Tag: Covid-19

  • کرونا کی عالمگیر وبا نے 4 لاکھ انسانی جانیں نگل لیں، 70 لاکھ متاثر

    کرونا کی عالمگیر وبا نے 4 لاکھ انسانی جانیں نگل لیں، 70 لاکھ متاثر

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا نے 213 ممالک 4 لاکھ 2 ہزار 241 انسانی جانیں نگل لیں، وائرس سے اب تک 69 لاکھ 82 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 253 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 34 لاکھ 13 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 706 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 112,096 ہو گئی ہے، جب کہ 19 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 7 لاکھ 51 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,401 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 97 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 204 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,465 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 84 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 36,044 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 6 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 910 ہلاکتیں ہوئیں۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,846 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 65 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 72 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,142 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,135 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 13,511 مریض، بیلجیئم میں 9,580، جرمنی میں وائرس سے 8,769 مریض، ایران میں 8,209 مریض، کینیڈا میں 7,773 مریض، انڈیا میں 6,946، نیدرلینڈز میں 6,011 افراد، روس میں 5,725، پیرو میں 5,301، ترکی میں 4,669، سوئیڈن میں 4,656، چین میں 4,634 (گزشتہ 41 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,608، پاکستان میں 2,002، سوئٹزرلینڈ میں 1,921، انڈونیشیا میں 1,801، آئرلینڈ میں 1,678، چلی میں 1,541، پرتگال میں 1,474، رومانیا میں 1,322، کولمبیا میں 1,205، مصر میں 1,198، جب کہ پولینڈ میں 1,153 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس اور پیرو میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ اور انڈیا میں 200 سے زائد اموات، میکسیکو میں 600 سے زائد، امریکا میں 700 سے زائد، برازیل میں 900 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • کراچی میں کرونا بے قابو، صورت حال تشویشناک، اسپتالوں میں گنجائش ختم

    کراچی میں کرونا بے قابو، صورت حال تشویشناک، اسپتالوں میں گنجائش ختم

    کراچی: شہر قائد میں کرونا وائرس کا مرض تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں کرونا بے قابو ہوگیا اور تیزی سے نئے کیسز رپورٹ ہونے لگے جس کے بعد  اسپتالوں میں مریضوں کے لیے گنجائش ختم ہوگئی۔

    کراچی کے تقریباً تمام ہی بڑے اسپتالوں نے عوام کے لیے اسپتالوں کے باہر بینرز آویزاں کردیے جس پر درج کیا گیا ہے کہ ’ہمارے پاس مزید گنجائش نہیں ہے‘۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا علاج کے لیے مختص کیے جانے والے نجی اسپتال (انڈس، ڈاؤ) نے بھی مزید مریض لینے سے انکار کردیا جبکہ آغا خان اسپتال نے پہلے ہی عوام سے معذرت کرلی۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس، کراچی میں صورت حال بگڑنے لگی

    ڈاؤ یونیورسٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس مریضوں کی گنجائش ختم ہوگئی مگر مریضوں کے کرونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کرونا کے لیے مختص کے جانے والے تمام ہی اسپتالوں کے وارڈز ، آئی سی یو مریضوں سے بھر چکے جبکہ وینٹی لیٹر بھی نایاب ہوگئے ہیں۔

    متاثرہ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اسپتال انتظامیہ مریض کو داخل کرنے سے انکار کررہی ہے۔ دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو مطلع کردیا گیا ہے کہ اسپتال کا کووڈ وارڈ مکمل طور پر بھر چکا ہے۔

    یاد رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کراچی میں کرونا کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہوئے جبکہ اموات میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 1600 بچے کورونا سے متاثر

    ڈاکٹرز نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرونا کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور فوری طور پر لاک ڈاؤن میں سختی کرے۔

