Tag: Covid-19

  • ملک بھر میں 24 گھنٹے میں  ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    ملک بھر میں 24 گھنٹے میں ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں ،مارکیٹیں سیل اور جرمانے

    اسلام آباد : ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران ایس او پیز کی 10 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت اجلاس میں صوبوں نے این سی او سی کو ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں 24گھنٹےمیں ایس او پیز کی10111 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں ، خلاف ورزیوں پر 813 مارکیٹ، دکانیں، 5 انڈسٹریز سیل و جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 1443 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں آزادکشمیر میں ایس او پیز کی 741 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس کے باعث 75 مارکیٹ، دکانیں سیل، 264 گاڑیوں کو جرمانے کئے گئے جبکہ گلگت بلتستان میں ایس او پیز کی 216 خلاف ورزیاں ہوئیں اور 82 مارکیٹ، دکانیں سیل، 42 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے
    عائد کئے۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں خیبرپختونخوا میں ایس او پیز کی 5326 خلاف ورزیوں پر رپورٹ ہوئیں ، جس پر 178 دکانیں سیل، 105 ٹرانسپورٹرز کو جرمانے کئے گئے ، اسی طرح بلوچستان میں ایس او پیز کی 908 خلاف ورزیوں پر 660 مارکیٹ و دکانوں کو سیل کردیا گیا۔

    گزشتہ 24 گھنٹےمیں پنجاب میں ایس او پیز کی 2176 خلاف ورزیاں اور سندھ میں ایس او پیز کی 744 خلاف ورزیاں سامنے آئیں ، پنجاب میں 362 مارکیٹس ،دکانیں سیل اور 2 انڈسٹریز کو جرمانے کئے گئے جبکہ سندھ میں 50 مارکیٹ ودکانیں، 3 انڈسٹریز سیل اور 5 گاڑیوں کو جرمانے عائد کردیئے۔

  • عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 56 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

    عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 56 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک میں 4 لاکھ 56 ہزار 458 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 85 لاکھ 86 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 123 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 45 لاکھ 35 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 747 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 120,688 ہو گئی ہے، جب کہ 22 لاکھ 63 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 9 لاکھ 31 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 31,092 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 8 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 47,869 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 9 لاکھ 83 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,204 ہلاکتیں ہوئیں۔

    پاکستان میں کرونا سے مزید 136 افراد جاں بحق، کیسز کے لحاظ سے 14 واں ملک بن گیا، 10 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 135 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 42,288 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 3 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,514 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 80 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 168 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,603 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 58 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ 12 دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 19,747 مریض، انڈیا میں 12,605، بیلجیئم میں 9,683، ایران میں 9,272 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,946 مریض، کینیڈا میں 8,300 مریض، روس میں 7,660، پیرو میں 7,461، نیدرلینڈز میں 6,078 افراد، سوئیڈن میں 5,053، ترکی میں 4,882، چین میں 4,634 (گزشتہ 53 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 4,087، چلی میں 3,841، پاکستان میں 3,229، انڈونیشیا میں 2,339، سوئٹزرلینڈ میں 1,956، کولمبیا میں 1,950، مصر میں 1,938، جنوبی افریقا میں 1,737، آئرلینڈ میں 1,714، پرتگال میں 1,524، رومانیا میں 1,473، پولینڈ میں 1,316، بنگلا دیش میں 1,343، سعودی عرب میں 1,139، جب کہ فلپائن میں 1,116 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، پیرو اور چلی میں 200 سے زائد اموات، امریکا اور میکسیکو میں 700 سے زائد، برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان میں کرونا سے مزید 136 افراد جاں بحق، کیسز کے لحاظ سے 14 واں ملک بن گیا، 10 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    پاکستان میں کرونا سے مزید 136 افراد جاں بحق، کیسز کے لحاظ سے 14 واں ملک بن گیا، 10 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک بن گیا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 136 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,944 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 165,062 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,229 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 13 سے بھی بڑھ کر 15 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 748 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,581 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 450 ہے، جب کہ اب تک 61,383 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,265 ہے، اس کے بعد سندھ میں 964 اموات، خیبر پختون خوا میں 773 اموات، بلوچستان میں 99، اسلام آباد میں 95، گلگت بلتستان میں 18 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 15 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 62,269 ہو گئی، پنجاب میں 61,678 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 20,182، اسلام آباد میں 9,941 ہو گئی، بلوچستان میں 8,998، گلگت بلتستان میں 1,225 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 769 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 28 ہزار 824 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 10 لاکھ 11 ہزار 106 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 31,034 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 17,892 مریض، خیبر پختون خوا میں 5,441 مریض، بلوچستان میں 3,140 مریض، اسلام آباد میں 2,770، گلگلت بلتستان میں 794 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 312 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس ویکسین، غریب ممالک کے لیے بڑی خبر

