Tag: Court hearing

  • آنگ سان سُوچی کیس کی عدالتی سماعت کیسے ہوگی؟

    آنگ سان سُوچی کیس کی عدالتی سماعت کیسے ہوگی؟

    نیپی تا : میانمار کی گرفتار رہنما آنگ سان سُوچی کیخلاف مقدمے کی سماعت ویڈیو لنک کے ذرئعے کی جائے گی، ان کی گرفتاری کی مدت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

    اس حوالے سے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میانمار کی برطرف رہنما آنگ سان سُوچی کی عدالتی سماعت  وڈیو لنک کے ذریعے جلد منعقد ہوگی۔ انہیں پہلی فروری کو فوجی بغاوت کے موقع پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

    جج کو پیش کردہ پولیس دستاویزات کے مطابق شبہ ہے کہ انہوں نے واکی ٹاکی ریڈیو غیر قانونی طور پر درآمد کیے اور انہیں بلا اجازت استعمال کیا تھا۔

    آنگ سان سوچی کی حراست کی میعاد گزشتہ روز پیر کو ختم ہونے والی تھی لیکن ایک جج نے ان کے وکیل کھِن ماؤنگ زو کو بتایا کہ ان کی حراست میں بدھ کے روز تک توسیع کی جائے گی۔

    اس وکیل کو یہ بھی بتایا گیا کہ توقع ہے کہ سماعت چند دنوں کے اندر وڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگی۔

    مذکورہ وکیل نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر آنگ سان سوچی نے وکیل کی خدمات لینے کا اپنا ارادہ واضح کر دیا تو انہیں وکیل سے ملنے کی اجازت ہوگی۔

    آن سان سوچی کو حراست میں لیےجانے کے بعد سے انہیں عوام میں نہیں دیکھا گیا، مذکورہ وکیل کا کہنا تھا کہ وہ ان سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے فوجی حراست میں لی گئی میانما کی رہنما آنگ سان سُوچی اور دیگر افراد کو رہا کئے جانے کی اپیل کی ہے۔

    سلامتی کونسل نے ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی 15 رُکنی سلامتی کونسل نے اتفاق رائے سے جاری اپنے بیان میں جمہوری اداروں اورطریقہ عمل کو سربلند رکھنے تشدد سے گریز اور انسانی حقوق کا مکمل احترام کرنے بنیادی آزادی اور قانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

  • شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت:  لیگی کارکنان کی احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی

    شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت: لیگی کارکنان کی احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی

    لاہور : شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے موقع پر لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی اور واٹرکینن بھی  منگوالیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف فیملی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جاری ہے ، اس موقع پر مریم نواز شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے ملنے عدالت پہنچیں تو لیگی کارکنان نے احتساب عدالت کے باہر شدید ہنگامہ آرائی کی ، لیگی خواتین نے پولیس کودھکے دیئے اور آگے جانے کی کوشش کی۔

    جس کے بعد پولیس اور لیگی کارکنان میں شدید دھکم پیل شروع ہوگئی اور پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی ، ن لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر اور چوہدری شہباز نے بھی پولیس سےدھکم پیل کی۔

    مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن کےکارکن بھی احتساب عدالت پہنچ گئے، عدالت کے باہر واٹرکینن منگوا لیا گیا جبکہ خواتین پولیس اہلکار بھی طلب کر لی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب مریم نواز نے شہبازشریف اورحمزہ شہبازسےملاقات کی ، دونوں نےکمرہ عدالت میں کرسیوں سےاٹھ کرمریم نوازکااستقبال کیا ، مریم نواز نے شہباز شریف  سے طبیعت دریافت کی اور مختلف امور پر گفتگو کی۔

  • اراکینِ اسمبلی کے کیسزبراہ راست دکھائے جائیں‘ عدالت میں درخواست

    اراکینِ اسمبلی کے کیسزبراہ راست دکھائے جائیں‘ عدالت میں درخواست

    لاہور: اراکین ِاسمبلی کے خلاف عدالتوں میں زیر ِسماعت مقدمات کی کارروائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق درخواست عوامی تحریک کے رہنما اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو کر آتے ہیں اور ان کا کام عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے ۔

    درخواست گزار کے مطابق اگر عوامی نمائندے کرپشن یا کسی بھی مقدمے میں ملوث ہوں تو عوام کو اس کی پوری کارروائی دیکھنی چاہیے اور عوام کو اراکین اسمبلی کے خلاف کیسز کی کارروائی دیکھنے کا آئینی حق بھی حاصل ہے ۔

    درخواست گزار کے مطابق کہ امریکہ اور یورپ سمیت متعدد ممالک میں عوامی لیڈروں کے خلاف اہم کیسز کی کاروائی براہ راست دکھائی جاتی ہے تاکہ عوام ہر چیز سے با خبر رہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیسِ‘ شریف فیملی کیسز سمیت دیگر مقدمات کی کاروائی براہ راست چینلز پر دکھائی جائے تاکہ عوام ان مقدمات میں ہونے والی ہر پیش رفت پر نظر رکھ سکیں اور کوئی بھی شخص عدالتی کارروائی کے متعلق افواہیں پھیلا کر مقدمات پر اثر انداز نہ ہو سکے۔

    یاد رہے کہ ان دنوں شریف خاندان‘ عمران خان اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سمیت کئی اہم سیاسی شخصیات کے خلاف مختلف نوعیت کی عدالتوں میں چل رہے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