Tag: Covid-19

  • پنجاب میں کورونا جیسی علامات والی وبا بے قابو ،10 روز میں 20ہزار سےزائد کیسز رپورٹ

    پنجاب میں کورونا جیسی علامات والی وبا بے قابو ،10 روز میں 20ہزار سےزائد کیسز رپورٹ

    لاہور: پنجاب میں کورونا وائرس کے بعد ٹائیفائیڈ بخار کی وبا بے قابو ہوگئی اور 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد کیسز رپورٹ ہوئے، پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کورونا اورٹائیفائیڈ سےاموات کی شرح 70فیصد سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں کورونا سےزیادہ ٹائیفائیڈ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ، کورونا اور ٹائیفائیڈ کی ملتی جلتی علامات سےڈاکٹرزتذبذب کاشکار ہیں جبکہ علامات ایک جیسی ہونے کے باعث مریضوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تدریسی اور نجی اسپتالوں میں ٹائیفائیڈ کے سینکڑوں مریض رپورٹ ہوئے، 10 روزمیں پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے 20ہزار سےزائد مریض سامنے آئے۔

    اسپتال ذرائع کےمطابق لاہورکے 5 بڑے ہسپتالوں میں 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے، زیادہ کیسز سروسز، جناح، میو،جنرل اور چلڈرن ہسپتال میں رپورٹ ہوئے۔

    یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وی سی پروفیسرڈاکٹرجاوید اکرم نے کہا کورونا اورٹائیفائیڈ سےاموات کی شرح 70فیصد سے زائد ہے، ٹائیفائیڈ سے 40 فیصد اموات ہو رہی ہیں۔

    رکن ایڈوائزری کورونا گروپ ڈاکٹر صومیہ کا کہنا تھا کہ اموات کی بڑی وجہ ٹائیفائیڈ بخار بھی ہے، رکن ڈاکٹرجاوید حیات نے کہا گندہ پانی، مضرصحت خوراک، ٹائیفائیڈ کی بڑی وجہ ہیں، بخار،کھانسی،جسم درد،پیٹ کی خرابی ٹائیفائیڈ اورکورونا کی علامات ہیں۔

    پروفیسرڈاکٹر جاوید حیات کا کہنا تھا کہ کورونا میں بخار ہلکا رہتا ہے جبکہ ٹائیفائیڈ میں بخار 103 اور 104 تک ہوتا ہے۔

  • طبی انقلاب، کرونا سے ناکارہ پھیپھڑوں کی پیوندکاری، خاتون کو نئی زندگی مل گئی (ویڈیو)

    طبی انقلاب، کرونا سے ناکارہ پھیپھڑوں کی پیوندکاری، خاتون کو نئی زندگی مل گئی (ویڈیو)

    شکاگو: امریکا میں اپنی نوعیت کا پہلا بڑا آپریشن کر کے کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا ایک مریضہ کو نئی زندگی دی گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر شکاگو میں کرونا وائرس کی مریضہ کے دونوں پھیپھڑوں کا کامیاب ٹرانسپلانٹ کیا گیا، امریکا میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا آپریشن تھا۔

    ہسپانوی نسل سے تعلق رکھنے والی خاتون کے دونوں پھیپھڑے ناکارہ ہو گئے تھے، دونوں پھیپھڑوں کا بیک وقت ٹرانسپلانٹ کیا گیا، یہ آپریشن عام ٹرانسپلانٹ سے زیادہ مشکل اور کئی گھنٹے طویل تھا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد خاتون کچھ دن وینٹی لیٹر پر رہیں گی کیوں کہ کرونا وائرس نے ان کے سینے کے پٹھوں کو اتنا کم زور کر دیا ہے کہ وہ خود سے سانس نہیں لے سکتیں۔

    مریضہ کے جسم سے نکالا گیا ناکارہ پھیپھڑا، دوسری طرف صحت مند پھیپھڑے جن کی پیوندکاری کی گئی

