Tag: Covid-19

  • دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو گئی

    دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 2 کروڑ سے زائد ہو گئی

    کراچی: نہایت مہلک اور متعدی نئے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے دنیا بھر میں 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا کے 213 ممالک اور علاقوں میں پنجے گاڑنے والی کو وِڈ 19 کی وبا سے 2 کروڑ 26 ہزار افراد متاثر ہو گئے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ کر 7 لاکھ 34 ہزار ہو گئی۔

    کرونا وائرس انفیکشن سے اب تک دنیا بھر میں 1 کروڑ 29 لاکھ لوگ صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 64 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، دنیا بھر میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 63 لاکھ 90 ہزار 636 ہے۔

    کرونا کیسز اور اموات کے لحاظ سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں اب تک 1 لاکھ 65 ہزار 617 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 51 لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے، فعال کیسز کی تعداد بھی 23 لاکھ 59 ہزار سے زائد ہو چکی ہے، زیر علاج 17 ہزار سے زائد کرونا مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جب کہ 26 لاکھ سے زائد کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحق

    برازیل میں کرونا سے اب تک 1 لاکھ ایک ہزار 136 مریض ہلاک ہو چکے ہیں، اب تک 30 لاکھ 35 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں 21 لاکھ 18 ہزار سے زائد صحت یاب ہو گئے ہیں۔

    بھارت کا کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا بھر میں تیسرا نمبر ہے، جہاں اب تک 22 لاکھ 15 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس انفیکشن سے مرنے والے کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 466 ہو گئی ہے۔

  • حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر نے صوبے میں لاک ڈاؤن کے خاتمے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ شادی ہالوں کے علاوہ صوبے میں تمام کاروباری مراکز آج سے کھول دیے گئے ہیں۔

    محمد عثمان کا کہنا تھا کہ مذہبی اجتماعات متعلقہ انتظامیہ کی اجازت اور ایس او پیز پر عمل درآمد سے مشروط ہوں گے، تمام کاروباری مراکز بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے۔

    حکومت پنجاب نے سینما اور تھیٹرز کھولنے کی اجازت دے دی

    نوٹیفکیشن کے مطابق آج سے تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل سکے گی، جب کہ کاروبار کے اوقات کار اور ہفتہ وار چھٹیاں کرونا وائرس سے پہلے والے معمول کے مطابق ہوں گی۔

    سیکریٹری محمد عثمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں، عوام سے گزارش ہے کہ احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے گزشتہ روز صوبے میں تھیٹرز اور سینما ہالز کھولنے کی بھی اجازت دی تھی، تھیٹرز اور سینما ہالز کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا گیا۔ ایس او پیز کے مطابق ماسک پہنے بغیر افراد کا داخلہ سختی سے بند ہوگا، بار بار زیر استعمال کرسیوں، میزوں، ڈور ہینڈلز اور دیگر اشیا کو چھونے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی۔

    ہدایت کی گئی تھی کہ کسٹمرز اور ملازمین کے لیے ہیڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی یقینی بنائی جائے، تھیٹر یا سینما ہال میں گنجائش سے 40 فی صد کم کسٹمرز کو آنے کی اجازت دی جائے۔

  • 24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحق

    24 گھنٹوں میں ملک میں کرونا کے 15 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس انفیکشن سے مزید 15 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی اپ ڈیٹ کے مطابق پاکستان میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کرونا کیسز اور اموات میں کمی آ رہی ہے، مزید پندرہ اموات کے بعد ملک بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 6097 ہو گئی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے 539 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 17799 ہو گئی، جب کہ اب تک مجموعی طور پر تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 84 ہزار 660 ہے۔

    اب تک کرونا کے 2 لاکھ 60 ہزار 764 مریض وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 776 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 20 ہزار 495 ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 21 لاکھ 47 ہزار 584 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے لیے مختص 1859 وینٹی لیٹرز میں سے اس وقت 149 پر مریض موجود ہیں۔

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 23 ہزار 849 ہو چکی ہے، پنجاب 94 ہزار 477 کیسز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، خیبر پختون خوا میں 34 ہزار 692 کیسز سامنے آ چکے ہیں، بلوچستان میں 11 ہزار 906 کیسز، اسلام آباد میں 15 ہزار 261 کیسز، گلگت بلتستان 2 ہزار 334، جب کہ آزاد کشمیر 2 ہزار 141 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

