Tag: court order

  • رانا ثناء اللہ کیخلاف اگلی کارروائی کب ہوگی؟ وزیرداخلہ پنجاب نے بتا دیا

    رانا ثناء اللہ کیخلاف اگلی کارروائی کب ہوگی؟ وزیرداخلہ پنجاب نے بتا دیا

    لاہور : وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری سے متعلق اگلا اقدام پیر کو عدالتی احکامات کے بعد کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف وارنٹ گرفتاری عدالت سے جاری ہوئے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے آج ہم سے تعاون نہیں کیا، عدالتی احکامات کے بعد پولیس کی معاونت سے مزید کارروائی کی جائے گی۔

    وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم عدالت کے حکم پر وہاں گئی تھی، اب جب پیر کو عدالت کھلے گی، جس کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن اپنی رپورٹ جمع کرائے گا۔

    ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ پیر کو رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت جو احکامات صادر کرے گی اس پر من و عن عمل کریں گے۔

    واضح رہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم نے وارنٹ کی تعمیل کیلئے تھانہ سیکریٹریٹ سے معاونت طلب کی تھی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے ہمارے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا اور نہ ہی تھانہ سیکریٹریٹ نے ٹیم کی آمد اور روانگی روزنامچے میں درج نہیں کی۔

    مزید پڑھیں : اینٹی کرپشن کی ٹیم رانا ثناء اللہ کو گرفتار نہ کرسکی، ناکام واپس روانہ

    ڈی ڈی اینٹی کرپشن کا مزید کہنا ہے کہ تھانہ سیکریٹریٹ نے اپنے پولیس حکام سے رابطہ کئے تھے، ڈپٹی ڈائریکٹر تھانہ سیکریٹریٹ کو قانون کے مطابق عدالتی حکم پرعمل درآمد کرانا چاہیے تھا۔

    یاد رہے کہ ترجمان اینٹی کرپشن نے وضاحت کی ہے کہ اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے کے باعث رانا ثنا اللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری مقدمہ نمبر20/19 میں جاری ہوئے ہیں۔

  • بیرون ملک فرار کیس، شاہ رخ جتوئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

    بیرون ملک فرار کیس، شاہ رخ جتوئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

    کراچی : ملیر کورٹ نے شاہ رخ جتوئی کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا، اور  نامزد 2 ٹریول ایجنٹس کی بریت کی درخواست منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی ملیر کورٹ میں شاہ رخ جتوئی بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی ، جیل حکام نے مجرم شاہ رخ کو پیشی پر لانے سےانکار کردیا۔

    جیل حکام نے کہا ہے کیس حساس ہے،جیل میں سماعت کی جائے، محکمہ داخلہ نےبھی شاہ رخ کی نقل حرکت پر پابند عائدکی ہوئی ہے، جس کے بعد فاضل جج نے شاہ رخ جتوئی کے پروڈیکشن آرڈر جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔

    نامزد 2ٹریول ایجنٹ نے التوا کا شکار ہونے پربریت کی درخواست دی ، عدالت نے دو نامزد ٹریول ایجنٹس کی درخواست بریت منظورکرلی اور ٹریول ایجنٹ ابوبکر اور اس کے بھائی عمر ڈومکی کو بری کردیا گیا۔

    ایف آئی اےکے مطابق شاہ رخ جتوئی نے ستائیس دسمبر دو ہزار بارہ کو شاہ زیب کوقتل کیا اور جعلسازی سے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔

    سات جون دو ہزار تیرہ کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو سزائے موت جبکہ سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

    بعد ازاں سندھ ہائی کورٹ نے شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیاجبکہ دوملزمان سجاد تالپوراورغلام مرتضیٰ کی عمر قید کی سزا برقرار رکھی۔

     

  • عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، سردارعلی شاہ

    عدالتی حکم نہ ماننے والے اسکول مالکان کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، سردارعلی شاہ

    کراچی : وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے فیسوں سے متعلق عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے پرائیویٹ اسکول مالکان کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ حکم عدولی پر پرائیویٹ اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    یہ بات انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیر تعلیم نے کہا کہ عدالت کے واضح احکامات کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ اسکول فیسوں میں سالانہ5فیصد سے زائد اضافہ نہیں کرسکتا۔

    انہوں نے بتایا کہ عدالتی حکم نہ ماننے والےاسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جاسکتی ہے، اس کے علاوہ حکم عدولی پر پرائیویٹ اسکولز کو بلیک لسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    سیدسردارشاہ کا مزید کہنا تھا کہ حلف کے مطابق ہر پرائیویٹ اسکول کو دس بچوں کو مفت تعلیم دینی ہے، اطلاعات ہیں کہ اکثر نجی اسکولز مفت تعلیم دینے کی ذمہ داری ادا نہیں کررہے جن کیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نےنجی اسکولوں کی فیسوں میں 5 فیصد سے زائد اضافہ غیرقانونی قرار دے دیا ‘ 

    یاد رہے کہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں اضافے کو غیرقانونی قرار دیئے جانے کے باوجود اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: عدالتی احکامات نظرانداز‘ پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے اضافی فیسوں کی وصولی جاری

    رواں ماہ تین ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے نجی اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں پانچ فیصد سے زیادہ اضافے کو غیرقانونی قرار دیا تھا، والدین کا کہنا ہے کہ اضافی فیسوں کے علاوہ جون جولائی کی فیس اورسالانہ چارجز بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔

  • شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم

    شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم

    کراچی : پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والے ملزم عدنان پاشا کو جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں شارع فیصل پر ہوائی فائرنگ کرنے اور دھمکیاں دینے کے معاملہ پر سماعت ہوئی، سماعت میں فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنیوالے عدنان پاشا کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس کی جانب سے ملزم عدنان پاشا کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس کے بعد عدالت نے ملزم عدنان پاشا کو عدالتی تحویل پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ملزم اس سے قبل ایک اور مقدمہ میں ضمانت لے چکا ہے، جو تھانہ بہادر آباد میں درج ہے، ملزم کو ذیشان کی مدعیت میں درج مقدمے میں گرفتار کیا، ملزم کے مزید دو ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے، ملزم کا گروہ ہے، جو ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر ڈالتا ہے۔

    دوسری جانب ملزم عدنان پاشا کا کہنا تھا میرے خلاف مقدمہ جھوٹا ہے۔

    یاد رہے کہ ایک مقدمے میں ضمانت کے بعد دوبارہ ویڈیو آنے پر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا، عدالت نے ملزم کی 50ہزارروپے کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

    گذشتہ روز کراچی میں شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کیا تھا، ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدنان پاشا کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ملزم کےخلاف ذیشان سعید نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم وڈیوزمیں ذیشان سعید کو دھمکیاں دے رہا تھا۔


    کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج


    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ملزم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی، جس کے بعد ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپ لوڈ کی تھی۔

    جس کے بعد ایک ویڈیو میں عدنان پاشا پولیس کو چیلنج کرنے کے بیان سے مکرگیا تھا اور کہا تھا کہ ویڈیو ذیشان عرف شانی کیلئے بنائی، نوجوان نے شانی پر باپ کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • سانحہ کوئٹہ: عدالت نے اعلیٰ افسران کوجاری شوکاز نوٹس واپس لے لیے

    سانحہ کوئٹہ: عدالت نے اعلیٰ افسران کوجاری شوکاز نوٹس واپس لے لیے

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں‌ سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرعمل درآمد کیس کی سماعت کے دوران صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے گریڈ 20 کے افسران کوجاری شوکاز واپس لے لئے گئے.

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ پرعمل درآمد کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی.

    عدالت نے صوبائی حکومت کوتمام سیکریٹریزکیڈرپوسٹ کے ہی بھرتی کرنےکا حکم دیا جبکہ سپریم کورٹ کی جانب سے بلوچستان کے گریڈ 20 کے افسران کوجاری شوکازواپس لے لئے گئے ہیں.

    ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ ڈیپوٹیشن اور نان کیڈر کے خلاف حکم جاری کرےعدالتی احکامات پرعمل کرتےہیں تو افسران حکم امتناع لے لیتے ہیں.

    ایڈووکیٹ جنرل کے مطالبے پرعدالت نے کہا کہ نان کیڈراورڈیپوٹیشن کے کیسز بلوچستان ہائیکورٹ کوپیش کریں اور بلوچستان ہائیکورٹ آرٹیکل212کے تحت کیسزکا فیصلہ کرے۔

    یہاں پڑھیں:کوئٹہ: سول اسپتال میں دھماکا، 74افراد جاں بحق، 112 زخمی

    گذشتہ سال 8 اگست کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے سول اسپتال میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 74 افراد جاں بحق جبکہ 112 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے.

    یہاں پڑھیں:سانحہ کوئٹہ کی تحقیقات کےلیے عدالتی کمیشن قائم

    8 اگست کے افسوس ناک واقعے پر صوبائی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتی کمیشن بلوچستان ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال مندوخیل پر مشتمل کمشین قائم کیا گیا تھا.

    مزید پڑھیں:سانحہ کوئٹہ پر کمیشن نے حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے

    تحقیقاتی رپورٹ میں وزارت داخلہ کے کردار پر سوال اٹھایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے 3 کالعدم تنظیموں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ ملاقات اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع پنجاب ہاؤس میں ہوئی۔ وزیر داخلہ نے ان کے مطالبات سنے اور انہیں تسلیم بھی کیے۔

    مزید پڑھیں:سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ ‘چوہدری نثارنےسپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

    بعد ازاں وزیرداخلہ چوہدری نثارنےسپریم کورٹ میں خود پر لگائے گئےاعتراضات کا 64 صفحات پر مشتمل تحریری جواب اپنے وکیل مخدوم علی کے توسط سے جمع کرایا.

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا

    لاہور: عدالتی حکم کے باوجود فیصل ٹائون پولیس نوازشریف اور شہباز شریف سمیت اکیس افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں لیت لعل سے کام لینے لگی۔ فیصل ٹائون پولیس نے سیشن کورٹ کے حکم کے باوجود اب تک مقدمہ درج نہیں کیا ، فیصل ٹائون پولیس کا کہنا ہے کہ نہ تو مقدمہ درج کرنے کیلئے عدالتی احکامات موصول ہوئے نہ کسی مدعی نے تھانے کا رخ کیا۔مقدمہ عدالتی احکاما ت ملنے بعد ہی درج کیا جا سکتا ہے ۔

    گزشتہ روز سیشن کورٹ نے وزیراعظم۔ وزیراعلیٰ پنجاب اورآٹھ وزرا سمیت اکیس افراد کے خلاف ماڈل ٹاون فائرنگ کامقدمہ درج کرنے کا حکم ایڈیشنل سیشن جج راجہ اجمل نے ادارہ منہاج القرآن کی درخواست پر دیا تھا ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیاتھا کہ وزیراعظم ، وزیراعلیٰ پنجاب ، پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق ، رانا ثنااللہ اور ڈاکٹر توقیر شاہ اور چوہدری نثار سمیت اکیس شخصیات پر سانحہ ماڈل ٹاون کی براہ راست ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

    استغاثہ اور صفائی کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پولیس کو منہاج القرآن کا موقف ریکارڈ کرنےاورقانون کے مطابق مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا ۔