Tag: Covid-19

  • عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 39 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

    عالمگیر وبا نے 4 لاکھ 39 ہزار انسانوں کی جانیں نگل لیں

    ی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 39 ہزار 427 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 81 لاکھ 28 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 415 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 42 لاکھ 42 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 425 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 118,283 ہو گئی ہے، جب کہ 21 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 8 لاکھ 89 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,952 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 5 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 44,118 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 8 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 729 ہلاکتیں ہوئیں۔

    کرونا سے پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق، اموات کی شرح میں اضافہ جاری

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 38 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,736 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 96 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,371 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 77 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 207 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 26 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,436 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ 9 دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 17,580 مریض، بیلجیئم میں 9,661، انڈیا میں 9,915، جرمنی میں وائرس سے 8,885 مریض، ایران میں 8,950 مریض، کینیڈا میں 8,175 مریض، روس میں 7,284، پیرو میں 6,860، نیدرلینڈز میں 6,065 افراد، سوئیڈن میں 4,891، ترکی میں 4,825، چین میں 4,634 (گزشتہ 50 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,929، چلی میں 3,362، پاکستان میں 2,839، انڈونیشیا میں 2,198، سوئٹزرلینڈ میں 1,939، کولمبیا میں 1,726، آئرلینڈ میں 1,706 (گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، مصر میں 1,672، جنوبی افریقا میں 1,568، پرتگال میں 1,520، رومانیا میں 1,427، پولینڈ میں 1,256، بنگلا دیش میں 1,209، فلپائن میں 1,098، جب کہ سعودی عرب میں 1,011 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو، ایران اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، میکسیکو میں 200 سے زائد اموات، انڈیا میں 300 سے زائد، امریکا میں 400 سے زائد، جب کہ برازیل میں 700 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا سے پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق، اموات کی شرح میں اضافہ جاری

    کرونا سے پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق، اموات کی شرح میں اضافہ جاری

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو گیارہ اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 111 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,443 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 148,921 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,839 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 12 سے بھی بڑھ کر 13 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 675 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,181 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 89 ہزار 692 ہے، جب کہ اب تک 56,390 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,081 ہے، اس کے بعد سندھ میں 853 اموات، خیبر پختون خوا میں 707 اموات، بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 83، گلگت بلتستان میں 17 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 13 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 55,878 ہو گئی، سندھ میں 55,581 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 18,472، اسلام آباد میں 8,857 ہو گئی، بلوچستان میں 8,327، گلگت بلتستان میں 1,143 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 663 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25 ہزار 015 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 9 لاکھ 22 ہزار 665 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 28,023 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 17,730 مریض، خیبر پختون خوا میں 4,692 مریض، بلوچستان میں 2,916 مریض، اسلام آباد میں 2,037، گلگلت بلتستان میں 728 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 264 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس نے جینیاتی نظام میں تبدیلیاں کر کے خود کو مزید طاقت ور کر لیا: انکشاف

    کرونا وائرس نے جینیاتی نظام میں تبدیلیاں کر کے خود کو مزید طاقت ور کر لیا: انکشاف

    فلوریڈا: محققین نے نئے کرونا وائرس کو وِڈ 19 سے متعلق ایک تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس نے جینیاتی نظام میں تبدیلیاں کر کے خود کو مزید طاقت ور بنا لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں اسکرپرز ریسرچ (Scripps Research) کے محققین نے کہا ہے کہ نیا کرونا وائرس پہلے سے زیادہ متعدی ہو گیا ہے، کو وِڈ نائنٹین نے اپنے اندر ایسی تبدیلیاں پیدا کر لی ہیں جو اسے آسانی سے انسانی خلیات کو متاثر کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

    محققین کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے جینیاتی نظام میں ایسی تبدیلیاں آئی ہیں جن سے وہ مزید طاقت ور ہو گیا ہے، یہ تبدیلیاں وائرس کے اوپری ساخت اسپائک پروٹین میں آئی ہیں، جسے وائرس انسانی خلیات میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    لیبارٹری تجربات کے دوران محققین نے مشاہدہ کیا کہ ایک خاص قسم کی (ڈی 614 جی) میوٹیشن کی وجہ سے کرونا وائرس میں اسپائک یا کانٹے بڑھ گئے ہیں، یہ کانٹے زیادہ مستحکم نظر آئے، محققین نے بتایا کہ اس تبدیلی کی وجہ سے وائرس اب انسانی خلیات میں زیادہ آسانی سے داخل ہو سکتا ہے۔

