Tag: COVID-19 positivity ratio

  • پاکستان میں بڑی عید سے قبل ہی کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، 37 اموات ،2100 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں بڑی عید سے قبل ہی کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی، 37 اموات ،2100 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے بڑی عید سے پہلے ہی زور پکڑلیا، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.25 فیصد ہوگئی جبکہ کورونا سے مزید 37 افراد انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بڑی عید سے پہلے ہی کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی آنے لگی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    جس میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں24گھنٹےمیں کورونامیں مبتلامزید37افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناوائرس سےمجموعی اموات 22ہزار848ہوگئیں۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ 24گھنٹےمیں کوروناکے 40ہزار805 ٹیسٹ کیےگئے، جس میں سے 2ہزار 145 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 5.25 فیصد رہی جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 93 ہزار 872 ہوگئی ہے۔

    کورونا کے پھیلاؤکی سب سے زیادہ شرح گلگلت بلتستان میں سولہ فیصد سےزائد رہی، آزاد کشمیر میں 12.54 اور سندھ میں 10.57 فیصد رپورٹ ہوئی جبکہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.76، بلوچستان میں 6، پنجاب میں2 فیصد سے زائد اور خیبرپختونخوا میں تقریبا 2 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد تین لاکھ 56 ہزار 929، پنجاب میں تین لاکھ 50 ہزار618 ، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40 ہزار818 اور بلوچستان میں 29 ہزار110 ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 84 ہزار 722، بلوچستان میں 29 ہزار110، آزاد کشمیر میں22 ہزار116 اور گلگت بلتستان میں سات ہزار414 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

  • کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5فیصد ہوگئی

    کراچی میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5فیصد ہوگئی

    کراچی : کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کیس مثبت آنے کی شرح سات اعشاریہ پانچ فیصد ہوگئی، ضلع جنوبی  اور غربی میں نو،ملیرمیں آٹھ اور سینٹرل میں شرح سات فیصد رہی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں عذرا پیچوہو،ناصر شاہ،سعیدغنی، مرتضیٰ وہاب دیگراعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

    اجلاس میںسیکریٹری صحت سندھ کاظم جتوئی نے اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ شام تک14052ٹیسٹ کیےگئے،521مثبت آئے، کراچی میں کیسزکی شرح 7.54 ہے ، جو 25 جون کو10.47 تھی۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ گزشتہ 7 روز میں ضلع شرقی میں کورونا کی شرح 15 فیصد ، ضلع جنوبی،غربی میں 9، ملیر میں 8، سینٹرل میں 7 فیصدہے جبکہ سندھ میں گزشتہ 30 روزمیں کورونا سے 368 اموات ہوئیں۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ سندھ اموات کی شرح تاحال کم نہیں ہو رہی، سندھ کوابتک 41 لاکھ 75ہزار 997 کورونا ویکسین موصول ہوئی اور ابتک 33 لاکھ 20 ہزار 251 کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

    خیال رہے ملک بھرمیں کورونا کے مزید بیس مریضوں کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ نوسوچودہ نئے کیس رپورٹ ہوئے اور ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح دو فیصد رہی۔

  • پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک،مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک جاپہنچی

    پاکستان کے 15 بڑے شہروں میں کورونا کی صورتحال تشویشناک،مثبت کیسز کی شرح 4.5 فیصد تک جاپہنچی

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 15 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 4.5 فیصد ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں کورونا کی صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا، جس میں کورونا کیسز کی شرح میں اضافے اور ایس او پیز پر عملدرآمد پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    این سی او سی نے مثبت کورونا کیسز کی شرح میں اضافے پر اظہار تشویش کیا ، صوبائی چیف سیکریٹریز کی حالیہ گائیڈ لائنز کے تناظر میں اقدامات اور چیف سیکریٹریز نے حساس شہروں میں ایس او پیز پر عملدرآمد پر بریفنگ دی۔

    این سی اوسی کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے، ملک میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 4.5فیصد ہے ، ملک کے 15اہم شہروں میں مثبت کیسز کی شرح زیادہ ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک کے 15 بڑے شہروں میں حیدرآباد 16.59 فیصد مثبت شرح کیساتھ سب سے آگے ہیں ، 15.38 فیصد کیساتھ گلگت دوسرے اور 15.97 فیصد کیساتھ ملتان تیسرے نمبر پرہے جبکہ مظفر آبادمیں مثبت کیسزکی شرح 14.12،میرپورمیں 11.11 فیصد ، اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 7.48 فیصد ، کراچی میں 7.12 فیصد ، لاہور میں کیسز کی شرح 5.37 اور راولپنڈی میں 4.63 فیصد ہو گئی۔

    اجلاس میں صوبائی حکام نے ایس اوپیز سےمتعلق انتظامی اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ چیف سیکریٹریز کی ماسک کےاستعمال، آؤٹ ڈورشادیوں کے انعقاد پر بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کہ ملک بھر میں 4136 مقامات پر مائیکرو اسماٹ لاک ڈاؤنز جاری ہیں، کورونا کا پھیلاؤروکنے کےلئے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے، 16 بڑے شہروں میں موجودہ ہیلتھ گائیڈ لائنز 31 جنوری2021 تک نافذ رہیں گی۔

    این سی اوسی کے مطابق اسپتالوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے 2811 آکسیجن بیڈزفراہم کئے جا چکے ہیں ، صوبوں اور وفاقی اکائیوں کو13 ہزار آکسیجن سلنڈرفراہم کئے گئے ہیں۔