  • کرونا وائرس نے نیب سکھر کو بھی گھیر لیا

    کرونا وائرس نے نیب سکھر کو بھی گھیر لیا

    سکھر: نئے اور مہلک ثابت ہونے والے وائرس کو وِڈ نائنٹین نے قومی احتساب بیورو سکھر کو بھی گھیر لیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نیب سکھر آفس میں 2 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سمیت 19 افسران میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

    نیب ذرایع کا کہنا ہے کہ کرونا میں مبتلا عملے میں آئی ٹی سیکشن اور انویسٹی گیشن برانچ کے افراد بھی شامل ہیں، پازیٹو آنے والے تمام افراد کو ان کے گھروں میں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔

    ادھر ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ اس وقت سندھ میں کرونا کے 198 مریض آئی سی یو میں داخل ہیں، جن میں سے 55 وینٹی لیٹرز پر ہیں، 149 مریضوں کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔

    6 اراکین سینیٹ و قومی اسمبلی میں کرونا وائرس کی تصدیق

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کرونا کے اعداد و شمار میں اضافہ ہوا ہے کیوں کہ ملک میں 2 ہفتے سب چیزیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی میں 6 مزید اراکین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی تھی، پارلیمان کے براہ راست سیشنز کے منفی نتائج سامنے آنے لگے ہیں، گزشتہ ایک ہفتے میں بہت سے پارلیمنٹیرینز کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ دنوں پارلیمنٹ ہاؤس کے 16 ملازمین وبائی مرض کا شکار ہوئے، تین دن قبل کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جمشید الدین کاکا خیل اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت چیمہ کرونا سے انتقال کر گئے تھے۔

  • عالمگیر وبا: کرونا نے 3 لاکھ 98 ہزار جانیں لے لیں، 68 لاکھ پچاس ہزار انسان متاثر

    عالمگیر وبا: کرونا نے 3 لاکھ 98 ہزار جانیں لے لیں، 68 لاکھ پچاس ہزار انسان متاثر

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 98 ہزار 244 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 68 لاکھ 50 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 900 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 33 لاکھ 51 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 975 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 111,390 ہو گئی ہے، جب کہ 19 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 25 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 7 لاکھ 38 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,372 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 96 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 357 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 40,261 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 83 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    ڈونلڈ ٹرمپ کا کرونا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

    برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 35,047 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 6 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,008 ہلاکتیں ہوئیں۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,774 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 63 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 85 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,111 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,134 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 13,170 مریض، بیلجیئم میں 9,566، جرمنی میں وائرس سے 8,763 مریض، ایران میں 8,134 مریض، کینیڈا میں 7,703 مریض، انڈیا میں 6,649، نیدرلینڈز میں 6,005 افراد، روس میں 5,528، پیرو میں 5,162، ترکی میں 4,648، سوئیڈن میں 4,639، چین میں 4,634 (گزشتہ 40 دنوں میں ایک ہلاکت)، ایکواڈور میں 3,534، پاکستان میں 1,935، سوئٹزرلینڈ میں 1,921، انڈونیشیا میں 1,770، آئرلینڈ میں 1,670، پرتگال میں 1,465، چلی میں 1,448، رومانیا میں 1,316، مصر میں 1,166، پولینڈ میں 1,137، جب کہ کولمبیا میں 1,145 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس اور پیرو میں 100 سے زائد اموات، انڈیا میں 200 سے زائد اموات، امریکا، برطانیہ میں 300 سے زائد، میکسیکو میں 800 سے زائد، امریکا میں 900 سے زائد جب کہ برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا، 1838 جاں بحق

