Tag: court issues

  • 25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    25ارب کی منی لانڈرنگ : شہباز شریف کے بیٹے کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    لاہور : مقامی عدالت نے 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں 25 ارب کی منی لانڈرنگ کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 19جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا، وارنٹ گرفتاری جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت سے جاری کیے گئے۔

    یاد رہے ایف آئی اےاینٹی کرپشن سیل لاہور نے سلمان شہباز کے وارنٹ جاری کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2008 سے 2018 کے دوران25ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشنزکی گئی تھیں ، بےنامی اکاؤنٹ کےذریعےمنی لانڈرنگ کی گئی ، بےنامی اکاؤنٹ کے پیچھے سلمان شہبازکا کردار ہے۔

    درخواست کے متن میں کہا تھا کہ سلمان شہباز27اکتوبر2018کولاہورایئرپورٹ سےبرطانیہ چلےگئےتھے، متعددبارطلبی کےنوٹس جاری کئے مگر سلمان شہباز  پیش نہیں ہوئے جبکہ سلمان شہباز اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج ہوچکا ہے۔

  • شہباز شریف کی بیٹی  کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

    شہباز شریف کی بیٹی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

    لاہور : احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے حکم جاری کیا کہ رابعہ عمران کی اشتہاری کارروائی کے اشتہارات آویزاں کئے جائیں، عدالتی حکم کے باوجود پیش نہ ہونے پر شہباز شریف کی بیٹی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

    عدالت نے رابعہ عمران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے تاہم ان پرعمل درآمد نہ ہوسکا۔

    منی لانڈرنگ ریفرنس میں سلمان شہباز کے خلاف پہلے ہی عدالت اشتہاری کی کارروائی کا آغاز کر چکی ہے اور سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے اشتہارات عدالتی احاطے اور ملزم کی پاکستان و بیرون ملک رہائشگاہوں پر چسپاں کر دیئے گئے تھے۔

    عدالتی اشتہار میں کہا گیا تھا کہ ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے جان بوجھ کر روپوش ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں، ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے نیب ریفرنس کے مطابق شہباز شریف فیملی نے 7 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی اور غیر قانونی اثاثے بناٸے، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر 1 ایک ارب روپے تک کے اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے جبکہ شہباز شریف فیملی نے اپنے ملازمین اور قریبی دوستوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی ہے۔

  • منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں

    منی لانڈرنگ ریفرنس : سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں

    لاہور : شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات چسپاں کر دیئے گئے، جس میں کہا گیا کہ ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف خاندان منی لانڈرنگ ریفرنس میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہار جاری کردیا۔

    عدالتی اشتہار میں کہا گیا کہ ملزم سلمان شہباز ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے جان بوجھ کر روپوش ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت ملزم سلمان شہباز کے اشتہار جاری کئے گئے ہیں۔

    اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ ملزم سلمان شہباز کو 13 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہو کر اپنے دفاع کا ایک اور موقع دیا جا رہا ہے، ملزم سلمان شہباز کی پاکستان اور بیرون ملک رہائش گاہ پر اشتہارات چسپاں کئے جائیں۔

    عدالتی اشتہار میں ہدایت کی گئی ہے کہ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر ملزم سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کیلئے اشتہارات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کروائیں۔

    جس کے بعد سلمان شہباز کو مفرور قرار دینے کے اشتہارات عدالتی احاطے اور ملزم کی پاکستان و بیرون ملک رہائشگاہوں پر چسپاں کئے گئے۔

    خیال رہے نیب نے سلمان شہباز سمیت دیگر ملزموں کیخلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس احتساب عدالت میں پیش کر رکھا ہے۔

  • رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری

    رمضان شوگر ملز ریفرنس ، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری

    لاہور : احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 4 مارچ کے لئے نوٹس جاری کر دیئے، نیب نے گذشتہ روز رمضان شوگر ملز کا باضابطہ ریفرنس دائر کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی، نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز کا باضابطہ ریفرنس گذشتہ روز عدالت میں دائر کیا گیا، ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ شہبازشریف نے اپنے خاندان کی مل کو فائدہ پہنچانے کے لئے عوامی مفاد کا نام لیا، شہباز شریف کے اس فیصلے سے سرکاری خزانے کو 213 ملین کا نقصان ہوا، سرکاری خزانے کا نقصان شہباز اور حمزہ شہباز کی ملی بھگت سے ہوا۔ اتنے شواہد موجود ہیں کہ ریفرنس دائر کیا تاکہ کیس چلایا جا سکے۔

