Tag: Covid-19

  • عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا

    عالمی فوڈ ایمرجنسی کا خطرہ ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خبردار کردیا

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس سے پیش آنے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    نیویارک : اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس فوڈ سیکیورٹی کے لئے خطرہ ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو جلد عالمی فوڈ ایمرجنسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ فوڈ ایمرجنسی کے طویل المدت اثرات ہوں گے، ہمارا فوڈ سسٹم ناکامی کی طرف جارہا ہے، کورونا کے باعث صورتحال بدتر ہورہی ہے، جن ممالک میں وافر مقدارمیں غذائی اشیا ہیں ان کی فوڈ سپلائی چین بھی متاثر ہوسکتی ہے۔

    پریس بریفنگ میں بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں 82کروڑ سے زیادہ لوگ خوراک کے حصول سے قاصر ہیں ، اور تقریبا دو ارب افراد “غذائی قلت ” کا شکار ہیں جبکہ دو سو سے زیادہ بیماریاں خوراک کے ذریعے پھیل رہی ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کورونا کی وبا کے نتیجے میں مزید چار کروڑ نوے لاکھ افراد غربت کا شکار ہو جائیں گے،اس لیے غذائی قلت کے عالمی بحران سے نمٹنے اور انتہائی غریب اور کمزور طبقے کو بھوک کے خطریسے بچانے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا ضروری ہیں۔

    واضح رہے دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد4 لاکھ13723  ہوگئی جبکہ  کورونا کیسز کی تعداد 73 لاکھ 23 ہزار872 ہے اورصحت یاب مریضوں کی تعداد 36 لاکھ4381 ہے۔

  • کرونا وائرس نے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو گھیر لیا

    کرونا وائرس نے قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو گھیر لیا

    اسلام آباد: قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو کرونا وائرس نے گھیر لیا ہے، مزید 3 اراکین قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرایع نے بتایا ہے کہ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کے مزید 22 ملازمین میں کرونا کی تصدیق کی گئی ہے، جب کہ نیشنل اسمبلی کے تین اراکین میں بھی وائرس کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے۔

    ذرایع کے مطابق پارلیمنٹ میں کرونا سے متاثرہ ملازمین کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے، این آئی ایچ نے کرونا ٹیسٹ رپورٹ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ کو بھجوا دی، خیال رہے کہ پارلیمنٹ سیکریٹریٹ سے 71 سیمپلز این آئی ایچ بھجوائے گئے تھے۔

    6 اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق

    ادھر 3 اراکین قومی اسمبلی میں بھی کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آ گئی ہے، جن اراکین میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں رشید احمد خان، چیلا رام، اور ڈاکٹر سریش کمار شامل ہیں۔ کرونا وائرس سے متاثرہ چیلا رام اقلیتی کمیشن کے سربراہ ہیں۔

    چند دن قبل 6 اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جن اراکین میں کو وِڈ نائنٹین کی تصدیق ہوئی تھی ان میں رائے محمد مرتضیٰ، سبین رضوی، عبدالعزیز خان، محمد علی، بلال خان اور شاہ خالد خان شامل تھے۔

    ملک میں کرونا سے مزید 83 افراد کا انتقال، جاں بحق افراد کی تعداد 2,255 ہو گئی

    واضح رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 113,702 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,255 ہو گئی ہے۔

  • کرونا وائرس: ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ

    کرونا وائرس: ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ

    کراچی: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے کرونا وائرس کے علاج کا فیصلہ کرلیا ہے، ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز کے اسپیشلٹ ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں پلازمہ تھراپی سے علاج کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا کہنا ہے کہ ہر نئے اسپتال کو پلازمہ تھراپی کی اجازت نہیں دی جائے گی، پلازمہ سے علاج کی اپیل اب کسی ادارے کی نہیں بلکہ حکومت کی اپیل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد کہیں زیادہ ہے، ایک شخص کے پلازمہ سے 2 افراد کی جانیں بچائی جا سکتی ہیں، ایک شخص ایک ہفتے بعد دوبارہ پلازمہ دے سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں ہولناک اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 2 ہزار 255 ہوچکی ہے۔

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 5 ہزار 385 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد کرونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 702 ہوگئی ہے۔