    پاکستان کرونا کیسز کے لحاظ سے 17 واں ملک بن گیا، 1838 جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 68 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,896 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 17 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 89,249 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,838 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 7 سے بڑھ کر 8 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 405 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,894 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 56 ہزار 213 ہے، جب کہ اب تک 31,198 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    عالمگیر وبا: ایک دن میں مزید ساڑھے 5 ہزار افراد ہلاک، 1 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اڑسٹھ اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 629 ہے، اس کے بعد سندھ میں 575 اموات، خیبر پختون خوا میں 521 اموات، بلوچستان میں 53، اسلام آباد میں 41، گلگت بلتستان میں 12 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 7 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 33,536 ہو گئی، پنجاب میں 33,144 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 11,890، بلوچستان میں 5,582، اسلام آباد میں 3,946 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 852 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 299 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 22 ہزار 812 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 6 لاکھ 38 ہزار 323 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 16,782 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,806 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,221 مریض، بلوچستان میں 2,037 مریض، گلگلت بلتستان میں 541 مریض، اسلام آباد میں 629 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 182 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • عالمگیر وبا: ایک دن میں مزید ساڑھے 5 ہزار افراد ہلاک، 1 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز

    عالمگیر وبا: ایک دن میں مزید ساڑھے 5 ہزار افراد ہلاک، 1 لاکھ 30 ہزار نئے کیسز

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 67 لاکھ 3 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 5 ہزار 500 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 30 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 32 لاکھ 52 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,031 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 110,173 ہو گئی ہے، جب کہ 19 لاکھ 24 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 7 لاکھ 12 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,281 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 83 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 176 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 39,904 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 81 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    اقوام متحدہ نے کرونا ویکسین کے حوالے سے خبردار کر دیا

    برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کے بعد اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل ہلاکتوں کی تعداد میں تیسرا ملک بن چکا ہے، جہاں ہلاکتیں بڑھ کر 34,039 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 6 لاکھ 15 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,492 ہلاکتیں ہوئیں۔

    یورپی ملک اٹلی چوتھا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,689 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 34 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 61 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 400 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 88 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 29,065 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,133 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 12,545 مریض، بیلجیئم میں 9,548، جرمنی میں وائرس سے 8,736 مریض، ایران میں 8,071 مریض، کینیڈا میں 7,637 مریض، انڈیا میں 6,363، نیدرلینڈز میں 5,990 افراد، روس میں 5,384، پیرو میں 5,031، چین میں 4,634 (گزشتہ 39 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,630، سوئیڈن میں 4,562، ایکواڈور میں 3,486، سوئٹزرلینڈ میں 1,921، پاکستان میں 1,838، انڈونیشیا میں 1,721، آئرلینڈ میں 1,664، پرتگال میں 1,455، رومانیا میں 1,305، پولینڈ میں 1,117، چلی میں 1,356، مصر میں 1,126، جب کہ کولمبیا میں 1,087 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ، پیرو اور کینیڈا میں 100 سے زائد اموات، انڈیا میں 200 سے زائد اموات، امریکا، برازیل اور میکسیکو میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • اقوام متحدہ نے کرونا ویکسین کے حوالے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے کرونا ویکسین کے حوالے سے خبردار کر دیا

    نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کر دیا ہے کہ فی الوقت کرونا وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے، ہمیں اس دوران ایک اہم سبق لینے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یو این سیکریٹری جنرل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فی الوقت کرونا وائرس کی کوئی ویکسین نہیں ہے تاہم ویکسین کی تیاری کی کوششیں جاری ہیں، ہمیں ویکسین کی تیاری کے دوران ایک سبق سمجھنے کی ضرورت ہے۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ صرف ویکسین کی تیاری بذات خود کرونا کے خلاف کافی نہیں ہے، ویکسین کی تیاری کے عمل کے دوران ہمیں عالمی یک جہتی کی بھی ضرورت ہے، عالمی یک جہتی ہی سے یہ یقینی ہو سکے گا کہ ہر فرد اور جگہ تک ویکسین کی رسائی ہے۔

    کروناوائرس: اقوام متحدہ نے ایک اور بڑے خطرے کا امکان ظاہر کردیا

    اس سے قبل یو این سیکریٹری جنرل نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ بھی بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر قیادت کا فقدان نظر آیا، ہر ملک کی الگ پالیسی کرونا کے پھیلاؤ کی وجہ بنی۔ انھوں نے کہا کہ وبا سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات مل کر کرنے چاہیے تھے وہ نہیں کیے جا سکے۔

