Tag: Covid-19

  • کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی

    کورونا وائرس کی دوا : روس کو بڑی کامیابی مل گئی

    ماسکو : روس نے نئے کورونا وائرس کووڈ 19 کے سد باب کیلئے نیا اور امید افزاء علاج تیار کرلیا، امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے علاج کو تلاش کرنے کا کام ہورہا ہے، اس سلسلے میں روس نے اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر کو کرونا وائرس کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

    اس وقت گیلیڈ سائنس کی تیار کردہ ریمیڈیسیور مختلف تحقیقی رپورٹس میں اس وائرس کے علاج کے لیے موثر دریافت ہوئی ہے، جس کے بعد امریکا اور جاپان میں اس کے ایمرجنسی استعمال کی منظوری دی جاچکی ہے۔

    مگر روس نے جاپان میں تیار ہونے والی اینٹی وائرل دوا فیویپیراویر یا کچھ ممالک میں جسے ایویفیور بھی کہا جاتا ہے کو اس وبائی بیماری کے شکار افراد کے علاج کے طور پر استعمال کرنے کی منظوری دی ہے۔

    اس حوالے سے آر ڈی آئی ایف کے سربراہ کرل دیمیترف نے کہا کہ ٹرائل کے دوران کورونا وائرس کے 40 میں سے 60 فیصد مریضوں کو اس دوا کا استعمال کرایا گیا اور وہ 5 دن میں صحتیاب ہوگئے، یعنی دیگر طریقہ علاج کے مقابلے میں اس دوا سے ریکوری کا وقت 50 فیصد کم ہوگیا۔

    روس میں اس دوا کا آخری مرحلے کا کلینیکل ٹرائلز جاری ہے جس میں 330 مریضوں کو شامل کیا گیا ہے، جس کے نتائج رواں ہفتے ہی جاری ہوسکتے ہیں۔

    روسی حکام نے اس دوا کو کوویڈ 19 کے علاج کے لیے محفوظ اور مؤثر قرار دیا ہے، 11 جون سے روس کے اسپتالوں میں اس کی مدد سے کورونا مریضوں کے علاج کا آغاز ہوگا جبکہ طلب پوری کرنے کے بعد اسے دیگر ممالک کو بھی برآمد کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ روس میں اب تک 4 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کرونا کی عالمگیر وبا مزید ساڑھے 4 ہزار انسانوں کی جانیں لے گئی، 3 لاکھ 82 ہزار اموات

    کرونا کی عالمگیر وبا مزید ساڑھے 4 ہزار انسانوں کی جانیں لے گئی، 3 لاکھ 82 ہزار اموات

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 82 ہزار 484 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 64 لاکھ 52 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 669 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 15 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 30 لاکھ 67 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,134 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 108,059 ہو گئی ہے، جب کہ 18 لاکھ 81 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 21 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 6 لاکھ 45 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 30,078 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 81 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 324 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 39,369 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,530 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 60 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 400 سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 55 اموات ہوئیں۔

    برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل میں ہلاکتیں بڑھ کر 31,309 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 1,232 ہلاکتیں ہوئیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,940 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,127 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 10,637 مریض، بیلجیئم میں 9,505، جرمنی میں وائرس سے 8,674 مریض، ایران میں 7,942 مریض، کینیڈا میں 7,395 مریض، نیدرلینڈز میں 5,967 افراد، انڈیا میں 5,829، روس میں 5,037، پیرو میں 4,767، چین میں 4,634 (گزشتہ 37 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,585، سوئیڈن میں 4,468، ایکواڈور میں 3,438، سوئٹزرلینڈ میں 1,920، پاکستان میں 1,688، انڈونیشیا میں 1,663، آئرلینڈ میں 1,658، پرتگال میں 1,436، رومانیا میں 1,288، پولینڈ میں 1,092، چلی میں 1,188، مصر میں 1,052، جب کہ کولمبیا میں 1,009 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، پیرو اور فرانس میں 100 سے زائد اموات، انڈیا اور میکسیکو میں 200 سے زائد اموات، برطانیہ میں 300 سے زائد، امریکا اور برازیل میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • سندھ میں ایک ہزار سے زائد بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف

