Tag: Covid-19

  • کرونا ویکسین کی آزمائش فیصلہ کن مرحلے داخل

    کرونا ویکسین کی آزمائش فیصلہ کن مرحلے داخل

    بینکاک: تھائی لینڈ کے سائنس دانوں نے پیر کو بندروں کو کو وِڈ 19 ویکسین کی دوسری تجرباتی ڈوز دے دی، انھیں اب ایک اور مثبت نتیجے کا انتظار ہے جس کے بعد اکتوبر کے آغاز میں انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز شروع ہونے کا راستہ ہموار ہوگا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ تھائی ویکسین ان کم از کم 100 ویکسینز میں سے ایک ہے، جن کے عالمی سطح پر اس وقت وسیع سطح پر تجربات جاری ہیں، دوسری طرف تباہ کن کرونا وائرس کے وار جاری ہیں، اب تک دنیا بھر میں 4 لاکھ 74 ہزار 954 افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ 92 لاکھ 14 ہزار 500 افراد وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔

    تھائی ماہرین نے گزشتہ روز 13 بندروں کو ویکسین کی ڈوز دی، اب اگلے 2 ہفتے اس حوالے سے بہت اہم ہیں کہ محققین اس کی مزید آزمائش کے سلسلے میں آگے بڑھنے کا کوئی فیصلہ کریں گے۔

    بینکاک کی یونی ورسٹی Chulalongkorn کے کرونا ویکسین ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کیاٹ رُگز رنتھم نے میڈیا کو بتایا کہ ہم ایک بار پھر امیون ریسپانس کا تجزیہ کریں گے، اگر یہ بہت زیادہ رہا تو اس کا مطلب ہوگا کہ یہ بہت اچھی ویکسین ہے۔

    کرونا ویکسین: چین نے وبا کے خاتمے کی امید پیدا کر دی

    تھائی حکومت اس ویکسین کی تیاری کا خرچ اٹھا رہی ہے، یہ امید بھی کی جا رہی ہے کہ اگلے سال تک مقامی سطح پر ایک سستی ویکسین تیار ہو جائے گی۔

    محققین جن بندروں پر تجربات کر رہے ہیں انھیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک کو ہائی ڈوز دی گئی ہے، دوسرے گروپ کو کم طاقت کی ڈوز دی گئی ہے جب کہ تیسرے گروپ کو کوئی ڈوز نہیں دی گئی۔ انھیں مجموعی طور پر تین انجیکشن دیے جا رہے ہیں، اور ہر مہینے میں ایک انجیکشن۔

    ایک اور ملک نے کرونا ویکسین دریافت کرنے کا دعویٰ کر دیا

    بندروں کو پہلی ڈوز 23 مئی کو دی گئی تھی، جس کے نتائج بہت مثبت آئے تھے، ویکسین ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہائی ڈوز گروپ میں ایک بندر اور کم ڈوز گروپ میں 3 بندروں پر اس کا نتیجہ نہایت متاثر کن تھا، اگر دوسری ڈوز کا نتیجہ بھی ایسا ہی نکلا تو انسانی آزمائش کے لیے پروگرام کے تحت 10 ہزار ڈوز کی تیاری کا آرڈر دیا جائے گا، انسانی آزمائش کے لیے بڑی تعداد میں رضاکار پہلے ہی سے پیش کش کر چکے ہیں۔

    کیاٹ رُگز رنتھم کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ جلدی اگر ہو تو یہ ستمبر تک حاصل ہوگی، تاہم ہمیں اتنی جلدی کی توقع نہیں، کم از کم نومبر تک۔

  • کرونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 لاکھ سے تجاوز

    کرونا وائرس سے دنیا بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 92 لاکھ سے تجاوز

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 4 لاکھ 74 ہزار 668 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 92 لاکھ 2 ہزار 500 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 880 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 38 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 49 لاکھ 53 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 363 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 122,611 ہو گئی ہے، جب کہ 23 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 31 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 10 لاکھ 3 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 31,268 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 51,407 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 11 لاکھ 11 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 748 ہلاکتیں ہوئیں۔