  • کرونا ویکسین سے متعلق روس سے بڑی خوش خبری

    کرونا ویکسین سے متعلق روس سے بڑی خوش خبری

    ماسکو: روس نے کرونا وائرس کی وبا کی خراب ہوتی صورت حال میں خوش خبری دی ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین 12 اگست کو رجسٹرد کر دی جائے گی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق 12 اگست کو دنیا کی پہلی کرونا ویکسین کو منظوری ملے گی، روس نے دعویٰ کیا ہے کہ 12 اگست کو گیم کووِڈ ویک لیو نامی ویکسین کی رجسٹریشن ہوگی۔

    روسی دعوے کے مطابق ستمبر میں مذکورہ ویکسین کی پروڈکشن کا عمل بھی شروع ہو جائے گا اور اکتوبر میں ملک بھر میں لوگوں کو اس کے ٹیکے لگائے جائیں گے۔

    اگر رواں ماہ اس ویکسین کی منظوری دی جاتی ہے تو روس کو وِڈ 19 کی ویکسین کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن جائے گا، بتایا جا رہا ہے کہ بہت جلد یہ ویکسین مارکیٹ میں آ جائے گی۔

    اس سلسلے میں روس کے نائب وزیر صحت اولگ گرڈنیف نے بتایا ہے کہ 12 اگست کو کرونا وائرس کے خلاف بنائی گئی پہلی ویکسین کو رجسٹر کیا جائے گا، یہ ویکسین (Gam-Covid-Vac Lyo) ماسکو میں واقع گملیا انسٹی ٹیوٹ اور روسی وزارت دفاع نے مشترکہ طور پر مل کر بنائی ہے۔

    واضح رہے کہ اس ویکسین کا تیسرے مرحلے کا کلینیکل ٹرائل ابھی جاری ہے، تاہم روس جلد از جلد اس ویکسین کو مارکیٹ میں لانا چاہتا ہے، دوسری طرف دنیا کے سائنس دانوں کو یہ خدشہ ہے کہ کہیں اول آنے کی دوڑ میں معاملہ الٹا نہ پڑ جائے۔

    بتایا جا رہا ہے کہ روسی دعوے کو سہارا دینے کے لیے ابھی تک کوئی سائنسی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے، تاہم روسی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جو ویکسین تیار کی جا رہی ہے وہ پہلے ہی سے اسی طرح کی دیگر بیماریوں سے لڑنے کی اہلیت رکھتی ہے۔

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس ویکسین کے ٹرائلز میں روسی فوج کے رضاکاروں نے حصہ لیا ہے اور اس منصوبے کے ڈائریکٹر الیگزینڈر گنسبرگ نے خود اس کا ڈوز لیا ہے۔

  • امریکا میں دو ہفتے میں 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار

    امریکا میں دو ہفتے میں 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار

    واشنگٹن: امریکا میں دو ہفتوں کے دوران 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو ہفتوں کے دوران 97 ہزار بچے کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، یہ کیسز 16 جولائی سے 30 جولائی کے درمیان رپورٹ ہوئے۔

    امریکا میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، 50 لاکھ متاثرین میں سے 3 لاکھ سے زائد بچے ہیں۔

    خیال رہے کہ اب تک امریکا میں کرونا کیسز کی تعداد 51 لاکھ 50 ہزار ہو چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 65 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد دو کروڑ تک جا پہنچی

    ادھر کرونا وائرس نے دنیا کو تاحال بری طرح جکڑ رکھا ہے، مجموعی متاثرین کی تعداد 2 کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے، جب کہ اموات کی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار ہو گئی۔

    امریکا، برازیل اور بھارت سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں، بھارت میں ایک دن میں ریکارڈ 64 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بھارت میں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ 52 ہزار ہو گئی۔

    امریکا کے بعد برازیل میں بھی اموات کی تعداد 1 لاکھ سے بڑھ گئی، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 30 لاکھ 13 سے بڑھ گئی ہے۔

