Tag: COVID-19 cases

  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی، مثبت کیسز کی شرح  1.66 فیصد پر آگئی

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں نمایاں کمی، مثبت کیسز کی شرح 1.66 فیصد پر آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 1.66 فیصد آگئی، ایک دن میں صرف 11 اموات ریکارڈ کی گئی اور 663 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی ہلاکت خیزی میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا کی صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کے مزید گیارہ مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار280 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 39ہزار 902کورونا ٹیسٹ کیے گئے ، جسمیں سے 663 نئے کورونا کیسز سامنے آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح1.66 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک کیسزکی تعداد ایک ہزار913 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار 047 تک پہنچ گئی ہے۔

    صوبوں میں کورونا کیسز کے اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 65 ہزار819 ، پنجاب میں 4 لاکھ 37 ہزار 974 ،خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 886 اور بلوچستان میں33 ہزار 128 ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 369، اور آزاد کشمیر میں34 ہزار 402 کیسز سامنے آچکے ہیں

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر،  مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر، مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے آغاز کے ساتھ ہی مثبت کیسز اور اموات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے ، ایک دن میں مزید 24 مریض جاں بحق اور تقریباََ 2000 کے قریب کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے47 ہزار472ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے ایک ہزار 980 مثبت نکلے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح4.17فیصد رہی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلا مزید24 افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد ملک
    میں کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 642ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 48 ہزار 509، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 509، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 5 سو 53 اور بلوچستان میں 28 ہزار ہے جبکہ اسلام آباد میں 83 ہزار 8 سو 31، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 2 سو 56 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار نو سو 72 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے گذشتہ روز سندھ میں کوروناکی بھارتی قسم کے35 کیسز رپورٹ ہوئے ، جن میں سے لیاری کےایک خاندان کے5افراد ڈیلٹا وائرس سے متاثر نکلے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات، 1300 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 19 اموات، 1300 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے مزید 19 اموات ریکارڈ کی گئی اور 1300 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، اس دوران مثبت کیسز کی شرح 2.97 فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےکورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کےمزیدانیس مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار 427 ہوگئیں۔

    گزشتہ روز کورونا کے پینتالیس ہزار دو سو پینتالیس ٹیسٹ کیے گئے، ان میں ایک ہزار347 نئے کیسزسامنے آئے اور کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2.97 فیصد رہی۔

    ملک میں اس وقت کوروناکے33 ہزار999 فعال کیسز ہیں اور مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 63 ہزار660 ہوگئی ہے جبکہ 9 لاکھ 7 ہزار934 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار902، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 852، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار533 اور بلوچستان میں 27 ہزار419 ہوگئی ہے جبکہ زاد کشمیر 20 ہزار 558 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 427 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید  24  اموات ، مثبت کیسز کی شرح2.27 فیصد آگئی

    پاکستان میں کورونا سے مزید 24 اموات ، مثبت کیسز کی شرح2.27 فیصد آگئی

    اسلام آباد : پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح2.27فیصد آگئی ، ایک دن میں 24 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک ہزار 177کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کیسز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید چوبیس افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار345 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 46 ہزار 941 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار دوسوستتر مثبت کیسز سامنے آئے، اس دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو اعشاریہ دو۔سات فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 59 ہزار685 اور ایکٹو کیسز کی تعداد 31 ہزار 910ہے جبکہ 9 لاکھ 5ہزار430 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار387 ، ، پنجاب میں 3 لاکھ 46 ہزار 454 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 179اور بلوچستان میں 27 ہزار242 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 82 ہزار779، آزاد کشمیر 20 ہزار 405 اور گلگت بلتستان میں6 ہزار239 افراد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال،  پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال، پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : کورونا کی انتہائی سنگین صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، شام 6 سے سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر میں بڑھتے کیسز کے پیش نظر پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ، اس حوالے سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے نوٹی فکیشن جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ 17 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ شام 6 سے سحری تک تمام سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو مکمل تعطیل ہوگی جبکہ کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ پٹرول پمپ،فارمیسی،،گوشت کی دوکانوں کو نوٹی فکیشن سے استثنیٰ دیا گیا ہے تاہم پنجاب میں ان ڈورشادیوں اور دیگر تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کوروناپھیلنےکی شرح8فیصدسےزائدہونے پرریسٹورینٹ اورمزارات بندرہیں گے ، متاثرہ اضلاع میں بہاولپور، بھکر، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ،جھنگ ، منڈی بہاالدین،راولپنڈی، رحیم یار خان،سیالکوٹ، سرگودھا، شیخوپورہ اور وہاڑی ، قصور،خانیوال، لاہور، ملتان، اوکاڑہ شامل ہیں۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹرین سروس کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کےساتھ جاری رہے گی، سرکاری و نجی دفاتر میں عملہ 50 فیصد سےزائدنہیں ہوگا جبکہ سرکاری اور نجی دفاتر کے اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک محدودرہیں گے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈسکینڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار اوربعض اضلاع میں جمعہ اور ہفتہ تمام سرگرمیاں بند رہیں گی ، ہر شہری پرگھر سے باہر نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال لازم ہو گا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تفریحی پارکس بند ،واکنگ ،،جاگنگ ٹریکس کھلے رہے گے تاہم پنجاب میں تمام جم، تمام سینماہالز مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصدگنجائش کے ساتھ جاری رہے گی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتہ اور اتوارمکمل طور پر بند رہے گی۔

  • وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری

    وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ جاری

    اسلام آباد: وفاقی دارلحکومت میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی، ایک دن میں 709 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز میں ریکارڈا ضافہ جاری ہے، ڈی ایچ اواسلام آباد ڈاکٹرزعیم ضیا نے کہا گزشتہ24گھنٹےمیں709کوروناکیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔

    ڈاکٹرزعیم ضیا کا کہنا تھا کہ گزشتہ24گھنٹےمیں مثبت کیسزکی شرح10.7فیصدرہی، مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 056 اور 557 اموات ہوچکی ہیں۔

    ڈی ایچ او نے بتایا 24گھنٹےمیں کوروناکے2مریض انتقال کرگئے اور کورونا کیلئے مختص 62 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ صوبے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئےسخت اقدامات کریں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

    خیال رہے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے وار جاری ہے ، کورونا مثبت آنے کی شرح 10.09 ریکارڈ کی گئی، چوبیس گھنٹوں میں مزید چارہزار 468 کیس رپورٹ اور 67 مریضوں کاانتقال ہوا۔

  • پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 اموات، مجموعی تعداد  13 ہزار سے تجاوز کرگئی

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 اموات، مجموعی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 75 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں 32 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے ایک ہزار تین سو اٹھاسی نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک میں75 کورونامریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 13ہزار 13 ہوگئی۔

    ملک میں تاحال90لاکھ55ہزار69کوروناٹیسٹ کیےجاچکےہیں جبکہ اس وقت ملک میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد16ہزار648 ہے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار916 ہو گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار395، سندھ میں 2 لاکھ 58 ہزار679، خیبر پختونخوا میں 72 ہزار801 ، بلوچستان 19 ہزار76 جبکہ آزاد کشمیر10 ہزار319 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 956 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، ایک دن میں 42 اموات

    پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، ایک دن میں 42 اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کا خوف ہر گزرتے دن خطرہ بڑھ رہا ہے، چوبیس گھنٹے کےدوران کورونا سے مزید42 افراد انتقال کر گئے جبکہ 2800 سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار603 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے 24گھنٹےمیں 42ہزار752 ٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 2ہزار843 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 6.64 فیصدہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد 34ہزار974 اور مجموعی کیسز 3لاکھ71ہزار508 تک جا پہنچی جبکہ کوروناوائرس کےایک ہزار613مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

    این سی اوسی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹےمیں ایک ہزار389مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931 ہوگئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 61 ہزار 028 ، پنجاب ایک لاکھ 13 ہزار457 ، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار506 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار911 کیسز سامنے آئے۔

  • کورونا ‌کیسز میں اضافہ  ، این سی اوسی نے سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا

    کورونا ‌کیسز میں اضافہ ، این سی اوسی نے سخت پابندیوں کا اشارہ دے دیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دے دیا اور کہاایس او پیز پر عدم عملدرآمد پر سخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی چیف سیکریٹریزکی بذریعہ ویڈیولنک اجلاس میں شرکت کی۔

    این سی او سی نے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ازسرنو کڑے اقدامات کا اشارہ دے دیا اور کہا  ملک میں کوروناصورتحال کی مکمل مانیٹرنگ جاری ہے، ایس او پیزعملدرآمدمیں بہتری نہ ہونےپرمشکل فیصلوں کےسواچوائس نہیں، حالات بہتر نہ ہوئے تو سروسز بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ ایس او پیز پر عدم عملدرآمد پرسخت پابندیاں دوبارہ لگ سکتی ہیں، ایس او پیز کی شدیدخلاف ورزی سے کورونا کیسز بے تحاشا بڑھےہیں، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو سروسز دوبارہ بند کریں گے۔

    این سی او سی نے چیف سیکریٹریزکوایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کورونا کیسز کےساتھ اموات کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے، صوبے ایس اوپیزکی خلاف ورزیوں پرسخت ایکشن لیکربھاری جرمانے کریں۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ  ٹرانسپورٹ،مارکیٹس،شادی ہالز،ریسٹورنٹس ، عوامی مقامات،اجتماعات کی مانیٹرنگ سخت کی جائے، ہائی رسک شعبوں سے کورونا وبا تیزی  سے پھیل رہی ہے، ماسک پہننااورسماجی فاصلے پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف سخت انتظامی کارروائی کی جائے۔

  • آزاد جموں و کشمیر کے  2 وزرا کورونا وائرس کا شکار

    آزاد جموں و کشمیر کے 2 وزرا کورونا وائرس کا شکار

    مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دو وزرا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جبکہ انتظامیہ نے کورونا کے کیسز کے پیش نظر 5 مقامات پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    تفصیلار کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کی نئی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر برائے قانون و پارلیمانی امور فاروق احمد طاہر اور وزیر تعلیم وقار احمد نور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    مقامی انتظامیہ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پانچ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آفیسرکالونی نڑول، دومیل تعمیرنواسکول والی گلی ، آفیسرکالونی جلال آباد،رضوان اسکول والی گلی گوجرہ اور سیف پلازہ کےعقب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

    خیال رہے پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 14 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس دوران مزید 615 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جس سے ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 601 اور کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 463 ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کو پاکستان میں بہترین حکمت عملی سے قابو کیا گیا تاہم اب دوسری لہر شروع ہو چکی ہے، جسے قابو کرنے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