Tag: court

  • سب کے ساتھ مل کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا: وزیر اعظم

    سب کے ساتھ مل کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی، سب کے ساتھ مل کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ہو یا گورنر کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، نواز شریف وزیر اعظم ہوتے ہوئے بھی عدالتوں میں پیش ہوتے تھے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان طرف ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں، کاش کہ ریاست مدینہ کی ہلکی سی جھلک بھی معاشرے میں لے آئیں، ریاست مدینہ میں خلیفہ وقت اپنے بیٹے کو اضافی منافعے سے منع کرتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ خدارا ہمیں ہوش سے کام لینا ہوگا، ہمیں پاکستان کو بچانا ہے، ہمیں پاکستان کو عظیم طاقت جھوٹ اور سازش سے نہیں بنانا، غریبوں اور یتیموں پر دست شفقت رکھیں۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے دور میں پاکستان ایٹمی طاقت بنا، پاکستان ترقی کی بلندیوں پر پہنچا، ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کی کشتی ہچکولے لے رہی تھی، سب کے ساتھ مل کر ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ الحمد اللہ ڈالر نیچے آرہا ہے، یہ اللہ کا خاص کرم اور اسحٰق ڈار کی محنت ہے۔

  • کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہیئرڈ کو ایک اور ناکامی

    کیس ہارنے کے بعد ایمبر ہیئرڈ کو ایک اور ناکامی

    معروف ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہیئرڈ کو سابق شوہر جونی ڈیپ سے ہتک عزت کے مقدمے میں شکست کے بعد ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، امریکی ریاست ورجینیا کے ایک جج نے ایمبر کی جانب سے اسی مقدمے میں نئے ٹرائل کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

    ایمبر ہیئرڈ کے وکلا نے جج پینی ازکاریٹ سے کہا کہ وہ جونی ڈیپ کو 10 ملین ڈالر دینے کے جیوری کے فیصلے کو ایک طرف رکھ دیں اور مقدمے کی سماعت کا اعلان کریں، تاہم جج نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔

    ایمبر ہیئرڈ نے ایک نئے مقدمے کی سماعت کے لیے کہا تھا کہ کیونکہ فیصلہ سنانے والے 7 ججوں میں سے ایک جج وہ نہیں تھے جنہیں جیوری سروس کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

    جج پینی ازکاریٹ نے کہا کہ دھوکا دہی یا غلط کام کا کوئی ثبوت نہیں ہے، جیوری نے قانونی تقاضوں کو پورا کیا۔

    خیال رہے کہ امریکی تاریخ کے مشہور مقدمے میں اداکار جونی ڈیپ نے سابق اہلیہ ایمبر ہیئرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا تھا، مقدمے میں جونی ڈیپ کو فتح ہوئی تھی اور عدالت نے ان کی سابق اہلیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ ڈیپ کو 10.35 ملین ڈالر کی خطیر رقم ادا کریں۔

  • اگر یہ ہوتا رہا تو۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

    اگر یہ ہوتا رہا تو۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے بڑے خدشے کا اظہار کردیا

    راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں این اے پی کو پتہ چل گیا، بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم والوں کو بھی پتہ چل جائے گا۔

    ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ عالمی سازش سےعمران خان کےخلاف عدم اعتماد لایا گیا،اب عمران خان کی سیاست تحریک عدم اعتماد اور سازش سے بڑی ہے۔

    سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ کل بھی سندھ میں انتخابات کےدوران دو افرادجاں بحق ہوگئے،ایم کیو ایم نےکہا کہ کل سندھ کےانتخابات میں بیلٹ باکسزکو اٹھا کرلےگئے، نوابشاہ میں پریزائیڈنگ افسران کو بھی اغوا کیا گیا، سوات میں اے این پی کو تو پتہ لگ گیا ہے،ایم کیو ایم کو بھی پتہ لگ جاناچاہیے۔

    یہ بھی پڑھیں: پوری قوم آج صرف اے آر وائی کو دیکھ رہی ہے، شیخ رشید

    واضح رہے کہ گذشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع سوات میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار کر 13 جماعتی اتحاد کو شکست سے دو چار کیا تھا جبکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر شدید بدنظمی دیکھی گئی، مخالفین نے ایک دوسرے پر دھاندلی اور تشدد کے الزامات عائد کئے۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی ٹاؤن کمیٹیوں کے نتائج کو روک لیا گیا ہے۔

  • منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا ایف آئی اے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

    منی لانڈرنگ کیس: عدالت کا ایف آئی اے رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

