Tag: covid-19-sops

  • کورونا وائرس : سعودی حکومت کی غیرملکیوں کو سخت ہدایات جاری

    کورونا وائرس : سعودی حکومت کی غیرملکیوں کو سخت ہدایات جاری

    ریاض : نئے کورونا وائرس سے بچاؤ اور اسے پھیلنے سے روکنے کے لیے سعودی حکومت نے ایس او پیز کی پابندی کو ایک بار پھر ناگزیر قراردیا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے سخت سزا کا اعلان کردیا گیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت داخلہ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وزارتوں، محکموں، سرکاری اداروں اور نجی اداروں میں داخل ہوتے وقت درجہ حرارت چیک کرانے سے انکار کرنا قابل سزا خلاف ورزی ہے، اس کے علاوہ سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر بھی قانونی کارروائی اور سزا بھی سنائی جائے گی۔

    وزارت داخلہ نے ہدایت دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ پہلی بار درجہ حرارت کی جانچ سے انکار یا سماجی فاصلے کی پابندی نہ کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ خلاف ورزی دہرانے پر جرمانہ دگنا کردیا جائے گا۔

    وزارت داخلہ نے تنبیہ کی ہے کہ اگر درجہ حرارت کی جانچ سے انکار کرنے والا سعودی عرب میں مقیم غیرملکی ہوا تو اسے سزا کاٹنے کے بعد سعودی عرب سے بے دخل اور بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔

    وزارت داخلہ نے اپیل کی کہ اگر کوئی شخص کسی بھی جگہ حد سے زیادہ افراد کا اجتماع دیکھے تو پہلی فرصت میں 999 پر رابطہ کرکے اطلاع دے، یہ ٹول فری نمبر ہے۔

    وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ مملکت میں رہنے والے تمام شہری اپنی صحت وسلامتی کی خاطر ضروری سماجی فاصلے کی پابندی کریں۔ اس کے علاوہ کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے کسی بھی ادارے میں داخلے کے وقت درجہ حرارت ضرور چیک کروائیں۔

  • کورونا کی بگڑتی صورتحال: وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کورونا کی بگڑتی صورتحال: وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ملک میں کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر وفاقی حکومت نے کوروناایس او پیز پرسختی سے عملدرآمد کرانےکافیصلہ کرلیا۔

    اس سلسلے میں وزیراعظم نےایس او پیزپرسختی سےعملدرآمد کے احکامات جاری کردیے، صوبوں کوکورونا ایس او پیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کے احکامات جاری کئے گئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹریز صوبےمیں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانےکےنگران ہوں گے اور چیف سیکرٹریز بذریعہ صوبائی انتظامیہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کوروناایس او پیزپرعملدرآمد نہ کرنے والوں کوسزائیں دی جائیں گی جبکہ جرمانے اور املاک سیل کی جائیں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی سطح پرایس او پیزملدرآمداجلاس ہفتہ وار ہوں گے ، چیف سیکرٹریزایس او پیز پرہفتہ وار اجلاس کی صدارت کریں گے اور صوبے ایس او پیزپرعملدرآمد کی ہفتہ وار رپورٹس این سی اوسی کوبھجوائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق ایس او پیز پرسخت عملدرآمدکافیصلہ کورونا کی بگڑتی صورتحال پرکیاگیا، ایس او پیزپرسخت عملدرآمد کا فیصلہ گزشتہ این سی سی اجلاس میں ہوا۔

    اجلاس میں ڈاکٹرفیصل سلطان نےوزیراعظم کوایس او پیزپر عمل سےمتعلق بریفنگ دی تھی اور وزیراعظم کوایس او پیزپرمکمل عملدرآمد نہ ہونےسےآگاہ کیاگیاتھا، ڈاکٹرفیصل نےایس اوپیزپرعدم عملدرآمد کوکیسز بڑھنے کی وجہ بتایا، جس پر وزیراعظم نےایس او پیزپربھرپور عملدرآمد نہ ہونے پرتشویش ظاہر کی۔

  • ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریاں: شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع

    ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریاں: شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع

    کراچی : شہر قائد میں ایس اوپیز کہ تحت شادی ہالز اور بینکویٹس کی چھتیں اتارنے کاکام شروع کردیا گیا ہے، انتظامیہ نے 25 فیصد ایریا کھلا رکھنے کی شرط عائد کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شادی ہالز اور بینکوئٹس میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ، شادی ہال اوربینکویٹس کی چھتیں اوروائرنگ اتارنا شروع کردیے ہیں۔

    انتظامیہ نے 25 فیصد ایریا کھلا رکھنے کی شرط عائد کی ہے جبکہ شادی ہالز، بینکوئٹس میں ایئرکنڈیشنزبند رکھے جائیں گے، ایس اوپیز کے مطابق ڈھالنے کے باعث متعدد بینکوئٹس بند ہیں۔

    انتظامیہ اورشادی ہالزمالکان میں اتفاق کیا گیا ہے کہ انسانی صحت پرسمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ روز کمشنرکراچی افتخارشالوانی کی سربراہی میں شادی ہال مالکان کا اجلاس ہوا تھا، جس میں کراچی میں تمام شادی ہالزمیں تقریبات کرنے کی مشروط اجازت دی گئی تھی۔

    اجلاس میں شادی ہالزکیلئے نئی گائیڈلائن جاری کرتے ہوئے ایس اوپیزپرسختی سے عمل کی ہدایت کی تھی ، کمشنرکراچی کا کہنا تھا کہ 300سےزائدمہمانوں کےہال میں داخلےپرپابندی ہوگی ، بینکوئٹس میں اےسی بندپنکھےچلائےجائیں گے۔

    افتخارشالوانی نے کہا تھا کہ ہال کی چھت کا 40 فیصدحصہ اوپن رکھا جائے اور تمام کورنگ حصے کوکھول دیاجائے، تازہ ہواکےداخلی راستے کھولےجائیں۔