Tag: Court orders

  • پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے متعلق عدالت کا حکمنامہ جاری

    پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے متعلق عدالت کا حکمنامہ جاری

    پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور ان کے گھروں پر چھاپوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کو ہراساں کرنے اور ان کے گھروں پر چھاپوں سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو بلاجواز اور غیر قانونی طور پر ہراساں نہ کیا جائے۔

    حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض معاملات میں خاندان کےافراد کو بھی بلاجواز ہراساں کیا گیا ہے، اس سلسلے میں ڈی جی ایف آئی اے افسر نامزد کریں جو پی ٹی آئی کے نمائندوں سے رابطہ قائم کرے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ڈائریکٹر سائبر کرائمز ونگ ایف آئی اے ہمایوں بشیر تارڑ پیش ہوئے اور انہوں نے یقین دلایا شکایت میں کارروائی قانون کے مطابق کی جائیگی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامے میں مزید کہا ہے کہ شکایت کی صورت میں درخواست کی بحالی کیلیے درخواست دائر کرنے کی آزادی ہوگی۔

  • کراچی : ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی : ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار شہریوں کو رہا کرنے کا حکم

    کراچی: عدالت نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے پولیس کو کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر مقدمے کے اندارج سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں شہر بھر میں کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق سماعت ہوئی ، دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کے اندراج پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا بار بار دفعہ 144کی خلاف ورزی پرمقدمات کےاندراج ممانعت کررکھی ہے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ کا کہنا تھا کہ پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی، ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے، پولیس اس طرح کی ایف آئی آر سے باز نہیں آئی توکارروائی ہوگی۔

    عدالت نے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کیخلاف مقدمات کے بجائے تحریری شکایت درج کرے۔

    عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمقدمہ اندارج سے روک دیا ، عدالت نے شرقی، کورنگی اضلاع میں دفعہ 144کےایف آئی آراندراج سے روکا۔

  • اسلام آباد : چڑیا گھر کے بیمار ریچھوں کو رہائی نہ مل سکی

    اسلام آباد : چڑیا گھر کے بیمار ریچھوں کو رہائی نہ مل سکی

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت کے مرغزار چڑیا گھر میں بد انتظامی کی وجہ سے وہاں موجود دو بیمار بھورے ریچھوں کی حالت قابل دید ہے لیکن عدالتی احکامات کے باوجود انہیں اردن منتقل نہیں کیا گیا۔

    اسلام آباد کے چڑیا گھر میں موجود بیمار بھورے ریچھوں کی جوڑی ببلو اور سوزی کے جوڑے کو اردن منتقل کیا جانا تھا تاہم محکمہ جنگلی حیات اور وزارت موسمیاتی تبدیلی نے عین روانگی سے قبل این سی او سی ہونے کے باوجود ان کو بیرون ملک بھجوانے سے انکار کردیا۔

    مالیائی بھورے ریچھوں کا یہ جوڑاببلو اور سوزی شدید نفسیاتی بیماری کا شکار ہے، عدالتی احکامات میں بھی کہا گیا تھا کہ یہ نایاب جانور شدید اذیت میں مبتلا ہیں، ان کی روانگی کے حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف اسے اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائے۔

    اس سلسلے میں صدر پاکستان وائلڈ لائف فاؤنڈیشن ڈاکٹر اعجاز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت عدالتی حکم آی ااس وقت ان کی حالت بہتر نہیں تھی تاہم اب کافی حد تک بہتر ہوچکی ہے۔

    اس لیے اسلام آباد وائلڈ لائف منجمنٹ بورڈ نے عدالت سے دوبارہ درخواست کی ہے کہ ان ریچھوں کو بھیجنے کے بجائے یہی رکھا جائے تو زیادی مناسب ہوگا۔

    واضح رہے کہ یہ جوڑا کئی سالوں سے چڑیا گھر میں قید کی زندگی گزار رہا ہے، محکمہ جنگلی حیات نے انہیں مداری کرانے والوں سے بازیاب کروایا تھا جو ریچھوں سے کرتب کروا کر پیسے کماتے تھے اور وہ ان کے دانت بھی توڑ چکے تھے۔

    گزشتہ ماہ میں بین الاقوامی تنظیموں نے کاوان ہاتھی کے ساتھ ساتھ ان ریچھوں کی دیکھ بھال بھی کی اور منتقلی کے انتظامات کیے۔ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کا واضح حکم بھی موجود ہے جس کی روشنی میں محکمہ جنگلی حیات نے ریچھوں کے جانے کا این او سی بھی جاری کیا تھا۔

  • احتساب عدالت کا  شہبازشریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

    احتساب عدالت کا شہبازشریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم

    لاہور : احتساب عدالت نے شہباز شریف کو قانون کے مطابق جیل میں سہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا اور کہا انہیں میٹریس، کرسی ، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے گرفتار شہباز شریف کو جیل میں سہولتیں دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

    عدالت نے شہباز شریف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کی میڈیکل ہسٹری کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، انہیں میٹریس، کرسی ، گھر کا کھانا اور دیگر ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں ، ان کو جیل میں کوئی سہولیات نہیں دی جا رہیں، لہذا عدالت حکم دے کہ قانون کے مطابق شہباز شریف کو تمام سہولیات دی جائیں۔

    خیال رہے احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی جانب سے شہباز شریف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انھیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا، شہباز شریف کو 27اکتوبر تک کوٹ لکھپت جیل میں رکھا جائے گا۔

  • عدالت کا عائشہ احد کوسیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    عدالت کا عائشہ احد کوسیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم

    لاہور: سیشن عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن عدالت میں عائشہ احد کی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کیخلاف ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود پولیس حکام نے اسے سکیورٹی فراہم نہیں کی، صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ خان کی ایما پر اسے ہراساں بھی کیا جا رہا ہے، وردی اور سفید لباس والے افراد گھر باہر نگرانی اور تعاقب کرتے ہیں۔

    استدعا ہے کہ صوبائی وزیر قانون کو ہراساں کرنے سے روکا جائے اور سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    دلائل کے بعد عدالت نے سی سی پی او لاہور کو عائشہ احد کو فوری طور پر سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔


    مزید پڑھیں : مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے،عائشہ احد


    اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہبازشریف کی مبینہ اہلیہ عائشہ احد نے اپنی جان کو خطرات کے پیش نظر ایس پی سیکیورٹی کو درخواست دے دی اور کہا کہ حمزہ شہباز نے میرے پیچھے غنڈے لگا دئیے ہیں، مجھے کچھ ہوا توحمزہ شہباز ذمہ دارہوں گے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے اور مسلم لیگ ن کے رہنما ءحمزہ شہباز کی مبینہ بیوی عائشہ احد نے ہتک آمیز بیان دینے پر رانا ثنااللہ کو لیگل نوٹس بھجوادیا تھا، نوٹس میں کہا گیا تھا کہ رانا ثنااللہ نے 6 اگست کو میڈیا پر بیان دیا، جس میں انہوں نے عائشہ احد لیے نازیبا الفاظ استعمال کیے‘ جو کسی بھی عورت کی تذلیل ہے جسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

    خیال رہے کہ حمزہ شہباز کی اہلیہ ہونے کی دعوے دار عائشہ احد نے پی ٹی آئی کی رہنماء یاسمین راشد اور فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ 2010 میں‌ حمزہ شہباز نے مجھ سے شادی کی تھی اور جھوٹ بولا تھا کہ پہلی بیوی کو طلاق دے چکا ہوں لیکن بعد ازاں وہ مجھ سے شادی کرنے ہی سے مُکر گئے۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی بار اپنے لیے انصاف کی اپیل کرچکی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