Tag: Covid-19

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 77 افراد کا انتقال

    پاکستان میں کرونا سے مزید 77 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 34 ہزار 509 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,691 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 77 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 234,509 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,839 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 21 سے بڑھ کر 22 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,061 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,541 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 94 ہزار 713 ہے، اب تک 134,957 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,306 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ملک بھر میں کرونا کے 439 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 732 اسپتالوں میں کرونا کے 4975 مریض زیر علاج ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,899 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,572 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,038 اموات، اسلام آباد میں 140، بلوچستان میں 124، گلگت بلتستان میں 30 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 36 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 96,236 ہو گئی، پنجاب میں 82,669 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 28,236، اسلام آباد میں 13,557 ہو گئی، بلوچستان میں 10,841، گلگت بلتستان میں 1,587 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,383 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 ہزار 577 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 14 لاکھ 45 ہزار 153 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 53,855 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 47,054 مریض، خیبر پختون خوا میں 16,549 مریض، اسلام آباد میں 9,403، بلوچستان میں 6,131 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,224 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 741 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • انڈونیشیا کا کرونا ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

    انڈونیشیا کا کرونا ویکسین سے متعلق بڑا اعلان

    جکارتہ: مسلمان ملک انڈونیشیا نے بھی کرونا ویکسین سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا، تحقیق و ٹیکنالوجی کی وزارت کے رکن نے کہا ہے کہ انڈونیشیا اب اپنی کو وِڈ 19 ویکسین تیار کرے گا۔

    انڈونیشیا کی ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی کی وزارت میں سائنسی ٹیم کے سربراہ علی غفران نے کہا ہے کہ اگلے برس انڈونیشیا اپنی کرونا ویکسین کی تیاری پر کام شروع کر دے گا، یہ ویکسین صرف انڈونیشیا کے لیے ہوگی۔

    جکارتہ پوسٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا نے یہ فیصلہ اس بڑھتی ہوئی پریشانی کے پیش نظر کیا ہے کہ ترقی پذیر ممالک مستقبل میں کرونا ویکسین کے حصول میں مشکل کا سامنا کر سکتے ہیں، کیوں کہ دنیا کی بائیو ٹیک کمپنیوں کی پیداواری صلاحیت محدود ہے، جب کہ گلوبل سپلائی چینز کو بڑے مسائل کا بھی سامنا ہے۔

    کو وِڈ نائنٹین ویکسین سے متعلق علی غفران نے بتایا کہ اس کے لیے ہم اپنی ہی تھیوری استعمال کر رہے ہیں اور امید ہے کہ 2021 میں اور 2022 کے بالکل شروع میں یہ لیبارٹری میں تیار ہو جائے گی، جب کہ ریاست کی اپنی کمپنی بائیو فارما اگلے برس کے نصف میں اس کی آزمائش بھی شروع کر دے گی۔

    کورونا وائرس ویکسین اسی سال بن جائے گی، امریکہ کا دعویٰ

    یاد رہے کہ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ ریتنو مرسودی نے حال ہی میں دنیا میں تیار ہونے والی ویکسینز تک ترقی پذیر ممالک کی رسائی کی ضرورت سے متعلق بات کی تھی، اور کہا تھا کہ دولت مند ممالک ویکسین کی فراہمی کو محدود کرنے کی کوشش کریں گے۔

    ان خدشات کو رواں ہفتے تقویت ملی جب امریکا نے اعلان کیا کہ اس نے گِلی یڈ سائنسز کی دوا ریمڈیسیور کی عالمی سپلائی کا بڑا حصہ خرید لیا ہے، یہ وہ دوا ہے جس کے استعمال سے کرونا انفیکشن سے صحت یابی کا وقت کم ہوا۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وبا نے ویکسین کے لیے ایک دوڑ شروع کر دی ہے، 100 سے زائد ویکسینز اس وقت تیاری کے مراحل سے گزر رہی ہیں، جن میں ایک درجن ویکسینز کی انسانوں پر آزمائش بھی شروع ہو چکی ہے۔

