Tag: court case

  • مصر: اخوان المسلمین کے سربراہ کو 13ساتھیوں سمیت سزائے موت سنادی

    مصر: اخوان المسلمین کے سربراہ کو 13ساتھیوں سمیت سزائے موت سنادی

    قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کے رہنماء محمد بیدی کو 13 سینئر ممبران کے ہمراہ سزائے موت سنادی۔

    مصرکی سرکاری خبررساں ایجنسی’مینا‘کے مطابق اخوان المسلین جسے 2013 میں کالعدم قراردیا گیاتھا اس کے 14ممبران کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

    عدالت کے مطابق بیدی اور ان کے ساتھی جن میں اخوان المسلمین کے سابق ترجمان محمود غزلان بھی شامل ہیں، ان سب نے فوج کے ہاتھوں صدرمرسی کا تختۃ الٹے جانے کے بعد آپریشن روم قائم کیا جس میں حکومت کے خلاف دہشت گردی کی کاروائیوں کی منصوبہ بندی کی جاتی تھی۔

    اخوان المسلمین کے رہنماؤں کے احمد ہیلمی نے فیصلے کو’مبہم‘قراردیا ہے۔

    مقدمے میں کل 51 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں سے 14 کو سزا سنائی گئی ہے جبکہ 31 سلاخوں کے پیچھے ہیں۔

    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ باقی ماندہ ملزمان کے مستقبل کا فیصلہ 11اپریل کو ہوگا۔

    مصرمیں سزائے موت کے مجرم کو پھانسی کے ذریعے موت کے حوالے کیا جاتا ہے۔

  • عدالت نے مبشر لقمان کو’کھرا سچ‘دکھانے کی اجازت دے دی

    عدالت نے مبشر لقمان کو’کھرا سچ‘دکھانے کی اجازت دے دی

    لاہور: ہائی کورٹ نے اےآروائی نیوز کے سینئر اینکر پرسن مبشرلقمان کو پروگرام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پانچ رکنی بینچ نے جسٹس مظاہر علی اکبرنقوی کی سربراہی میں مقدمے کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران جسٹس نقوی کا کہنا تھا کہ عدالت کی کسی بھی چینل یا صحافی سے ذاتی دشمنی نہیں ہے اور عدالت کا مقصد صرف یہ ہے کہ تمام چینلز قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کام کریں۔

    بینچ نے مقدمے کی سماعت 28 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے مبشر لقمان کو اگلی پیشی تک اپنا پروگرام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔

    اس موقع پرسینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اوراے آر وائی نیوز کی انتظامیہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کسی بھی پروگرام میں دانستہ طورپر عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں کی گئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ مقدمے کی بابت عدالت کو جو غلط فہمیاں تھیں وہ دور کردیں گئیں ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لئے دعائیں کی۔ ا