    سندھ میں ایک ہزار سے زائد بچوں کے کورونا سے متاثر ہونے کا انکشاف

    کراچی : سندھ میں ایک ہزارسےزیادہ بچوں کے کوروناسےمتاثرہونےکاانکشاف سامنے آیا ، مرتضی وہاب نے بتایا کہ 10سال سےکم عمربچوں کی اموات بھی ہوئیں، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنے والوں کا احتیاط نہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کوروناکی صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 28 فروری سے تعلیمی ادارے بند ہیں ، اس وقت سندھ 1148بچے کورونا سے متاثرہیں، 10 سال سے کم عمربچوں میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح خطرناک ہے، بچوں کی اموات کی وجہ باہرنکلنےوالوں کا احتیاط نہ کرناہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن ہونےتک خواتین میں کورونا سے متاثر ہونے کی شرح کم تھی، نرمی کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد میں خواتین کی شرح28 فیصدہے، بازاروں میں خریداری کی وجہ سےخواتین بھی کورونا سے متاثرہ ہیں۔

    ترجمان سندھ حکومت نے کہا عوام سےالتجا ہےخدارا سماجی فاصلہ کو ملحوظ خاطر رکھیں، اب کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح کاگراف خطرے کا الارم ہے، حکومت سندھ احتیاطی تدابیر کیلئےہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں عوام کوبچنےسےمتعلق رہنمائی دینےکی ضرورت ہے، ضروری نہیں توعوام گھر سے باہر نہ نکلیں، باہرنکلنےوالی خواتین ماسک نہیں پہن رہیں، دوپٹہ استعمال کررہی ہیں، عوام سےگزارش ہےکہ سماجی فاصلہ اختیارکریں۔

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کھلنےجارہی ہے اس لیےاحتیاط کی زیادہ ضرورت ہے، عوام سفرکرتےہوئےسماجی فاصلہ اختیارکریں،م عوام اپنےہاتھ دھوئیں ،سینی ٹائزرکااستعمال کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فیصلہ کرچکی ہےکہ چیزوں کوکھولنےکی طرف جاناہے، شہری اتناضرورکرسکتےہیں کہ احتیاطی تدابیرکواپنائیں، احتیاط کرکےہی خوداوراپنےگھروالوں کوتحفظ دیاجاسکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ بنیادی چیزیہ ہےکہ کوروناوائرس ایک خطرناک حقیقت ہے، کوروناکی خطرناک حقیقت سےبچنےکاواحدطریقہ احتیاط ہے، اگراحتیاط نہیں کریں گےتوہم سب متاثرہوں گے، متاثرہ افرادبڑھنےسےاسپتالوں میں کیسزبڑھیں گے،مرتضیٰ وہاب

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرکوروناسےزیادہ متاثرہوں گے، سارےپاکستانیوں سےگزارش ہےکہ احتیاط کرے، پاکستانی زیادہ احتیاط کر کے ذمےدارشہری ہونے کا ثبوت دیں۔

  • پاکستان میں کرونا سے روزانہ اموات کی شرح بڑھ گئی، مزید 78 جاں بحق

    پاکستان میں کرونا سے روزانہ اموات کی شرح بڑھ گئی، مزید 78 جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 78 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 76,398 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,621 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3,938 نئے کیسز سامنے آئے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 سے بڑھ کر 7 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 346 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,621 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 47 ہزار 667 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 3,938 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 27,110 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا: 3 لاکھ 73 ہزار افراد ہلاک، 63 لاکھ 71 ہزار متاثر

