Tag: court

  • گلو بٹ کی تسبیح ہاتھ میں لئےعدالت میں پیشی

    گلو بٹ کی تسبیح ہاتھ میں لئےعدالت میں پیشی

    لاہور: ہاتھ میں ڈنڈا اٹھانے والا گلو بٹ آج تسبیح پکڑے عدالت میں پیش ہوا ۔چند دن کی جیل نے اس کا مزاج بدل دیا، ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والا گلو بٹ آج تسبیح پکڑے پیشی پرآیا۔

    عدالت نے چودہ اکتوبر کو گلوبٹ کوڈنڈےسمیت طلب کرلیا۔ہاتھ میں تسبیح سینے پر قومی پرچم کا بیج سجائے گلو بٹ  نئے انداز سے عدالت میں پیشی پر حاضر ہوا۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کا ڈنڈوں سے حشر نشر کرنے والا گلو بٹ لاہورکی عدالت میں پیشی پر آیا تو اُس کے سینے پر قومی پرچم کا بیج سجا تھا اور موصوف تسبیح پکڑے ورد بھی کرتے رہے۔

    ایسےلگا کہ چند دن کی جیل نےگلو بٹ کے کافی کَس بل نکال دیئے ہیں، پیشی کے بعد گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت کے عقبی دروازے سےنکالاگیا، اور وہ میڈیا سے بچتا بچاتا کسی سے بات کئے بغیر سفید گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔

  • وزیراعظم سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    وزیراعظم سمیت گیارہ افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنیکا حکم

    اسلام آباد:وزیراعظم میاں نوازشریف شہباز شریف ،چوہدری نثٓار ،خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم ،تفصیلات کے مطابق شاہراہ دستورپرشیلنگ کیخلاف پی ٹی آئی کی وزیراعظم کیخلاف مقدمےکےاندراج کی درخواست پرفیصلہ سنا دیا گیا۔

    ٖفٰیصلے کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف شہباز شریف ،چوہدری نثٓار ،خواجہ سعد رفیق سمیت گیارہ افراد کے خلاف  مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا، اسلام آبادکی سیشن عدالت کے جج ارجمند خان نے پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت کے بعد ٖفیصلہ سنایا ۔

    تحریک انصاف کی جانب سے  پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے  وزیراعظم سمیت گیارہ افرادکےخلاف مقدمےکےاندراج کیلئے درخواست دی تھی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل کا کہنا تھا کہ شاہراہ دستور پر وزیر اعظم نے ذاتی مفادات کیلئے ریاستی مشینری کو استعمال کیا ۔

    آپریشن کی نگرانی چوہدری نثار خود کررہے تھے ۔سرکاری وکیل کا مؤقف تھا کہ آئینی اداروں کے تحفط کے لیے مشتعل ہجوم کو روکنے کی غرض سے کم سے کم قوت کا استعمال کیا گیا،جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جن ہلاکتوں کا دعویٰ کیا جار ہا ہے۔ وہ بھگڈر مچنے سے ہوئیں۔

    سرکاری وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ ایک واقعے کی دو ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں جس  پر پیٹی آئی کے وکلاء نے دلائل دیئے جس کے بعد سیشن عدالت نے مقدمے کے اندراج کی درخواست پراپنا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق مقدمہ تھانہ سیکریٹیریٹ میں 302 اقدام قتل کے تحت درج کیا جائے گا۔،

  • عدالت سے جھوٹ کیوں بولا : کرس کینز پر فرد جرم عائد

    عدالت سے جھوٹ کیوں بولا : کرس کینز پر فرد جرم عائد

    لندن: نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز پر عدالت سے غلط بیانی کرنے پر فرد جرم عائد کردی گئی جس کے بعد کرس کینز کی مشکلات مزید اضافہ ہوگیا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے سابق آل راؤنڈر کرس کینز گزشتہ روز لندن کے ایک پولیس اسٹیشن میں حاضر ہوئے جہاں ان کو فرد جرم سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ کینز قصوروار پائے گئے تو انہیں سات سال کیلئے جیل بھی بھیجا جا سکتا ہے۔

    کینز دو اکتوبر کو ابتدائی سماعت کیلئے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوں گے، جس کے بعد انہیں جواب دعویٰ داخل کرانا ہوگا، اس معاملے کی مکمل سماعت لندن کے کورٹ آف جسٹس میں آئندہ سال مئی سے قبل ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔

    للت مودی کیخلاف ہتک عزت کے کیس میں شواہد فراہم کرنے والے لندن کے بیرسٹر پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ کرس کینز پر میچ فکسنگ کا بھی الزام ہے جس کی وہ بار بار تردید کرتے آرہے ہیں۔

  • سانحہِ ماڈل ٹاؤن: نوپولیس اہلکاروں اورگلوبٹ کیخلاف عبوری چالان پیش

    سانحہِ ماڈل ٹاؤن: نوپولیس اہلکاروں اورگلوبٹ کیخلاف عبوری چالان پیش

    لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گرفتار نو پولیس اہلکاروں اور گلو بٹ کے خلاف عبوری چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے سانحہِ ماڈل ٹاؤن کا عبوری چالان عدالت میں پیش کیا گیاہےجس میں نو پولیس اہلکاروں اور گلو بٹ کو سانحہ میں ملوث قراردیا گیاہے۔

    پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے عبوری چالان کے مطابق ادارہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر گلو بٹ نے گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اوراس کے اس عمل کے باعث معاشرے میں دہشت پھیلی جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر پولیس اہلکار بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں۔

    پولیس کی جانب سے گلو بٹ کو لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد امن و امان کے خدشے کے پیش نظر نظر بند رکھا گیا ہے، جبکہ نو پولیس اہلکاروں میں سے پانچ اہلکار گرفتارہیں اور چار اہلکاروں کے مفرور ہونے کی بناء پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد نو پولیس اہلکاروں اور گلو بٹ کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    سانحہ ماڈل ٹاؤن:نواز،شہبازسمیت 21افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنیکا حکم

    لاہور: وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف  قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم،تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مقدمے میں  وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت اکیس افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا ہے،

    اطلاعات کے مطابق مذکورہ کمیشن کی رپورٹ کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سات روز تک دبائے رکھا، رپورٹ میں ہر پولیس افسر کی نا اہلی اور ذمہ داری کا تعین بھی کیا گیا ہے۔

  • سابق چیئرمین پیمراکی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    سابق چیئرمین پیمراکی حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

    اسلام آباد: سابق چیئرمین پیمراچوہدری رشیدنےاسلام آبادہائی کورٹ میں حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائرکردی۔ سابق چیئر مین پیمرا چوہدری رشیدکی جانب سےکہاگیاہے کہ ان کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے جب تک اس کا فیصلہ نہیں ہوتا اس وقت تک نیا چیئر مین تقرر نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت نے پاکستان کے تمام اخبارات میں چیئر مین پیمرا کی تقرری کیلئے 23 جولائی کو اشتہارات جاری کئے ہیں۔ وفاق نے گزشتہ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے عدالت کو یقین دلایا تھا کے اس کیس کے فیصلہ ہونے تک نیا چیئر مین تقرر نہیں کیا جائے گا۔