    ملک میں کرونا سے مزید 105 مریض جاں بحق، تعداد 3,695 ہو گئی

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 42,647 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,657 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 83 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 127 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,663 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,324 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 22,584 مریض، انڈیا میں 14,019، ایران میں 9,742 مریض، بیلجیئم میں 9,696 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، جرمنی میں وائرس سے 8,969 مریض، کینیڈا میں 8,436 مریض، روس میں 8,359، پیرو میں 8,223، نیدرلینڈز میں 6,090 افراد (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، سوئیڈن میں 5,122، ترکی میں 4,974، چین میں 4,634 (گزشتہ 57 دنوں میں ایک ہلاکت)، چلی میں 4,502، ایکواڈور میں 4,223 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، پاکستان میں 3,695، انڈونیشیا میں 2,500، کولمبیا میں 2,310، مصر میں 2,278، سوئٹزرلینڈ میں 1,956 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، جنوبی افریقا میں 1,991، آئرلینڈ میں 1,717، پرتگال میں 1,534، رومانیا میں 1,523، بنگلا دیش میں 1,502، پولینڈ میں 1,359، سعودی عرب میں 1,307، فلپائن میں 1,177، عراق 1,167، ارجنٹینا 1,043، جب کہ یوکرین میں 1,035 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پیرو، ایران اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، امریکا اور انڈیا میں 300 سے زائد اموات، برازیل میں 700 سے زائد، جب کہ میکسیکو میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • ملک میں کرونا سے مزید 105 مریض جاں بحق، تعداد 3,695 ہو گئی

    ملک میں کرونا سے مزید 105 مریض جاں بحق، تعداد 3,695 ہو گئی

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک بن گیا، گزشتہ روز ایک پوائنٹ بہتری سے پاکستان تیرہ سے چودہ نمبر پر آ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 3,946 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 105 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 185,034 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,695 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 16 سے بھی بڑھ کر 17 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 838 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 5,104 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 868 ہے، اب تک 73,471 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 3,236 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,495 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,103 اموات، خیبر پختون خوا میں 843 اموات، بلوچستان میں 104، اسلام آباد میں 106، گلگت بلتستان میں 22 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 22 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 71,092 ہو گئی، پنجاب میں 68,308 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 22,633، اسلام آباد میں 11,219 ہو گئی، بلوچستان میں 9,587، گلگت بلتستان میں 1,326 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 869 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 ہزار 599 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 11 لاکھ 26 ہزار 761 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 37,044 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 19,580 مریض، خیبر پختون خوا میں 6,869 مریض، اسلام آباد میں 5,012، بلوچستان میں 3,670 مریض، گلگلت بلتستان میں 946 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 350 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ملک میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

    ملک میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 13 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 89 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,471 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 181,088 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,590 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 15 سے بھی بڑھ کر 16 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 820 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,993 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 6 ہزار 40 ہے، جب کہ اب تک 71,458 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,435 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,089 اموات، خیبر پختون خوا میں 821 اموات، بلوچستان میں 102، اسلام آباد میں 101، گلگت بلتستان میں 22 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 20 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 69,628 ہو گئی، پنجاب میں 66,943 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 21,997، اسلام آباد میں 10,912 ہو گئی، بلوچستان میں 9,475، گلگت بلتستان میں 1,288 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 845 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 30 ہزار 520 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 11 لاکھ 2 ہزار 162 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 36,278 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 19,100 مریض، خیبر پختون خوا میں 6,536 مریض، اسلام آباد میں 4,681، بلوچستان میں 3,650 مریض، گلگلت بلتستان میں 865 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 348 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا کے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 4 لاکھ 70 ہزار 795 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 90 لاکھ 51 ہزار 400 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ کے قریب پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 338 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 48 لاکھ 42 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 267 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 122,247 ہو گئی ہے، جب کہ 23 لاکھ 56 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 26 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 9 لاکھ 80 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 31,215 ہلاکتیں ہوئیں اور 4 لاکھ 11 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی تیزی سے پیچھے چھوڑا اور اب ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 50,659 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 10 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 601 ہلاکتیں ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا کے 11 لاکھ ٹیسٹ، 1 لاکھ 81 ہزار مثبت، 3590 افراد جاں بحق