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھتر اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 540 ہے، اس کے بعد سندھ میں 503 اموات، خیبر پختون خوا میں 482 اموات، بلوچستان میں 49، اسلام آباد میں 30، گلگت بلتستان میں 11 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 6 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 29,647 ہو گئی، پنجاب میں 27,850 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 10,485، بلوچستان میں 4,514، اسلام آباد میں 2,893 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 738 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 271 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 16 ہزار 548 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 77 ہزار 974 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 14,590 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 7,116 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,973 مریض، بلوچستان میں 1,565 مریض، گلگلت بلتستان میں 527 مریض، اسلام آباد میں 169 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 170 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • کرونا: 3 لاکھ 73 ہزار افراد ہلاک، 63 لاکھ 71 ہزار متاثر

    کرونا: 3 لاکھ 73 ہزار افراد ہلاک، 63 لاکھ 71 ہزار متاثر

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 77 ہزار 552 ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 63 لاکھ 71 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 3 ہزار 53 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 3 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 29 لاکھ 4 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 730 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 106,925 ہو گئی ہے، جب کہ 18 لاکھ 59 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 22 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 6 لاکھ 15ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,988 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 80 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    ریاستیں حالات قابو نہ کر سکیں تو فوج تعینات کر دی جائے گی

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا سر فہرست ملک ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 111 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 39,045 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 76 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,475 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 33 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 58 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 400 سے زیادہ مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 اموات ہوئیں۔

    برازیل وہ ملک ہے جہاں کرونا سے ہلاکتوں میں اضافہ یورپ میں ہلاکتیں کم ہونے کے بعد ہوا، اور اب اس نے ہلاکتوں میں فرانس اور اسپین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ برازیل میں ہلاکتیں بڑھ کر 30,046 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 732 ہلاکتیں ہوئیں۔ فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,833 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,127 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

    میکسیکو میں 10,167 مریض، بیلجیئم میں 9,486، جرمنی میں وائرس سے 8,618 مریض، ایران میں 7,878 مریض، کینیڈا میں 7,326 مریض، نیدرلینڈز میں 5,962 افراد، انڈیا میں 5,608، روس میں 4,855، پیرو میں 4,634، چین میں 4,634 (گزشتہ 36 دنوں میں ایک ہلاکت)، ترکی میں 4,563، سوئیڈن میں 4,403، ایکواڈور میں 3,394، سوئٹزرلینڈ میں 1,920، آئرلینڈ میں 1,650، انڈونیشیا میں 1,641، پاکستان میں 1,621، پرتگال میں 1,424، رومانیا میں 1,276، پولینڈ میں 1,074، چلی میں 1,113 جب کہ مصر میں 1,005 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، برطانیہ، پیرو اور میکسیکو میں 100 سے زائد اموات، انڈیا میں 200 سے زائد اموات، امریکا اور برازیل میں 700 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • تائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی منظوری دے دی

    تائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے دوا کی منظوری دے دی

    تائی پے: تائیوان نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈسویئر دوا کی منظوری دے دی، تائیوان میں سخت حفاظتی اقدامات کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلنے کی شرح نہایت کم ہے۔

    تائیوان کی حکومت نے کہا ہے کہ انہوں نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ریمڈسویئر دوا کی منظوری دے دی ہے۔

    تائیوان کے سینٹرل ایپی ڈیمک کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ تائیوان کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کرونا وائرس کے حوالے سے اس دوا کے اثرات کو جانچا ہے، اس کے بعد اس دوا کی منظوری دی گئی ہے۔

    یہ دوا وائرس سے شدید متاثر مریضوں کو بھی دی جاسکے گی۔

    تائیوان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے آغاز میں ہی ملک میں سخت حفاظتی اقدامات نافذ کردیے تھے جس کی وجہ سے تائیوان میں وائرس کے پھیلنے کی شرح نہایت کم رہی۔

    پورے ملک میں اب تک کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد صرف 442 ہے جن میں سے 7 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔

