Tag: countries

  • ایران نے پڑوسی ممالک کے تیل کی برآمدات کو متاثر کیا تو آبنائے ہرمز بند کردیں گے، امریکا

    ایران نے پڑوسی ممالک کے تیل کی برآمدات کو متاثر کیا تو آبنائے ہرمز بند کردیں گے، امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ ’اگر ایران نے پڑوسی ممالک کی تیل کی برآمدات کو متاثر کرنے کی کوشش کی تو امریکا آبنائے ہرمز بند کردے گا‘۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کی جانب سے مشرق وسطیٰ میں تیل کی برآمدات روکنے کے دھمکی آمیز بیان کو مسترد کرتے ہوئے امریکا نے تنبیہ دی ہے اگر ایران نے خطے کے دیگر ممالک کی تیل کی برآمدات بند کرنے کی کوشش کی کو ایران کی آبنائے ہرمز بند کردیں گے۔

    امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان پیل اربن کا غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مشرق وسطیٰ میں امریکی کے اتحادی ممالک اور امریکا عالمی قوانین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت اور تجارت کی آزادی کے حوالے ضمانت دینے کو تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے دورہ سوئٹرزلینڈ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یورپی ممالک جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کے لیے ایران سے تیل کی تجارت جاری رکھیں اور یورپی کمپنیاں بھی ایران میں کاروبار کرتی رہیں‘۔

    حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ’اگر عالمی منڈی میں ایران کو تیل کی تجارت سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی تو ایران بھی تیل پیدا کرنے والے پڑوسی ممالک کے تیل بردار جہاز روک دے گا‘۔

    العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران کی القدس بریگیڈ کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے بھی خبر دار کیا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں ایرانی تیل عدم توازن کا شکار ہوا تو سپاہ پاسداران دوسرے ممالک کے تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز میں روکنے کے لیے تیار ہے‘۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • اردن کا معاشی بحران، خلیجی ممالک نے 2.5 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا

    اردن کا معاشی بحران، خلیجی ممالک نے 2.5 ارب ڈالرز کی امداد کا اعلان کردیا

    ریاض : اردن کی معاشی بد حالی اور مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج پر سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یو اے ای اور کویت کے ساتھ ملکر اردن کے لیے 2.5 ارب ڈالرز کے امدامی پیکج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے سربراہی میں گذشتہ روز چار ممالک کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سعودی حاکم شاہ سلمان بن عبد العزیز کررہے تھے،اجلاس میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر ودبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم، کویت کے فرمانروا شیخ صباح الاحمد الصباح اور اردن کے فرمانروا شاہ عبد اللہ دوّم بن حسین نے شرکت کی۔

    چار ممالک کے اجلاس کے دوران سربراہان مملکت نے اردن میں پیدا ہونے والی معاشی بدحالی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور  مہنگاہی کے خلاف ملک میں چلنے والی احتجاجی تحریکوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    سعودی فرمانروا کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں خلیجی ممالک کے سربراہان نے مشکلات میں گھرے برادر ملک اردن کو 2.5 ارب ڈالرز  امداد دینے کا عزم کیا، جس میں مذکورہ چیزیں شامل ہوں گی۔

    خلیجی ممالک کی جانب سے اردن کے لیے پیش کیے گئے پیکج میں اردن کے مرکزی بینک میں رقم جمع کروانا، اردن کے حق میں عالمی بینک کو ضمانت دینا، ترقیاتی فنڈز سے نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے رقم کی فراہمی کو یقینی بنانا اور پانچ سال تک اردن کے حکومتی بجٹ میں سرکار کو  مدد فراہم کرنا شامل ہے۔

    خلیجی ممالک کے سربراہوں کا اجلاس اختتام ہونے پر شاہ عبد اللہ دوّم نے شاہ سلمان بن عبد العزیز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبات کو خوب سراہا اور ساتھ ہی ساتھ تعاون کرنے پر اماراتی نائب صدر اور کویتی امیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    اردن کے حاکم نے معاشی بدحالی کا شکار اردن کی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے اور 2.5 ارب ڈالرز کی بھاری رقم پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

    خیال رہے کہ چاروں ممالک کے سربراہان اجلاس میں شرکت کرنے سے پہلے مکہ مکرمہ میں واقع قصر صفا میں تشریف لائے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاک، روس تعلقات کے 70 سال مکمل، دفتر خارجہ کا علاقائی ترقی پر زور

    پاک، روس تعلقات کے 70 سال مکمل، دفتر خارجہ کا علاقائی ترقی پر زور

    اسلام آباد: پاک، روس تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر پاکستان دفتر خارجہ نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان علاقائی ترقی پر زور دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاک روس تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں، دو طرفہ سطح پر روابط بڑھانے کی امنگ اور جستجو موجود ہے، پاک روس دوستی تیزی سے قابل اعتماد اشتراک میں بدل رہی ہے، چاہتے ہیں روس کے ساتھ دوستی مزید مضبوط کی جائے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ دو طرفہ روابط باہمی اعتماد اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، پاکستان روس علاقائی وعالمی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک ہمسایہ اور دیرپا امن واستحکام میں شراکت دار ہیں، پاکستان اور روس علاقائی ترقی کی مشترکہ خواہش رکھتے ہیں۔