  • ملک میں کرونا سے مزید 83 افراد کا انتقال، جاں بحق افراد کی تعداد 2,255 ہو گئی

    ملک میں کرونا سے مزید 83 افراد کا انتقال، جاں بحق افراد کی تعداد 2,255 ہو گئی

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 83 اموات ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 83 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 5,385 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 113,702 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,255 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 9 سے بھی بڑھ کر 10 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 515 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 3,419 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 75 ہزار 139 ہے، جب کہ اب تک 36,308 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا: روزانہ سوا لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں، ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار ہوگئیں

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 807 ہے، اس کے بعد سندھ میں 696 اموات، خیبر پختون خوا میں 610 اموات، بلوچستان میں 62، اسلام آباد میں 57، گلگت بلتستان میں 14 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 9 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 43,460 ہو گئی، سندھ میں 41,303 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 14,527، بلوچستان میں 7,031، اسلام آباد میں 5,963 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 974 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 444 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 23 ہزار 799 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 19,896 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 8,643 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,631 مریض، بلوچستان میں 2,462 مریض، اسلام آباد میں 843، گلگلت بلتستان میں 616 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 217 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا: روزانہ سوا لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں، ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار ہوگئیں

    کرونا کی عالمگیر وبا: روزانہ سوا لاکھ افراد متاثر ہو رہے ہیں، ہلاکتیں 4 لاکھ 13 ہزار ہوگئیں

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 13 ہزار 733 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 73 لاکھ 23 ہزار 900 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 763 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 21 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 36 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,093 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 114,148 ہو گئی ہے، جب کہ 20 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 7 لاکھ 88 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,603 ہلاکتیں ہوئیں اور4 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 286 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,883 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 89 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 38,497 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 7 لاکھ 42 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,185 ہلاکتیں ہوئیں۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 34,043 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 68 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 300 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 79 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,296 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 (اسپین میں کئی دنوں سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی) افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 14,649 مریض، بیلجیئم میں 9,619، جرمنی میں وائرس سے 8,831 مریض، ایران میں 8,425 مریض، کینیڈا میں 7,897 مریض، انڈیا میں 7,750، روس میں 6,142، نیدرلینڈز میں 6,031 افراد، پیرو میں 5,738، ترکی میں 4,729، سوئیڈن میں 4,717، چین میں 4,634 (گزشتہ 44 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,690، چلی میں 2,283، پاکستان میں 2,255، سوئٹزرلینڈ میں 1,934، انڈونیشیا میں 1,923، آئرلینڈ میں 1,691، پرتگال میں 1,492، رومانیا میں 1,354، کولمبیا میں 1,372، مصر میں 1,306، پولینڈ میں 1,183، جب کہ فلپائن میں 1,017 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس اور پیرو میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ اور انڈیا میں 200 سے زائد اموات، میکسیکو میں 300 سے زائد، امریکا اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب

    کورونا کیخلاف لڑنے والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں کورونا ڈیوٹی والے طبی عملے کے لیے خصوصی پیکج ترتیب دے دیا گیا، مراعاتی پیکج پرڈاکٹروں سمیت فریقین سے مشاورت کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی اوسی کااجلاس ہوا، جس میں وفاقی وصوبائی متعلقہ حکام کی این سی اوسی اجلاس کو بریفنگ دی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک کی102لیبزمیں کوروناٹیسٹ کی سہولت دستیاب ہے، ٹیلی ہیلتھ کےذریعے شہریوں کوطبی مشاورت دی جاری ہے، 5823 شہریوں نے ٹیلی ہیلتھ پر طبی مشاورت کے لیے رابطہ کیا اور 188ڈاکٹروں نے1374 شہریوں کو طبی مشاورت فراہم کی۔

    اجلاس میں آئندہ2ماہ کےلیےکوروناپرقلیل وطویل مدت اقدامات پر غور کیا گیا اور کورونا ڈیوٹی کرنے والے طبی عملے کے لیے مراعاتی پیکج کی سفارشات زیر غور آئیں۔

    این سی او سی نےکوروناڈیوٹی والےطبی عملے کےلیےخصوصی پیکج ترتیب دے دیا، مراعاتی پیکج پر ڈاکٹروں سمیت فریقین سے مشاورت کرے گی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا ایس او پیزکی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں، مارکیٹوں، صنعتوں، ٹرانسپورٹر کےخلاف کارروائیاں کی گئیں ، بلوچستان میں کورونا ایس اوپیزکی691خلاف ورزیاں کی گئیں، جس پر 250دکانوں اور 92گاڑیوں پر جرمانےعائد کیے گئے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں769 دکانوں ،776 گاڑیوں کو بند کیا یا جرمانے کیے گئے، سندھ میں بھی مختلف دکانوں اور مسافر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی جبکہ کے پی میں302دکانیں سیل،221 گاڑیاں بند اور 1933 افراد کو جرمانے کیے گئے۔