    کرونا وائرس ویکسین، غریب ممالک کے لیے بڑی خبر

    برسلز: یورپی کمیشن نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی ویکسین کی خریداری کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کا مظاہرہ کریں تاکہ مستقبل قریب میں ویکسین کی خرید و فروخت میں مقابلے بازی سے بچا جاسکے۔

    دنیا بھر میں مختلف ممالک اور متعدد کمپنیاں کرونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے پر کام کر رہی ہیں، یورپ کے کئی ممالک اور امریکا نے ان ویکسینز کے بننے سے قبل ہی بڑی مقدار میں انہیں خرید لیا ہے۔

    تاہم اب یورپی یونین کی ایگزیکٹو شاخ یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ عالمی رہنماؤں کو اس حوالے سے محتاط ہونا چاہیئے اور ایک دوسرے سے تعاون کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔

    کمیشن کا کہنا ہے کہ بڑی مقدار میں پہلے سے خرید لینے سے ویکسین کو خریدنے کے لیے ایک بدنما مقابلے بازی شروع ہوسکتی ہے جس سے ویکسین کی قیمت میں اضافہ ہوجائے گا، نتیجتاً غریب ممالک کو اس کے حصول میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    کمیشن کے صدر ارسلا وون ڈیر کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کے ان حالات میں ’پہلے میں‘ کا کوئی تصور نہیں ہونا چاہیئے۔

    خیال رہے کہ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈز نے ایک انکلوژو ویکسین الائنس بنا رکھا ہے جس کا مقصد ہے کہ ویکسین بنتے ہی اسے جلد از جلد تمام رکن ممالک کے لیے حاصل کیا جائے۔

    دوسری جانب یورپی یونین اپنے 27 ممالک کے لیے ویکسین کی خریداری کی مد میں پہلے ہی 2 بلین یورو مختص کرچکا ہے۔

    ادھر امریکا ایسٹرا زینیکا سے ویکسین کی مزید 10 کروڑ ڈوزز بنانے کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا معاہدہ طے کر چکا ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ اس ویکسین کے لیے اس کی پہلی ترجیح اپنے شہری ہوں گے۔

  • عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 46 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

    عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 46 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 46 ہزار 193 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 82 لاکھ 66 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 6 ہزار 592 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 42 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 43 لاکھ 23 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 849 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 119,132 ہو گئی ہے، جب کہ 22 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 9 لاکھ 3 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,998 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 5 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے ریکارڈ 136 افراد جاں بحق

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 45,456 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 9 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,338 ہلاکتیں ہوئیں۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 233 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,969 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 98 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,405 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 78 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 177 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,547 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ 10 دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 18,310 مریض، انڈیا میں 11,921، بیلجیئم میں 9,663، ایران میں 9,065 مریض، جرمنی میں وائرس سے 8,910 مریض، کینیڈا میں 8,213 مریض، روس میں 7,477، پیرو میں 7,056، نیدرلینڈز میں 6,070 افراد، سوئیڈن میں 4,939، ترکی میں 4,842، چین میں 4,634 (گزشتہ 51 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,970، چلی میں 3,383، پاکستان میں 2,975، انڈونیشیا میں 2,231، سوئٹزرلینڈ میں 1,954، کولمبیا میں 1,801، مصر میں 1,766، آئرلینڈ میں 1,709، جنوبی افریقا میں 1,625، پرتگال میں 1,522، رومانیا میں 1,437، پولینڈ میں 1,272، بنگلا دیش میں 1,262، فلپائن میں 1,103، جب کہ سعودی عرب میں 1,052 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، ایران، فرانس اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ میں 200 سے زائد اموات، میکسیکو میں 400 سے زائد، امریکا میں 800 سے زائد، برازیل میں 1000 سے زائد، جب کہ انڈیا میں 2000 مریض ہلاک ہوئے۔

  • ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر کرونا کی نئی دوا کی فروخت پر پابندی عائد

    ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر کرونا کی نئی دوا کی فروخت پر پابندی عائد