  • کرونا ویکسین کی فی خوراک کتنے روپے کی ہوگی؟

    کرونا ویکسین کی فی خوراک کتنے روپے کی ہوگی؟

    پونے: بھارتی شہر پونے میں ویکسین تیار کرنے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے کم آمدنی والے ممالک کے لیے ممکنہ کرونا ویکسین کی قیمت 225 روپے مقرر کر دی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں قائم سیرم انسٹی ٹیوٹ نے آنے والی ممکنہ کرونا ویکسین کی قیمت زیادہ سے زیادہ دو سو پچیس روپے متعین کی ہے، یہ قیمت بھارت اور دیگر کم اور درمیانے درجے کی آمدنی والے ممالک کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

    ویکسین کے سلسلے میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ امیونائزیشن (گاوی) 15 کروڑ ڈالر کا ایک رسک فنڈ بھی فراہم کرے گا، اس فنڈ کا استعمال برطانیہ کی کمپنی آسترازینیکا اور امریکی بایوٹیک کمپنی نوواویکس کی ممکنہ ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کو وِڈ 19 سے بچاؤ کی ویکسین کی جلد تیاری اور وسیع سطح پر تمام ممالک کی اس تک رسائی کے لیے گاوی، عالمی ادارہ صحت (WHO) اور کوایلیشن فار ایپی ڈیمک پریپیئرڈنیس انوویشن (سی ای پی آئی) کے درمیان پارٹنر شپ بھی عمل میں آئی ہے، اس پارٹنر شپ کے تحت 92 ممالک کے لیے ویکسین کی مذکورہ قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔

    کرونا ویکسین کتنے کی ملے گی؟ عالمی معیار کا تعین ہو گیا

    سیرم انسٹی ٹیوٹ نے بھی بھارت میں گاوی اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ مذکورہ ممالک کے لیے 10 کروڑ خوراکیں تیار کرنے اور تقسیم کرنے کے لیے شراکت داری کر لی ہے، اس معاہدے کے تحت بھارت کو برطانوی کمپنی AstraZeneca سے ویکسین کی 1 ارب خوراکوں میں سے 50 فی صد اور نوواویکس سے 1 ارب خوراکوں کا ایک حصہ حاصل ہونے کی امید ہے۔

    سی ای او سیرم انسٹی ٹیوٹ کا کہنا تھا کہ 2021 کی پہلی شش ماہی میں 10 کروڑ خوراکوں کی تیاری اور تقسیم کے لیے یہ کمپنی ویکسین کی تیاری کے عمل میں تیزی لائے گی۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے

    پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے

    لاہور: پنجاب میں کرونا وائرس کے 183 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 94,223 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے صرف 2 مزید اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کل تعداد 2,166 ہو گئی ہے، جب کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 183 کیسز سامنے آئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ لاہور میں 40، ننکانہ میں 4، شیخو پورہ میں 1، راولپنڈی میں 16، اٹک میں 4، چکوال میں 2 اور گوجرانوالہ میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سیالکوٹ میں 14، نارووال میں 2، گجرات میں 9، منڈی بہاؤالدین میں 3، ملتان میں 14، خانیوال میں 2، وہاڑی میں 2، فیصل آباد میں 7، چنیوٹ میں 1، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 4، جھنگ میں 4 اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے۔

    چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا سے 14 مریض جاں بحق

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق میانوالی میں 5، بھکر میں 3، بہاول نگر میں 3، بہاول پور میں 10، لودھراں میں 1، ڈیرہ غازی خان میں 5، مظفر گڑھ میں 2، راجن پور میں 2، ساہیوال میں 1، اوکاڑہ میں 2 اور پاکپتن میں 1 کیس رپورٹ ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک صوبہ پنجاب میں کرونا کی تشخیص کے لیے 7 لاکھ 68 ہزار 855 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کرونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 86 ہزار 240 ہو چکی ہے۔

  • کورونا وائرس : ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا مریضوں کیلئے جان لیوا بن گئی

    کورونا وائرس : ہائیڈروکسی کلوروکوئن کورونا مریضوں کیلئے جان لیوا بن گئی

    واشنگٹن : امریکہ میں کورونا وائرس کے علاج کیلئے استعمال کی جانے والی ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن سے اب تک سو سے زائد امریکی ہلاک ہوگئے ہیں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس دوا کو بہترین قرار دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں کی جان والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ رواں سال کورونا وائرس کے مریضوں کو  گمراہ کن طور پر دی جانے والی ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن سو سے زائد مریضوں کی جان لے چکی ہے۔