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 43 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 42,632 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ 4 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,634 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 82 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 148 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 24 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,640 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 60 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 28,323 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 93 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 21,825 مریض، انڈیا میں 13,703، بیلجیئم میں 9,696، ایران میں 9,623 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,962 مریض، کینیڈا میں 8,430 مریض، روس میں 8,111، پیرو میں 8,045، نیدرلینڈز میں 6,090 افراد، سوئیڈن میں 5,053 (گزشتہ 3 دن سے کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 4,950، چین میں 4,634 (گزشتہ 56 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 4,223، چلی میں 4,479، پاکستان میں 3,590، انڈونیشیا میں 2,465، کولمبیا میں 2,237، مصر میں 2,193، سوئٹزرلینڈ میں 1,956، جنوبی افریقا میں 1,930، آئرلینڈ میں 1,715، پرتگال میں 1,530، رومانیا میں 1,512، بنگلا دیش میں 1,464، پولینڈ میں 1,356، سعودی عرب میں 1,267، فلپائن میں 1,169، عراق 1,100، ارجنٹینا 1,011، جب کہ یوکرین میں 1,002 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، چلی، ایران، پاکستان اور کولمبیا میں 100 سے زائد اموات، امریکا میں 200 سے زائد اموات، میکسیکو میں 300 سے زائد، انڈیا میں 400 سے زائد، اور برازیل میں 600 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • گزشتہ روز کرونا سے ہونے والی 119 اموات کی تفصیل جاری

    گزشتہ روز کرونا سے ہونے والی 119 اموات کی تفصیل جاری

    اسلام آباد: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے 119 افراد جاں بحق ہوئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ان اموات سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے گئے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق 109 اموات اسپتالوں میں ہوئیں، یہ مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھے، جب کہ 10 اموات گھروں پر ہوئیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے 119 افراد میں 76 فی صد مرد شامل ہیں، جب کہ جاں بحق افراد کی عمریں 1 سے 93 سال کے درمیان ہیں، ان میں 74 فی صد افراد دیگر امراض میں بھی مبتلا تھے۔

    24 گھنٹے میں پنجاب میں سب سے زیادہ 60 اموات رپورٹ ہوئیں، گزشتہ ایک روز میں سندھ میں کل 35 افراد جان کی بازی ہارے، خیبر پخون خوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ ہیں، اسلام آباد میں بھی 3 افراد جاں بحق ہوئے، آزاد کشمیر میں 2 اموات، مظفر آباد، سادھ نوتی میں ایک، ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    پاکستان میں کرونا سے اموات 3 ہزار 501 ہو گئیں، 1 لاکھ 76 ہزار متاثر

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 13 واں ملک بن گیا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,951 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 176,617 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,501 ہو گئی ہے۔

  • چینی ماہر نے کرونا وائرس کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا

    چینی ماہر نے کرونا وائرس کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا

    بیجنگ: ایک اہم چینی ماہر نے کرونا وائرس کے بارے میں نیا انکشاف کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس منفی 20 ڈگری سیلسئس میں 20 سال تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کو وِڈ 19 کی اہم چینی ماہر پروفیسر لی لنجوان نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا وائرس کے اندر سرد موسموں میں برداشت کی غیر معمولی صلاحیت ہے، اس لیے یہ بہت آسانی سے ایک سے دوسرے ملک منتقل ہو سکتا ہے۔

    پروفیسر لی کا تعلق چین کی کو وِڈ نائنٹین ایکسپرٹ ٹیم سے ہے، انھوں نے چینی حکام کو یہ مشورہ دیا ہے کہ وہ وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دیگر ممالک سے درآمد شدہ فروزن فوڈ پروڈکٹس خصوصاً سالمن مچھلی کے معائنے کو مزید سخت کریں۔

    مشرقی چین کے شہر ہانگجاؤ میں دو روز قبل ہونے والی اہم میٹنگ میں خاتون پروفیسر نے کہا کہ نیا وائرس خاص طور سے سردی سے بالکل خوف زدہ نہیں، یہ منفی 4 ڈگری میں بھی چند مہینوں تک زندہ رہ سکتا ہے جب کہ منفی 20 ڈگری میں تو بیس سال تک برقرار رہ سکتا ہے، یہی وجہ ہے متعدد بار سی فوڈ مارکیٹوں میں کرونا وائرس کا انکشاف ہوا۔