    اجلاس میں بتایا کہ گلگت بلتستان میں70 گاڑیوں اور 67دکانوں کے خلاف کاروائی کی گئی، اسلام آباد میں ایس او پیز کی 101خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جس پر 13 ہوٹلوں، 24 دکانوں، 2صنعتوں اور 36گاڑیوں کو جرمانے اورسیل کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر میں ایس اوپی کی خلاف ورزی پر 422کارروائیاں کی گئیں۔

  • پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو،  مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    پنجاب میں کرونا وائرس بے قابو، مریضوں کی تعداد میں اضافہ

    لاہور: لاک ڈاؤن ختم کیے جانے، مارکیٹیں اور ٹرانسپورٹ کو اجازت ملنے کے بعد صوبہ پنجاب مین کرونا وائرس بے قابو ہو گیا، مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ سامنے آ رہا ہے۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کرونا وائرس کے 1916 کیس سامنے آ گئے ہیں، پنجاب میں کرونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 40 ہزار 819 ہو گئی۔

    لاہور میں سب سے زیادہ 967 کیسز سامنےآ ئے، 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 48 افراد جاں بحق ہوئے، پنجاب میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 773 ہو گئی۔

    ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق اب تک پنجاب میں 2 لاکھ 99 ہزار 97 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں،کرونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بھی بڑھ کر 8293 ہو چکی ہے۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے ریکارڈ 105 افراد انتقال کر گئے

    ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننکانہ 1، قصور 17، شیخوپورہ 13، راولپنڈی 118، اٹک 14، گوجرانوالہ 34، اور سیالکوٹ میں 58 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    نارووال میں 1، گجرات 13، حافظ آباد 33، ملتان 143، خانیوال 4، وہاڑی 13، فیصل آباد 210، چنیوٹ 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ 38، جھنگ 35 اور رحیم یار خان میں 27 کیسز سامنے آئے۔

    سرگودھا میں 3، میانوالی 4، خوشاب 3، بھکر 3، بہاولنگر 23، بہاولپور 19، لودھراں 2، ڈی جی خان 40، مظفر گڑھ 22، ساہیوال 43 اور اوکاڑہ 13 کیسز سامنے آئے۔

  • ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے ریکارڈ 105 افراد انتقال کر گئے

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے ریکارڈ 105 افراد انتقال کر گئے

    اسلام آباد: پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 105 اموات ہوئیں جو ایک دن میں اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 105 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,646 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 108,317 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,172 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 9 سے بھی بڑھ کر 10 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 491 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 3,311 ہے۔

    پاکستان میں جولائی کے آخر میں کرونا کیسز عروج پر ہوں گے، وزیراعظم

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 71 ہزار 127 ہے، جب کہ اب تک 35,018 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 72 لاکھ ہو گئی

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو پانچ اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 773 ہے، اس کے بعد سندھ میں 679 اموات، خیبر پختون خوا میں 587 اموات، بلوچستان میں 58، اسلام آباد میں 52، گلگت بلتستان میں 14 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 9 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 40,819 ہو گئی، سندھ میں 39,555 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 14,006، بلوچستان میں 6,788، اسلام آباد میں 5,785 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 952 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 412 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 24 ہزار 620 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 7 لاکھ 30 ہزار 453 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 19,137 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 8,293 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,579 مریض، بلوچستان میں 2,360 مریض، اسلام آباد میں 843، گلگلت بلتستان میں 597 مریض، جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 209 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 72 لاکھ ہو گئی

    کرونا کی عالمگیر وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 72 لاکھ ہو گئی

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 8 ہزار 737 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 71 لاکھ 99 ہزار 600 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 157 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 7 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 35 لاکھ 36 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 586 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 113,055 ہو گئی ہے، جب کہ 20 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 19 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 7 لاکھ 73 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 16 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,516 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 99 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,597 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 87 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپ میں بہتری، دنیا بھر میں کرونا کی صورت حال خراب ہو گئی: ڈبلیو ایچ او