    محققین نے کہا کہ جینیاتی تبدیلیوں کے بعد وائرس زیادہ متعدی ہو جاتے ہیں، یعنی زیادہ تیزی سے پھیلتے ہیں، اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثر کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ امریکا اور لاطینی امریکی ممالک میں یہ وائرس بڑی تیزی سے پھیلا، تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، یعنی ان تبدیلیوں کو مزید سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    ریسرچرز نے ابھی یہ بات معلوم نہیں کی ہے کہ تبدیلی کے بعد وائرس زیادہ جان لیوا بنا ہے یا نہیں، تاہم یہ معلوم کیا گیا ہے کہ جنوری کے وسط میں وائرس کے اندر ایک تبدیلی رونما ہوئی تھی جس سے یہ مزید (دس گنا) تیزی سے پھیلنے لگا، یہ تبدیلیاں اب 3 مختلف تجربات میں ثابت ہو گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ یورپ اور امریکا میں کرونا وائرس کی جو قسم تیزی سے پھیلی ہے وہ وائرس کی تبدیل شدہ قسم ہے جسے محققین نے ڈی 614 جی کا نام دیا، اس تبدیلی کی وجہ سے وائرس آسانی سے خلیات پر قبضہ جمانے لگا ہے، وائرس کے داخل ہونے سے خلیات وائرل فیکٹریوں میں بدل جاتے ہیں جہاں وائرس کی مزید نقول بننے لگتی ہیں۔

    کرونا وائرس کے مختلف ٹائپ

    ریسرچ کے دوران کو وِڈ 19 کے ایک ہزار سے زائد مکمل جینومز کا مشاہدہ کیا گیا، جینیاتی تبدیلیوں کی بنیاد پر وائرس کو ٹائپ اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا۔ ان میں سے ٹائپ اے چمگادڑوں سے پینگولین اور پھر وہاں سے انسانوں میں پہنچا، یہ چینی و امریکی شہریوں میں پایا گیا، اس کا تبدیل شدہ ورژن آسٹریلیا تک پہنچا۔ لیکن دل چسپ بات ہے کہ چینی شہر ووہان میں زیادہ تر کیسز میں یہ ٹائپ اے نظر نہیں آیا۔

    ریسرچرز کے مطابق ووہان کے شہریوں میں زیادتہ تر ٹائپ بی وائرس متحرک تھا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ ٹائپ اے وائرس میں یہاں میوٹیشن یعنی تبدیلی رونما ہوئی اور یہ ٹائپ بی میں بدل گیا۔

    اس کے بعد ٹائپ بی سے ہی ٹائپ سی نے جنم لیا لیکن چین میں اس کے آثار نہیں ملے بلکہ یہ یورپ، جنوبی کوریا، سنگاپور اور ہانک کانگ میں دکھائی دیا۔

    واضح رہے کہ اب تک جمع کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق کرونا وائرس کی وبا 13 ستمبر 2019 سے 7 دسمبر کے درمیان پھیلنا شروع ہوئی، سائنس دان یہ بھی انکشاف کر چکے ہیں کہ اس کا آغاز جیسا کہ کہا جاتا ہے، ووہان سے نہیں ہوا، کیوں کہ وہاں مریضوں میں ٹائپ اے نہیں بلکہ ٹائپ بی وائرس تھا، یعنی تبدیل شدہ قسم۔

  • رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی کرونا وائرس کا شکار

    رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی کرونا وائرس کا شکار

    کراچی: سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں، کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی، ایم پی اے اور پیپلز پارٹی کی رکن شہلا رضا کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا، سندھ اسمبلی کے 25 ارکان پہلے ہی کرونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے کرونا وائرس ٹیسٹ کا رزلٹ شیئر کیا، ان کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    شہلا رضا نے لکھا کہ گھر کے دیگر افراد کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے، انہوں نے اپنے اور اپنے اہلخانہ کے لیے دعا کی درخواست بھی کی۔

    رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا نے گزشتہ روز کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جس کے مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

    خیال رہے کہ سندھ اسمبلی کے مزید 25 اراکین بھی کرونا وائرس کا شکار ہیں، صرف سندھ میں کرونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 53 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

    مجموعی طور پر ملک بھر میں اس مہلک وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، گزشتہ ایک روز کے دوران 5 ہزار 248 نئے کیسز سامنے آئے۔

    صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 97 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 729 ہوگئی ہے۔

    پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں 15 واں ملک بن چکا ہے۔ ملک میں 10 لاکھ کی آبادی میں اموات کی شرح 10 سے بڑھ کر 12 فیصد ہو گئی ہے، جبکہ 10 لاکھ کی آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 655 ہوگئی۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 88 ہزار 28 ہے، جبکہ اب تک 53 ہزار 721 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

