Tag: covid-19-death

  • ٔپاکستان  میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ، مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد تک پہنچ گئی

    ٔپاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی ، مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصد تک پہنچ گئی

    اسلام آباد : ملک میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا اور کورونا مثبت آنے کی شرح 5.65 فیصد ہو گئی، ایک دن میں 2700 سے زائد کیسز رپورٹ اور34 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، جس کے باعث اموات اور کیسز بڑھنے لگے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے ملک میں کورونا صورت حال سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کردیے ہیں ، جس میں بتایا ہے کہ ملک میں 24گھنٹے میں کورونا میں مبتلا 39 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 22ہزار 760 ہوگئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 49 ہزار 247 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں 2ہزار783 نئے کیسزرپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے پانچ فیصد سے زیادہ رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں کوروناکے45ہزار579فعال کیسزہیں جبکہ کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 86 ہزار 668 ہوگئی۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 52 ہزار 472، پنجاب میں تین لاکھ 49 ہزار 475، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار 960 اور بلوچستان میں 28 ہزار 704 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 266، آزاد کشمیر میں 21 ہزار 632 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار 210 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے کوویکس کی فراہم کردہ آسٹرازنیکاویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے ، جس میں ایک اعشاریہ چوبیس ملین ڈوز شامل ہیں ، آسٹرازنیکا دائمی امراض اورکمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی۔

  • پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہرکا آغاز ، مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ آسکی، ایک دن میں 1800 سوسے زائد کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22 ہزار597 تک جاپہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 47 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سےایک ہزار808 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.84 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 75 ہزار 92 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 38ہزار622 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد تین لاکھ 47 ہزار 4 سو 78 ، پنجاب میں تین لاکھ 48 ہزار 309، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39ہزار 162 اور بلوچستان میں 27 ہزار 994ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 21 ہزار ایک سو 80 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 904 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ 2 ہفتے پہلے کہا تھا مصنوعی ذہانت کے ماڈل چوتھی لہر کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں، اب کورونا کی چوتھی لہرکےآغازکےواضح ابتدائی آثار نظر آرہے ہیں، ایس او پیزکی ناقص تعمیل ، مختلف اقسام کا پھیلاؤ،خصوصا بھارتی اقسام کا وائرس کوروناکی چوتھی لہرکی اہم وجہ ہے.

  • پنجاب میں انتہائی سنگین صورتحال، کورونا سے ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

    پنجاب میں انتہائی سنگین صورتحال، کورونا سے ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ

    لاہور : پنجاب میں کورونا سے ایک ہی دن میں ابتک کی سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں ، 24 گھنٹوں میں 107 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے ، محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 107 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی کل تعداد 8097 ہوگئی۔

    ایک دن میں پنجاب میں کورونا وائرس کے 2680 نئے کیسز سامنے آئے اور کورونا وائرس کے کنفرم مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار 468 ہو گئی، لاہور میں 1306 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔

    اعدادو شمار کے مطابق ننکانہ 52، قصور 44، شیخوپورہ 37، راولپنڈی 180، جہلم 6، اٹک 7 ، چکوال 9، مظفرگڑھ 18، حافظ آباد 19 اور گوجرانوالہ 40 ، سیالکوٹ 33، نارووال 7، گجرات 38، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 111، خانیوال 61، راجن پور 6، لیہ 2، ڈیرہ غازی خان 6 کیسز رپورٹ ہوئے ۔

    اسی طرح وہاڑی میں 39 ، فیصل آباد 141، چنیوٹ 33، ٹوبہ ٹیک سنگھ 51، جھنگ 59 اور رحیم یار خان میں 50 ، سرگودھا 120، میانوالی 20، خوشاب 3، بہاولنگر 21، بہاولپور 54، لودھراں 12 ، بھکر 7، ساہیوال 17، پاکپتن 10 اوراوکاڑہ میں 56 کیس سامنے آئے۔