Tag: court-declares

  • شہباز شریف کی اہلیہ ، بیٹا ، بیٹی  اور داماد   اشتہاری قرار

    شہباز شریف کی اہلیہ ، بیٹا ، بیٹی اور داماد اشتہاری قرار

    لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت ، بیٹے سلمان شہباز، بیٹی رابعہ عمران اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سماعت ہوئی،جج جواد الحسن نے سماعت کی۔

    عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت ، سلمان شہباز،رابعہ عمران اور داماد اشتہاری قرار دے دیا ، جج جواد الحسن نے کہا کہ تمام ملزمان کوپیش ہونے کےلیےدیا گیاایک ماہ کاوقت ختم ہوگیاہے۔

    وکیل شہبازشریف نے کہا گواہان کی جانب سے پیش دستاویزات تصدیق شدہ نہیں ، جس پر نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ یہ ان کا اپنا ریکارڈ ہے جس پر اعتراض کر رہے ہیں۔

    بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    خیالرہے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو اشتہاری قرار دینے کے اشتہار احتساب عدالت کے باہر آویزاں کئے گئے جبکہ شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کا نوٹس بیٹی کے گھر اورعدالت کے باہر آویزاں کیا گیا۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف اور حمزہ شہباز پر فردجرم عائد کی تھی، جس پر شہباز شریف نے کیس بدنیتی پرمبنی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں اپوزیشن لیڈر اوربڑی سیاسی جماعت کاصدر ہوں ، مجھ سمیت فیملی کیخلاف ناجائزمنی لانڈرنگ کیس بنایا گیا ، میں اس میں مکمل بےقصور ہوں، میں تمام الزامات سے انکار کرتا ہوں ،اپنی بےگناہی کیلئےثبوت عدالت کوفراہم کروں گا۔

  • جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل : آصف زرداری کا قریبی ساتھی  اشتہاری قرار

    جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل : آصف زرداری کا قریبی ساتھی اشتہاری قرار

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی یونس قدوائی کو سندھ بینک کرپشن ریفرنس میں اشتہاری قرار دیتے ہوئے یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس اسکینڈل میں سندھ بینک کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹر مبشرکریم نےعدالتی اشتہار پرعملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

    نیب رپورٹ میں بتایا گیا کہ یونس قدوائی بیرون ملک روپوش ہے، جس کے بعد نیب کی درخواست پر جج اعظم خان نے یونس قدوائی کو اشتہاری قرار دے دیا اور یونس قدوائی کے اثاثوں کا کھوج لگانے کا بھی حکم دیا۔

    عدالت نے اشتہارکے ذریعے یونس قدوائی کوطلب کررکھا تھا، یونس قدوائی پارک لین ریفرنس میں پہلےبھی اشتہاری قراردیےجاچکےہیں جبکہ ان کا شناختی کارڈ نادرا کی جانب سے بلاک کیا جا چکا ہے۔

    خیال رہے تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا تھا فرنٹ کمپنیاں پارک لین اورپارتھینون یونس قدوائی نےبطور فرنٹ مین چلائیں، قرض اور کک بیکس کی رقوم یونس قدوائی نےہی جعلی اکاؤنٹس میں ڈالیں، یونس قدوائی کےدفتر پرچھاپےمیں اے ون انٹرنیشنل نامی جعلی اکاؤنٹس کی مہریں بھی شواہد میں شامل کرلی گئیں۔