    یہ آپریشن 5 جون  کو نارتھ ویسٹرن میموریل اسپتال میں کیا گیا، جہاں نوجوان خاتون کو دہرے پھیپھڑوں کے ٹرانسپلانٹ پروسیجر کے ذریعے بچایا گیا، کرونا وائرس نے ان کے دونوں پھیپھڑوں شدید طور پر متاثر کر دیے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق شکاگو کی 20 سالہ خاتون آپریشن سے قبل 2 ماہ تک وینٹی لیٹر اور دل اور پھیپھڑوں کی مشین (heart-lung machine) پر تھیں، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر انکٹ بھرت کا کہنا تھا یہ آپریشن 10 گھنٹوں پر مشتمل تھا، کووِڈ نائنٹین نے مریضہ کے پھیپھڑوں میں بڑے بڑے سوراخ کر دیے تھے اور یہ سینے کی دیوار کے ساتھ بالکل چپک گئے تھے۔

    آپریشن سے قبل خاتون کا لیا گیا ایکسرے، ڈاکٹر انکٹ بھرت، جنھوں نے یہ مشکل آپریشن کیا

    ان کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ طریقہ عام ہو جائے گا کیوں کہ اس سے اور بھی زندگیاں بچائی جا سکتی ہیں۔ اسپتال کے میڈیکل دائریکٹر ڈاکٹر ریڈ ٹامک کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ خاتون مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گی۔

    ڈاکٹر بھرت کا کہنا تھا کہ جب اپریل میں خاتون کو اسپتال داخل کیا گیا تو اس کی حالت تیزی سے خراب ہوئی، ڈاکٹرز نے ٹرانسپلانٹ کے لیے اس کے جسم سے وائرس صاف ہونے کا 6 ہفتوں تک انتظار کیا، اس کی حالت بہت خراب تھی، ایسی علامات تھیں کہ اس کا دل، گردے اور جگر بھی ناکارہ ہونے والے ہیں، اس لیے اسے ٹرانسپلانٹ کی فہرست میں آگے کیا گیا۔

    دل اور پھیپھڑوں کو سہارا دینے والی مشین (heart-lung machine)

    خیال رہے کہ امریکا میں گزشتہ برس 40 ہزار اعضا کی پیوند کاری میں پھیپھڑوں کا تناسب صرف 7 فی صد تھا، پھیپھڑے عام طور پر ملنا بہت مشکل ہوتا ہے اور مریض اکثر ٹرانسپلانٹ کی فہرست میں مہینوں کا انتظار کرتے ہیں۔

  • عالمگیر وبا: ایک دن میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    عالمگیر وبا: ایک دن میں 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 28 ہزار 352 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 77 لاکھ 41 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 603 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 39 لاکھ 66 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 791 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 116,831 ہو گئی ہے، جب کہ 21 لاکھ 17 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,824 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ 2 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس، اسپین اور اٹلی کے بعد برطانیہ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں دوسرا سر فہرست ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 41,901 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 8 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 843 ہلاکتیں ہوئیں۔

    ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز

    برطانیہ ہلاکتوں میں تیسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 202 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,481 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 92 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,223 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 73 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 227 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 56 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,374 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 56 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں گزشتہ ایک ہفتے سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 16,448 مریض، بیلجیئم میں 9,646، انڈیا میں 8,890، جرمنی میں وائرس سے 8,863 مریض، ایران میں 8,659 مریض، کینیڈا میں 8,049 مریض، روس میں 6,715، پیرو میں 6,308، نیدرلینڈز میں 6,053 افراد، سوئیڈن میں 4,854، ترکی میں 4,778، چین میں 4,634 (گزشتہ 47 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,828، چلی میں 2,870، پاکستان میں 2,551، انڈونیشیا میں 2,048، سوئٹزرلینڈ میں 1,938، آئرلینڈ میں 1,705، کولمبیا میں 1,545، پرتگال میں 1,505، مصر میں 1,422، رومانیا میں 1,380، جنوبی افریقا میں 1,354، پولینڈ میں 1,222، بنگلا دیش میں 1,095، جب کہ فلپائن میں 1,052 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو اور ایکواڈور میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ اور چلی میں 200 سے زائد اموات، انڈیا میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 500 سے زائد، امریکا میں 700 سے زائد جب کہ برازیل میں 800 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • بیجنگ میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد چین کا اہم قدم