    انڈونیشیا میں ویکسین تیاری کے لیے بنائی جانے والی ٹیم کو اگلے 12 ماہ کے اندر ملکی سطح پر ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا ہدف دیا گیا ہے۔ تقریباً 26 کروڑ آبادی کے ساتھ انڈونیشیا کو 2 ڈوزز والی اندازاً 35 کروڑ ویکسینز کی ضرورت ہوگی۔

    واضح رہے انڈونیشیا میں کرونا وائرس کے کیسز تیز رفتاری کے ساتھ بڑھ رہے ہیں، اب تک 64,958 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں، جب کہ وائرس سے ہونے والی اموات 3,241 ہے، کرونا وائرس انفیکشن سے 30 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • امریکا میں جشن آزادی کی تقریبات، ایک اور مسئلے نے سر اٹھا لیا

    امریکا میں جشن آزادی کی تقریبات، ایک اور مسئلے نے سر اٹھا لیا

    واشنگٹن: امریکا میں جشن آزادی کی تقریبات کے بعد کرونا وائرس کے کیسز میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جشن آزادی کی تقریبات کے بعد ملک میں وبا کی صورت حال مزید خراب ہو گئی ہے، صرف ریاست فلوریڈا میں آج 10 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ایریزونا، ٹیکساس، جنوبی کیرولینا سمیت متعدد امریکی ریاستوں میں کو وِڈ نائنٹین کے کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے، ایریزونا کے گورنر نے وفاق سے 500 ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف کی مدد بھی طلب کرلی، ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں صرف 156 مزید مریضوں کو آئی سی یو میں رکھنے کی گنجائش رہ گئی ہے۔

    خیال رہے کہ جشن آزادی کی تقریبات میں امریکیوں نے احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑا دیا تھا، جس کے باعث 34 ریاستوں میں کرونا کیسز کے پریشان کن اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ادھر امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں روزانہ کی بنیاد پر 45 ہزار سے زائد کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔

    امریکا میں کرونا کیسز کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے، جب کہ وائرس سے اب تک 1 لاکھ 32 ہزار 569 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، امریکا میں کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 12 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,248 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    ادھر امریکی یوم آزادی پر سیاہ فام امریکی جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف مظاہرہ کرنے والے شرکا نے ریاست میری لینڈ اور کنیکٹی کٹ میں امریکیوں کی سفید فام بالا دستی کی یادگار، امریکا دریافت کرنے والے مشہور جہاز راں کرسٹوفر کولمبس کے مجسمے گرائے اور ایک مجسمے کا سر بھی کاٹا گیا۔

  • پاکستان: کرونا کے 14 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد مثبت

    پاکستان: کرونا کے 14 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 31 ہزار سے زائد مثبت

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 31 ہزار 818 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,344 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 50 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 231,818 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,762 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 21 سے بڑھ کر 22 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,049 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,430 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 95 ہزار 407 ہے، اب تک 131,649 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,406 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,884 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,526 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,028 اموات، اسلام آباد میں 137، بلوچستان میں 123، گلگت بلتستان میں 28 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 36 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 94,528 ہو گئی، پنجاب میں 81,963 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 28,116، اسلام آباد میں 13,494 ہو گئی، بلوچستان میں 10,814، گلگت بلتستان میں 1,561 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,342 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 271 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 14 لاکھ 20 ہزار 623 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 53,165 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 45,122 مریض، خیبر پختون خوا میں 16,428 مریض، اسلام آباد میں 9,156، بلوچستان میں 5,885 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,203 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 690 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • دنیا بھر میں کرونا سے ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

    دنیا بھر میں کرونا سے ایک دن میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 5 لاکھ 34 ہزار 164 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 1 کروڑ 14 لاکھ 10 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 2 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے، جب کہ اس دوران ساڑھے 4 ہزار افراد وائرس سے ہلاک ہوئے، وائرس سے اب تک 64 لاکھ 58 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 254 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 132,318 ہو گئی ہے، جب کہ 29 لاکھ 36 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 45 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 12 لاکھ 60 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 32,215 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 21 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 64,365 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,111 ہلاکتیں ہوئیں۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 67 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 44,198 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,854 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 41 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 91 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 71 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف 21 اموات ہوئیں۔

