Tag: Covid-19 SOP violations

  • ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن ،  874 مارکیٹ و دکانیں سیل اور جرمانے

    ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن ، 874 مارکیٹ و دکانیں سیل اور جرمانے

    اسلام آباد: ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی  9 ہزار532 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی، جس پر کارروائی کرتے ہوئے 874 مارکیٹ و دکانیں اور 1 انڈسٹریز سیل جبکہ 1409 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن پرعملدرآمد جاری ہے، کراچی،لاہور ، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور میں متاثرہ علاقوں کو سیل کیا گیا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی انتظامیہ کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جارہا ہے۔

    24گھنٹےمیں ملک بھر میں ایس او پیز کی 9532 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے باعث 874 مارکیٹ، دکانیں اور 1 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے جبکہ 1409 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔

    اسلام آباد میں 24 گھنٹے کے دوران ایس او پیز کی 49 خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 27 مارکیٹ ، دکانیں سیل، 10 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے جبکہ پنجاب میں ایس او پیز کی 2445 خلاف ورزیوں پر 387 مارکیٹ، دکانیں، 1 انڈسٹری کو جرمانے اور 820 گاڑیوں کو بھی جرمانے عائد کئے۔

    24گھنٹوں میں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 585 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،خلاف ورزیوں پر 67 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 155 گاڑیوں کو جرمانے جبکہ اس دوران گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 156 خلاف ورزیوں پر 34 مارکیٹ، دکانیں سیل اور 20 ٹرانسپورٹز کو جرمانے عائد کیے۔

    اسی طرح سندھ ایس او پیز کی 1000 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں 25 مارکیٹ و دکانیں سیل اور 5 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 4479 خلاف ورزیاں اور بلوچستان میں ایس او پیز کی 818 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔

    بلوچستان میں 121 مارکیٹ و دکانیں سیل کی گئیں اور 294 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے جبکہ خیبرپختونخوا میں 213 مارکیٹ و دکانیں سیل، اور 105 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے۔

  • ملک بھر میں 24 گھنٹے میں  ایس او پیز کی 6862 خلاف ورزیاں ریکارڈ ، مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    ملک بھر میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 6862 خلاف ورزیاں ریکارڈ ، مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران میں ایس او پیز کی 6862 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے، جس میں بتایا گیا 24 ، خلاف ورزیوں پر 880 مارکیٹ، دکانیں، 6 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1229 ٹرانسپورٹرز پر بھی جرمانہ کیا گیا۔

    اسلام آباد میں گزشتہ24گھنٹےمیں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 23 مارکیٹ، دکانیں، 2انڈسٹریز سیل، 8 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے جبکہ پنجاب میں ایس اوپیز کی 2036 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، جس کے نتیجے میں 475 مارکیٹ، دکانیں، 4 انڈسٹریز اور 623 گاڑیوں کو جرمانے کئے۔

    24گھنٹےمیں بلوچستان میں ایس او پیز کی 684 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں، ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر 71 مارکیٹ ودکانیں سیل اور ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیئے گئے۔

    اسی طرح 24 گھنٹے کے دوران آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 370 خلاف ورزیوں پر 9 مارکیٹ، دکانیں سیل، 186 گاڑیوں کو جرمانے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 178خلاف ورزیوں پر 93 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 11 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے۔

  • 24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ

    24 گھنٹوں میں ایس او پیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھرمیں 24گھنٹےمیں ایس اوپیز کی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس پر 1512 مارکیٹیں ،دکانوں کو سیل اور 14 انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا ، جس میں آزادکشمیر و گلگت بلتستان سمیت صوبائی چیف سیکریٹریزویڈیولنک پر شریک ہوئے۔

    اجلاس میں صوبوں نے این سی او سی کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں کہا گیا ملک بھر کے مخصوص علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جاری ہے، ملک بھرمیں 24گھنٹےمیں ایس اوپیزکی 12400 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور 1512 مارکیٹ،دکانوں، 14 انڈسٹریل یونٹس کو جرمانے و سیل کیا گیا جبکہ ملک بھر میں 1466 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 24 گھنٹےمیں اسلام آباد میں ایس او پیز کی 364 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئی ، جس کے باعث 154 دکانیں سیل،147 گاڑیوں کوجرمانے کئے گئے۔

    اسی طرح گزشتہ 24گھنٹےمیں کے پی میں ایس او پیز کی 5336 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور 257 مارکیٹ، دکانیں سیل جبکہ 104 ٹرانسپورٹرز پر جرمانے عائد کئے گئے، بلوچستان میں بھی ایس اوپیز کی 1075 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں اور ایس اوپیز کی خلاف ورزیوں پر 104 مارکیٹ و دکانیں سیل کردی گئیں۔

    بریفنگ میں بتایا گزشتہ 24گھنٹےمیں پنجاب میں ایس او پیز کی 3682 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، جس کے باعث پنجاب بھر میں 655 مارکیٹ، دکانیں، انڈسٹریل یونٹ سیل کردیئے گئے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 801 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ 24 گھنٹےمیں سندھ میں ایس اوپیز کی 860 خلاف ورزیاں ہوئیں، جس پر 41 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 7 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے۔

    اجلاس میں کہا گیا گزشتہ24گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 865 خلاف ورزیوں پر 153 مارکیٹ،دکانیں سیل اور 321 گاڑیوں کوجرمانے کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 218 خلاف ورزیاں کے باعث 48 مارکیٹ ودکانیں سیل اور 53 ٹرانسپورٹرزکوجرمانے عائد کئے گئے