    بیجنگ میں کرونا وائرس کیسز سامنے آنے کے بعد چین کا اہم قدم

    بیجنگ: چین کے دارالحکومت میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد ہول سیل فوڈ مارکیٹیں بند کر دی گئیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں نئے کرونا کیس رپورٹ ہونے پر ہول سیل فوڈ مارکیٹیں بند کر دی گئیں، کو وِڈ نائنٹین کے شکار 2 افراد سے متعلق معلوم ہوا تھا کہ وہ ہول سیل مارکیٹ گئے تھے۔

    کرونا کیسز سامنے آنے کے بعد اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بیجنگ میں اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ بھی مؤخر کر دیا گیا ہے، جہاں پیر سے پرائمری اسکول کھلنے تھے۔

    رپورٹس کے مطابق ایک فوڈ مارکیٹ کے چند افراد میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب تحقیق کی گئی تو درآمد شدہ سالمن مچھلی کے قتلے کرنے والے چاپنگ بورڈ پر بھی وائرس پایا گیا۔

    فنگتائی ضلع میں قائم سی فوڈ مارکیٹ کے تمام متعلقہ افراد بشمول کسٹمرز اور گوشت کے ڈیلرز کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، بیجنگ حکام کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کے تقریباً 10 ہزار افراد کے نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ بیجنگ میں 2 ماہ بعد کرونا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں، بیجنگ میں مجموعی طور پر 6 بڑے ہول سیل مارکیٹیں بند کی گئی ہیں۔ چین میں کرونا وبا کے آغاز سے لے کر اب تک 83,075 افراد وائرس سے متاثر ہوئے، جب کہ 4,634 مریض ہلاک اور 78,367 مریض صحت یاب ہوئے۔

  • کرونا مریضوں کے لیے کہاں کتنے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں؟

    کرونا مریضوں کے لیے کہاں کتنے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں؟

    اسلام آباد: کرونا وائرس انفیکشن میں مبتلا مریضوں کے لیے کس صوبے میں کتنے وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، اس سلسلے میں این سی او سی نے تفصیلات جاری کر دیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کرونا مریضوں کے لیے دستیاب وینٹی لیٹرز اور بیڈز کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، پنجاب میں 9276 بیڈ، 3500 آکسیجن بیڈ، اور 387 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 233 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں 8274 بیڈ، 739 آکسیجن بیڈ، اور 368 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ سندھ میں کرونا کے 83 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ خیبر پختون خوا میں 4856 بیڈ، 1081 آکسیجن بیڈ، اور 340 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کے 85 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    بلوچستان میں کرونا مریضوں کے لیے 2148 بیڈز، 262 آکسیجن بیڈز، اور 36 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ صوبے میں کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں کرونا مریضوں کے لیے 151 بیڈ، 43 آکسیجن بیڈ، اور 28 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا صرف ایک مریض وینٹی لیٹر پر ہے۔

    ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز

    اسلام آباد میں 514 بیڈ، 262 آکسیجن بیڈ،اور 90 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں، جب کہ کرونا کے 18 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کے لیے 379 بیڈز، 68 آکسیجن بیڈز، اور 43 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں جب کہ کرونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 6,472 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 132,405 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,551 ہو گئی ہے۔

  • ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز

    ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھاسی اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 6,472 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 132,405 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,551 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 10 سے بھی بڑھ کر 12 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 600 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 3,802 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 79 ہزار 798 ہے، جب کہ اب تک 50,056 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 938 ہے، اس کے بعد سندھ میں 793 اموات، خیبر پختون خوا میں 642 اموات، بلوچستان میں 80، اسلام آباد میں 71، گلگت بلتستان میں 16 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 11 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 50,087 ہو گئی، سندھ میں 49,256 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 16,415، بلوچستان میں 7,866، اسلام آباد میں 7,163 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 1,044 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 574 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 29 ہزار 850 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 8 لاکھ 39 ہزار 19 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 22,047 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 9,546 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,907 مریض، بلوچستان میں 2,673 مریض، اسلام آباد میں 1,164، گلگلت بلتستان میں 673 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 237 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: ہلاکتیں 4 لاکھ 23 ہزار 900 ہو گئیں