    ریفرنس میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کے خلاف انکوائری جاری ہے، مکمل ہونے پر ضمنی ریفرنس دائر کیا جائے گا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ٹرائل جلد مکمل کر کے قانون کے مطابق سزاء دی جائے۔

    مزید پڑھیں : شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگرملز ریفرنس دائر

    نیب ریفرنس میں مزید کہا گیا کہ رمضان شوگر ملز اس وقت کے وزیراعلی اور ان کے خاندان کی ملکیت ہے، رمضان شوگر ملز کے لیے 9 سے دس کلومیٹر طویل نالہ تعمیر کیا، حکام نے دھوکہ دہی سے اس نالے کی تعمیر کو مقامی آبادیوں کے لئے ضروری قرار دیا۔ تفتیش سے یہ بات ثابت ہوئی کہ نالے کی تعمیر رمضان شوگر ملز کی نکاسی آب کے لئے کی گئی۔

    نیب کے مطابق گذشتہ برس چار جولائی کو شہبازشریف اور رمضان شوگر ملز انتطامیہ کے خلاف انکوائری شروع کی گئی، تفتیش سے ثابت ہوا کہ شہباز شریف نے رمضان شوگر ملز کو فائدہ دینے کے لیے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

    جس پر عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو چار مارچ کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔

    یاد رہے 2 فروری کو لاہور میں ڈی جی نیب شہزاد سلیم کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کے اجلاس میں رمضان شوگر ملز کیس کا ریفرنس منظوری کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر ارسال کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا، ریفرنس میں شہباز شریف اور ڈائریکٹر رمضان شوگر ملز حمزہ شہباز کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا، ملزمان پر مبینہ طور پر21کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات جاری تھیں۔

    واضح رہے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے دونوں بیٹوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز پر سرکاری خزانے کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے۔

    خیال رہے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے عہدے پر برا جمان شہباز شریف اس وقت مختلف کیسز کا سامنا ہے، لاہور ہائی کورٹ نے آشیانہ اوررمضان شوگرملزکیس میں شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کرکے 1 ،1 کروڑ روپے مچلکے جمع کرانے اور رہائی کا حکم دیا تھا جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی خراب طبیعت کے باعث لندن میں ہیں۔

  • کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

    کرنسی اسمگلنگ کیس ، ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری

    راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت نےماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے، عدالت نے کہا کہ پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پراتنااستثنیٰ نہیں دیاجا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی کسٹمزعدالت میں کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت جج ارشد حسین بھٹہ کی سربراہی میں ہوئی ، ایان علی کی مسلسل عدم حاضری پر نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔

    ایان علی کے وکیل نے عدالت کی برہمی کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی موکل بیمار ہیں ان کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

    عدالت نے کہا میڈیکل سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا گیا، ملزمہ کو پیش کیا جائے، پرانے میڈیکل سرٹیفکیٹ پر اتنا عرصہ استثنیٰ نہیں دیا جا سکتا۔

    محکمہ کسٹمز کے وکیل نے کہا یہ لوگ بہانے بناتے اور عدالت کا وقت ضائع کرتے ہیں، اتناعرصہ گزر گیا ملزمہ کوجان بوجھ کرپیش نہیں کیا جا رہا، ایان علی کےپہلےبھی دو باروارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔

    محکمہ کسٹمز نے استدعا کی کہ ملزمہ کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

    جس کے بعد عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی کے ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیے اور سماعت بائیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ ماڈل ایان علی 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی پانچ لاکھ ڈالرز غیر قانونی طورپر لے جاتے ہوئے پکڑی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں تین ماہ جیل کی ہوا کھانی پڑی تھی جبکہ ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا تھا۔