    لاہور کی مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے۔

    دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے مفرور ملزمان سلمان شہباز، ملک مقصود اور طاہر نقوی کے وارنٹ گرفتاری پر رپورٹ پیش کی گئی، اسپیشل کورٹ کے جج اعجاز حسن اعوان نے عملدرآمد رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر کی سرزنش کی۔

    عالتی ریمارکس میں کہا گیا کہ رپورٹ کے مطابق ملزمان تو متعلقہ پتے پر موجود ہی نہیں جبکہ ایک سال پہلے ملزمان کو متعلقہ ایڈریس پر نوٹس بھجوانے کی رپورٹ دی گئی، کس بات پر یقین کریں؟ کیوں نہ انویسٹی گیشن افسر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا جائے۔

    اس کے علاوہ عدالت نے سلمان شہباز کے وارنٹ پر والد کا نام درج نہ ہونے اور وفات پانے والے ملزم کا نام چالان میں شامل کرنے پر ناراضی کا اظہار کیا۔

    دوران سماعت شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کاغذ پیش نہیں کر رہا جو حکومت کے بدلنے کے بعد ریکارڈ پر آیا ہو، تمام ریکارڈ پچھلے دور حکومت کا ہے، دس سال میں کھلنے اور بند ہونے والے کسی اکاؤنٹ کا شہباز شریف سے تعلق نہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 16مقدمات درج

    انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت کا شہباز شریف پر مقدمات بنا کر پابند سلاسل رکھنے پر فوکس تھا، قانون کے مطابق کسی کے خلاف دس مقدمات ہوں تو باری باری گرفتاری نہیں کی جائے گی۔

    وکیل وزیراعظم نے مز ید دلائل میں کہا کہ ایف آئی اے نے کئی لوگوں کے بیانات ریکارڈ کیے نہ انہیں ملزم بنایا گیا نہ گواہ بنایا گیا، منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی توثیق کے لیے شہباز شریف کے وکیل امجد پرویزنے دلائل مکمل کیے، آئندہ سماعت پر ضمانت کی توثیق کے لیے امجد پرویز حمزہ شہباز کی جانب سے دلائل دیں گے،عدالت نے سماعت 4 جون تک ملتوی کرتے ایف آئی اے کے وکیل کو چالان کے نقائص دور کرنے کی ہدایت کردی۔

  • ایف آئی اے کی دستبرداری کے باوجود وزیراعظم اور حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم، 14 مئی کو فرد جرم عائد ہوگی

    ایف آئی اے کی دستبرداری کے باوجود وزیراعظم اور حمزہ شہباز کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم، 14 مئی کو فرد جرم عائد ہوگی

    لاہور : عدالت نے پیشل پراسیکیوٹر کی درخواست کے باوجود منی لانڈرنگ کیس کا ٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کوآئندہ ہرصورت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کا 27 اپریل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا ،جس میں ایف آئی اے کےاسپیشل پراسکیوٹر کی درخواست کےباوجودٹرائل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تحریری فیصلے میں وزیراعظم اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کو آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کہا 14 مئی کو وزیراعظم اور وزیر اعلی ٰحمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔.

    عدالت کے تحریری حکم میں کہا ہے کہ وزیر اعظم اور حمزہ شہباز 14 مئی کو اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

    اس سے قبل ایف آئی اے وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شریف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی سے دستبردار ہوگئی تھی ، اسپیشل پراسیکیوٹر سکندر ذوالقرنین کی جانب سے درخواست میں کہا گیا تھا کہ تفتیشی افسرکےذریعےڈی جی ایف آئی اےنےپیغام پہنچایا کہ پیش نہ ہوں اور بتایا گیا کہ ڈی جی اب اس کیس کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔

    درخواست کے مطابق تفتیشی افسر نے بتایا تھا شہباز شریف وزیراعظم اور حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہیں ، انتہائی ضروری ہے کہ یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آئے، جس کے بعد عدالت نے سکندر ذوالقرنین کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔

  • شوٹنگ پر خاتون کو ہلاک کرنے والے اداکار اپنے بچاؤ میں معاہدہ سامنے لے آئے

    شوٹنگ پر خاتون کو ہلاک کرنے والے اداکار اپنے بچاؤ میں معاہدہ سامنے لے آئے

    ہالی ووڈ اداکار ایلک بولڈون کے ہاتھوں گزشتہ برس فلم کی شوٹنگ کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون کے ہلاک ہونے کے بعد، اداکار ایک قانونی معاہدہ سامنے لے آئے ہیں جس کے تحت ان پر مقدمات درج نہیں کیے جاسکتے۔