    دوسری جانب امریکی ریاست کیلی فورنیا میں اس دوا کو تیار کرنے والی کمپنی جلیئڈ نے کہا ہے کہ وہ اس دوا کی ایک بڑی مقدار عطیہ کریں گے جس سے کم از کم 1 لاکھ 40 ہزار مریضوں کا علاج ہو سکے گا۔

    امریکا میں اس دوا کے وسیع استعمال کی منظوری نہیں دی گئی، جبکہ جاپان اور برطانیہ میں اس دوا کی منظوری دے دی گئی ہے اور مریضوں کو اس کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

  • پبلک مقامات میں کرونا وائرس کو جلد کیسے مارا جائے، سائنس دانوں نے بتا دیا

    پبلک مقامات میں کرونا وائرس کو جلد کیسے مارا جائے، سائنس دانوں نے بتا دیا

    لندن: برطانوی سائنس دانوں نے پبلک مقامات پر کرونا وائرس کو جلد سے جلد مارنے کے لیے نئی تجویز دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دروازوں کے ہینڈلز، سیڑھیوں کے جنگلے، اور شاپنگ ٹرالیوں پر تانبے (COPPER) کا ملمع چڑھایا جانا چاہیے، کیوں کہ یہ کو وِڈ 19 کو صرف 4 گھنٹوں میں مار دیتا ہے۔

    برطانوی سائنس دانوں کے مطابق وہ اشیا جنھیں بہت سارے لوگ ہاتھ لگاتے ہیں، اگر ان پر تانبے کی ملمع کاری کی جائے تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے، اس کے برعکس اسٹیل اور پلاسٹک پر کرونا وائرس کو ختم ہونے میں 3 دن لگ جاتے ہیں۔

    تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تانبے میں اینٹی بیکٹریل خصوصیات ہوتی ہیں جن کی وجہ سے وائرس محض چار گھنٹوں کے اندر ختم ہو جاتا ہے، آلودہ سطحوں کو چھونے اور پھر اپنے چہرے پر ہاتھ لگانے سے لوگ وائرس کی بیماری پکڑ لیتے ہیں۔

    یونی ورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے سینئر مائیکروبائیولوجسٹ ولیم کیول کا کہنا تھا کہ برطانیہ پبلک مقامات پر تانبے کے استعمال کے سلسلے میں دیگر ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ انھوں نے تجویز دی کہ پبلک ٹرانسپورٹ پر ہینڈریلز، شاپنگ ٹرالیوں اور دروازوں کی کنڈیوں، حتیٰ کہ جم کے سامان پر بھی تانبے کا ملمع چڑھایا جانا چاہیے۔

    خیال رہے کہ کرونا وائرس اس وقت پھیلتا ہے جب کوئی شخص اپنے ہاتھوں پر کھانستا یا چھینکتا ہے اور پھر دوسری چیزوں کو انھی ہاتھوں سے چھو لیتا ہے، یہ وائرس آنکھوں، ناک اور منھ کے ذریعے جسم میں داخل ہو سکتا ہے تاہم جِلد کے ذریعے نہیں۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ جب کرونا وائرس کاپر پر لگتا ہے تو دھات کے آئیونز (برقیاتی طور پر چارج شدہ ایٹمز) وائرس کے لِپڈ ممبرین (وہ ساخت جو وائرس کی حفاظت کرتی ہے) پر حملہ کر دیتے ہیں۔ اس کے بعد تانبا خلیے پر حملہ آور ہوتا ہے اور وائرس کا ڈی این اے تباہ کر دیتا ہے، جس سے کرونا وائرس مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے۔

    20 سال سے تانبے کے اینٹی مائیکروبیل اثرات پر تحقیق کرنے والے پروفیسر کیول کا کہنا تھا کہ پولینڈ میں بسوں کے جنگلوں پر تانبے کی ملمع کاری کی جا چکی ہے، چلی اور برازیل میں ایئرپورٹس پر امیگریشن کے کاؤنٹرز پر اس کا ملمع چڑھایا گیا ہے، امریکا میں بھی جمز کے اندر اس کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

  • پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں خوف ناک اضافہ، مزید 88 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کرونا وائرس سے اموات میں خوف ناک اضافہ، مزید 88 افراد جاں بحق

    اسلام آباد: پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں، یہ ملک میں ایک دن میں کرونا سے سب سے زیادہ اموات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 69,496 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 1,483 ہو گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 3,039 نئے کیسز سامنے آئے۔

    پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 6 سے بڑھ کر 7 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 315 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 2,481 ہے۔

    ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 42 ہزار 742 ہے، پاکستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 3,039 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جب کہ اب تک 25,271 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    ایک دن میں مزید سوا لاکھ انسان متاثر، کرونا کی عالمگیر وبا سے 3 لاکھ 71 ہزار جانیں تلف

    کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید اٹھاسی اموات رپورٹ ہوئیں، سب زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جن کی تعداد 475 ہے، اس کے بعد سندھ میں 465 اموات، خیبر پختون خوا میں 453 اموات، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 27، گلگت بلتستان میں 11 اموات جب کہ آزاد کشمیر میں 6 موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

    سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد سب سے زیادہ 27,360 ہو گئی، پنجاب میں 25,056 کرونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، خیبر پختون خوا میں کیسز کی تعداد 9,540، بلوچستان میں 4,193، اسلام آباد میں 2,418 ہو گئی، گلگت بلتستان میں 678 کرونا کیسز رپورٹ ہوئے، آزاد کشمیر میں کیسز کی تعداد 251 ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 14 ہزار 972 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک کرونا کے 5 لاکھ 47 ہزار 30 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ سندھ میں 13,272 مریض صحت یاب ہوئے ہیں، پنجاب میں 6,901 مریض، خیبر پختون خوا میں 2,809 مریض، بلوچستان میں 1,471 مریض، گلگلت بلتستان میں 490 مریض، اسلام آباد میں 169 جب کہ آزاد جموں و کشمیر میں 159 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • ایک دن میں مزید سوا لاکھ انسان متاثر، کرونا کی عالمگیر وبا سے 3 لاکھ 71 ہزار جانیں تلف

    ایک دن میں مزید سوا لاکھ انسان متاثر، کرونا کی عالمگیر وبا سے 3 لاکھ 71 ہزار جانیں تلف

    کراچی: نئے وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے، وبا میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 3 لاکھ 71 ہزار ہو گئی ہے، وائرس سے اب تک 61 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہونے والی کرونا وبا سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں دنیا بھر میں 4 ہزار 84 افراد وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 1 لاکھ 24 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے، وائرس سے اب تک 27 لاکھ 38 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

    کرونا وائرس سے امریکا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اموات 1 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکا میں 1,015 اموات ہوئیں، جس سے امریکا میں کرونا ہلاکتوں کی تعداد 105,557 ہو گئی ہے، جب کہ 18 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔ امریکا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے۔ کو وِڈ نائنٹین سے متاثر 5 لاکھ 35 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، تاہم اب بھی 17 ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ امریکا میں نیویارک شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 29,829 ہلاکتیں ہوئیں اور3 لاکھ 78 ہزار سے زائد لوگ متاثر ہوئے۔

    پارٹی میں شرکت بیلجیئن شہزادے کو مہنگی پڑ گئی

    برطانیہ ہلاکتوں میں دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 215 نئی اموات کے بعد برطانیہ میں مجموعی اموات 38,376 ہو گئی ہیں، جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 2 لاکھ 72 ہزار سے بڑھ گئی ہے، برطانیہ نے تاحال صحت یاب ہونے والے مریضوں کا ڈیٹا جاری نہیں کیا۔