    پروفیسر لی لنجوان، چین کی کو وِڈ 19 ایکسپرٹ ٹیم کی اہم رکن

    واضح رہے کہ چین نے آٹھ دنوں کے اندر بیجنگ میں 200 افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے لیے یورپی کرونا وائرس کو ذمہ دار قرار دیا ہے، اس سلسلے میں حکام نے جینوم ڈیٹا دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ کرونا کی یہ قسم یورپ سے آئی ہے لیکن یورپ میں فی الوقت پھیلنے والے وائرس سے مختلف ہے اور یہ وائرس فروزن فوڈ میں چھپا ہوا تھا۔

    ادھر شنفادی فوڈ مارکیٹ میں جن چاپنگ بورڈز پر سالمن مچھلی کے قتلے بنائے جاتے ہیں، ریاستی میڈیا نے انھیں کرونا وائرس سے منسلک کیا، تاہم یورپی سالمن پروڈیوسرز نے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

    چین کے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ادارے نے کہا ہے کہ بیجنگ میں وائرس کی جو قسم اس وقت پھیل رہی ہے وہ یورپ میں پھیلنے والے وائرس سے زیادہ پرانی ہے، یہ امکان ہے کہ یہ ہول سیل مارکیٹ میں درآمد شدہ فروزن فوڈ میں چھپی رہی ہو جس سے یہ پرانی قسم سے مشابہ بن گئی ہو، تاہم سائنس دانوں نے جلد کوئی نتیجہ نکالنے سے خبردار کیا ہے۔

    ہانگ کانگ یونی ورسٹی کے پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ بین کاؤلنگ کا کہنا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ بیجنگ میں جو وائرس اس وقت وبا پھیلا رہا ہے وہ چینی شہر ووہان سے یورپ گیا ہو اور پھر وہاں سے واپس چین آیا ہو۔

    واضح رہے کہ شنفادی مارکیٹ میں کرونا وائرس کے انکشاف کے بعد بیجنگ کو 70 فی صد تازہ خوراک فراہم کرنے والی یہ مارکیٹ عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات 3 ہزار 501 ہو گئیں، 1 لاکھ 76 ہزار متاثر

    پاکستان میں کرونا سے اموات 3 ہزار 501 ہو گئیں، 1 لاکھ 76 ہزار متاثر

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 13 واں ملک بن گیا، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 119 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,951 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 176,617 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,501 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 15 سے بھی بڑھ کر 16 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 800 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,855 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 224 ہے، جب کہ اب تک 67,892 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,407 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,048 اموات، خیبر پختون خوا میں 808 اموات، بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 19 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 67,353 ہو گئی، پنجاب میں 65,739 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 21,444، اسلام آباد میں 10,662 ہو گئی، بلوچستان میں 9,328، گلگت بلتستان میں 1,278 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 813 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 28 ہزار 855 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 10 لاکھ 71 ہزار 642 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 34,112 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 18,692 مریض، خیبر پختون خوا میں 6,063 مریض، اسلام آباد میں 4,380، بلوچستان میں 3,472 مریض، گلگلت بلتستان میں 837 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 336 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 153 اموات، کیسز کے لحاظ سے گراف پھر بلند، 13 واں ملک بن گیا

    پاکستان میں کرونا سے مزید 153 اموات، کیسز کے لحاظ سے گراف پھر بلند، 13 واں ملک بن گیا

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہوتا جا رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 13 واں ملک بن گیا، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 153 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 6,604 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 171,666 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,382 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 13 سے بھی بڑھ کر 15 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 778 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,724 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 4 ہزار 780 ہے، جب کہ اب تک 63,504 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,347 ہے، اس کے بعد سندھ میں 1,013 اموات، خیبر پختون خوا میں 789 اموات، بلوچستان میں 100، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 21 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 17 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 65,163 ہو گئی، پنجاب میں 64,216 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 20,790، اسلام آباد میں 10,279 ہو گئی، بلوچستان میں 9,162، گلگت بلتستان میں 1,253 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 803 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 31 ہزار 681 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 32,725 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 17,964 مریض، خیبر پختون خوا میں 5,623 مریض، بلوچستان میں 3,289 مریض، اسلام آباد میں 2,770، گلگلت بلتستان میں 816 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 317 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • محققین نے ایک اور سستا اور محفوظ کرونا علاج دریافت کر لیا؟

