Tag: COVID-19 deaths

  • پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں تیزی سے کمی، 22 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں یومیہ کورونا کیسز میں تیزی سے کمی، 22 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک روز میں صرف 765 کیسز اور 22 اموات رپورٹ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں جاری کورونا وبا کے تازہ ترین اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا سے مزید 22 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 30 ہزار 218 ہوگئی ہے۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 34 ہزار 296 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید 765 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران ملک میں کورونا کے کیسز مثبت آنے کی شرح 2.23 فیصد پر آگئی۔

    نیشنل کمانڈ ایںڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے 981 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 09 ہزار 360 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد پانچ لاکھ 67 ہزار761 ، پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 370 ، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 16 ہزار 119 اور بلوچستان میں 35 ہزار 326 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 336 ، گلگت بلتستان میں 11 ہزار480 اور آزاد کشمیر میں 42 ہزار 968 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات  کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، صرف3 اموات ریکارڈ

    پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی، صرف3 اموات ریکارڈ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ، ایک دن میں مزید 3 افراد جاں بحق اور 322 کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا کی صورتحال کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید3 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 28ہزار662 ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 37ہزار148 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 322 کیسز مثبت نکلے، اس دوران پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.86 رہی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کے 1043 زیرعلاج مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 82 ہزار 195 تک پہنچ گئی ہے۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد چار لاکھ 74 ہزار 243 ، پنجاب میں 4 لاکھ 42 ہزار479، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 79 ہزار604 اور بلوچستان میں 33 ہزار 444 ہے جبکہ اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار483 ، گلگت بلتستان میں 10 ہزار406 اور آزاد کشمیر میں 34 ہزار 536 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کورونا سے متعلق پابندیوں پر نظر ثانی کی اور کووڈ19 کی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا تھا۔

  • پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، 10 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات

    پاکستان میں کورونا کی خطرناک صورتحال ، 10 ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی، دس ماہ بعد ایک دن میں ریکارڈ اموات ہوئی اور مہلک وائرس نے ایک سوتین افراد کی جان لے لی، جس کے بعد کوروناسےمجموعی اموات 14 ہزار924 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کے حوالے سے تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا کہ چوبیس گھنٹے میں کورونا میں مبتلا مزید ایک سو تین افراد انتقال کر گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 665 کوروناٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ہزار 953 نئے مریض سامنے آئے اور کوروناکےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 8.74 فیصد رہی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کورونا فعال کیسزکی تعداد تریسٹھ ہزارایک سو دو ہوگئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشنا ک ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے میں 2 ہزار 198 افراد وائرس کوشکست دینے میں کامیاب ہوئے ، جس کے بعد صحتیاب ہونےوالے افراد کی تعداد 6 لاکھ 18 ہزار158 ہوگئی ہے۔

  • پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1900 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا نے مزید 64 افراد کی جان لے لی، 1900 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک دن میں 64 کورونا کے مریض جان کی بازی ہار گئے اور 1900 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرسےکوروناکیسزکےتازہ ترین اعدادوشمارجاری کردیئے گئے ہیں ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار821 ٹیسٹ کئے گئے ، جس میں سے ایک ہزار910 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں مزید64کورونامریضوں کا انتقال ہوا ، جس کے بعد مجموعی اموات11ہزار514 ہوگئیں جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 2ہزار 147کیسزتشویشناک نوعیت کے ہیں۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں کوروناوائرس کےٹیسٹ مثبت آنےکی شرح 4.67فیصد ہوگئی جبکہ کوروناوائرس کےفعال کیسزکی تعداد33ہزار295 اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد5 لاکھ 39 ہزار387 تک جا پہنچی۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار 371 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 94 ہزار 578 ہوگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے 2 لاکھ43 ہزار 683 افراد ، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198، بلوچستان میں 18 ہزار 788 ، اسلام آباد میں 41 ہزار 076، ، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906 کورونا سے متاثرہ ہوچکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ایک دن میں 1167 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ایک دن میں 1167 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدورایک ہزار167 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 14 مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کے نئے کیسز کی تعدادمیں تیزی سےاضافہ ہونےلگا، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 14 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6ہزار849 ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 27ہزار984 ٹیسٹ کیے گئے ، جس میں ایک ہزار167افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد13ہزار965 تک جا پہنچی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3لاکھ 36ہزار260 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹے میں کورونا کے 430 مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد ملک میںصحت یاب افرادکی تعداد3لاکھ15ہزار446 ہوگئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار774، ، پنجاب میں ایک لاکھ 4 ہزار894، خیبر پختونخوا میں 39 ہزار749 ہوگئی جبکہ بلوچستان میں 15 ہزار977 ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4ہزار330 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    خیال رہے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام صوبوں کو اسپتالوں میں طبی سہولتیں بڑھانے کی ہدایت کی تھیں اور کورونا بڑھنے کی صورت میں مزید سخت اقدمات کا عندیہ دیا تھا۔

    این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسلام آباد : پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج کورونا کے وار کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افرادلقمہ اجل بنے ، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 اور اموات 5924 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزاور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 1114 کورونا کیسزسامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25347 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں کورونا کے 32 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے تاحال 5924 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار131مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 21628 ٹیسٹ کیے گئے، تاحال 19 لاکھ 52 ہزار730 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے 1850 مریض زیرعلاج ہے ، جن کے لئے ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ، کورونا کے 224 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