    لاہور: صوبہ پنجاب میں ڈیکسا میتھاسون نامی انجیکشن اور ٹیبلیٹس کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ایک سرکاری مراسلے میں ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر اس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کو صحت یاب کرنے والی دوا ڈیکسا میتھاسون کے سلسلے میں پنجاب کی سطح پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، ڈیکسا میتھاسون کو ذخیرہ اندوزی سے بچانے کے لیے چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے سخت احکامات جاری کر دیے۔

    چیف ڈرگ کنٹرولر نے ایک مراسلہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ پنجاب کے ڈرگ انسپکٹرز اس دوا کی تقسیم کو مانیٹر کریں، اور ڈیکسا میتھاسون سے متعلق پنجاب بھر سے اسٹاک کا ریکارڈ رکھا جائے۔

    ظفر مرزا کا کرونا کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون سے متعلق اہم بیان

    چیف ڈرگ کنٹرولر نے مراسلے میں کہا ہے کہ ڈیکسا میتھاسون کو بنانے والے ڈسٹری بیوٹرز سے کوائف اکٹھے کیے جائیں، اور ڈرگ انسپکٹرز مارکیٹ میں ڈیکسا میتھاسون کے برینڈز کی بھی معلومات اکٹھی کریں۔

    خیال رہے کہ ڈیکسا میتھاسون سے متعلق برطانوی طبی ماہرین نے کہا ہے کہ آزمائش میں اس دوا کے استعمال سے مریضوں میں اموات کی شرح ایک تہائی کم ہوئی ہے، وینٹی لیٹر اور آکسیجن پر ڈالے گئے مریضوں کو یہ دوا دینے سے ان میں اموات کی شرح 20 فی صد کے قریب کم ہوئی۔

  • ظفر مرزا کا کرونا کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون سے متعلق اہم بیان

    ظفر مرزا کا کرونا کے علاج کے لیے ڈیکسا میتھاسون سے متعلق اہم بیان

    اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کرونا مریضوں کے لیے ڈیکسا میتھاسون کو خوش آئند کہا ہے۔

    ایک ٹویٹ میں ظفر مرزا نے لکھا کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں میں ڈیکسا میتھاسون سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں، یہ کرونا کے خلاف پہلا علاج ہے جس نے کرونا مریضوں میں اموات کی شرح کو کم کیا۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ اس دوا کے استعمال سے کرونا سے اموات میں کمی ہوگی، تاہم پاکستان میں ایکسپریٹ کمیٹی اس دوا کے استعمال پر غور کرے گی، یہ پرانی اور سستی دوا ہے، جس کے پاکستان میں متعدد پروڈیوسرز ہیں۔

    انھوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ دوا صرف تشویش ناک اور وینٹی لیٹر پر موجود مریضوں کے لیے ہے، عوام اس دوا کے خود استعمال سے گریز کریں، اس کے سائیڈ افیکٹس ہیں۔ ظفر مرزا نے تاکید کی کہ کرونا کے وہ مریض جو وائرس سے معمولی متاثر ہیں، وہ اس کا استعمال بالکل نہ کریں۔

    بڑی پیشرفت: کرونا مریضوں کی جان بچانے والی دوا دریافت

    معاون خصوصی نے کہا کہ سیلف میڈیکیشن سختی سے منع ہے اور یہ نہایت خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی ماہرین صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کرونا کے علاج میں اب تک کی سب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اور سب سے اہم دوا معلوم ہو گئی ہے، جس سے تشویش ناک مریضوں کی جان بچانا ممکن ہوگا، یہ دوا ڈیکسا میتھاسون (کارٹیکو اسٹیرائیڈز) ہے۔

  • پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے ریکارڈ 136 افراد جاں بحق

    پاکستان میں ایک دن میں کرونا سے ریکارڈ 136 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا کیسز کا گراف تیزی سے بلند ہو رہا ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 136 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 5,839 نئے کیسز سامنے آئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 154,760 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,975 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بھی بڑھ کر 13 فی صد ہو چکی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 701 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,308 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 93 ہزار 348 ہے، جب کہ اب تک 58,437 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,149 ہے، اس کے بعد سندھ میں 886 اموات، خیبر پختون خوا میں 731 اموات، اسلام آباد میں 90، بلوچستان میں 89، گلگت بلتستان میں 17 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 13 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 58,239 ہو گئی، سندھ میں 57,868 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 19,107، اسلام آباد میں 9,242 ہو گئی، بلوچستان میں 8,437، گلگت بلتستان میں 1,164 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 703 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 28 ہزار 117 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 9 لاکھ 50 ہزار 782 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 29,245 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 17,780 مریض، خیبر پختون خوا میں 4,922 مریض، بلوچستان میں 3,023 مریض، اسلام آباد میں 2,439، گلگلت بلتستان میں 738 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 290 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • بغیر علامات والے کرونا مریضوں سے متعلق جاپانی تحقیق میں اہم انکشاف