    ملواکی جرنل سینٹینل کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کے جائزے کے مطابق ہائیڈروکسی کلوروکوئن لینے کے بعد 293افراد کی پہلے چھ ماہ میں ہی موت ہوئی، اس سے قبل سال 2019 کی پہلی ششماہی میں صرف 75 افراد کی جان گئی۔

    اسینٹینیل کے مطابق زیادہ تر ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اب تک جتنے لوگ کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ان لوگوں میں سے آدھی سے زیادہ مریضوں اموات کی وجہ ہائیڈروکسی کلوروکوئن لینا تھی۔

    جب ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن سے اینٹی وائرل اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور متاثرہ افراد کی مشکلات کو بہتر بناسکتے ہیں تو امریکی صدر ٹرمپ نے بھی اس بات کی تائید کی تھی کہ وہ کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے بہترین دوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ کئی ہفتوں سے ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئن کو احتیاطی طور پر کرونا کے علاج کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔ اس کے باوجود کہ ان کا کرونا وائرس ٹیسٹ منفی آچکا ہے اور محمکہ صحت کا وفاقی ادارہ اس دوا کے مضر اثرات کے حوالے سے تنبیہ کر چکا ہے۔

     

  • کل میں شہر کے دورے پر تھا، کسی کو ماسک پہنے ہوئے نہیں دیکھا: وزیر اعلیٰ سندھ

    کل میں شہر کے دورے پر تھا، کسی کو ماسک پہنے ہوئے نہیں دیکھا: وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وبا سے لوگوں کی لاپرواہی کی نشان دہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل جب وہ شہر کے دورے پر نکلے تو انھوں نے کسی کو ماسک پہنے ہوئے نہیں دیکھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کرونا سے متعلق ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں لوگوں کے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی، کل میں شہر کے دورے پر تھا، کسی کو ماسک پہنا ہوا نہیں دیکھا، پوچھنے پر بتایا گیا کہ نماز پر گئے تھے اس لیے ماسک نہیں پہنا۔

    انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت این سی سی اجلاس میں زیادہ تر سروسز کو کھولنے کی تجویز سامنے آئی تھی، ہم نے کہا صوبائی حکومت صورت حال دیکھ کر اپنی تجاویز دے گی، ہمارے فیصلوں کی دیگر صوبوں نے پیروی کی ہے، این سی سی اجلاس میں 15 ستمبر سے اسکولز اور شادی ہالز کھولنے کی عارضی تاریخ دی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گزشتہ روز بارش کے دوران شہر کے دورے پر

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اسکولز، ریسٹورنٹس، درگاہیں اور کاروباری سرگرمیاں کھول دیں گے، تاہم ستمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا، صورت حال اچھی ہوگی تو یہ سب سروسز کھولنے کا فیصلہ کریں گے، ہم جو بھی سروسز کھولیں گے وہ ایس او پیز کے تحت ہوں گی۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا میں چاہتا ہوں کہ 14 اگست کو مزار قائد پر اسکولوں کے بچوں کو نہ بلایا جائے، گورنر کو اس سلسلے میں درخواست کروں گا کہ ہم دونوں ہی مزار قائد پر جا کر چادر چڑھائیں، ایس او پیز پر عمل کر کے دکھانا ہوگا تب جا کر عوام عمل کریں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سروسز دوبارہ کھولیں گے تو اس کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوں گے، ریسٹورنٹس رات 10 بجے تک کھولنے کی ہی اجازت ہوگی۔

  • چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا سے 14 مریض جاں بحق

    چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا سے 14 مریض جاں بحق

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سے کرونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے 14 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بہترین حکمت عملی اور بروقت فیصلوں کے باعث پاکستان میں کرونا وائرس سے اموت اور مریضوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 842 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کرونا وائرس سے تاحال 6068 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں، جب کہ اب تک مجموعی طور پر 2 لاکھ 83 ہزار 487 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے۔

    ملک میں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد 17815 ہے، کرونا کے 2 لاکھ 59 ہزار 604 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا کے 1344 مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں اور صرف 160 مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں، 801 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 24366 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، تاحال 21 لاکھ 3 ہزار 699 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

    سندھ میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 123246 ہے، پنجاب میں 94223، خیبر پختون خوا میں 34539، بلوچستان میں 11835، اسلام آباد میں 15214، گلگت بلتستان میں 2301، اور آزاد کشمیر میں 2129 کیسز کی تصدیق کی جاچکی ہے۔