    کرونا کی عالمگیر وبا: ہلاکتیں 4 لاکھ 23 ہزار 900 ہو گئیں

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 23 ہزار 901 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 76 لاکھ 200 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 951 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 36 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 38 لاکھ 43 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 904 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 116,035 ہو گئی ہے، جب کہ 20 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 8 لاکھ 16 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,741 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 151 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 41,279 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 91 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    ملک میں کرونا وائرس سے مزید 107 افراد جاں بحق، 6,397 نئے کیسز، 8 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 41,058 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 8 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,261 ہلاکتیں ہوئیں۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,167 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 36 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 71 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 300 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,346 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں کئی دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 15,944 مریض، بیلجیئم میں 9,636، جرمنی میں وائرس سے 8,851 مریض، ایران میں 8,584 مریض، انڈیا میں 8,501، کینیڈا میں 7,994 مریض، روس میں 6,532، پیرو میں 6,109، نیدرلینڈز میں 6,044 افراد، سوئیڈن میں 4,814، ترکی میں 4,763، چین میں 4,634 (گزشتہ 46 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,720، چلی میں 2,648، پاکستان میں 2,463، انڈونیشیا میں 2,000، سوئٹزرلینڈ میں 1,937، آئرلینڈ میں 1,703، پرتگال میں 1,504، کولمبیا میں 1,488، مصر میں 1,377، رومانیا میں 1,369، جنوبی افریقا میں 1,284، پولینڈ میں 1,215، بنگلا دیش میں 1,049، جب کہ فلپائن میں 1,036 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ، چلی اور پاکستان میں 100 سے زائد اموات، پیرو میں 200 سے زائد اموات، انڈیا میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 700 سے زائد، امریکا میں 900 سے زائد جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • ملک میں کرونا وائرس سے مزید 107 افراد جاں بحق، 6,397 نئے کیسز، 8 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    ملک میں کرونا وائرس سے مزید 107 افراد جاں بحق، 6,397 نئے کیسز، 8 لاکھ ٹیسٹ مکمل

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو سات اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 107 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 6,397 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 125,933 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,463 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 10 سے بھی بڑھ کر 11 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 571 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 3,667 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 83 ہزار 223 ہے، جب کہ اب تک 40,247 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 890 ہے، اس کے بعد سندھ میں 776 اموات، خیبر پختون خوا میں 632 اموات، بلوچستان میں 75، اسلام آباد میں 65، گلگت بلتستان میں 15 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 10 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 47,382 ہو گئی، سندھ میں 46,828 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 15,787، بلوچستان میں 7,673، اسلام آباد میں 6,699 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 1,030 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 534 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 28 ہزار 344 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 8 لاکھ 9 ہزار 169 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 22,047 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 9,546 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,907 مریض، بلوچستان میں 2,673 مریض، اسلام آباد میں 1,164، گلگلت بلتستان میں 673 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 237 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے حوالے سے اہم پیش رفت

    کرونا وائرس کی ممکنہ ویکسین کے حوالے سے اہم پیش رفت

    بیجنگ: چین میں تیار کی جانے والی کرونا وائرس کی ایک ممکنہ ویکسین کے بندروں پر بہتر نتائج سامنے آئے ہیں، ویکسین کے انسانوں پر ٹرائلز جاری ہیں۔

    بیجنگ کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیولوجیکل پروڈکٹس کے ماہرین کی تیار کردہ اس ویکسین کی مختلف جانوروں پر آزمائش کی گئی جن میں بندر بھی شامل تھے۔

    ماہرین نے دیکھا کہ اس ویکسین نے بندروں، چوہوں اور خرگوشوں میں اینٹی باڈیز کو متحرک کیا اور ان اینٹی باڈیز نے وائرس کو خلیوں کو متاثر کرنے سے روک دیا۔

    اس ویکسین کی انسانی آزمائش بھی جاری ہے اور 1 ہزار انسانوں پر اس ویکسین کے ٹرائلز کیے جارہے ہیں۔