    بغیر علامات والے کرونا مریضوں سے متعلق جاپانی تحقیق میں اہم انکشاف

    آئچی: جاپانی محققین نے کرونا وائرس کے ان مریضوں سے متعلق نیا انکشاف کر دیا ہے جن میں وائرس کی تصدیق کے بعد بھی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کے صوبے آئچی کے شہر ٹویوک میں قائم فوجیتا یونی ورسٹی (Fujita Health University) کے محققین نے دریافت کیا ہے کہ کو وِڈ 19 کے تصدیق شدہ مریضوں میں اگر ابتدا میں علامات ظاہر نہ ہوں تو بعد میں بھی اس کا امکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔

    محققین نے ریسرچ کے بعد کہا کہ Asymptomatic کرونا مریض (یعنی جن میں علامات ظاہر نہ ہوں) عموماً 9 دنوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں، اور ان کی اکثریت میں علامات آخر تک ظاہر نہیں ہوتیں۔

    اس تحقیق کے لیے ٹوکیو کے قریب سمندر میں قرنطینہ کیے گئے بحری جہاز ڈائمنڈ پرنسز کے 128 مریضوں کا مطالعہ کیا گیا، ان میں سے 90 مریض وہ تھے جن میں پی سی آر (polymerase chain reaction) ٹیسٹ کے ذریعے کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، لیکن ان میں انفیکشن کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، جمعے کو نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شایع ہونے والی اس تحقیق میں دیکھا گیا کہ صرف 11 مریضوں کو بعد میں علامات ظاہر ہوئیں۔

    فوجیتا یونی ورسٹی میں انفیکشس ڈیزیز کے شعبے کے پروفیسر یوہائی ڈوئی کے مطابق اس تحقیق میں بغیر علامات والے کرونا مریضوں کی اکثریت آخر تک (یعنی جسم سے انفیکشن ختم ہونے تک) بغیر علامات ہی رہی۔ مطالعے کے نتائج میں یہ بات سامنے آئی کہ تقریباً پچاس فی صد کرونا مریضوں کا وائرس 9 دنوں میں ختم ہو گیا، جب کہ 15 دن بعد 90 فی صد مریضوں سے وائرس ختم ہو گیا تھا۔ یہ بھی دیکھا گیا کہ بیش تر مریضوں کی 5 دن میں صحت یابی کا امکان نہ ہونے کے برابر تھا۔

    کرونا وائرس نے جینیاتی نظام میں تبدیلیاں کر کے خود کو مزید طاقت ور کر لیا: انکشاف

    یوہائی ڈوئی نے یہ بھی اندازہ لگایا کہ جس ماحول میں کرونا وائرس آسانی سے منتقل ہو سکتا ہو، اس میں بغیر علامات والے افراد کی تعداد علامات والے افراد کے ساتھ برابر ہو سکتی ہے۔ محققین کی اس ٹیم نے امید ظاہر کی کہ اس مطالعے کے نتائج کرونا کے ٹیسٹ کے سلسلے میں مددگار ہوں گے۔ ڈوئی کا کہنا تھا کہ کرونا مثبت آنے کے بعد مریضوں میں بار بار پی سی آر ٹیسٹ، وہ بھی تشخیص کے فوراً بعد بے معنی ہے، کیوں کہ نتائج وہی رہیں گے اور اس سے وسائل کا درست استعمال متاثر ہوگا۔

    اس تحقیق کے نتائج کے بعد جاپانی وزارت صحت نے کو وِڈ 19 کے زیر علاج مریضوں کے لیے اپنی گائیڈ لائنز پر نظرثانی کی اور اب یہ ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے مریض جن کے 6 دنوں کے دوران ٹیسٹ 2 بار نیگیٹو آئے ہوں، انھیں ڈسچارج کر دیا جائے۔