    ایلک بولڈون نے گزشتہ برس 21 اکتوبر کو شوٹنگ کے دوران اچانک فائرنگ کردی تھی، جس کے باعث فلم کی ڈائریکٹر فوٹوگرافی 42 سالہ ہیلینا ہچنس موقع پر ہلاک جبکہ ہدایت کار 48 سالہ جول سوزا زخمی ہوگئے تھے۔

    ایلک بولڈون کے خلاف 11 نومبر 2021 کو فلم کے ہیڈ آف لائٹنگ نے ریاست نیویارک میں پہلا سول مقدمہ دائر کیا تھا، اس کے بعد ان کے خلاف دیگر افراد نے بھی مقدمات دائر کیے تھے اور ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر اور بیٹے نے بھی اداکار کے خلاف گزشتہ ماہ فروری میں مقدمہ دائر کیا تھا۔

    اپنے خلاف متعدد مقدمات دائر ہونے کے بعد ایلک بولڈون نے امریکی عدالت میں ایک درخواست جمع کروائی ہے،جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ معاہدے کے تحت ان پر مقدمات دائر نہیں کیے جا سکتے۔

    انہوں نے اپنی درخواست میں دلیل دی ہے کہ وہ رسٹ کے واحد پروڈیوسر نہیں تھے،ان کے ہمراہ دیگر لوگ بھی فلم کے پروڈیوسر تھے، اس لیے ہرجانے کے دعوے صرف ان تک محدود نہیں رہ سکتے۔

    ایلک بولڈون نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ حادثاتی تھا اور انہیں تنہا مقدمات میں نامزد نہیں کیا جا سکتا۔

    ایلک بولڈون پر قتل ہونے والی خاتون کے شوہر اور کمسن بیٹے نے بھی ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے اور مجموعی طور پر ان کے خلاف سات ہرجانے کے دعوے دائر کیے جا چکے ہیں۔

    ایلک بولڈون اس دعوے کو مسترد کر چکے ہیں کہ انہوں نے جان بوجھ کر فائرنگ کر کے ہدایت کارہ کو قتل کیا، ان کے مطابق انہیں معلوم نہیں تھا کہ ہتھیار میں اصلی گولیاں موجود ہیں۔

  • نورمقدم کے والد کا قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    نورمقدم کے والد کا قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    گزشتہ سال  سفاکانہ قتل کی جانے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم  ہفتے کے روز عدالت میں پیش ہوئے اور بیان ریکارڈ کراتے ہوئے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا

    مقدمے کے مدعی نے عدالت کو بتایا کہ میری کسی سے ذاتی دشمنی نہیں، میری بیٹی کا ناحق قتل کیا گیا۔

    سماعت کے موقع پر ملزم ذاکر جعفر، مالی اور چوکیدار بھی پیش ہوئے تاہم مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پیش نہیں کیا گیا۔

    شوکت مقدم نے عدالت کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ نور مقدم جہاں بھی جاتی تھی عموماْ مجھے بتاکر جاتی تھی، کبھی پہنچ کر بتادیا کرتی تھی کہ وہ کس جگہ موجود ہے تاہم اس بار اس نے مجھے نہیں بتایا تھا کہ وہ لاہور جارہی ہے۔

    مقتولہ کے والد نے  مزید بتایا کہ بیٹی کو تلاش کرنے کے لیے اس کی سہیلیوں سے رابطہ کیا، ان کے گھر بھی گیا، ایف آئی آر میں اسکی سہیلیوں کے نام نہیں دیے، 20 جولائی کو نورمقدم کی کال آئی کہ وہ لاہور جارہی ہے جس کے بعد میں نے اسے دوبارہ تلاش نہیں کیا۔

    شوکت مقدم نے عدالت کو بتایا کہ ایسا کوئی ثبوت نہیں جس سے معلوم ہو کہ جائے وقوع سے ملنے والا موبائل نور مقدم کا ہے، جعفر فیملی کو پہلے سے جانتا تھا لیکن دیگر ملزمان کو نہیں جانتا، جعفر فیملی کے علاوہ جیل میں کسی اور ملزم کی شناخت پریڈ نہیں کی گئی، سی سی ٹی وی ویڈیو دیکھ کر آٹھ اگست کو بنگلے کے مالی جان محمد کو نامزد کیا، میں نے بیان دیا کہ مالی نے گیٹ نہیں کھولا اور بند رکھا۔