    میکسیکو نے بھی اموات میں بڑی تیزی کے ساتھ فرانس اور اسپین کو پیچھے چھوڑا، جہاں اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 30,366 ہو گئی ہے، جب کہ کرونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، میکسیکو میں 1 لاکھ 52 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,893 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,385 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    انڈیا میں 19,303 مریض، ایران میں 11,571 مریض، پیرو میں 10,412، روس میں 10,161، بیلجیئم میں 9,771، جرمنی میں وائرس سے 9,081 مریض، کینیڈا میں 8,674 مریض، چلی میں 6,192، نیدرلینڈز میں 6,113 افراد، سوئیڈن میں 5,420، ترکی میں 5,206، چین میں 4,634 (گزشتہ 68 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 4,769، پاکستان میں 4,712، کولمبیا میں 3,942، مصر میں 3,280، انڈونیشیا میں 3,171، جنوبی افریقا میں 3,026، عراق 2,368، بنگلا دیش میں 2,052، سوئٹزرلینڈ میں 1,965، سعودی عرب میں 1,858، آئرلینڈ میں 1,741، رومانیا میں 1,750، پرتگال میں 1,605، پولینڈ میں 1,517، ارجنٹینا 1,481، فلپائن میں 1,297، جب کہ یوکرین میں 1,249 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، چلی، ایران، کولمبیا اور عراق میں 100 سے زائد اموات، امریکا میں 200 سے زائد اموات، انڈیا اور میکسیکو میں 600 سے زائد، جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا مریضوں میں ذائقے اور سونگھنے کی حس کتنے عرصے میں بحال ہوگی؟

    کرونا مریضوں میں ذائقے اور سونگھنے کی حس کتنے عرصے میں بحال ہوگی؟

    روم: محققین نے انکشاف کیا ہے کہ کو وِڈ نائٹین کے 10 فی صد مریضوں میں ممکن ہے کہ ایک ماہ بعد بھی ذائقے اور سونگھنے کی حس بحال نہ ہو۔

    اس سلسلے میں اطالوی شہریوں کے ایک چھوٹے سے گروپ پر ریسرچرز نے تحقیق کی جنھیں کرونا وائرس کی بیماری لگ چکی تھی تاہم اتنی شدید نہیں تھی کہ انھیں اسپتال میں داخل کیا جاتا، معلوم ہوا کہ ان میں سے چند مریض بیماری کے ایک ماہ بعد بھی سونگھنے اور ذائقے کے مسائل سے دوچار تھے۔

    اسٹڈی میں کہا گیا کہ کرونا وائرس میں متبلا 10 میں سے ایک فرد کو ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر بھی ذائقے اور سونگھنے کی حس واپس نہ پا سکے۔ خیال رہے کہ مسلسل کھانسی اور بخار کے ساتھ ساتھ اب کو وِڈ 19 کی علامات میں ذائقے اور سونگھنے کی حس میں تبدیلی بھی اہم علامت کے طور پر شامل ہو چکی ہے۔

    یہ تحقیقی مطالعہ امریکی طبی جریدے JAMA Otolaryngology – Head and Neck Surgery میں شایع ہوا، جس میں کرونا وائرس میں مبتلا 187 اطالویوں کا مشاہدہ کیا گیا۔ محققین نے انھیں کرونا کی تشخیص کے فوراً بعد کہا کہ وہ سونگھنے اور ذائقے کی حس کے بارے میں ریٹنگ کریں، اور پھر ایک ماہ بعد پھر ان سے یہی کرنے کے لیے کہا گیا۔

    گروپ میں سے 60 فی صد یعنی 113 افراد نے کہا کہ ان کے سونگھنے اور چکھنے کی حس میں تبدیلی آ چکی ہے، ان میں سے 55 نے کہا کہ وہ پوری طرح صحت یاب ہو گئے ہیں، 46 نے کہا علامات میں بہتری آئی ہے، جب کہ 12 نے کہا کہ علامات تبدیل نہیں ہوئیں یا بڑھ گئیں۔