    ڈوئی کا کہنا تھا 6 دن بعد ٹیسٹ میں وائرس کے اجزا ظاہر ہو سکتے ہیں، تاہم یہ امکان ہے کہ بغیر علامات والے مریضوں میں وائرس 8 سے 10 دنوں کے بعد ختم ہو جائے گا۔ پروفیسر ڈوئی نے وضاحت کی کہ ہم اس نتیجے پر پہنچ سکتے ہیں کہ بغیر علامات والے مریضوں کو تشخیص کے 10 دنوں کے بعد بغیر ٹیسٹ کے جانے دیا جا سکتا ہے۔ اسی تحقیق کے پیش نظر نئی گائیڈ لائنز میں کرونا وائرس کا قرنطینہ دورانیہ 14 سے 10 دن کر دیا گیا ہے۔

    جاپانی محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بغیر علامات والے مریضوں کی کتنی تعداد وائرس کو آگے منتقل کر سکتی ہے، یہ ابھی معلوم نہیں کیا جا سکا ہے، تاہم یہ یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو گزشتہ ہفتے اپنے ایک بیان کے لیے دنیا بھر کے طبی ماہرین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، ادارے کی عہدے دار اور وبائی امراض کی ماہر ماریہ وان نے کہا تھا کہ بغیر علامات والے کو وِڈ 19 کے مریض بہت کم اس وائرس کو آگے پھیلاتے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا تھا کہ کچھ ڈیٹا سیٹس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بغیر علامات والے مریضوں کے وائرس پھیلانے کی شرح 40 فی صد تک ہوسکتی ہے۔ یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ بعض افراد بہت متعدی ہوتے ہیں، اور علامات ظاہر ہونے سے قبل ہی وہ دوسروں تک وائرس تیزی سے پھیلا دیتے ہیں۔ یہ باعثِ تشویش ہے کیوں کہ جب تک انھیں علامات ظاہر ہوتی ہیں وہ کئی لوگوں کو متاثر کر چکے ہوتے ہیں۔

  • کرونا وائرس سے صحتیاب امریکی شہری کو 11 لاکھ ڈالر کا بل موصول

    کرونا وائرس سے صحتیاب امریکی شہری کو 11 لاکھ ڈالر کا بل موصول

    واشنگٹن: امریکی شہر سیئٹل میں کرونا وائرس کے ایک مریض کو اسپتال سے 11 لاکھ ڈالر کا بل موصول ہوگیا جسے دیکھ کر وہ حیران و پریشان رہ گیا۔

    سیئٹل کا رہائشی 70 سالہ مائیکل فلور کرونا وائرس کا شکار ہوگیا تھا جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کیا گیا۔ مائیکل کو سب سے طویل مدت تک اسپتال میں رہنے والا مریض قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس نے 62 دن (2 ماہ) اسپتال میں گزارے۔

    اس عرصے میں اس کی حالت تشویشناک رہی اور اسپتال میں اپنے قیام کے زیادہ تر دن وہ بے ہوشی کی حالت میں رہا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق اس کی حالت اس قدر خراب تھی کہ ایک رات نرس نے اس کے گھر والوں کو فون ملایا اور کہا کہ وہ اپنے مریض سے آخری بار بات کرلیں، جس کے بعد مائیکل کی بیوی اور بچوں نے اس سے بات کی اور اسے الوداع کہا۔

    تاہم اس کے بعد مائیکل کی طبیعت بتدریج سنبھلتی گئی اور بالآخر وہ مکمل صحتیاب ہوگیا۔

    اسپتال سے رخصت ہوتے وقت مائیکل کو اس وقت ایک شدید جھٹکا لگا جب انتظامیہ نے اسے 11 لاکھ ڈالر کا بل تھما دیا، یہ بل 181 صفحات پر مشتمل تھا۔

    خوش قسمتی سے مائیکل کے پاس میڈیکل انشورنس تھی جس کی وجہ سے اسے بل کا بہت معمولی حصہ دینا پڑا۔

    تاہم اس کا کہنا ہے کہ اس قدر طویل بل دیکھ کر وہ اپنی صحتیابی پر شرمندہ ہے۔ مائیکل کا کہنا ہے کہ جب اسے علم ہوا کہ اس کی جان بچانے پر اتنے زیادہ اخراجات آئے ہیں تو وہ اپنے زندہ ہونے پر شرمندہ سا ہوگیا ہے۔

    خیال رہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد امریکی شعبہ طب بری طرح دباؤ کا شکار ہے، امریکا میں اب تک 1 لاکھ سے زائد کرونا کے مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں۔