  • فرانس نے کرونا وائرس کے خلاف پہلی فتح حاصل کرلی، لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان

    فرانس نے کرونا وائرس کے خلاف پہلی فتح حاصل کرلی، لاک ڈاؤن سے متعلق بڑا اعلان

    پیرس: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہری کام پر واپس آ سکتے ہیں، ریسٹورنٹس اور کیفے کو بھی آج سے دوبارہ کھولنے کی اجازت ہوگی۔

    فرانس نے اپنے شہریوں کو دیگر یورپی ممالک کے سفر کی بھی اجازت دے دی ہے، آج سے متعدد دیگر یورپی ممالک نے بھی لوگوں کے آمد و رفت کے لیے سرحدیں کھول دی ہیں۔

    اپنے ٹی وی خطاب میں ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس نے کرونا وائرس کے خلاف پہلی فتح حاصل کر لی ہے، پورے ملک میں ہم کرونا وبا کے خلاف نیا ورق الٹنے جا رہے ہیں، تاہم وائرس کے لوٹنے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔

    انھوں نے کہا کہ 22 جون سے اسکول بھی دوبارہ کھل جائیں گے، تاہم ہائی اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

    کرونا کی عالمگیر وبا نے 80 لاکھ انسانوں کو متاثر کر دیا

    خیال رہے کہ یورپی کمیشن نے آج سے تمام بیرونی سرحدیں کھولنے کی حوصلہ افزائی کی تھی، تاہم چند ہی ممالک نے سرحدیں کھولنے کا اعلان کیا ہے، آج سے بیلجیئم، کروشیا، سوئٹزر لینڈ اور جرمنی نے اپنی سرحدیں مکمل طور پر کھول دی ہیں، چیک ری پبلک نے 26 ریاستوں کو تو سفر کی اجازت دے دی ہے تاہم بیلجیئمم، پرتگال، سویڈن اور برطانوی شہریوں پر بدستور پابندی عائد ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 29,407 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

  • کرونا سے پاکستان میں مزید 97 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے

    کرونا سے پاکستان میں مزید 97 افراد جاں بحق، 5 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ستانوے اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 97 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 5,248 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 144,478 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,729 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 10 سے بھی بڑھ کر 12 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 655 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 4,068 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 88 ہزار 028 ہے، جب کہ اب تک 53,721 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا نے 80 لاکھ انسانوں کو متاثر کر دیا

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 1,031 ہے، اس کے بعد سندھ میں 831 اموات، خیبر پختون خوا میں 675 اموات، بلوچستان میں 85، اسلام آباد میں 78، گلگت بلتستان میں 16 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 13 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 54,138 ہو گئی، سندھ میں 53,805 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 18,013، اسلام آباد میں 8,569 ہو گئی، بلوچستان میں 8,177، گلگت بلتستان میں 1,129 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 647 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 29 ہزار 085 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 8 لاکھ 97 ہزار 650 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 25,606 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 17,710 مریض، خیبر پختون خوا میں 4,539 مریض، بلوچستان میں 2,859 مریض، اسلام آباد میں 2,037، گلگلت بلتستان میں 716 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 254 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا نے 80 لاکھ انسانوں کو متاثر کر دیا

    کرونا کی عالمگیر وبا نے 80 لاکھ انسانوں کو متاثر کر دیا

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 35 ہزار 600 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 79 لاکھ 95 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 263 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 41 لاکھ 12 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 331 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 117,858 ہو گئی ہے، جب کہ 21 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 20 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 8 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,911 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 4 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 43,389 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 8 لاکھ 67 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 598 ہلاکتیں ہوئیں۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 36 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,698 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,345 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 76 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 209 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 44 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,407 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ 8 دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 91 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 17,141 مریض، بیلجیئم میں 9,655، انڈیا میں 9,520، جرمنی میں وائرس سے 8,870 مریض، ایران میں 8,837 مریض، کینیڈا میں 8,146 مریض، روس میں 6,948، پیرو میں 6,688، نیدرلینڈز میں 6,059 افراد، سوئیڈن میں 4,874 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، ترکی میں 4,807، چین میں 4,634 (گزشتہ 49 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,896، چلی میں 3,323، پاکستان میں 2,729، انڈونیشیا میں 2,134، سوئٹزرلینڈ میں 1,938 (گزشتہ 2 دنوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، آئرلینڈ میں 1,706، کولمبیا میں 1,667، مصر میں 1,575، پرتگال میں 1,517، جنوبی افریقا میں 1,480، رومانیا میں 1,410، پولینڈ میں 1,247، بنگلا دیش میں 1,171، جب کہ فلپائن میں 1,088 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو اور ایران میں 100 سے زائد اموات، چلی میں 200 سے زائد اموات، امریکا اور انڈیا میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 400 سے زائد، جب کہ برازیل میں 500 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کرونا وائرس: یورپ نے ویکسین بننے سے قبل ہی خرید لی