    اس مطالعے سے یہ معلوم ہوا کہ ایک ماہ میں صرف نصف تعداد کی چکھنے اور سونگھنے کی حس بحال ہو سکی، 40 فی صد کی علامات میں بہتری آئی جب کہ 10 فی صد کی علامات میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

    اٹلی کی پاڈوا یونی ورسٹی کے ڈاکٹر پاؤلو باسکولو ریزو نے بتایا کہ جن لوگوں کو شدید علامات لاحق تھیں انھیں بہتر ہونے میں زیادہ وقت لگا۔ ڈاکٹر پاؤلو اور ان کی ٹیم نے اپنے مقالے میں لکھا کہ عالمی سطح پر کرونا وائرس کیسز کی جتنی بڑی تعداد ہے اس کے پیش نظر یہ امکان ہے کہ بڑی تعداد میں مریض مذکورہ حسیات کی عدم بحالی کا شکار ہوں۔

    یاد رہے کہ مئی کے مہینے میں ڈاکٹرز کی جانب سے بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے برطانوی قومی ادارہ صحت (NHS) نے کو وِڈ 19 کی علامات کی فہرست میں سونگھنے اور چکھنے کی حس میں تبدیلی کو بھی بہ طور علامت شامل کیا تھا، بتایا گیا کہ 4 میں سے ایک کرونا مریض کھانسی اور بخار کی علامتیں نہ ہونے کے سبب اپنی بیماری سے لاعلم رہے، تاہم انھیں سونگھنے یا چکھنے کی حس میں تبدیلی لاحق ہو چکی تھی۔

    این ایچ ایس کے مطابق سونگھنے یا ذائقے کی حس میں تبدیلی یا ان کا خاتمہ طبی طور پر anosmia کہلاتا ہے، اور یہ حسیات چند دن، یا ہفتوں یا چند ماہ میں بحال ہو جاتی ہیں۔ ایک برطانوی ڈاکٹر کلیر ہاپکنز نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے وائرل بیماریوں سے متعلق اور حالیہ وبا کا ڈیٹا جمع کیا ہے، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کی مذکورہ علامات ٹھیک ہو جائیں گی تاہم چند لوگوں میں بحالی کا عمل بہت سست رفتار ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ جلد ٹھیک ہو جاتے ہیں اس کا مطلب ہے کہ وائرس نے صرف ان کی ناک کے اندر کی سطح کے خلیات کو متاثر کیا ہے، جب کہ وہ لوگ جو آہستگی سے ٹھیک ہوتے ہیں، ان میں وائرس بو سے متعلق اعصاب کو متاثر کر دیتا ہے۔

  • کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے دیا گیا

    کرونا وائرس کے خدشے پر کتے کو زہر کا انجکشن دے دیا گیا

    اٹلانٹا: امریکا میں ایک اور کتے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، یہ امریکا میں اس وائرس کا شکار دوسرا کتا ہے۔

    امریکی ریاست جارجیا کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ کتے کی عمر 6 سال ہے، اس کے مالکان کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے اور ان سے یہ وائرس کتے میں منتقل ہوا۔

    محکمہ صحت کے مطابق کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد کتا اعصابی تکلیف کا شکار ہوگیا۔ بعد ازاں اس میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    کتے کی حالت بگڑ جانے کے بعد اسے زہر کا انجکشن دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کتے کی اعصابی بیماری کا تعلق کرونا وائرس سے نہیں تھا۔

    خیال رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیاں کوویڈ 19 وائرس پھیلانے کا سبب بن سکتی ہیں تاہم کتے، مرغیاں، بطخیں اس وائرس سے متاثر نہیں ہوتے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست نیویارک کے برونکس چڑیا گھر میں بھی ایک شیرنی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ اس سے پہلے ہانگ کانگ میں بھی ایک خاتون کے گھر پر پلنے والا کتا کرونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا۔

