Tag: Covid-19 Vaccination

  • پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی

    پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والے افراد کی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روز ملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پہلی ڈوزلگوانےوالےافرادکی تعداد 7کروڑ ہو گئی ، گزشتہ روزملک میں8 لاکھ 90 ہزار 980 افراد کو ڈوز لگائی گئی ، اب تک7 کروڑ 4 لاکھ 2 ہزار 987 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہے۔

    یاد رہے پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے ، ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73افراد انتقال کر گئے اور 2714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے نیجے آگئی اور 4.78 فیصد رہی جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 938 اور مجموعی کیسز کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 ہوگئی ہے۔

  • بڑی کامیابی ، پاکستان نے  ایک کروڑ  افراد  کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا

    بڑی کامیابی ، پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا

    اسلام آباد : پاکستان نے ایک کروڑ افراد کی ویکسینیشن کا سنگ میل عبور کرلیا ، اسد عمر کا کہنا ہے کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ، ایک کروڑویکسی نیشن کاعمل مکمل ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

    این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ عوام نے کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپورتعاون کیا ، لوگوں نے محنت کی اور عوام نے کورونا کے خلاف جنگ میں بھرپورتعاون کیا، ہمیں ویکسی نیشن کے عمل کو مزیدتیز کرنےکی ضرورت ہے۔

  • پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد  کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

    پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

    اسلام آباد : پاکستان میں 30 سال سے زائد عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن کا آغاز  کردیا گیا ، شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرکے اپنی رجسٹریشن کرائیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سنٹر(این سی او سی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ ملک بھر میں تیس سے چالیس سال کے افراد کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے، شہری اپنا شناختی کارڈ نمبر 1166 پر ایس ایم ایس کرکے رجسٹریشن کرائیں اور نادرا سے موصول او ٹی پی کے ساتھ ویکسی نیشن سنٹر جاکر ویکسی نیشن لگوائیں۔

    گذشتہ روز اسد عمر نے اپنے پیغام میں 30سال سے زائد عمرکےافراد کی ویکسی نیشن شروع کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ویکسی نیشن کا فیصلہ آج این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا۔

    یاد رہے 12 مئی کو وفاقی حکومت نے ویکسین کی فراہمی میں بہتری کے بعد 30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ ویکسین کی فراہمی میں بہتری آرہی ہے اور ویکسی نیشن کی گنجائش میں اضافہ ہوتا جارہا ہے لہذا ہم ویکسین کےاہل افرادمیں اضافہ کرتے جاتے ہیں۔

  • کرونا ویکسی نیشن: پی سی بی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    کرونا ویکسی نیشن: پی سی بی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کووڈ نائنٹین ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کرکٹ بورڈ نے حکومت پاکستان کے ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر(این سی او سی) کے اشتراک سے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی کوویڈ 19 ویکسینیشن کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، اس دوران تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن کی گئی۔

    پی سی بی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکو فخر ہے کہ وہ دنیا کا پہلا کرکٹ بورڈ ہےکہ جس نے کرونا وائرس کی عالمی وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک مربوط ویکسینیشن پروگرام شروع کررکھا ہے۔

    پہلے مرحلے میں 57 مینز کرکٹرز اور قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں شامل 13 ارکان سمیت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے 13 مینز اور ویمنز کوچز کی ویکسینیشن مکمل کی گئی، اس دوران متعدد فرنچائز کرکٹرز اور اسپورٹ اسٹاف کے علاوہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021کے میچز میں شرکت کرنے والے پی سی بی کے میچ آفیشلز (تین میچ ریفریز اور تین امپائرز ) کی بھی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

    پریس ریلیز کے مطابق چار مارچ کو کراچی سے شروع ہونے والا ویکسینیشن کا یہ عمل تقریباً 2 ماہ بعد 6 مئی کو ہرارے میں موجود قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کچھ کھلاڑیوں کو ملنے والی دوسری ڈوز کے ساتھ مکمل ہوا، اگلے مرحلے میں اب باقی ماندہ ڈومیسٹک کرکٹرز ، قومی خواتین کرکٹرز، ایج گروپ کرکٹرز اور ان کے اسپورٹ اسٹاف کو ویکسینیشن لگائی جائے گی، ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد کردیا جائے گا۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا بیان

    چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ وباء کے دوران اپنے کھلاڑیوں کی حفاظت کرنا پی سی بی کی ذمہ داری ہے، اس تناظر میں ہم نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2021 کے دوران این سی او سی سے ویکسین مانگی تھیں، انہوں نے کہا کہ ویکسینیشن کا یہ عمل کراچی سے شروع ہوا تھا، جہاں ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی ویکسینیشن ہماری پہلی ترجیح تھی۔