    ملزمان کے وکلا نے شوکت مقدم کے بیان پر جرح بھی کی۔

    اس موقع پر عدالت میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کا میڈیکل سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ وکیل کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

    جج نے سوال کیا کہ وکیل ذوالقرنین سکندر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اب وہ کیسے عدالت آئیں گے؟ اس دوران اگر گواہ ہی بھاگ گیا تو کیا کریں گے؟

    ملزم کے وکیل نے کہا کہ چھ، چھ فٹ کے فاصلے سے جرح ہوجائیگی۔

    عدالت نے نور مقدم قتل کیس کی سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی، نور مقدم کے والد شوکت مقدم کے علاوہ تفتیشی افسر پر بھی آئندہ سماعت پر جرح ہوگی۔

  • شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ:  تفتیشی افسر کا اہم انکشاف

    شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کا واقعہ: تفتیشی افسر کا اہم انکشاف

    کراچی : شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا وقوعہ کے وقت مقتول کی دو بیٹیاں وہاں پر موجود تھیں،تینوں کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں شوہر کو ٹکڑوں میں کاٹ کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس نے ملزمہ کو عدالت میں پیش کیا۔

    تفتیشی افسر نے ملزمہ اور مقتول کا نکاح نامہ بھی پیش کیا، سرکاری وکیل عبدالرحمن تھہیم نے بتایا کیس میں 3عینی شاہد ہیں، تینوں ہی مقتول کی بیٹیاں ہیں۔

    پراسیکوٹر عبدالرحمن تھہیم کا کہنا تھا کہ مقتول کی ملزمہ سے ایک بیٹی ہے، ملزمہ اورمقتول کا2013 میں نکاح ہواتھا، وقوعہ کے وقت مقتول کی دو بیٹیاں وہاں پر موجود تھیں، ملزمہ کی بڑی بیٹی جائے وقوعہ پر پہنچ کر دونوں بہنوں کو لیکر چلی گئی۔

    تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تینوں کی تلاش جاری ہے، ملزمہ کےوالد،بھائی کابیان ریکارڈکر لیا، ملزمہ آئس کا نشہ کرتی ہے، مزید تفتیش جاری ہے،تفتیشی افسر

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ میں 2روز تک توسیع کردی۔

  • اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال کی سزا 3 سال میں تبدیل

    اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال کی سزا 3 سال میں تبدیل

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال کی سزا کو 3 سال کی سزا میں تبدیل کردیا، ملزمان کو سنہ 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں دہشت گردی پھیلانے، پولیس مقابلے اور اقدام قتل کے ملزمان کی 12 سال سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی بریت سے متعلق اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔

    عدالت نے ملزمان کی مجموعی 12 سالہ سزا کو 3 سال میں تبدیل کردیا۔

    ملزمان میں یحییٰ عتیق اور آصف عرف کالا عرف عباس شامل ہیں، ملزمان کو سنہ 2018 میں محمود آباد پولیس نے مقابلے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ٹرائل کورٹ نے 22 جنوری 2020 کو ملزمان کو سزائیں سنائی تھیں۔

  • کراچی : کورونا ویکسین نہ لگانے پرگرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی : کورونا ویکسین نہ لگانے پرگرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی : مقامی عدالت نے کوروناویکسین نہ لگانے پر گرفتار تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے ایس اوپیزکی خلاف ورزی کےتحت مقدمہ درج کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی میں کوروناویکسین نہ لگانے پرگرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے3گرفتارشہریوں کوعدالت میں پیش کیا۔

    عدالت نےضابطہ فوجداری کی دفعہ63کےتحت مقدمہ خارج کرتے ہوئے تینوں شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، پولیس نے ایس اوپیزکی خلاف ورزی کےتحت مقدمہ درج کیا تھا۔

    گذشتہ روز سہراب گوٹھ پولیس نے دو شہریوں کو ویکسی نیشن کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا جبکہ شہر بھر سے 38 شہریوں کو بھی خلاف ورزی کے نام پر گرفتار کیا گیا تھا۔

    شہریوں کی گرفتاری پر سیاسی جماعتوں نے پولیس کے اس عمل کی مذمت کی اور ایسے اقدامات نہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب منہاس نے پولیس کو راہ چلتےشہریوں کی گرفتاری سے روک دیا تھا اور ہدایت کی کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتاری کے احکامات ریسٹورنٹ، ہوٹل، شادی ہالز اور نجی اجتماعات کے حوالے سے تھا۔