Tag: covid-19-pakistan

  • پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح بڑھنے لگی

    اسلام آباد : پاکستان میں ایک بار پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد تک پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کےاعداد و شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹے میں ملک میں کورونا کے مزید 25 مریض انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے مجموعی اموات 22ہزار 518 تک جاپہنچی۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹے میں کورونا کے 50ہزار531 ٹیسٹ کیے گئے ،جس میں سے ایک ہزار733 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، اس دوران مثبت کیسز کی شرح بڑھ کر 3.65 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی اورایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار223،  پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 553، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 39 ہزار08  اور بلوچستان میں 27 ہزار 781ہوگئی ہے جبکہ آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے این سی اوسی نے کورونا کیسز میں اضافے پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے عید کے سلسلے میں جاری ایس او پیز پر خصوصی عملدرآمد کے احکامات جاری کئے تھے۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا، ایک دن میں 48 اموات

    پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا، ایک دن میں 48 اموات

    اسلام آباد: پاکستان میں کورونا مزید 48 افراد کی جان لے گیا، جس کے بعد اموات کی تعداد 7 ہزار 744 ہوگئیں جبکہ 3 ہزار کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 954 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 40 ہزار 379 ہوگئی

    این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے 48 افراد انتقال کرگئے، جس کے بعد پاکستان میں کوروناسےانتقال کرنےوالوں کی تعداد7ہزار744 تک  جا پہنچی جبکہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ 31ہزار 760 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں24گھنٹےکےدوران39ہزار165ٹیسٹ کیےگئے اور اب تک52لاکھ56ہزار120کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے  ہیں جبکہ ایک ہزار 751 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں ایک لاکھ 15 ہزار 138، سندھ میں ایک لاکھ 64 ہزار 651، خیبر پختونخوا میں 44 ہزار 932، بلوچستان میں 16 ہزار 846، گلگت  بلتستان میں 4 ہزار 558، اسلام آباد میں 27 ہزار 555 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 203 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے وزیراعظم نے کورونا کا پھیلاؤ روکنےکیلئےممکنہ اقدامات اٹھانےکی ہدایت کرتے ہوئے قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کrکرتے ہوئے کہا ہے کہ  کوروناوباکےدوسرےمرحلےمیں بھی سنجیدگی دکھاناہوگی، ہمیں توازن اوراحتیاط کادامن ہرگزنہیں چھوڑناچاہیے۔

    گزشتہ روز وفاقی حکومت نے 26نومبر سے 24دسمبر تک پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کااعلان  کرتے ہوئے کہا تھا کہ  25دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی اور حالات بہتر ہونے پر 11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولے جائیں گے۔

  • پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ایک دن میں 33 اموات، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی شدت میں اضافہ، ایک دن میں 33 اموات، 2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا کی دوسری لہرنے ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرلی، ایک دن میں 33 اموات ریکارڈ کی گئی جبکہ 2 ہزار 50 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی شدت بڑھ رہی ہے اور کیسز میں اضافے کے ساتھ اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 33 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار193ہوگئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے 24گھنٹےمیں29ہزار378 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد پاکستان میں کوروناکےفعال کیسزکی تعداد29ہزار55 جبکہ مجموعی کیسز 3 لاکھ 61 ہزار 82 تک جا پہنچے اور صحت یاب افراد کی تعداد3 لاکھ 24 ہزار 834 ہوگئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 56 ہزار 528 ، پنجاب ایک لاکھ 11 ہزار047 ، خیبر پختونخوا میں 42 ہزار 615 ، بلوچستان میں 16 ہزار 449 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار461 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار538 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کورونا قومی سلامتی کامسئلہ بن گیا ہے، حساس اداروں کی جانب سے ہیلتھ ایڈوائزری تیار کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ شدید ہے، سیاسی مذہبی سرگرمیوں اور شادی کی تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ اسکول، مدارس، سنیما، تھیٹرز، تفریح گاہ، اور مزاربند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

    ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ معاشی سرگرمیاں روکنے اور لاک ڈاؤن کے بغیر اقدامات کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے اور جلوس پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا تھا شادی ہالز کے بجائے کھلے مقامات پر تقریبات منعقد ہوں گی۔

  • پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ایک دن میں 34 ہلاکتیں ، ایک ہزار808 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کی تشویشناک صورتحال ، ایک دن میں 34 ہلاکتیں ، ایک ہزار808 کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ایک بار پھر تشویشناک صورتحال اختیار کرنے لگا، ایک دن میں ریکارڈ 34 افراد جاں بحق اور ایک ہزار808کوروناکیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلنے لگا ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار808 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعدپاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد22ہزار88 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3لاکھ20ہزار849 تک جا پہنچی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے ریکارڈ34 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 7ہزار55 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران 784 کورونا مریض صحتیاب ہوئے اور کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3لاکھ20ہزار849 ہوگئی۔

    ایک دن کے دوران ملک بھرمیں 36ہزار686 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 48لاکھ10ہزار182 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 52ہزار025، پنجاب ایک لاکھ8 ہزار221 ، خیبر پختونخوا میں 41 ہزار258 ، بلوچستان میں 16 ہزار 226 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار409 اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار041 کیسز سامنے آئے۔

    یاد رہے کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث این سی او سی نے بڑےعوامی تقریبات پر پابندی ، ہائی رسک ایریاز میں پابندیاں سخت کرنے اور اسکولوں میں موسم سرما کی قبل از وقت تعطیلات دینے کی سفارش کی تھی۔

    این سی او سی نےاین سی سی کاہنگامی اجلاس بلانےکی سفارش کرتے ہوئے کہا کورونا کے ہائی رسک سیکٹرز پر پابندیاں بڑھانے ، ملک بھرمیں مزارات، سینما ہالز اور تھیٹرز فوری طور پر بند کرنے کی سفارش کی، جب کہ ہوٹل ریسٹورینٹ اور کھانے گھر لے جانے کی سہولت دس بجے تک محدود کرنے اور مارکیٹس جلد بند کرنے کی تجویز دی تھی۔

  • پاکستان میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی، 1502 نئے کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 7 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 1502 نئے کیسز رپورٹ رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے ، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیئے۔

    جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹے کے دوران ایک ہزار 502 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 ہزار 912 ہوگئی جبکہ کیسز کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 41 ہزار 753 تک پہنچ گئی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 20 افراد انتقال کرگئے ، جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار943 تک جا پہنچی۔

    نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار 898 ہوگئی جبکہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 400 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں اب تک 46لاکھ43ہزار913 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 48 ہزار 922 ، پنجاب ایک لاکھ 6 ہزار 208 ، خیبر پختونخوا میں 40 ہزار 285، بلوچستان میں 16 ہزار 41 ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 343 اور آزاد کشمیرمیں 4 ہزار 652 کیسز سامنے آئے۔

    خیال رہے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ملک بھر میں احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلے کا آج سے نفاذ ہوگا، جو 31 جنوری 2021 تک رہے گا ، جس میں ملک بھرمیں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا۔

    احتیاطی تدابیر کے دوسرے مرحلےکا نفاذ کوروناکےحساس شہروں میں ہوگا، جس میں کراچی، لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، ملتان حیدرآباد اور دیگر شامل ہیں۔