    کرونا وائرس: یورپ نے ویکسین بننے سے قبل ہی خرید لی

    روم: امریکی بائیو فارما سیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا نے یورپی ممالک کو کرونا وائرس کی ویکسین فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا، ویکسین تاحال تیاری کے مراحل میں ہے۔

    امریکی بائیو فارما سیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا نے کرونا وائرس کے خلاف اپنی ممکنہ ویکسین کی فروخت کا معاہدہ کرلیا، معاہدہ یورپی ممالک کے ساتھ کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنی ویکسین کی 40 کروڑ سے زائد خوراکیں یورپ کو فراہم کرے گی۔

    خیال رہے کہ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈز نے ایک انکلوژو ویکسین الائنس بنا رکھا ہے جس کا مقصد ہے کہ ویکسین بنتے ہی اسے جلد از جلد تمام رکن ممالک کے لیے حاصل کیا جائے۔

    یورپ کے علاوہ بھی دنیا کے کئی ممالک ویکسین بننے سے قبل ہی اسے خریدینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

    کمپنی ویکسین کی مینوفیکچرنگ میں اضافے پر غور کر رہی ہے، اس کی فراہمی ممکنہ طور پر سنہ 2020 کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔

    ایسٹرا زینیکا اس ویکسین کی 2 ارب خوراکیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے مزید 10 کروڑ خوراکیں بنانے کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا ہے۔

    ویکیسن کے تجرباتی مراحل جاری ہیں اور کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ رواں برس موسم خزاں کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے۔

  • 78 لاکھ میں 40 لاکھ کرونا مریض صحت یاب، 4 لاکھ 32 ہزار ہلاک

    78 لاکھ میں 40 لاکھ کرونا مریض صحت یاب، 4 لاکھ 32 ہزار ہلاک

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 32 ہزار 480 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 78 لاکھ 73 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار ,229 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 40 لاکھ 43 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 702 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 117,527 ہو گئی ہے، جب کہ 21 لاکھ 42 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 8 لاکھ 54 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,874 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 3 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہلاکتوں، کیسز کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 42,791 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 8 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 890 ہلاکتیں ہوئیں۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ، 81 افراد کا انتقال

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 309 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,662 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 94 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,301 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 74 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 220 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 78 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,398 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ ایک ہفتے سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 16,872 مریض، بیلجیئم میں 9,650، انڈیا میں 9,199، جرمنی میں وائرس سے 8,867 مریض، ایران میں 8,730 مریض، کینیڈا میں 8,107 مریض، روس میں 6,829، پیرو میں 6,498، نیدرلینڈز میں 6,057 افراد، سوئیڈن میں 4,874، ترکی میں 4,792، چین میں 4,634 (گزشتہ 48 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,874، چلی میں 3,101، پاکستان میں 2,632، انڈونیشیا میں 2,091، سوئٹزرلینڈ میں 1,938 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، آئرلینڈ میں 1,705 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، کولمبیا میں 1,592، پرتگال میں 1,512، مصر میں 1,484، جنوبی افریقا میں 1,423، رومانیا میں 1,394، پولینڈ میں 1,237، بنگلا دیش میں 1,139، جب کہ فلپائن میں 1,074 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ اور پیرو میں 100 سے زائد اموات، چلی میں 200 سے زائد اموات، انڈیا میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 500 سے زائد، امریکا میں 700 سے زائد جب کہ برازیل میں 800 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ، 81 افراد کا انتقال

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ، 81 افراد کا انتقال

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اکیاسی اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 81 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 6,825 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 139,230 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,632 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 10 سے بھی بڑھ کر 12 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 631 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 3,936 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 84 ہزار 863 ہے، جب کہ اب تک 51,735 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 969 ہے، اس کے بعد سندھ میں 816 اموات، خیبر پختون خوا میں 661 اموات، بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75، گلگت بلتستان میں 16 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 12 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 52,601 ہو گئی، سندھ میں 51,518 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 17,450، بلوچستان میں 8,028، اسلام آباد میں 7,934 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 1,095 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 604 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 29 ہزار 546 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 8 لاکھ 68 ہزار 565 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 24,387 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 17,650 مریض، خیبر پختون خوا میں 4,291 مریض، بلوچستان میں 2,795 مریض، اسلام آباد میں 1,671، گلگلت بلتستان میں 691 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 250 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