Tag: Covid-19

  • چین میں چوبیس گھنٹوں میں 27 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق

    چین میں چوبیس گھنٹوں میں 27 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق

    بیجنگ: چین میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 27 ہزار سے زیادہ کرونا کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا کیسز میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، ایک روز میں مزید ستائیس ہزار افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

    بیجنگ میں مہلک وائرس سے مزید 2 مریض کووڈ نائنٹین کا شکار ہو کر چل بسے، چائنا نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق اکیاسی سالہ خاتون اور اٹھاسی سالہ شخص جان لیوا بیماری سے ہلاک ہوئے۔

    کرونا کیسز بڑھنے پر بیجنگ میں متعدد اسکولوں، پارکوں، اور میوزیم بند کر دیے گئے، مزید سخت کرونا پابندیوں کے نفاذ کا امکان ہے۔

    چین کی فیکٹری میں بڑا حادثہ، 36 افراد ہلاک

    گزشتہ روز بیجنگ میں کرونا وائرس میں مبتلا ستاسی سالہ معمر شخص زندگی کی بازی ہار گیا تھا، جو مئی 2022 کے بعد کووِڈ سے پہلی ہلاکت تھی۔

  • کیا کرونا وبا ختم ہو گئی ہے؟ عالمی ادارہ صحت کی وضاحت جاری

    کیا کرونا وبا ختم ہو گئی ہے؟ عالمی ادارہ صحت کی وضاحت جاری

    کیا کرونا وبا ختم ہو گئی ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا اب بھی ایک ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا کے جلد ختم ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تین سال قبل شروع ہونے والی وبا ابھی تک صحت کا عالمی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

    دنیا بھر کے لوگوں کا خیال ہے کہ اب کرونا ختم ہو چکا ہے، روئٹرز کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کرونا وبا کے خاتمے کا سوچنے والے افراد پر واضح کیا ہے کہ دنیا کے بعض خطوں میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کرونا وبا ختم ہو چکی ہے لیکن ایسا نہیں، یہ اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی بنی ہوئی ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کی ’ایمرجنسی‘ کمیٹی نے واضح کیا کہ تاحال کرونا دنیا کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے، اس کے ختم ہونے کے خیالات درست نہیں۔

    یاد رہے کہ کرونا وبا کا آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے فروری 2020 میں کرونا کو ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ قرار دے دیا تھا۔ بعد ازاں وبا میں تیزی کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کرونا وبا کو مارچ 2020 میں عالمگیر وبا قرار دے دیا۔

    اس کے بعد دنیا بھر میں کرونا وائرس سے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے گئے، لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے، سفری پابندیاں عائد کی گئیں اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کیا گیا۔

    گزشتہ تین سال سے تاحال دنیا کے متعدد ممالک میں کرونا سے تحفظ کے لیے لاک ڈاؤن سمیت دیگر بعض پابندیاں نافذ ہیں۔

    وبا کے آغاز سے لے کر اب تک دنیا بھر میں کرونا وائرس انفیکشن سے 63 کروڑ 15 لاکھ 41 ہزار 300 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس نے 65 لاکھ 77 ہزار انسانوں کی جانیں نگلی ہیں۔

  • کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق

    کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق

    اسلام آباد: کرونا وائرس انفیکشن سے ملک میں مزید ایک مریض جاں بحق ہو گیا۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کیسز کا گراف نیچے آ گیا ہے، مثبت کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے۔

    ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 38 کیسز سامنے آئے ہیں، جب کہ ایک مریض کا انتقال ہو گیا ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 10 ہزار 506 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.36 فی صد رہی۔

    این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس: 3 دنوں میں 155 مثبت کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: 3 دنوں میں 155 مثبت کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، نہ صرف کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے بلکہ گزشتہ 10 دنوں میں کرونا وائرس انفیکشن سے کوئی موت بھی واقع نہیں ہوئی۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق گزشتہ 3 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 155 رہی، جب کہ دس دنوں میں کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

    ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 27 ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 34 ہزار 500 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 36 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 786 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.33 فی صد رہی۔

    14 اکتوبر کو ملک بھر میں 62 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.53 رہی، 13 اکتوبر کو 57 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد تھی۔

  • کرونا وائرس: 5 دنوں میں صرف 248 مثبت کیسز رپورٹ

    کرونا وائرس: 5 دنوں میں صرف 248 مثبت کیسز رپورٹ

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے، نہ صرف کیسز کی شرح ایک فی صد سے بھی کم ہو گئی ہے بلکہ اموات کا سلسلہ بھی تھم چکا ہے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق اکتوبر کے پہلے 5 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 248 رہی، جب کہ ان پانچ دنوں میں کووِڈ نائنٹین سے ایک موت واقع ہوئی۔

    ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 54 ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ پانچ دنوں میں ملک میں 58 ہزار 422 کرونا ٹیسٹ کیے گئے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 54 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 876 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.50 فی صد رہی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

    گزشتہ روز، 8 اکتوبر کو ملک بھر میں 51 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.37 رہی، 7 اکتوبر کو 38 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.42 فیصد تھی۔ 6 اکتوبر کو 48 کرونا کیسز سامنے آئے اور مثبت کیسز کی شرح 0.41 فی‌ صد رہی، جب کہ 5 اکتوبر کو 57 کیسز کے ساتھ مثبت کیسز کی شرح‌ 0.44 فی صد رہی، اور ایک مریض کا انتقال ہوا۔

  • اکتوبر کے 3 دنوں میں کرونا کیسز کی شرح مزید کم ہو گئی

    اکتوبر کے 3 دنوں میں کرونا کیسز کی شرح مزید کم ہو گئی

    اسلام آباد: جہاں ملک میں ایک طرف سیلاب سے پھیلی ہوئی تباہی کے بعد ڈینگی اور ملیریا کی وبا نے زور پکڑ لیا ہے، وہاں دوسری طرف کرونا کیسز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق اکتوبر کے پہلے 3 دنوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 164 رہی، جب کہ ان تین دنوں میں کووِڈ نائنٹین سے 3 اموات واقع ہوئیں۔

    ملک میں کرونا انفیکشن کے تشویش ناک مریضوں کی تعداد میں بھی کمی آ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت تشویش ناک مریضوں کی تعداد 45 ہے۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں ملک میں 32 ہزار 228 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی قومی شرح 0.38 رہی۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 50 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ ملک بھر میں 10 ہزار 139 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں کیسز کی قومی شرح 0.49 فی صد رہی، 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا سے کسی شخص کا انتقال نہیں ہوا۔

    گزشتہ روز، 2 اکتوبر کو ملک بھر میں 39 کیسز سامنے آئے، مثبت کیسز کی شرح 0.38 رہی، جب کہ یکم اکتوبر کو 75 کیسز سامنے آئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فیصد تھی۔

  • کرونا وائرس: 94 فی صد آبادی کو ویکسین لگ گئی

    کرونا وائرس: 94 فی صد آبادی کو ویکسین لگ گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں 94 فی صد آبادی کو کرونا وائرس کے خلاف ویکسین لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 94 فی صد اہل ملکی آبادی کی کرونا ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ویکسینیشن کے حوالے سے سندھ پہلے اور اسلام آباد دوسرے نمبر پر ہے۔

    ملک گیر کرونا ویکسینیشن مہم کے اعداد و شمار کے مطابق سندھ کی 103 فی صد اہل آبادی کی کرونا ویکسینیشن ہو چکی ہے، جب کہ اسلام آباد کی 92 فی صد اہل آبادی کی ویکسینیشن ہو گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب کی 91 فیصد، آزاد کشمیر کی 84 فی صد، خیبر پختون خوا کی 72 فی صد، بلوچستان کی 60 فی صد، گلگت بلتستان کی 65 فی صد اہل آبادی کی کرونا ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ملک کے 14 کروڑ 31 لاکھ 9 ہزار 50 شہری کرونا ویکسینیشن کے اہل ہیں، جن میں سے 12 کروڑ 76 لاکھ 81 ہزار 157 شہریوں کو 2 ویکسین ڈوز لگ چکی ہیں، جب کہ 72 لاکھ 28 ہزار 843 افراد کو ایک ڈوز لگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 کروڑ 49 لاکھ 10 ہزار شہریوں کی نیم، مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے، پنجاب 7 کروڑ 18 لاکھ 33 ہزار 548 شہریوں کی ویکسینیشن، سندھ میں 3 کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 15 افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔

    کے پی کے 1 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 735 افراد کی ویکسینیشن، بلوچستان 50 لاکھ 97 ہزار 596 شہریوں کی ویکسینیشن، اسلام آباد میں 14 لاکھ 54 ہزار 519 افراد کی ویکسینیشن، آزاد کشمیر میں 22 لاکھ 24 ہزار 478 افراد کی ویکسینیشن، جب کہ گلگت بلتستان میں 7 لاکھ 39 ہزار 810 افراد کی کرونا ویکسینیشن مکمل ہو گئی ہے۔

  • کرونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق

    کرونا وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: ملک میں کرونا وائرس کیسز کا گراف نیچے آ گیا ہے، تاہم اموات کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 2 مریض جاں بحق ہو گئے۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ پاکستان کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 75 کیسز سامنے آئے ہیں۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا کے 11 ہزار 718 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں مثبت کیسز کی شرح 0.64 فی صد رہی۔