    دوسری طرف اقوام متحدہ نے وبا سے جڑے کئی اور خطروں سے بھی آگاہ کر دیا ہے، گزشتہ ماہ اقوام متحدہ نے تمام ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کیا تھا کہ کرونا وائرس سے مستقبل میں مزید سنگین نتائج کے امکانات ہیں، کئی مقامات پر قحط بھی پڑ سکتا ہے، اس لیے مؤثر اقدامات نہ ہوئے تو مختلف علاقوں میں بھوک اور افلاس پھیل سکتی ہے۔

  • "کورونا مائیکرو چپ ” بل گیٹس نے اہم بات بتا دی

    "کورونا مائیکرو چپ ” بل گیٹس نے اہم بات بتا دی

    نیو یارک : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق یہ سازشی خیالات انتہائی احمقانہ ہیں کہ کورونا وائرس کو انسانوں میں مائیکرو چپس نصب کرنے کیلئے پھیلایا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سربراہ بل گیٹس کورونا ویکسین پر سازشی خیالات کے دعوے پر پھٹ پڑے، انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ کورونا وائرس اس لیے پھیلایا گیا ہے تاکہ انسانوں میں مائیکرو چپس نصب کی جا سکیں۔

    گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس قدر جھوٹ بولا جارہا ہے، میں کبھی بھی مائیکرو چپ جیسے منصوبوں کا حصہ نہیں رہا درحقیقت اس کی تردید کرنا بھی بہت مشکل ہے کیونکہ یہ انتہائی احمقانہ یا عجیب بات ہے۔

    مائیکرو چپ سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جاننا بہتر ہے کہ کن بچوں کو خسرے کی ویکسین دی گئی اور کن کو نہیں، ایسے نظام جیسے طبی ریکارڈ کو ترتیب دینے کی ضرورت ہے جو مدد فراہم کرسکیں، طبی عملے کو یہ شناخت کرنا ہوگی کہ کون وائرس سے محفوظ ہے مگر اس عمل میں کسی مائیکرو چپ کو شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن ویکسینزز خریدنے کے لیے سرمایہ حاصل کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ایک وبا کے خطرے کو دیکھا اور اس پر بات کی۔

    واضح رہے کہ سال 2015 میں بل گیٹس نے ایک تقریر کے دوران خبردار کیا تھا کہ انسانیت کو سب سے بڑا خطرہ جوہری جنگ سے نہیں بلکہ کسی وبائی وائرس سے لاحق ہے جو کروڑوں افراد کے لیے جان لیوا بن جائے گا۔

    اس خطاب اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے کووڈ 19 کے خلاف لڑنے کے لیے 30 کروڑ ڈالرز کے عطیے کے اعلان اور ایک ویکسین کی تیاری کے اعلان پر کچھ حلقوں کی جانب سے مائیکرو سافٹ کے بانی کے خلاف آن لائن مہم شروع ہوگئی تھی اور متعدد اقسام کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔

  • اسپتال سے بھاگنے والا کرونا مریض ایک اور عجیب بیماری میں مبتلا ہو گیا

    اسپتال سے بھاگنے والا کرونا مریض ایک اور عجیب بیماری میں مبتلا ہو گیا

    احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں کرونا وائرس کا ایک مریض موت کے خوف سے کیئر سینٹر سے بھاگ گیا، تاہم وہ ایک اور عجیب بیماری میں مبتلا ہو گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق گجرات کے شہر احمد آباد میں 22 سالہ نوجوان سمیر انصاری کو وِڈ نائنٹین میں متبلا ہو گیا تھا جسے نورنگ پورہ میں گجرات یونی ورسٹی ہوسٹل کے کیئر سینٹر میں رکھا گیا تاہم کرونا وائرس سے شرح اموات سے خوف زدہ ہو کر وہ وہاں سے بھاگ گیا۔