    پاکستان کا ترکی اور روس کے تعلقات میں بحالی کا خیر مقدم

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں اور ادارہ جاتی انتظام سے روابط مزید مضبوط ہوں گے، تجارت، توانائی، دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا، عالمی سطح پر بین الاقوامی تنظیموں میں بھی باہمی مؤقف یکساں ہے، دوطرفہ ممالک کے درمیان تعلقات جتنے مضبوط ہوں گے عالمی سطح پر اس کے اتنے ہی بہتر نتائج نکلیں گے۔

    دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم رکنیت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کی ہے، روس انتہائی اہم عالمی قوت، ترقیاتی شراکت دار اور خطے میں اہم حصہ دار ہے، طویل المعیاد کثیر الجہتی اشتراک دونوں ممالک کے عوام کے لیے فائدہ مند ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اقوام متحدہ کا چار مسلم ممالک کے لیےنئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

    اقوام متحدہ کا چار مسلم ممالک کے لیےنئے منصوبے شروع کرنے کا اعلان

    نیویارک : اقوام متحدہ نے براعظم افریقہ کے چار مسلم ممالک اردن، تیونس، مراکش، اور لیبیا کے نوجوانوں  کے لیے تعلیم، سانئس، ثقافت اور میڈیا میں معاونت کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے بر اعظم افریقہ میں تعلیم، سانئس، ثقافت اور میڈیا پر کام کرنے والے نوجوانوں کی تربیت کا منصوبہ متعارف کروایا ہے۔

    اقوام متحدہ انسداد دہشت گردی کے سربراہ ولادی میر ورونکو کی یو این کی ثقافتی ایجنسی کے سربراہ اودرے زولے سے جمعرات کے روز پیرس میں ملاقات کے بعد مشترکہ منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    اقوام متحدہ کے جاری اعلامیے میں ولادی میر ورنوکو کا کہنا ہے کہ  نوجوانوں کو بااختیار  بنانے کے بعد ہی اردن، لیبیا، موروکو اور تیونس میں تشدد اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’نوجوانوں کے ساتھ مل کر مقامی سطح پر کام کرنے سے ہی تشدد اور انتہا پسندی کو روک کر عوام کے دل جیتے جاسکتے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبے کے تحت ذمہ دار مرد و خواتین کو مدد فراہم کی جائے۔ جو انتہا پسندی، تشدد اور بد سلوکی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوں۔

    ولادی میر ورنوکو نے نوجوان قیادت میں چلنے والے امن پروگرامز اور دنیا کو بہتر بنانے کے لیے ان کے آئیڈیاز کی قدر کرنے پر زور دیا۔

    اقوام متحدہ کے شعبہ تعلیم، سانئس اور ثقافت کے ڈائریکٹر ازولے کا کہنا تھا کہ ’اقوام متحدہ نوجوانوں کے ساتھ کام کرکے ہی امن کے مقاصد کو حاصل کرسکتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • مراکش: تپتے صحرا میں چھ روزہ انوکھی میراتھن

    مراکش: تپتے صحرا میں چھ روزہ انوکھی میراتھن

    رباط: چلچلاتی دھوم اور تپتے صحرا میں چلنا آسان نہیں لیکن مراکش کے ریگستان میں جاری ہے ایک انوکھی میراتھن کہ جہاں کھلاڑیوں کو مسلسل چھ روز تک ڈورنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سخت گرمی اور آگ برساتی دھوپ میں صحارہ کے ریگستان میں جاری ہے سالانہ چھ روزہ انوکھی میراتھن جہاں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 1300 کھلاڑی شریک ہیں، یہ میرا تھن 156 میل کے طویل فاصلوں پر مشتمل ہے۔

    اس میرتھن ریس کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے مرحلے کا نام ’اسٹارٹ‘ دوسرے کا نام ’رابطہ‘ ہے جبکہ تیرا اور آخری مرحلہ وہ ہے کہ جہاں بغیر کہیں رکے مسلسل بھاگنا ہوگا اسی لیے اس کا نام ’نان اسٹام‘ رکھا گیا ہے۔

    برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

    میراتھن قوائد وضوابط کے مطابق دوڑ کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی مرضی سے پانی پینے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ پانی پینے سے متعلق حد متعین کی گئی ہے جس کے تحت میراتھن میں حیصہ لینے والوں کو ایک روز میں صرف 11.25 لیٹر پانی پینے کی اجازت ہوگی۔

    منتظمین کا کہنا ہے کہ دن کے وقت درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے، لیکن اس سال درجہ حرارت اوسطاً 30 ڈگر ہے التبہ اتنی گرمی میں میراتھن میں حصہ لینے والے اپنے سامان کے ہمراہ دوڑتے ہیں جس میں کھانا اور سونے کا سامان بھی ہوتا ہے۔

    برازیل:جنگل میں منفرد میراتھن ریس کا انعقاد

    میراتھن منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ میراتھن کا روٹ ہر سال تبدیل کرتے ہیں اور روٹ کے بارے میں میراتھن کے آغاز سے ایک دن قبل ہی کھلاڑیوں کو بتایا دیا جاتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