    برازیل وہ افریقی ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 38,125 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 7 لاکھ 10 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 813 ہلاکتیں ہوئیں۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,964 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 66 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 300 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 65 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,209 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,136 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 14,053 مریض، بیلجیئم میں 9,606، جرمنی میں وائرس سے 8,783 مریض، ایران میں 8,351 مریض، کینیڈا میں 7,835 مریض، انڈیا میں 7,473، نیدرلینڈز میں 6,016 افراد، روس میں 5,971، پیرو میں 5,571، ترکی میں 4,711، سوئیڈن میں 4,694، چین میں 4,634 (گزشتہ 43 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,642، چلی میں 2,264، پاکستان میں 2,172، سوئٹزرلینڈ میں 1,923، انڈونیشیا میں 1,883، آئرلینڈ میں 1,683، پرتگال میں 1,485، رومانیا میں 1,339، کولمبیا میں 1,308، مصر میں 1,271، پولینڈ میں 1,166، جب کہ فلپائن میں 1,011 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو اور میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، انڈیا میں 200 سے زائد اموات، امریکا میں 500 سے زائد، برازیل میں 800 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • چین نے کرونا وائرس کے علاج میں ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا

    چین نے کرونا وائرس کے علاج میں ایک اور اہم سنگ میل طے کر لیا

    بیجنگ: چین نے کو وِڈ 19 کے علاج کے لیے اسے بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی کے کلینیکل ٹرائلز کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بائیولوجی نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن نے کو وِڈ نائنٹین کے علاج کے لیے مکمل انسانی مونوکلونل (خلیات کے سنگل کلون کے ذریعے پیدا ہونے والی) اینٹی باڈی کے کلینیکل ٹرائلز کی اجازت دے دی ہے۔

    گلوبل ٹائمز کے مطابق اس منظوری کے بعد چین کی مقامی طور پر تیار کردہ کرونا وائرس اینٹی باڈی دوا طبی جانچ کے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، یہ ٹرائل دنیا بھر میں کو وِڈ نائنٹین کے علاج کے سلسلے میں بڑی پیش رفت ہے۔

    پہلے مرحلے میں کلینیکل ٹرائل کے دوران صحت مند افراد میں بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی کے لیے ڈوز اور اس کی سیفٹی کو جانچا جائے گا۔

    مونوکلونل اینٹی باڈیز عام طور سے انفیکشس ڈیزیز کے علاج میں شاذ و نادر ہی استعمال ہوتی ہیں، اینٹی باڈیز کبھی کبھی خناق (diphtheria)، تشنج (tetanus) اور حتیٰ کہ ایبولا کے علاج میں بھی استعمال ہوتی ہیں لیکن یہ یا تو اینٹی سیرم یا صحت یاب مریضوں سے لیے گئے پلازما کی صورت میں ہوتی ہیں، مونوکلونل صورت میں نہیں۔

    بیجنگ کے ایک امیونولوجسٹ کا کہنا ہے کہ دیگر ممالک میں بھی کئی تحقیقاتی ٹیمیں نئے کرونا وائرس کی مونوکلونل اینٹی باڈیز پر کام کر رہی ہیں، تاہم ان میں سے چند ہی ٹرائلز کے مرحلے میں داخل ہو سکی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پولی کلونل اینٹی باڈیز کے برعکس، مونوکلونل اینٹی باڈیز کی اپنی منفرد ساخت اور ترتیب ہوتی ہے جس میں اینٹی باڈی اینٹیجن کے ساتھ جڑی ہوتی ہے، اور یہی انفرادیت اس کے حقوق دانش رکھتی ہے۔ چناں چہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اینٹی باڈی دوا چین کی خالص اپنی انٹیلیکچوئل پراپرٹی رائٹس رکھتی ہے۔

    انسٹی ٹیوٹ آف مائیکرو بائیولوجی کا کہنا ہے کہ بیماری کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈیز کا کلینیکل اپلی کیشن میں ایک امید افزا مستقبل ہے، اور اس لیے اس کا صنعتی پروسیس بھی ہموار ہوگا، ایک بار جب کامیابی کے ساتھ یہ مارکیٹ میں آ گئی، تو پھر عالمی سطح پر کو وِڈ 19 سے بچاؤ میں یہ اہم کردار ادا کرے گی۔

    تاہم انسٹی ٹیوٹ نے یہ بھی واضح کیا کہ ابھی بھی کلینیکل ٹرائلز سے قابل استعمال دوا کے مرحلے میں جانے تک ایک لمبا سفر سامنے ہے۔