    چیف آپریٹنگ آفیسر نے کہنا تھا کہ کراچی میں ویکسینیشن کے ابتدائی دور کے بعد ہم نے جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دوروں سےقبل قومی مینز اسکواڈ میں شامل ان ارکان کی ویکسینیشن بھی کروائی کہ جو ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ نہیں تھے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہم کھلاڑیوں کے لیے ویکسین کی اہمیت کو تسلیم کرنے اور قومی مفاد کی خاطر انہیں ترجیح دینے پر این سی او سی کے شکر گزار ہیں کیونکہ ہمارے کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف دونوں کو ہی قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کی وجہ سے بیشتر اوقات سفر کرنا پڑتا ہے۔

    سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پی سی بی ہر لحاظ سے حکومت کی ویکسینیشن مہم کے شانہ بشانہ ہے اور وہ ایک بار پھر پاکستان کے تمام افراد سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ویکسین لگوانے کی اپیل کرتا ہے۔

  • کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد تک رسائی، حکومتِ پاکستان کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے ویکسین نہ لگوانے والے رجسٹرڈ افراد تک رسائی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا رجسٹرڈ بزرگ افراد تک رسائی خصوصی کال سینٹرز سے ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کال سینٹرز نو شو پالیسی کے تحت تمام اضلاع میں قائم ہوں گے ، یہ کال سینٹرز ویکسینیشن کیلئے رجسٹرڈافرادسے رابطےکریں گے، رابطے میں رجسٹرڈافرادسےویکسین نہ لگوانےکی وجوہات معلوم کی جائیں گی۔

    ذرائع کے مطابق این سی اوسی نے کورونا کال سینٹرز کے فوری قیام کی منظوری دیتے ہوئے کال سینٹرزکوسوالات کےخدوخال فراہم کردیے ہیں۔

    ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کال سینٹر عملہ بزرگ شہریوں سے 5سوالات پوچھےگا، عملہ رجسٹرڈ افراد سے ویکسینیشن نہ کرانے کی وجوہات جانےگا اور رجسٹرڈافرادسےویکسینیشن پر تحفظات معلوم کیے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق کال سینٹرزرجسٹرڈ بزرگ افراد کو ویکسینیشن کیلئے قائل کریں گے جبکہ کورونا کال سینٹرز یومیہ کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے پابند ہوں گے۔

  • پاکستان  میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

    پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز کل سے ہوگا ، ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سینئرسٹیزن کو ویکسین کیلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملک بھر میں ویکسینشن کا دوسرا مرحلہ 10 مارچ سے شروع ہوگا ، انشااللہ دوسرے مرحلے کا آغاز سینئر سٹیزن سے ہوگا ، جنہیں ویکسین کیلئے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔

    یاد رہے دو روز قبل این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساٹھ سال سے زائد عمر کےافراد کی ویکسی نیشن دس مارچ سے شروع ہوگی، ویکسی نیشن ان افراد کی جائے گی جنہوں نے خود کو رجسٹرڈ کرایا ہے۔

    واضح رہے تین فروری کو ملک کے چاروں صوبوں میں بیک وقت کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کیا گیا تھا، سندھ میں وزیراعلیٰ سندھ ، بلوچستان میں وزیراعلیٰ جام کمال اور خیبر پختونخواہ میں وزیراعلیٰ محمود خان نے ویکسی نیشن کا آغاز کیا۔

  • برطانیہ: کرونا ویکسینیشن کا ہولو کاسٹ سے موزانہ کرنے پر 2 افراد گرفتار

    برطانیہ: کرونا ویکسینیشن کا ہولو کاسٹ سے موزانہ کرنے پر 2 افراد گرفتار

    لندن: برطانیہ میں کرونا وائرس ویکسی نیشن کا ہولو کاسٹ سے موزانہ کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، برطانیہ میں بڑے پیمانے پر کرونا ویکسی نیشن جاری ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی پولیس نے جمعرات کو کرونا ویکسین کا موازنہ ہولو کاسٹ سے کر کے پمفلٹ تقسیم کرنے پر 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

    برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے ایسے پمفلٹ تقسیم کیے جن میں کرونا ویکسین کا موازنہ ہولوکاسٹ سے کیا گیا تھا۔

    پکڑے جانے والے افراد میں سے ایک کی عمر 37 جبکہ دوسرے کی عمر 73 سال ہے، دونوں پر جنوری کے آخر میں جنوبی لندن میں کتابچے تقسیم کرنے کا الزام ہے۔

    برطانیہ ان دنوں ویکسی نیشن کا ایک بڑا پروگرام شروع کرنے جا رہا ہے جبکہ 1 کروڑ سے زائد افراد کو ویکسین کی ابتدائی خوراک دے دی گئی ہے۔

    دوسری جانب دارالحکومت میں ویکسین کے مخالفین کی جانب سے احتجاج بھی ہوتے رہے ہیں جبکہ ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ ویکیسن یا کرونا وائرس کے حوالے سے سازشی نظریات پر یقین کرتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو پہلے بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

    73 سالہ شخص کو بے بنیاد اطلاعات پھیلا کر لوگوں میں پریشانی پیدا کرنے کے شبہ میں پکڑا گیا جبکہ 37 سالہ شخص کو پبلک آرڈر آفنس کے تحت گرفتار کیا گیا تھا تاہم مارچ کے آغاز میں ان دونوں کو پولیس کی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