    محققین نے ایک اور سستا اور محفوظ کرونا علاج دریافت کر لیا؟

    برسلز: بیلجیئم کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ کو وِڈ 19 کی وبا سے لڑنے کے لیے وٹامن ڈی سپلیمنٹ ایک سستا اور محفوظ طریقہ ہو سکتا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق محققین نے کہا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ لوگوں میں سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والے غذائی جز کی کمی کرونا وائرس کے لیے بڑا رسک فیکٹر بن جاتی ہے۔

    صحت کے برطانوی سرکاری ادارے NHS نے برطانوی شہریوں کو مشورہ دیا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ 10 مائیکرو گرام کی ‘دھوپ’ کی غذائیت لیں، تاکہ آپ کی ہڈیاں اور پٹھے صحت مند رہیں، تاہم ادارے نے اپنی ویب سائٹ پر یہ بھی کہا ہے کہ اس بات کے کافی ثبوت میسر نہیں ہیں کہ قوت مدافعت کو بڑھانے والے غذائی اجزا کرونا وائرس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

    اب بیلجیئم کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن ڈی سپلیمنٹس عالمگیر وبا کے دوران کرونا وائرس کے خطرے کو کم کرنے کے لیے ایک سستی حکمت عملی ہو سکتی ہے، اس سلسلے میں برسلز فری یونی ورسٹی کی ٹیم نے دیکھا کہ اسپتالوں میں کرونا وائرس کے زیر علاج ان مریضوں میں رسک پانچ گنا زیادہ تھا جن میں دھوپ والی وٹامن کی کمی تھی۔

    اب تک ایسی بہت ساری تحقیقات کی جا چکی ہیں جن میں غذائی اجزا اور کو وِڈ نائنٹین کی انفکشس بیماری کے درمیان ربط تلاش کیا گیا ہے، انڈونیشیا میں چھپی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ اسپتال داخل 99 فی صد کرونا مریض، جن میں وٹامن ڈی کی کمی تھی، مر گئے، تاہم وٹامن ڈی کی کمی والے مریضوں کی تعداد مجموعی کیسز کی تعداد کا صرف 4.1 فی صد ہی تھے، دیگر سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب کوئی شخص بیمار پڑ جاتا ہے تو وٹامن ڈی کی سطح ویسے بھی گر جاتی ہے۔

    نئی تحقیق میں وٹامن ڈی کی کمی کرونا مریض کے لیے خطرناک ثابت

    ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 1 ارب لوگوں میں وٹامن ڈی کی کمی ہے، اسے صحت عامہ کا عالمی بحران بھی کہا جاتا ہے، اب سائنس دانوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے مہینوں تک گھروں میں محدود لوگوں میں وٹامن ڈی کی مزید کمی ہو گئی ہے۔

    واضح رہے کہ انسانی جسم جب سورج کی شعاعوں (الٹرا وائلٹ بی ریڈی ایشن) کے براہ راست سامنے آتا ہے تو یہ وٹامن ڈی پیدا کرتا ہے، روزانہ دھوپ لینے سے یہ غذائی جز کافی مقدار میں حاصل ہوتا ہے تاہم لوگ اسے انڈوں، گوشت اور دودھ وغیرہ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

    یہ بھی یاد رہے کہ اگر وٹامن ڈی زیادہ مقدار میں لیا گیا تو اس سے ہڈیوں میں درد اور گردوں کی پتھری کی شکایات بھی ہو سکتی ہیں۔ ایک سال کی عمر کے بعد بچوں اور بڑوں کو روزانہ 10 مائیکروگرام وٹامن ڈی کی ضرورت ہوتی ہے، ایک سال سے کم عمر بچوں کو 8.5 سے 10 مائیکرو گرام کے درمیان دینا چاہیے۔

    برسلز فری یونی ورسٹی کے ماہرین نے اپنی تحقیق میں دیکھا کہ اسپتال داخل کرونا مریضوں میں صحت مند افراد کی نسبت وٹامن ڈی کی کمی تھی، محققین نے یہ بھی دیکھا کہ کرونا کی خواتین مریضوں میں صحت مند مریضوں کی نسبت وٹامن ڈی کی کمی نہیں تھی۔