    مالکن کا کہنا تھا کہ کتے کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا اور اُسے تیز بخار بھی تھا جس کے بعد میں اسے اسپتال لے جایا گیا۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 93 جاں بحق، اموات 4,712 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 93 جاں بحق، اموات 4,712 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 28 ہزار 474 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,191 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 93 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 228,474 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,712 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 20 سے بڑھ کر 21 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,034 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,330 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 93 ہزار 932 ہے، اب تک 129,830 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,419 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں کرونا کے 467 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,871 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,501 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,020 اموات، اسلام آباد میں 134، بلوچستان میں 123، گلگت بلتستان میں 28 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 35 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 92,306 ہو گئی، پنجاب میں 81,317 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 27,843، اسلام آباد میں 13,409 ہو گئی، بلوچستان میں 10,766، گلگت بلتستان میں 1,545 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,288 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25 ہزار 527 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 13 لاکھ 98 ہزار 352 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 52,388 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 44,671 مریض، خیبر پختون خوا میں 16,242 مریض، اسلام آباد میں 8,955، بلوچستان میں 5,688 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,198 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 688 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • امریکا میں بنائی جانے والی ویکسین تیاری کے قریب

    امریکا میں بنائی جانے والی ویکسین تیاری کے قریب

    واشنگٹن: امریکا میں کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کے ٹرائل میں شامل رضا کار ایک اور ٹرائل میں شامل ہوں گے جس کے بعد ویکسین کی اثر انگیزی کا تعین کیا جاسکے گا۔

    یہ ویکسین امریکی بائیو ٹیک کمپنی ماڈرینا کی تیار کردہ ہے جس کے ٹرائل میں شامل 30 ہزار رضا کار ایک اور لیٹ اسٹیج ٹرائل میں شامل ہوں گے، جبکہ کچھ رضا کار ایسے ہوں گے جو اس مرحلے میں پہلی بار شامل ہوں گے۔

    وائٹ ہاؤس کی کرونا ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کا کہنا ہے کہ رواں سال موسم سرما کے اختتام یا سنہ 2021 کے اواخر تک ہم جان جائیں گے کہ کیا ہم ایک محفوظ اور مؤثر ویکسین حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں؟

    امریکا کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فرانسز کولنز کا بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامہ ویکسین ایکسلریشن پروگرام کے تحت سال کے آخر تک ایک محفوظ اور مؤثر ویکسین تیار کرنے میں کامیاب رہے گی۔

    دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی پر امید ہیں کہ امریکا جلد ہی کرونا وائرس کی ویکسین تیار کر لے گا۔

    امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے کمشنر اسٹیفن ہان کے مطابق ایف ڈی اے نے 4 مختلف ویکسینز کے لیے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے، 2 ویکسینز کے ٹرائلز جولائی میں شروع ہو جائیں گے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 68 جاں بحق، اموات 4,619 ہو گئیں

    پاکستان میں کرونا وائرس سے مزید 68 جاں بحق، اموات 4,619 ہو گئیں

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 25 ہزار 283 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک بن چکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,387 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 68 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 225,283 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,619 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 20 سے بڑھ کر 21 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,005 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,115 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 95 ہزار 570 ہے، اب تک 125,094 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,460 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، ملک بھر میں کرونا کے 468 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,844 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,459 اموات، خیبر پختون خوا میں 1,002 اموات، اسلام آباد میں 130، بلوچستان میں 122، گلگت بلتستان میں 28 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 34 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 90,721 ہو گئی، پنجاب میں 80,297 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 27,506، اسلام آباد میں 13,292 ہو گئی، بلوچستان میں 10,717، گلگت بلتستان میں 1,536 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 1,214 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 50 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 13 لاکھ 72 ہزار 825 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 50,908 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 42,854 مریض، خیبر پختون خوا میں 15,520 مریض، اسلام آباد میں 8,610، بلوچستان میں 5,331 مریض، گلگلت بلتستان میں 1,185 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 686 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