پولنگ کے وقت میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور 5 بجے کے بعد صرف پولنگ اسٹیشنز کے اندر موجود شہریوں کو ہی حق رائے دہی استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

  • بلدیاتی انتخابات : غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ

    بلدیاتی انتخابات : غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ

    کراچی : سندھ کے 16 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے کے مختلف شہری اور دیہی وارڈز میں ووٹنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

    اس حوالے سے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج بھی ملنا شروع ہوگئے، ذرائع کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد یوسی 8کے علمیہ اسکول میں گنتی جاری ہے یہاں جماعت اسلامی کے حافظ نعیم98ووٹ لے کر آگے،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار28ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

    غیرحتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع حیدرآباد، یوسی 125میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین 79ووٹ لے کر آگے جبکہ قومی عوامی تحریک کے طاہر احمد میمن20ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

    اس کے علاوہ ضلع ٹھٹھہ یوسی مکلی کے وارڈ 5میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں پیپلزپارٹی کے ٹاؤن کمیٹی امیدوارسید فدا حسین شاہ 148ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد علی خان 26ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی کے ضلع ملیرگڈاپ ٹاؤن کی یوسی 2گگھرپولنگ اسٹیشن خان محمد کے غیرحتمی نتیجہ کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین حاجی اکبرکلمتی، وائس چیئرمین عبدالستار280ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار نورحسین قیصرانی 118ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    کراچی کے ضلع کورنگی یوسی6ماڈل ٹاؤن کا غیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ میں جماعت اسلامی کے چیئرمین عبدالحسیب 100ووٹ لے کر آگے تحریک انصاف کے سعداللہ 58ووٹ لے کردوسرے نمبر پر ہیں۔

    ضلع ٹھٹھہ وارڈ ٹو میں میونسپل کمیٹی کی نشست کے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شہریارشیخ 158ووٹ لے کر آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے اظہر شاہ 126ووٹ لیکر پیچھے ہیں۔

    ٹنڈو محمد خان یوسی ون سے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید امیر چیئرمین منتخب ہوگئے۔

    ٹنڈو محمدخان یوسی ٹو سے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے ظہیر نظامانی چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ حیدرآباد میونسپل ٹاؤن کمیٹی قاسم آباد یوسی 145 سے غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی پی کے عبدالقدس چیئرمین منتخب ہوئے۔

    غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق ٹنڈو محمدخان یوسی 10سے پیپلزپارٹی کے پیربخش چانگ چیئرمین منتخب اور ٹنڈومحمد خان یوسی 16 سے پیپلزپارٹی کے عنایت چانڈیو چیئرمین منتخب قرار پائے۔

    اس کے علاوہ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتیجے کے مطابق ٹنڈومحمدخان یوسی17 سے پیپلزپارٹی کے شیریزدان چیئرمین منتخب جبکہ ٹنڈو محمدخان یوسی18 سے ہی پیپلزپارٹی کے ابراہیم کاتیار چیئرمین منتخب ہوئے۔

  • کنٹونمنٹ انتخابات: پولنگ کا وقت اختتام پذیرہوگیا

    کنٹونمنٹ انتخابات: پولنگ کا وقت اختتام پذیرہوگیا

    اسلام آباد / لاہور/ کراچی : کنٹونمنٹ کے انتخابات کی پولنگ کا وقت ختم ہوگیا، صرف پولنگ اسٹیشن میں موجود لوگ ہی اپنا ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔.

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والے کنٹونمنٹ کے سترہ سال بعد ہونے والے الیکشن کی پولنگ کا وقت اختتام پذیرہوگیا ہے۔.

    اس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کیا گیا ہے، بیالیس کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات کا دنگل ختم ہوگیا ، کنٹونمنٹ کے انتخابات سترہ سال بعد جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں۔.

    مبصرین کا اندازہ ہے ٹرن آؤٹ ساٹھ فیصد سے زیادہ رہ سکتا ہے۔