    یورپی ملک اٹلی تیسرا ملک ہے جہاں وائرس سے بے پناہ ہلاکتیں ہوئیں، اب تک یہ وائرس اٹلی میں 33,340 انسانوں کی جانیں لے چکا ہے، اور 2 لاکھ 32 ہزار سے زائد لوگ وائرس سے متاثر ہوئے، جن میں سے 1 لاکھ 55 ہزار مریض صحت یاب ہوئے، اور 500 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ اٹلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 111 اموات ہوئیں۔

    فرانس اور اسپین بھی شدید متاثرہ ممالک میں سر فہرست ہیں، فرانس میں ہلاکتیں 28,771 ہو چکی ہیں اور مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 88 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اسپین میں 27,125 افراد وائرس کا شکار ہو کر مرچکے ہیں جب کہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔ برازیل میں بھی بہت تیزی کے ساتھ کرونا ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، اب تک وائرس سے 28,849 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بھی 4 لاکھ 99 ہزار سے بڑھ چکی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران برازیل میں 900 اموات ہو چکی ہیں۔

    میکسیکو میں 9,779 مریض، بیلجیئم میں 9,453، جرمنی میں وائرس سے 8,600 مریض، ایران میں 7,734 مریض، کینیڈا میں 7,073 مریض، نیدرلینڈز میں 5,951 افراد، انڈیا میں 5,185، چین میں 4,634 (گزشتہ 34 دنوں میں ایک ہلاکت)، روس میں 4,555، ترکی میں 4,515، سوئیڈن میں 4,395، پیرو میں 4,371، ایکواڈور میں 3,334 (چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، سوئٹزرلینڈ میں 1,919(چوبیس گھنٹوں میں کوئی ہلاکت نہیں)، آئرلینڈ میں 1,651، انڈونیشیا میں 1,573، پاکستان میں 1,483، پرتگال میں 1,396، رومانیا میں 1,259، پولینڈ میں 1,061 جب کہ چلی میں 997 کرونا مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس، اٹلی اور پیرو میں 100 سے زائد اموات، برطانیہ اور انڈیا میں 200 سے زائد اموات، میکسیکو میں 300 سے زائد، برازیل میں 800 سے زائد اموات، جب کہ امریکا میں 1000 سے زائد مریض ہلاک ہوئے۔

  • پارٹی میں شرکت بیلجیئن شہزادے کو مہنگی پڑ گئی

    پارٹی میں شرکت بیلجیئن شہزادے کو مہنگی پڑ گئی

    برسلز: بیلجیئن شہزادے جو آخم کو پارٹی میں شرکت مہنگی پڑ گئی، شہزادے کرونا وائرس کا شکار ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان شاہی محل نے تصدیق کی ہے کہ جو آخم نے اسپین میں دوران لاک ڈاؤن پارٹی میں شرکت کی تھی، شہزادے کا کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا 28 سالہ شہزادے نے 26 مئی کو بیلجیئم سے اسپین کا سفر کیا تھا، قرطبہ میں منعقد پارٹی میں شہزادے سمیت 27 افراد شریک ہوئے تھے، دوسری طرف ہسپانوی حکام نے کہا ہے کہ قرطبہ میں 15 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔

    شاہی محل کے مطابق شہزادہ جو آخم بیلجیئم کے شاہ فلپ کے بھتیجے ہیں۔

    واضح رہے کہ بیلجیئم دنیا کا آٹھواں ملک ہے جہاں کرونا وائرس سے سب سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں، وبا اب تک بیلجیئم میں 9,453 مریضوں کی جانیں لے چکی ہے، جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 58 ہزار سے زائد ہے۔

    وائرس سے متاثر ہونے والے 16 ہزار کے قریب مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں، 33 ہزار مریض زیر علاج ہیں، اور 200 کے قریب مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ بیلجیئم میں دس لاکھ آبادی میں کرونا سے اموات کی شرح 816 ہو چکی ہے۔