    یونی ورسٹی پولیس کا کہنا تھا کہ سمیر انصاری جمعرات کو بھاگا، جس کے بعد وہ اپنے علاقے غریب نگر گیا تاہم پولیس نے پہلے ہی علاقے کو گھیر رکھا تھا، جس پر وہ پلٹا اور لال بہادر شاستری اسٹیڈیم میں جا کر چھپ گیا، جو احمد آباد شہر کا پہلا اسپورٹس اسٹیڈیم مانا جاتا ہے اور یہ 1960 میں تعمیر ہوا۔

    پولیس کے مطابق سمیر انصاری 2 دن تک اتنے بڑے، خالی اور ویران اسٹیڈیم میں چھپا رہا، جہاں زندگی کا کوئی نشان نہیں تھا، اس لیے وہ ایک عجیب بیماری کا شکار ہو گیا، جسے acute boredom (شدید بوریت) کہا جاتا ہے۔

    رقم کے تنازع پر زمین میں زندہ دفنایا جانے والا شخص باہر کیسے نکلا؟

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا آغاز تب ہوتا ہے جب ماحول میں کسی شخص کی دل چسپی کی کوئی چیز نہیں رہ پاتی، سب سے پہلے اس کا حملہ دماغ پر ہوتا ہے، انسان بور ہو جاتا ہے لیکن جلد ہی اس کے جسمانی اثرات بھی نمودار ہونا شروع ہوتے ہیں جن میں شدید بے چینی اور تھکاوٹ اور موڈ کا بہت تیزی سے گر جانا شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم میں عموماً لوگ اچھا وقت گزارتے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ سنسان تھا، جس کی وجہ سے سمیر انصاری دو دن کے اندر شدید بوریت کا شکار ہو گیا، کھیل کے میدان میں تنہائی نے اس پر اثر کرنا شروع کر دیا تھا، جس پر ہفتے کی شام کو اس نے گھبرا کر پولیس کے آگے سرنڈر کر دیا۔

    رپورٹس کے مطابق سمیر انصاری نے اسٹیڈیم سے اپنے بھائی کو فون کر کے اطلاع دی، جس پر بھائی نے جا کر اسے ہاسٹل میں علاج کے لیے واپس پہنچا دیا۔ جب انکوائری کی گئی تو معلوم ہوا کہ اسے خوف لاحق ہو گیا تھا کہ اگر وہ ہاسٹل میں رہا تو مر جائے گا، تاہم وہ اپنی فیملی کو بھی وائرس سے متاثر نہیں کرنا چاہتا تھا۔

    گجرات یونی ورسٹی پولیس نے غفلت کا مظاہرہ کرنے اور متعدی بیماری پھیلانے کے لیے سمیر انصاری کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا، اور کہا کہ کرونا سے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

  • پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ

    پاکستان میں کرونا سے اموات کے ساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی بے پناہ اضافہ

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات کےساتھ ساتھ نئے کیسز کی شرح میں بھی خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 67 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جب کہ 4,131 نئے کیسز سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 18 واں ملک بن چکا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 80,463 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,688 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 7 سے بڑھ کر 8 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 365 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,700 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 49 ہزار 852 ہے، جب کہ اب تک 28,923 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا کی عالمگیر وبا مزید ساڑھے 4 ہزار انسانوں کی جانیں لے گئی، 3 لاکھ 82 ہزار اموات

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید سڑستھ اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 570 ہے، اس کے بعد سندھ میں 526 اموات، خیبر پختون خوا میں 490 اموات، بلوچستان میں 49، اسلام آباد میں 34، گلگت بلتستان میں 12 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 7 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 31,086 ہو گئی، پنجاب میں 29,489 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 10,897، بلوچستان میں 4,740، اسلام آباد میں 3,188 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 779 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 284 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 17 ہزار 370 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 95 ہزار 344 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 15,538 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,469 مریض، خیبر پختون خوا میں 3,085 مریض، بلوچستان میں 1,733 مریض، گلگلت بلتستان میں 529 مریض، اسلام آباد میں 399 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