    این آئی ایچ کے مطابق ملک کے مختلف اسپتالوں میں 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

  • کرونا وائرس کے خلاف بچوں کی ویکسنیشن کا آغاز، سندھ میں بھی افتتاح

    کرونا وائرس کے خلاف بچوں کی ویکسنیشن کا آغاز، سندھ میں بھی افتتاح

    کراچی: ملک کے منتخب شہروں میں کرونا وائرس کے خلاف بچوں کی ویکسنیشن کا آغاز کر دیا گیا، سندھ میں بھی افتتاح ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پاکستان کے منتخب شہروں میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے کرونا وائرس کے خلاف پیڈیاٹرک ویکسینیشن کا آغاز کر دیا۔

    صوبہ سندھ میں بھی بچوں کے لیے کووِڈ نائٹین مہم کا آغاز ہو گیا، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے محکمہ صحت کے دفتر میں مہم کا افتتاح کیا۔ کووِڈ مہم کی تقریب میں محکمہ صحت اور یو ایس ایڈ کے حکام کی شرکت کی۔

    مہم کے دوران 5 سے 12 سال کے بچوں کو گھر گھر کووِڈ ویکسین فراہم کی جائے گی، نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی یہ مہم چلائی جائے گی۔ مہم کا پہلا فیز 24 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں کراچی اور حیدر آباد کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

    وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو کے مطابق بچوں میں چینی ویکسین کے ٹرائلز ہوئے تھے، پیڈیاٹرک ڈوز بڑوں سے کم ہوتی ہے، اور لگانے کے لیے انسولین والی سرنج استعمال ہو گی۔

    واضح رہے کہ قومی ادارہ صحت نے کرونا بچاؤ کے ٹیکے 5 سے 12 سال کے بچوں کو لگانے کی اجازت دے دی ہے، کرونا ویکسین کی پہلی خوراک کے 21 دن بعد بچوں کو دوسری ڈوز لگائی جائے گی۔

    کرونا بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے کسی بھی ویکسین سینٹر سے لگائے جا سکتے ہیں۔

    نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین بچوں کو کرونا وائرس سے بچنے میں مدد دیتی ہے اور وائرس کو اسکولوں اور گھروں میں اور ارد گرد پھیلنے سے روکتی ہے۔

  • کرونا وائرس سے مرنے والے 20 سال سے کم عمر کے افراد سے متعلق نیا انکشاف

    کرونا وائرس سے مرنے والے 20 سال سے کم عمر کے افراد سے متعلق نیا انکشاف

    ٹوکیو: جاپان میں صحت کے ماہرین نے نیا انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس سے مرنے والے 20 سال سے کم عمر کے افراد کی نصف تعداد دیرینہ بیماریوں میں مبتلا نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق جاپان کے قومی انسٹیٹیوٹ برائے متعدی امراض نے رواں سال جنوری سے اگست کے درمیان انتقال کرنے والے 29 نوجوان افراد کے ریکارڈ کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے۔

    انسٹیٹیوٹ کے محققین نے دیکھا کہ کرونا وائرس سے مرنے والے 20 سال سے کم عمر افراد کی نصف کے قریب تعداد کو صحت کا کوئی دیرینہ مسٔلہ لاحق نہیں تھا۔

    عمر کے لحاظ سے 8 افراد کی عمر 12 ماہ سے کم تھی اور 6 افراد کی عمر ایک سے چار سال کے درمیان تھی۔ 12 دیگر افراد کی عمریں پانچ سے گیارہ سال اور 3 کی عمریں بارہ سے انیس سال تک تھیں۔

    ان افراد میں 15 یعنی تقریباً نصف افراد کو کوئی دیرینہ بیماری لاحق نہ تھی، جب کہ ویکسین لگوانے کے اہل 15 میں سے 2 افراد دو بار ویکسین کا ٹیکہ لگوا چکے تھے۔

    ماہرین نے بتایا کہ طبی اداروں میں داخل ہوتے وقت ان میں 79 فی صد افراد بخار میں مبتلا تھے، 52 فی صد نے متلی اور الٹی آنے کی شکایت کی اور 45 فی صد دماغ متاثر ہونے کی وجہ سے نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے۔

    کسی دیرینہ بیماری میں مبتلا نہ ہونے والوں میں دماغ متاثر ہونے سے نیم بے ہوشی طاری ہونے، الٹی آنے اور تشنج کی علامات سب سے زیادہ پائی گئیں۔

    محققین کے مطابق 26 افراد میں سے 73 فی صد تکلیف شروع ہونے کے بعد ایک ہفتے سے کم وقت میں انتقال کر گئے۔