    یہ چین میں تیار کی جانے والی کرونا وائرس کی پانچویں ویکسین ہے جو اپنے ٹرائلز کے مراحل میں ہے، چین کے علاوہ مختلف ممالک میں تقریباً 100 کے قریب ویکسینز تیاری اور ٹرائلز کے مراحل سے گزر رہی ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے طبی حکام نے کرونا ویکسینز کے حوالے سے گائیڈ لائنز پر مبنی مسودہ بھی تیار کر لیا ہے۔

    اس بات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین ستمبر ہی میں ویکسین متعارف کروا دے گا اور اس طرح دنیا کا پہلا ملک بن جائے گا۔

    ڈیلی ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر چین ویکسین تیار کرنے میں امریکا سے بازی لے گیا تو چینی معیشت کی بحالی کے لیے یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی، صدر ٹرمپ کی ویکسین کی تیاری کے تیز رفتار منصوبوں کو بھی اس سے دھچکا پہنچے گا۔

    رپورٹ میں اس امکان کا بھی اظہار کیا گیا ہے کہ چین تیار کردہ ویکسینز ایسی صورت میں بھی متعارف کروا سکتا ہے جب یہ ابھی کلینیکل ٹرائلز کے مرحلے میں ہی ہوں۔

    چین کووڈ 19 کی ویکسینز اور علاج کے لیے اب تک 4 ارب یو آن خرچ کر چکا ہے، رواں ہفتے چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے مزید رقم خرچ کرنے کا عندیہ بھی دیا تھا۔

  • سنگاپور نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی منظوری دے دی

    سنگاپور نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی منظوری دے دی

    سنگاپور میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈسویئر دوا کی منظوری دے دی گئی، سنگاپور کے علاوہ بھی متعدد ممالک میں یہ دوا استعمال کی جارہی ہے۔

    سنگاپور کے ہیلتھ پروڈکٹس ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ اس دوا کے استعمال کی مشروط اجازت دی گئی ہے، یہ دوا صرف انہی افراد کو دی جائے گی جنہیں کوویڈ 19 کی وجہ سے سانس لینے میں شدید تکلیف کا سامنا ہوگا۔

    سنگاپور میں اب تک کرونا وائرس کے 39 ہزار 387 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ وائرس سے اب تک 25 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ سنگاپور میں اس وائرس کے آغاز میں ہی سخت حفاظتی اقدامات اپنانے شروع کردیے گئے تھے۔

    جلیئڈ کمپنی کی تیار کردہ دوا ریمڈسویئر کو سنگاپور کے علاوہ امریکا، بھارت اور جنوبی کوریا میں ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں پر استعمال کے لیے منظور کیا جاچکا ہے۔

    علاوہ ازیں تائیوان، جاپان اور برطانیہ میں بھی اس دوا کی منظوری دے دی گئی ہے اور کرونا وائرس کے مریضوں کو بڑے پیمانے پر اس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اس دوا کو تیار کرنے والی کمپنی جلیئڈ نے کہا ہے کہ وہ اس دوا کی ایک بڑی مقدار عطیہ کریں گے جس سے کم از کم 1 لاکھ 40 ہزار مریضوں کا علاج ہو سکے گا۔

    حال ہی میں میڈیکل جرنل نیچر میں شائع ایک تحقیق میں اس دوا کے حیران کن اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    اس تحقیق کے لیے 12 بندروں کو کرونا وائرس سے متاثر کیا گیا اور ان میں سے نصف کو یہ دوا دی گئی، ماہرین نے دیکھا کہ جن بندروں کو یہ دوا استعمال کروائی گئی ان میں پھیپھڑوں کو (کرونا وائرس سے) ہونے والے نقصان کی شرح کم تھی۔

    اس دوا نے بندروں کو سانس کی بیماری سے بھی محفوظ رکھا۔

    اس دوا کے انسانوں پر اثرات کی فی الحال آزمائش کی جارہی ہے تاہم ابتدائی جائزے میں دیکھا گیا کہ اس دوا کی بدولت کرونا وائرس کے مریض جلد صحتیاب ہوگئے۔