Tag: court rejects

  • برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ کا فراڈ : ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد

    برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ کا فراڈ : ملزمان کی پراپرٹیز سے پابندی ہٹانے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ  کا فراڈکرکےپاکستان آنیوالے ملزمان کی پراپرٹیزسےپابندی ہٹانےکی درخواست مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں برطانیہ میں 6 کروڑپاؤنڈ مارٹگیج فراڈ کیس کی سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست خارج کرنےکی استدعا کی۔

    عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے برطانیہ میں فراڈکرکےپاکستان آنیوالے ملزمان کی پراپرٹیزسےپابندی ہٹانےکی درخواست مسترد کردی۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ملزم نثار افضل کی درخواست خارج کی اور کہا نثارافضل کونیب طلبی کانیانوٹس جاری ہوچکا ہے ، جس میں مبینہ جرم بھی درج ہے، نیب آرڈیننس کی شق23 کے تحت پراپرٹیز پر پابندی برقرار رہے گی۔

    خیال رہے نیب نے پہلے ہی نثارافضل اور صغیرا فضل کے اہلخانہ اوررشتہ داروں کےاثاثےمنجمدکردیے ہیں ،نیب کا کہنا ہے کہ ملزم نثار افضل اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا کوئی ثبوت فراہم نہ کرسکا۔

  • ایل این جی ریفرنس :شاہد خاقان عباسی پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد

    ایل این جی ریفرنس :شاہد خاقان عباسی پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں نیب کی جانب سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان پر فوری فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اعظم خان نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی۔

    دو غیر ملکی ملزمان کی طلبی کے نوٹس بھیجنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ، نیب نے فلپ ناٹمین اور شنا صادق کا کیس الگ کرنے کی درخواست کر دی اور موقف اپنایا کہ غیر ملکی گواہان کو نوٹس پہنچانے میں بہت وقت لگ جائے گا۔

    نیب نے شاہد خاقان عباسی و دیگر پر فرد جرم کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ عدالت غیر ملکی ملزمان کا کیس الگ کر کے شاہد خاقان پر فرد جرم عائد کرے۔

    جس پر شاہد خاقان کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ نے نیب دراخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ملزمان نہیں آرہے تو پہلے وارنٹ جاری کیے جائیں۔

    جج اعظم خان نے شاہد خاقان و دیگر پر فوری فرد جرم کی تاریخ مقرر کرنے کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پہلے غیر ملکی ملزمان سے متعلق فیصلہ کریں گے کہ انہیں دوبارہ سمن بھیجنے ہیں یا وارنٹ۔ دفتر خارجہ کے ذریعے بھیجے گئے سمن کی تعمیلی رپورٹ آنے کا انتظار کر لیتے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے ایل این جی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

  • مقبول ترین  ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد

    مقبول ترین ڈرامے "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط رکوانے کی درخواست مسترد

    لاہور : لاہور کی سول عدالت نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مشہور زمانہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط روکنے کے لئے حکم امتناعی کی درخواست مسترد کردی۔ جج نائلہ ایوب نے قرار دیا کہ ڈرامہ کی نشریات سے معاشرے پر منفی اثرات کا امکان نہیں، سینسر بورڈنے بھی اجازت دےدی ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ڈرامے سے معاشرے پر برا اثر پڑنے کا امکان نہیں، سنسر بورڈ نے بھی ڈرامے کی نمائش کی اجازت دے دی ہے، درخواست گزار  کا کیس اس موقع پر حکم امتناعی کا نہیں بنتا۔

    اے آر وائی کی طرف سے میاں عرفان اکرم اور وقاص احمد عزیز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ وکیل اےآروائی نے کہا ڈرامے کی آخری قسط 25 جنوری کو اے آر وائی ڈیجیٹل اور سینما گھروں میں نشر ہونی ہے۔ "میرے پاس تم ہو” ڈرامہ معاشرے کی اصلاح کے لیے ہے، ڈرامے کا مقصد غیرت کے نام پر قتل کرنے کی جوصلہ شکنی ہے، قانون کے مطابق بھی سول کورٹ اس معاملے کی سماعت نہیں کرسکتی۔

    وکیل نے مزید کہا کہ درخواست گزار کو اگر کوئی شکایت ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کرتے، جو قسط نشر ہی نہیں ہوئی اس کے متعلق درخواست قانون کے خلاف ہے، درخواست گزارقانون کے بجائے ڈرامےکےمکالموں پربات کررہےہیں ، اے آر وائی نے معاشرے کی ایسی برائی کی نشاندہی کی جس پربات کرتے لوگ گھبراتے ہیں۔

     

    مزید پڑھیں : میرے پاس تم ہو’ کی آخری قسط کیسی ہوگی ؟ عائزہ خان کا بڑا انکشاف

    واضح رہے کہگذشتہ روز  مقبول ڈرامے کی آخری قسط رکوانے ایک خاتون پٹیشن لے کر عدالت پہنچیں تھیں ، دوران سماعت عدالت نےکہا تھا پورا ڈرامہ دیکھ کرآگئیں،آپ پہلے کیا کررہی تھیں ، اتنےٹکٹ فروخت ہوگئے، آخری وقت پرڈرامہ کیسےروک دیں۔

    درخواست گزارکے وکیل نے کہا تھا کہ ڈرامےمیں ایک عورت پیسے کے لئے اپنے بچے کو بھی چھوڑ کر چلی جاتی ہے ، جواب میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل بولےمگروہ آخری قسط میں واپس آرہی ہے، بعد ازاں عدالت نے فریقین سےچار فروری کو جواب طلب کرلیا تھا۔

    خیال رہے’ میرےپاس تم ہو’کی آخری قسط کل اےآروائی ڈیجیٹل سمیت پاکستان بھرکےسینماگھروں میں نشرہوگی، قسط کو سب سے پہلےاے آروائی زیپ کی ایپلیکشن پر دیکھا جاسکے گا۔

  • پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    پی ٹی وی کرپشن کیس، ڈاکٹرشاہد مسعود کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

    اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی اسپیشل سنٹرل جج ارم نیازی نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری سے متعلق درخواست پرسماعت ہوئی، ڈاکٹر شاہد مسعود کے وکیل خاور شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود ذاتی طور پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر ان کی درخواستِ ضمانت خارج کردی گئی، فاضل جج نے کہا ملزم کو ذاتی طور پرعدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔

    عدالت نے ڈاکٹرشاہد مسعود کوگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے پی ٹی وی کرپشن کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

    اس سے قبل یکم جون کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں ڈاکٹر شاہد مسعود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ نے ڈاکٹر شاہد مسعود کے زینب کے قاتل سے متعلق دعوؤں کی سماعت متعلق کا فیصلہ سناتے ہوئے معروف اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود پر 3 ماہ کے لیے ٹی وی پروگرام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی جبکہ ان سے تحریری معافی نامہ بھی طلب کیا تھا۔

    واضح رہے کہ قصور کی ننھی زینب قتل کیس میں اینکر شاہد مسعود کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران 37 بینک اکاؤنٹس ہیں اور وہ عالمی گروہ کا کارندہ ہے، جس پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنائی تھی۔